Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2022

برطانیہ میں جوہری ہتھیارسڑک کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف

 لندن:  برطانیہ میں جوہری ہتھیار موٹر وے کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فوجی ٹرکوں میں موجود جوہری ہتھیاروں کو مختلف سڑکوں کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ جوہری ہتھیاروں  کے ٹرکوں کو کیمبریا ، لنکا سٹر اورلنکاشائرکی شاہراہوں سے اسکاٹ لینڈ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کو بغیرکسی نشان اورشناخت والے فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔فوجی ٹرکوں میں برطانیہ کے ٹرائے ڈینٹ میزائل موجود ہونے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی خفیہ طور پر منتقلی کا تعلق یوکرین جنگ سے بھی ہوسکتا ہے۔ The post برطانیہ میں جوہری ہتھیارسڑک کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/oaSlYF5

یوکرین میں رہائشی عمارت پرروس کا میزائل حملہ،14 افراد ہلاک

کیف:  یوکرین کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی فورسزنے رہائشی عمارت پرمیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور30 زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے سات افراد کوزندہ نکال لیا گیا۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ The post یوکرین میں رہائشی عمارت پرروس کا میزائل حملہ،14 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/YfpDA5d

چین کی مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت

بیجنگ:  چین نے بھارت کی جانب سے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں بلانے کی مخالفت کردی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرپرچین کا موقف واضح اورمستقل ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ چین جی 20 اجلاس میں شرکت کے معاملے کو دیکھے گا۔ علاقائی امن اور استحکام کےلیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سے حل ہونا چاہیے اور متعلقہ فریقین کو  مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے۔ اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز  کیا جائے۔تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ بھارت نے آئندہ سال ہونے والا جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کو کہا تھا۔ The post چین کی مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے کی مخالفت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/8KsOtMv

امریکا:آٹھ  سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی، بچی ہلاک

  واشنگٹن:  امریکی  ریاست فلوریڈا میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی اسکامبیا کاؤنٹی میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کی دوست کی بیٹیاں ہیں۔ بچے کے والد کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے، اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ The post امریکا:آٹھ  سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی، بچی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/mPDgzUB

سعودی عرب کا بغیرپرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالرسے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

ریاض:  سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2 ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر2ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں:  حج 2022 کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں   سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ The post سعودی عرب کا بغیرپرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالرسے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/SI0ayT2

معاشی ترقی کیلیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

بیجنگ:  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مالی استحکام کوبرقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے انٹرنیشنل پریس سینٹر (آئی پی سی) میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ، چین نے معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور چینی سفارتخانہ چینی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت نے سی پیک اور بین الحکومتی تعاون کے منصوبوں میں شامل چینی اہلکاروں کے تحفظ کیلیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس قائم کی اور پاکستان میں چینی عہدیداروں کی حفاظت بھی کی ہے۔ The post معاشی ترقی کیلیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین appeared fi...

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا

ریاض:  سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ذوالحج کا چاند دیکھیں اگر چاند نظر آجائے تواپنی قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کرائیں۔ چاند نظر آنے کے بعد حج کی  تاریخ اورعیدالاضحیٰ کے دن اورتاریخ کا تعین ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ ذوالحج اسلامی کلینڈر کا آخری مہینہ ہوتا ہے۔ The post سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/nNei7kH

کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی،51 افرادہلاک

بوگوٹا:  کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 51 افراد اورمتعدد زخمی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شہر ٹولوا کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں 51 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ کولمبیا کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رات میں قیدیوں نے اپنے بستروں کو آگ لگا دی جس نے خطرناک شکل اختیارکرلی اوریہ صورتحال پیدا ہوئی۔ہنگامہ آرائی کے وقت جیل میں 1200 سے زائد قیدی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں یا جیل کے اندر کی جانے والی کسی سرگرمی کوچھپانے کے لئے بستروں کو آگ لگائی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد پتا چلے گا کہ ہلاک ہونے والوں کتنی قیدی اورجیل کے عملے کے کتنے افراد شامل ہیں۔ The post کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی،51 افرادہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/0FUqR8f

بھارت میں مودی مخالف ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل اور ٹوئٹس سینسر کرنے کا انکشاف

نئی دہلی:    بھارت کی ایک مائیکروبلاگنگ نیٹ ورکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں، غیر سرکاری اداروں، سیاستدانوں سمیت دیگر متعدد معروف لوگوں کی وزیر اعظم نریندر مودی یا ان کی حکومت مخالف ٹوئٹس کو ہٹا دیا یا ان کے اکاؤںٹس عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔  ان ٹریکر نامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2021 میں ٹوئٹر کو آزاد اداروں یا غیر منافع بخش فریڈم ہاؤس کی ٹوئٹس ہٹانے کا حکم دیا جس میں بھارت کے اندر انٹرنیٹ کی آزادی میں کمی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ The Indian government just ordered Twitter to take down tweets by Freedom House on how Internet freedom in India has declined. — Aroon Deep (@AroonDeep) June 27, 2022 ان ٹریکر کے مطابق ایسی تمام ٹوئٹس بھارت میں نظر نہیں آرہی لیکن دیگر تمام ممالک میں لوگ مذکورہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں۔ بھارت میں ٹوئٹر کے ذریعے بلاک کیے جانے والے دیگر مواد میں صحافی رانا ایوب کی اپریل 2021 کی ٹوئٹ، بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ہینڈل...

