لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں “اسٹیٹس کو”اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے، عمران خان کے خلاف وہی جماعتیں اکٹھی ہیں جو ماضی میں تھیں، کرپشن کے لیے واویلا کرنے والے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اور نہ ہی آئے گا، منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، بجٹ منظوری کی طرح حکومت آیندہ بھی کامیاب ہوگی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے، ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے، فرسودہ نظام کو”ابھی نہیں تو کبھی نہیں”کی بنیاد پر بدلنا ہوگا، دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، جلد ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔
The post منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RIQKRn