ٹوکیو: جاپان نے آئن لائن ہراساں کرنے والوں کو ایک سال قید اور تین لاکھ ین جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی حکومت نے سائبراسپیس میں لوگوں کوہراساں کرنے اورتوہین آمیز پیغامات بھیجنے والے کو ایک سال قید کی سزا اورتین لاکھ ین جرمانہ دینے کی اعلان کیا ہے۔ قید کی مدت کا دورانیہ واقعہ کی سنگینی دیکھتے ہوئے تین سال تک کیا جاسکتا ہے۔
جاپان میں ٹی وی رئیلیٹٰی شو کی میزبان کی موت کے بعد آن لائن ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ رئیلیٹی شو کی میزبان نے سوشل میڈٰیا پرمسلسل توہین آمیز پیغامات ملنے پرخود کشی کرلی تھی۔
The post رئییلٹی شومیزبان کی خود کشی، جاپان میں آن لائن ہراساں کرنے پرایک سال قید کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Vl3Zqzv