یوکرائن میں شاپنگ سینٹر پر روسی میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک

کہف:  وسطی یوکرائن کے شہر میں واقع شاپنگ سینٹر پر روسی میزائل کے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سینیئر حکام نے بتایا کہ کریمینچوک نامی شہر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پورے شاپنگ سینٹر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حوالے سے وسطی پولٹاوا ریجن کے گورنر ڈیمیٹرو لونن نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ شاپنگ سینٹر پر دو میزائل حملے ہوئے جس میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید لاشوں کے ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ Another act of the russian genocide of the Ukrainian people. This time the ruscists targeted a mall in #Kremenchuk , in the afternoon when it is always especially crowded. The war criminals wanted to kill the civilians, deliberately aiming for the maximum number of casualties. pic.twitter.com/3PbCnjc7PU — Defence of Ukraine (@DefenceU) June 27, 2022   انہوں نے بتایا کہ یہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ہے، قریب میں کوئی فوجی ہدف ...

گجرات فسادات؛ مودی کو کلین چٹ ملنے کے خلاف ’احتجاج‘ کرنے والی سماجی رکن گرفتار

نیودہلی:  گجرات فسادات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ کے بعد سماجی کارکن کی فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن مسترد ہونے کے اگلے روز ہی ٹیسٹا سیتلواد کو گرفتار کرلیا جس پر ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیو دہلی، ممبئی، اور بنگلور سمیت مختلف شہروں میں ٹیستا کی رہائی کیلئے احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا ہےکہ مظلوم کے حق کیلئے آواز اٹھانا کوئی جرم نہیں۔ رپورٹس کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ پولیس کی طرف سے سیتلواد کی گرفتاری ہفتہ کے روز عمل آئی جب وہ صحافیوں کا انتظار کر رہی تھیں، پولیس کی طرف سے ٹیسٹا پر عدالت میں دھوکہ دہی اور جھوٹے ثبوت پیش کرنے کا الزام  ہے۔ سیتلواد گجرات فسادات میں مارے جانے والے قانون دان احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی طرف سے بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیل کی کو پٹیشنر ہیں۔ ٹیسٹا سیتلواد کی گرفتاری پر ممبئی پریس  کلب نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے انتقامی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے،گجرات میں  2002 میں ہونے والی قتل و غاری پر آواز اٹھانے والوں کو مجرم بنادیا گیا ہے مظلوم کی داد...

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

تہران:  ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کو بھی تیار ہیں، ایران دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔ جس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے آج اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ہمارے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کو بھی تیار ہیں، ایران واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت...

کولمبیا: بُل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا، 4 ہلاک، سیکڑوں زخمی

 کراچی:  جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بُل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 4 افراد کے فوری ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے مقابلے کہ دوران 3 منزلہ لکڑی سے بنا ہوا اسٹینڈ شائقین سے مکمل بھرا ہوا تھا جو اچانک زمین پر آگرا۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق قریبی اسپتالوں میں 300 سے زیادہ افراد کو  طبی امداد دی گئی جن میں سے 4 فراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔ The post کولمبیا: بُل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا، 4 ہلاک، سیکڑوں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/IQfxGnU

جی-7 ممالک کا روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ

برلن:  یوکرین پر حملے کی وجہ سے عالمی طاقتوں نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-ممالک کے سربراہان نے روس کی مالیاتی لائف لائن کو منقطع کرنے کے لیے نئے ٹھوس اقدام کے طور پر روس سے سونا برآمد کرنے پر پابندی پر اتفاق کیا ہے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں سونے کی تمام برآمدات میں روس کا حصہ تقریباً پانچ فیصد تھا اور روس کی پیداوار کا 90 فیصد جی 7 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ جنوبی جرمنی میں G-7 ممالک کے رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں روس پر نئی پابندیوں پر غور کیا گیا تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن اور دنیا کے سب سے زیادہ صنعتی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصب نیٹو کے شراکت داروں کی ملاقات اسپین میں متوقع ہے۔ روس کے یوکرین پر حملہ آور ہونے کو پانچ ماہ ہونے کو آرہے ہیں اور اس دوران دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لے کر خوراک کے بحران اور توانائی کی قلت تک کئی بحرانوں کا...

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

وارانسی:  بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگالی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے وفد کے ہمراہ وارانسی سے لکھنؤ کے لیے ہیلی کاپٹر میں پرواز بھری تھی۔ پرواز بھرتے ہی ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکراگیا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لکھنؤ جانے والے ہیلی کاپٹر نے کرنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مرمت کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں یوپی کے وزیراعلیٰ بعد میں سرکاری طیارے میں لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئے۔ The post یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ktb3m1d

جنوبی افریقا؛ امتحانات کے بعد نائٹ کلب میں پارٹی کرنے والے 20 طلبا مردہ پائے گئے

ایسٹ لندن:  جنوبی افریقا کے ایک نائٹ کلب میں 18 سے 20 سال کی عمر کے 20 طلبا کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن کے سینری پارک میں واقع نائٹ کلب سے 20 نوجوان مردہ پائے گئے۔ نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں میزوں کے نیچے، کرسی اور فرش پر پڑی ہوئی تھیں اور نوجوانوں کے جسم پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایسے بھی شواہد نہیں ملے کہ واقعہ بھگدڑ مچنے سے پیش آیا ہو اور ہلاک ہونے والے قدموں تلے کچلے گئے ہوں۔ اموات کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ نائٹ کلب کے باہر والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ The post جنوبی افریقا؛ امتحانات کے بعد نائٹ کلب میں پارٹی کرنے والے 20 طلبا مردہ پائے گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/0TZi9yN

خوفناک زلزلہ؛ طالبان کے اثاثے بحالی کے مطالبے پرعالمی قوتوں کی بے حسی

کابل:  طالبان نے ملک میں آنے والے خوفناک زلزلے میں ہزار سے زائد افراد کے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قدرتی آفات اور کسی ناگہانی واقعے کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ خاندان کے خاندان اجڑ گئے اور املاک تباہ ہوگئیں۔ مشینری کی کمی اور فنڈز کے فقدان کے باعث گزشتہ برس اقتدار سنبھالنے والی طالبان حکومت کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ہلاکتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا   طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ہولناک تجربے کے بعد ایک بار پھر بین الاقوامی حکومتوں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان حکومت پر عائد پابندیاں واپس لیں اور افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثے بحال کرے۔ دوسری جانب امریکا سمیت مغربی ممالک نے خوفناک زلزلے سے نبرد آزما افغا...

