واشنگٹن: امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ واقعہ میں تین مسافرزخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے میامی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران ایک طیارے میں آگ لگ گئی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی،3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/f3YMc5d