ہٹلر ڈرا ہوا تھا۔۔۔

واہ کینٹ:  حال ہی میں شائع ہونے والے خطوط سے منکشف حقائق کے مطابق اپنے دشمنوں کے لیے خوف کی علامت بننے والا ہٹلر خود بھی ایک خوف میں پوری شدت سے مبتلا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق 46سالہ مریض ایڈولف مولر (Adolf Moler) ہونٹوں کے اوپر دو انگلی کے برابر نمایاں مونچھوں کا مالک ’ انسانیت کا بہت بڑا قاتل ‘ درحقیقت ایڈولف ہٹلر (Adolf Hitler) تھا۔ 62 سالہ معالج ڈاکٹر وان ایکن (Von Eicken) کو دنیا کی تاریخ بدل دینے کا موقع میسر تھا مگر اس نے خود کو ایک معالج کی حیثیت سے ہی فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا۔ بہت سی کتابوں میں ہٹلر کی صحت اور نشہ آور ادویات کے استعمال کے بارے میں ذکر موجود ہے مگر حیران کن طور پر اس کی طاقت کے مرکز یعنی اس کی آواز کو نظراندار کردیا گیا۔ اس کی آواز 1935ء سے مسلسل تقاریر کرنے سے بھاری ہونے لگی تھی جس سے وہ عوام کے جم غفیر کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا تھا۔ ہٹلر جرمن زبان میں نہایت فصاحت اور بلاغت پر مبنی تقاریر کرنے پر قادر تھا۔ لیکن اندر ہی اندر اسے شدت سے یہ خوف لاحق تھا کہ کہیں وہ گلے کے کینسر میں مبتلا ہوکر اپنی قیمتی آواز نہ کھو دے۔ کارل اوٹو وان ایکن (Carl Otto Vo...

افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

کابل:  افغانستان میں حالیہ بدترین زلزلے کے بعد طالبان حکومت نے بین الاقوامی حکومتوں سے پابندیاں ختم کرنے اور مرکزی بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک کے مشرق میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے تقریباً 10 ہزار مکانات تباہ اور 2 ہزار افراد زخمی ہوئے گئے تھے۔ زلزلے میں ایک ہزار افراد بھی جاں بحق ہوئے جس کے بعد افغانستان کے نازک صحت کے نظام پر مزید دباؤ بڑھا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا سے مطالبہ کر رہی ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے اور وہ بنیادی حق پابندیاں ہٹانے اور ہمارے مجمد اثاثوں کی بحالی سے مشروط ہے۔ نیویارک کے فیڈرل ریزرو فنڈ میں افغانستان کے 7ارب ڈالر موجود ہیں جنھیں جو بائیڈن انتظامیہ نے منجمد کررکھا ہے۔ یہ اثاثے اس وقت منجمد کیے گئے تھے جب طالبان نے افغانستان کے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔طالبان مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے ملک کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔   خیال رہے کہ امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے کی منظوری دی تھی جس...

برطانیہ؛ فیس بک لائیو پوسٹ میں زندہ چوہا کھانے پر خاتون گرفتار

 لندن:  برطانوی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لائیو پوسٹ میں زندہ چوہے کھانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔  برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے 39 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون پر زندہ چوہا کھانے اور اس عمل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کرنے کا الزام ہے۔ خاتون نے چوہا کھانے کے بعد پانی پیا اور منشیات کا بھی استعمال کیا۔ خاتون کے اس عمل کو سوشل میڈیا ہزاروں صارفین نے دیکھا اور شدید احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون نے یہ عمل ایک چیلنج کے طور پر کیا۔ خاتون پر جانوروں کے خلاف ظالمانہ حرکت کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو شیئر نہ کریں اور نہ ہی اس پر تبصرہ کریں تاکہ اس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔   The post برطانیہ؛ فیس بک لائیو پوسٹ میں زندہ چوہا کھانے پر خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/RY59E7u

یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ،4 فوجی ہلاک

ماسکو:  یوکرین میں بمباری کے لئے جانا والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔حادثے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرین میں بمباری کے مشن پرجارہا تھا۔طیارے میں نوافراد سوارتھے۔ روسی حکام کے مطابق طیارے میں آگ میں لگنے کے بعد پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ مقامی افراد نے طیارے کے ملبے سے پانچ افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ،4 فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vrZaSyl

ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش

تہران:  ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی خفیہ ایجنسی کے پروٹیکشن یونٹ کے چیف محمد کاظمی حسین طیب کی جگہ لیں گے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ حسین طیب  پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلیمی کے مشیر کے فرائض انجام دیں گے۔ رپورٹس کے مطابق حسین طیب کو ایران میں اہم شخصیات کے قتل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں قتل ہونے والوں میں ایران کے ایرواسپیس ڈویژن کے رکن اور پاسداران انقلاب کے ایکسٹرنل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر کرنل علی اسماعیل زادے شامل ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔ The post ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/w7GxmUr

سری لنکا میں پیڑول کی قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ

کولمبو:    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے پیڑول کے غیرضروری استعمال کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارلیمنٹ کا اجلاس دو روز ہونا تھا۔ سری لنکا کو 70 سال سے زائد کے عرصے میں  سب سے سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ملک میں غیرملکی کرنسی کی قلت کے باعث خوراک، تیل اورادویات کی درآمد روک دی ہے۔ایندھن کی قلت کی وجہ سے ملک میں بجلی کی بھی کمی ہوگئی ہے اور شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔ The post سری لنکا میں پیڑول کی قلت کے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/61vYf7B

ترکی کے معروف صوفی بزرگ شیخ محمدآفندی انتقال کرگئے

انقرہ:  ترکی سے تعلق رکھنے والے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رپورٹس کے مطابق شیخ محمد آفندی انفیکشن کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی جائے گی۔ استاد شیخ محمد آفندی کو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ دینی علوم پر عبور حاصل تھا،دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعد اد موجود ہے،انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کیلئے بہت سےفلاحی ادارے قائم کئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے دینی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے استاد شیخ محمد آفندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو مسلم دنیا کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ ترکی کے شیخ محمود آفندی کی رحلت کے بارے میں جان کرنہایت افسردہ ہوں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ! انہوں نے نہایت کٹھن حالات میں دین و سنت کا احیاء کیا اور #ترکی سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا وصال امت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔ — Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 23, 2022 The post ترکی کے معروف ص...

لبنان کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

تل ابيب:  اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو وہ لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 06 جون 1982 کو لڑی جانے والی جنگ لبنان کو یاد ہونی چاہیے، جب ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں، اس جنگ میں اسرائیل نے بری اور بحری محاصرہ 88 دنوں تک جاری رکھا تھا۔ صہیونی وزیر دفاع نے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر ہمیں آج لبنان میں فوجی کارروائی کے لیے کہا گیا تو وہ زیادہ سخت ہوگی، جس میں حزب اللہ اور لبنان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سمندری حدود کا فیصلہ لبنان کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ הגעתי היום לעצרת לציון 40 שנה למערכת ״שלום הגליל״ בקריית שמונה. אם נידרש למבצע בלבנון – הוא יהיה עוצמתי ומדויק. הו...

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، طالبان کی عالمی برادری سے امداد کی اپیل

کابل:  افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ایک ہزارافراد کی ہلاکت کے بعد طالبان نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ طالبان کے سینیئر اہلکار عبد القہار بلخی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں  کہا کہ حکومت اس وقت لوگوں کی اتنی مدد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی جتنی حالات کے مطابق درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنسیاں، ہمسایہ ممالک اور عالمی طاقتیں مدد کر رہے ہیں لیکن امداد کئی گنا بڑھانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اتنا تباہ کن زلزلہ گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں آیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ اس وقت ایجنسی مکمل طور پر امدادی سرگرمیوں کے لیے فعال ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے طبی ٹیمیں، سامان، خوراک اور عارضی پناہ گاہیں متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جا چکے ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سڑکیں بند اور موبائل فون ٹاور کام نہیں کر رہے جب کہ اموات کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور دوردراز علاقوں میں زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریع...

معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، چینی صدر کا روس پر پابندی پر تبصرہ

بیجنگ:  چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ’معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار‘ کی مانند ہیں۔  ورچوئل برکس بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو سیاسی بنانا اور اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا یا مالیاتی نظاموں میں اپنی بنیادی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنا صرف اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور اس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔ 2009 میں بننے والے اس گروپ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اور صدر سی جن پنگ کا یہ تبصرہ یوکرین کی جنگ پر ماسکو پر بڑھتی ہوئی مغربی پابندیوں کے پس منظر میں آیا ہے جس نے روس کو دنیا کا سب سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے والا ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’نام نہاد طاقت پر مشتمل پوزیشن’ پر اندھا اعتماد اور فوجی اتحاد کو وسعت دینے اور دوسروں کی قیمت پر اپنی سلامتی حاصل کرنے کی کوششیں صرف خود کو سیکیورٹی کے مخمصے میں ڈالے گی۔     The post معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، چینی صدر کا...

یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

کیف:  یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی آئل ریفائنری کی عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کے حملے سے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال یوکرین نے قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب یوکرائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا نتیجہ ہیں۔     The post یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/5nG8DEd

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی،3 افراد زخمی

  واشنگٹن:  امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ واقعہ میں تین مسافرزخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے میامی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی،3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/f3YMc5d

اقوام متحدہ نے طالبان کے 2 وزرا تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی

 نیویارک:  اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیرتعلیم عبدالباقی حقانی اورنائب وزیرتعلیم سید احمد شاد خیل کا استثنیٰ ختم کرکے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی طالبان پرپابندی سے متعلق کمیٹی نے طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندی عائد کردی۔ اقوام متحدہ  کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے وزیرتعلیم اورنائب وزیرتعلیم پرسفری پابندیاں وعدے کا باوجود افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولزنہ کھولنے پرلگائی گئی ہے۔ افغان نائب وزیراعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 15 طالبان عہدیداروں پرمذاکرات کے لئے بیرون ملک سفر کے استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی تھی جس کے بعد 13 طالبان عہدیداروں کے لئے سفری استثنیٰ میں دوماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ The post اقوام متحدہ نے طالبان کے 2 وزرا تعلیم کے بیرون ملک سفرپرپابندی لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل ht...

یہودی آبادکار کے چاقو حملے سے فلسطینی نوجوان شہید

یروشلم:  مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی کو چاقو کا وار کرکے شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت اور ایک عینی شاہد کے مطابق 28 سالہ فلسطینی نوجوان جس کی شناخت علی حسن حرب کے نام سے ہوئی ہے، کو ایک یہودی آباد کار نے سینے پر چاقو مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی بستی کے قریب واقع گاؤں اسکاکا سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی باشندے نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سنا کہ آباد کار ہماری زمین پر آگئے ہیں، یہ سنتے ہی میں، علی اور تین دیگر افراد وہاں گئے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو ہم نے آبادکاروں کو دیکھا۔ فلسطینی کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں فوراً باہر نکال دیا لیکن جب پولیس اور فوج جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ واپس آگئے۔ وہ بہت سارے تھے، انہوں نے ہوائی فائرنگ کی اور اپنی بندوقیں ہم پر تان لیں۔ ہم نے جن آباد کاروں کو باہر نکالا ان میں سے ایک نے ہم پر حملہ کیا اور اس نے علی کو چاقو کے وار کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ نے علی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کئی فلسطینی نوجوان شہید ہ...

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ ؛اتحادی حکومت کے آئندہ وزیراعظم یائر لیپیڈ ہونگے

یروشلم:  اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے معاہدہ کے تحت اگلے وزیر اعظم یائر لیپیڈ ہونگے۔ یائر لیپڈ کی بطور وزیر اعظم انتخاب کیلے ووٹنگ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔ لیپیڈ اور نیفتالی کی مشترکہ حکومت کا قیام 2021میں سابق وزیر اعظم نیتن یاہوکے طویل ترین دورے اقتدار کے خاتمہ کے بعد عمل میں آیا تھا، مشترکہ طور پر قائم ہو نے والی حکومت میں معاہدہ کے تحت نیفتالی اور بینٹ باری باری وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ طور پر قائم ہونے والا حکومتی اتحاد اپنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہا جسکی بنیادی وجہ اسرائیل فسلطین تنازعے سمیت دیگر اہم معاملات  میں اختلاف رائے ہے۔ اطلاعات کے مطابق باہمی تنازعات کا شکار موجودہ اسرائیلی حکومت میں دراڑیں اس وقت پڑنا شروع ہو ئیں جب مٹھی بھر اراکین نے اس اتحاد کو ترک کر دیا۔   The post اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ ؛اتحادی حکومت کے آئندہ وزیراعظم یائر لیپیڈ ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپری...

طالبان حکومت نے پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

لندن/کابل:  طالبان حکومت نے افغانستان میں قید صحافی سمیت پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کی قید سے پانچ برطانوی شہریوں کو رہائی ملی، جس پر سیکرٹری خارجہ لز ٹریوس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد کا افغانستان میں کوئی کام نہیں تھا، وہ ٹریول ایڈوائزری کی خلاف کرکے افغانستان پہنچے تھے جو ایک غلطی تھی۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا افغان طالبان نے تفصیلات نہیں بتائی تاہم پانچوں برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی شہریوں کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ دوبارہ افغان ثقافت یا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ The post طالبان حکومت نے پانچ برطانوی شہریوں کو رہا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/iyhWbXo

افغانستان کے بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، اقوام متحدہ

کابل:  افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب طالبان حکام نے کہا کہ حملے میں صرف 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ صوبہ ننگرہار کے ایک پرہجوم بازار میں آج صبح ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ بچے بھی شامل ہیں‘۔ UNAMA condemns this morning’s attack in a crowded bazaar in #Nangarhar province which killed and wounded scores of civilians, among them some children. Continuing attacks targeting civilians across #Afghanistan must cease immediately. pic.twitter.com/alTGRf9dGu — UNAMA News (@UNAMAnews) June 20, 2022 ننگرہار کے لیے طالبان انتظامیہ کے میڈیا اور اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے حملے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ ہدف واضح نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 10 زخمیوں کی تصدیق کرت...

روس یوکرین جنگ غذائی عدم استحکام کا باعث ہے، اقوام متحدہ

 نیویارک:  اقوام متحدہ کے عہدیدار نے روس یوکرین جنگ کو فوری طور پر روکنے اور یوکرینی بندرگاہ کھولنے کا مطالبہ کردیا جس سے ماہانہ بنیادوں پر 45 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات برآمد کی جاتی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس یوکرین جنگ کے بحران پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر قحط سالی، عدم استحکام اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو جہنم بننے سے روکنے کےلیے روس یوکرین جنگ کو فوری طور پر روکنا ہوگا اور یوکرین کی بندرگاہ کھولنا ہوگی جہاں سے ہر ماہ 45 لاکھ ٹن زرعی مصنوعات برآمد کی جاتی تھیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق برآمد کی جانے والی زرعی مصنوعات میں 12 فیصد گندم، 15 فیصد کورن آئل اور 50 فیصد سن فلاور سمیت کئی مصنوعات شامل ہیں۔ ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد نے گزشتہ برس یوکرینی اجناس سے پیٹ بھرا تھا اور اب کروڑوں افراد غذا کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔ The post روس یوکرین جنگ غذائی عدم استحکام کا باع...

روس سے جنگ کیلئے فوج تیار رہے، برطانوی آرمی چیف کا حکم

لندن:  برطانوی فوج کے آرمی چیف نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ بی بی سی کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی بحیثیت فوج کے سربراہ کے عہدہ سنبھالا ہے، نے کہا کہ وہ 1941 کے بعد سے پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف ہیں جنہوں نے یورپ میں ایک بڑی براعظمی طاقت پر مشتمل زمینی جنگ کے سائے میں فوج کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ ہمارے بنیادی مقصد کی نشاندہی کرتا ہے؛ برطانیہ کی حفاظت کرنا اور زمین پر جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے تیار رہنا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین جنگ طاقت کے ذریعے روسی جارحیت کو روکنے کے جذبے کو تقویت دیتا ہے۔ جنرل سر پیٹرک نے “نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کے لیے برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کا اپنا ہدف بھی بیان کیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنے کے لیے تیار کرے گی‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹو چیف اسٹولٹنبرگ نے بھی یوکرین کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جنگ سالوں پر محیط ہوسکتی...

پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج بن گئے

نیوجرسی:  پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے امریکا میں پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج کا حلف اُٹھالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد زاہد قریشی نیوجرسی میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا کر امریکا کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج بن گئے۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں خدمات سرانجام دیں گے۔ قبل ازیں زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے تھے، 11 جون کو صدر جوبائیڈن نے انھیں فیڈرل جج مقرر کیا تھا۔ زاہد قریشی کی تقرری کی منظوری ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے دی تھی۔ زاہد قریشی کے والدین ڈاکٹر نثار قریشی اور شاہدہ قریشی ساتھ کی دہائی کے آخر میں پاکستان سے امریکا شفٹ ہوئے تھے۔ زاہد قریشی 1975 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اور امریکا میں ہی قانون کی تعلیم حاصل کی۔ صدر جوبائیڈن کی جانب سے زاہد قریشی کی تقرری کو گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز نے سراہا تھا۔   The post پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/unSoExF

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا،رپورٹ

 سری نگر:  مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگی۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران 11ہزار 255 سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تذلیل کرنے اور انہیں مرعوب کرنے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جان بوجھ کر خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کنن پوشپورہ اجتماعی عصمت دری، شوپیاں میں عصمت دری اور دہرے قتل اور کٹھوعہ میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل جیسے واقعات بھارتی فورسز کے ظالمانہ چہرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 23 فروری 1991کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تقریبا 100 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے 29 مئی 2009کو شوپیاں میں 2 خواتین آسیہ اور نیلوفر کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا ن...

قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف سازش روکنے کے لیے مارا گیا، مائیک پومپیو

 انقرہ:  سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا۔ العربیہ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی 500 امریکیوں کو قتل کرنے کی سازش میں مصروف تھے، ہمارے پاس اس سازش کو ختم کرنے کا موقع تھا اور ہم نے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ’ایران کی واضح دھمکیاں تھی کہ اگر جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگے تو جنگ ہوگی، اگر امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں متنقل کیا تو جنگ ہوگی اور اگر قاسم سلیمانی پر حملہ کیا تو جنگ ہوگی‘۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ’ہم نے ان میں سے ایک یا دو کام نہیں کیے،  ہم نے ان تینوں میں سے ہر ایک کام کیا اور کوئی جنگ نہیں ہوئی، ہم نے عراق میں اپنے اثاثوں اور شام میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی، درحقیقت ہم نے پوری دنیا میں اپنے تمام امریکیوں کے لیے طویل عرصے کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ ایران کی القدس فورس کیا کر رہی ہے ...

ایندھن کا بحران،سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند

کولمبو:  سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طورپر معطل ہونے کے بعد حکومت نے اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے ہیں۔وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبا کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کےلیے کہا ہے۔ سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا  گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اورنجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کودفاتربلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے رواں ہفتےمیں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر  جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔   The post ایندھن کا بحران،سری لنکا میں اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/i7IPdG4

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس:  اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں تین  فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں جمعہ کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تین  فلسطینی شہید اورآٹھ زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جینن کی ایک چیک پوسٹ پرکھڑی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین  کارسوار شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کے خلاف سیکڑوں مشتعل فلسطینی اسپتال کے باہرجمع ہوگئے اوراحتجاج کیا۔شہدا کی میتوں کو جلوس کی شکل میں ان کے گھروں تک لے جایا گیا۔ The post اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/GH1kp8K

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،چار کشمیری شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے چارنہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ گھر گھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ بھارتی فوج کی کارروائی کے دوران موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ کلگام اورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کو گھروں سے نکلنے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا جبکہ گھروں میں توڑپھوڑ بھی کی گئی۔ مقبوضہ وادی کے دیگرعلاقوں میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا۔ The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،چار کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/TUW0vXj

امریکا کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

 واشنگٹن:  امریکی محکمہ خارجہ نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ  سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ  بھارت کی حکومت  انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔امریکا اس سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی وقار، مساوی مواقع اور آزادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ The post امریکا کی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/YXlodga

منکی پاکس میں مبتلا افراد کو 21 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا، دبئی حکام

ابوظبی:  اماراتی ریاست دبئی نے منکی پاکس کا شکار ہونے والے افراد کےلیے تین ہفتے کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد اماراتی حکام نے بیماری کو وبائی صورت اختیار کرنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ہدایات جاری کی ہیں کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریض کو 21 روز تک لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معمولی علامات اور مستحکم صحت والے بالغ مریضوں کو گھر میں بھی قرنطینہ میں رکھا جا سکتا ہے جب کہ ایسے مریض جن کا بخار 101 سے زیادہ ہو اور ان کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ آبلوں سے متاثر ہو انہیں ہسپتال میں آئسولیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین، چھ سال سے کم عمر بچے، 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی اس وقت پر ہسپتال میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہ ہو جائیں۔ The post منکی پاکس میں مبتلا افراد کو 21 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا، دبئی حکام a...

لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث دوافراد کو عمر قید

بیروت:  اقوام متحدہ کے تحت قائم کئے گئے لبنان ٹریبونل نے سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے الزام میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رفیق حریری کو 2005میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں قتل کردیا گیاتھا، دھماکے میں سابق وزیر اعظم رفیق حریری سمیت 22افراد مارے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے نتیجے میں 2007 میں قائم لبنان ٹریبونل نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں دونوں ملزمان حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کی عدم موجودگی میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے، رواں سال مارچ میں عدالت دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ واپس لیتے ہو ئے انہیں دہشت گردی اور قتل کے الزام میں مجرم قرار دے چکی ہے ۔ ٹریبونل پریذائیڈنگ جج ایفانا ہرڈلیکوفا نے حسن حبیب مرحی اور حسین حسن اُنیسی کو زیادہ سے زیادہ سزا عمرقید سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بم حملے سے نہ صرف براہِ راست لوگ متاثر ہوئے بلکہ ان دھماکوں نے لبنانی عوام کو بھی دہشت زدہ کردیا تھا۔ The post لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث دوافراد کو عمر قید appeared...

رئییلٹی شومیزبان کی خود کشی، جاپان میں آن لائن ہراساں کرنے پرایک سال قید کا اعلان

 ٹوکیو:  جاپان نے آئن لائن ہراساں کرنے والوں کو ایک سال قید  اور تین لاکھ ین جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکومت نے سائبراسپیس میں لوگوں کوہراساں کرنے اورتوہین آمیز پیغامات بھیجنے  والے کو ایک سال قید کی سزا اورتین لاکھ ین جرمانہ دینے کی اعلان کیا ہے۔ قید کی مدت کا دورانیہ واقعہ کی سنگینی دیکھتے ہوئے تین سال تک کیا جاسکتا ہے۔ جاپان میں ٹی وی رئیلیٹٰی شو کی میزبان کی موت کے بعد آن لائن ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ رئیلیٹی شو کی میزبان نے سوشل میڈٰیا پرمسلسل توہین آمیز پیغامات ملنے پرخود کشی کرلی تھی۔ The post رئییلٹی شومیزبان کی خود کشی، جاپان میں آن لائن ہراساں کرنے پرایک سال قید کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Vl3Zqzv

محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کی بے دخلی کا فیصلہ

ریاض:  سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  خواتین عازمین حج کے محرم سے متعلق نئی شرط عائد حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت نامے پر عمل  کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ The post محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کی بے دخلی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/rnATs9j

بھارت میں پیزا ڈیلیوری کیلئے جانے والی ملازمہ پر خواتین کا تشدد، ویڈیو وائرل

نئی دہلی:  بھارت میں مردوں کے مسلح گروپوں کے بعد خواتین گروپ بھی سرگرم ہوگیا، اندور میں خواتین کے ایک گروہ نے پیزا ڈیلیوری کے لیے جانے والی خاتون ملازم کو راستے میں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کے دوارکاپوری علاقے میں چار خواتین کے ایک گروہ نے پیزا ڈیلیوری (ڈومینوز) کی خاتون ملازم کو سرعام لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خاتون بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکی۔ خاتون ملازم کی شناخت نندنی یادو کے طور پر کی گئی ہے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو بھی بڑھادیا ہے۔ واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈومینو کی ملازمہ کام پر جارہی تھیں تو چاروں خواتین نے اسے راستے میں روکا اور اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور بات بڑھتے ہوئے تشدد تک جاپہنچی۔ A young woman was mercilessly thrashed, grabbed by the hair in full public view by a group of women in Indore. The video of the incident shows four women beating up the...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مودی سرکار سے مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی مسلمانوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مسلمانوں پرتشدد بند کرنے اورکریک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ امتیازی سلوک کیخلاف آواز اٹھانے والے مسلمانوں پربھارتی حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں اورگھروں کی مسماری انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ Our statement on the excessive use of force on protestors by Indian authorities pic.twitter.com/jiGW49nTiE — Amnesty India (@AIIndia) June 13, 2022 بھارت کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کوگرفتار اور ان کا گھربھی  مسمار کردیا گیا جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والی آفرین فاطمہ کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے۔ The post ا...

کنویں میں گرے گونگے بہرے لڑکے کو100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا

نئی دہلی:  بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرے 10 سال کے لڑکے کو 100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں  10 سالہ گونگا اوربہرا لڑکا راہول گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔لڑکے کو100 گھنٹوں کے ریسیکیوآپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔ बहुत नज़दीक कल से पहुँच चुके हैं लेकिन चट्टान और पत्थर तोड़ने में समय लग रहा है.. मेहनत में कोई कमी नही है, लेकिन राहुल?? क़रीब 96 घंटे से राहुल बोरवेल में है.. दुआं कीजिए नन्हे बालक के लिए #saverahulabhiyan #rahulsahu #Chhattisgarh pic.twitter.com/9HIaM1dRwh — Tanmay (@SakalleyTanmay) June 14, 2022 کنویں میں گرنے والے لڑکے کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لڑکے کو کنویں میں پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی۔ماہرین کی ٹیموں نے کیمرے کے ذریعے بچے کی نگرانی کی۔ The post کنویں میں گرے گونگے بہرے لڑکے کو100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/4EYPHup

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلیے بڑی خوشخبری

ریاض:  سعودی عرب نے اپنی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا جس کے تحت منتخب طلبا کو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کے لیے سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، ذراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز کے شعبے میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے جس سے ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔ اسکالر شپ کے حامل طلبا کو 850 ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جب کہ سائنس کے شعبے کے طلبا کے لیے وظیفہ 900  سعودی ریال ہوگا۔ اس کے علاوہ طلبا کو ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ 3 ماہ کا وظیفہ سمیت مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسکالرشپ میں پاکستان اور کشمیر کے طلبا درخواستیں دے سکتے ہیں، درخواست دینے والے طلبا کی عمر 17 سے 25، ماسٹرز کے لیے30 اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مختص کی گئی ہے۔ اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن ...

بھارت میں گستاخانہ بیانات پرعالم اسلام میں بے چینی پائی جاتی ہے، چین

بیجنگ:  چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین کے بارے میں گستاخانہ تبصروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پریس بریفنگ میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ اسلامی ممالک میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ وانگ وینبن نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے اور برابری کی بنیاد پرحقوق کی بات کی ہے۔ ہمیں تکبر اور تعصب کو ترک کرکے اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق کے بارے میں اپنی سمجھ کو درست کرنا چاہیے، چین کے وزیر خرجہ وانگ وینبن نے مختلف تہذیبوں کے درمیان گفتگو، مکالمے اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ پیغمبرِ اسلام ﷺکے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے جو صورتِ حال پیدا ہوئ...

سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ کیلیے حرمین شریفین کی تصاویر کا انتخاب

ریاض:  سعودی عرب میں نئے پاسپورٹ کے لیے دو معروف سعودی فوٹوگرافروں کی بنائی ہوئی تصاویر کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں حرمین شریفین کی تصاویر بھی شامل ہوں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ظافر الشھری اور عماد الحسینی نے مملکت کے مختلف تاریخی مقامات کی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر بنائی تھیں،  جن میں سے کچھ کا انتخاب سعودی پاسپورٹ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ظافر الشھری نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میری بنائی ہوئی تصاویر نئے سعودی پاسپورٹ کا حصہ ہوں گی۔ فوٹوگرفروں نے بتایاکہ انہیں متعلقہ ادارے کی جانب سے شکریہ کے خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔ The post سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ کیلیے حرمین شریفین کی تصاویر کا انتخاب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9avLRz7

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر میں بمنہ نامی علاقے کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے بمنہ سمیت دیگر علاقوں کی ناکابندی کررکھی ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوے، توڑ پھوڑ اور کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں۔  واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔ The post مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/mSHdkIh

سعودی عرب نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی

ریاض:  سعودی حکومت نے عالمی وبا ’’کووڈ19‘‘ کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندیوں میں مزید نرمی کردی جن میں بند مقامات پر ماسک پہننے کے اصول کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انڈور مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی نہیں ہوگی جبکہ کورونا ویکسینیشن کا ثبوت بھی نہیں مانگا جائے گا تاہم خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں ماسک لگانے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا جبکہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے علاوہ دیگر چند مقامات بھی ہیں جہاں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ مملکت میں شہریوں کی آن لائن پلیٹ فارم ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے اب کورونا ویکسینیشن چیک نہیں کی جائے گی، عوام بغیر کسی روک ٹوک اور پابندیوں کے مختلف تقریبات میں شامل بھی ہوسکتے ہیں۔ The post سعودی عرب نے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Dp7GiEt

بھارت میں زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بال رامپور میں 18 سالہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کے بعد اسے گنے کی کھیت میں پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی بعد ازاں اس کی لاش  ٹکڑوں میں مقامی کھیت سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے چپلوں اور کپڑوں کی مدد سے اپنی بیٹی کی شناخت کیا، تفتیشی افسران سنتوش نامی ملزم سے تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آجائیں گے۔ The post بھارت میں زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9OITKsm

امریکا میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  واشنگٹن:  ا مریکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد فی گیلن پیٹرول کی قیمت 5ڈالر ہوگئی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کا سبب بنے گا،جوبائیڈن حکومت کی کوششوں کے باوجود امریکا میں آنے والا مہنگائی کا طوفان تھم نہیں سکا ہے، ملک میں موجود تیل کے ذخائر کے استعمال کے باوجود پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔ کورونا وبا سمیت دیگر عوامل تیزی کے ساتھ امریکی معیشت پر اثر انداز ہورہے ہیں، حکومتی سطح پر شروع کئے جانے والے ریلیف پروگرامز کے باوجود بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ایک وجہ روس یوکرین تنازعہ بھی ہےجس کے باعث دنیا بھر میں آئل کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کے تنازعہ کے باعث بڑے پیمانے پر تیل کی پیداوار کرنے ملک روس کو بھی عالمی سطح پر پابندیوں کا سامنا ہے۔ The post امریکا میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو...

چین نے تائیوان کے معاملے پر جنگ کی دھمکی دے دی

بیجنگ:  چینی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی سازش کی تو بیجنگ کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے سنگاپور میں ایک ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔ وی فینگ نے آسٹن کو بتایا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے سے بیجنگ کے پاس سوائے جنگ کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ وی فینگ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرت کرتا ہے، تو چینی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) ہر قیمت پر لڑنے اور ‘تائیوان کی آزادی’ کی کسی بھی کوشش کو کچلنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔ تاہم دوسری جانب آسٹن نے دعویٰ کیا کہ تائیوان کے قریب روزانہ کی بنیاد پر متعدد چینی طیارے اڑ رہے ہیں جو خطے میں امن اور استحکام کو کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے چینی فوجی سرگرمیوں کو “اشتعال انگیز” اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔ The post چین نے تائیوان کے معاملے پر جنگ کی دھمکی دے دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Oszf8Je

برکینا فاسو میں مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ حملہ؛ 10 اہلکار ہلاک

اواگادوگو:  مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں ساحلی صوبے سینو میں پولیس قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ برکیینا فاسو کی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اہم سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس پر اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی اور جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔ کسی گروپ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن برکینا فاسو میں القاعدہ اور داعش سے منسلک عسکریت پسند گروپ سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہے ہیں۔   The post برکینا فاسو میں مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ حملہ؛ 10 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/pNvTPMB

بولیویا میں بغاوت پر آرمی چیف سمیت خاتون صدر کو 10 سال قید

سکرے:  بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے مسلح افواج کے سابق کمانڈر ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کی عدالت نے 2019 میں منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر خود حکومت میں آنے کے غیر آئینی اقدام پر سابق حکمرانوں اور فوجی کمانڈرز کو سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے 54 سالہ سابق صدر جینین اینز، سابق فوجی کمانڈر ولیمز کلیمن اور سابق پولیس کمانڈر ولادیمیر کالڈیرون کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور فرض سے غفلت برتنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے بغاوت میں ملوث 4 فوجی سربراہان کو بھی سزائیں سنائیں تاہم یہ کم درجے کی سزائیں ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کا کہنا تھا کہ جینین انیز اُس وقت دائیں بازو کی سینیٹر تھیں اور انھوں نے نے 2019 کے صدارتی انتخابات کو قبول نہ کرتے ہوئے منتخب حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔ جینین انیز نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ...