Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2022

یوکرین کے لئے اگلے24 گھنٹے اہم ہیں، صدریوکرین

کیف:  یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔ یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹے روسی حارحیت کا شکارہونے والے یوکرین کے لئے اہم ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پرگفتگومیں یوکرینی صدرنے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرینی اورروسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس کا حملے کا شکارملک کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روسی حملے کیخلاف تاریخی مزاحمت پر یوکرینی صدر کے عزم وحوصلے کی تعریف کی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اوراتحادی یوکرین کوہرقسم کی مدد فراہم کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔ The post یوکرین کے لئے اگلے24 گھنٹے اہم ہیں، صدریوکرین appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/R9gsV7P

پوٹن کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

 ماسکو:  روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ملک کی جوہری فورسز کو مغربی جارحانہ بیانات کے پیشِ نظر تیار رہنے کے حکم دے دیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق پوٹن کی جانب سے روسی نیوکلیئر فورسز کو دی گئی یہ ہدایت روس کے جوہری ہتھیاروں کی لانچنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مذکورہ بالا ہدایت سے خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ مزید پڑھیں:  روسی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ کرنے پر امریکا، نیٹو کا ردعمل سامنے آگیا یہ بھی پڑھیں:  یوکرین کسی پیشگی شرائط کے بغیر روس کیساتھ مذاکرات پر آمادہ اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران پوٹن نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ جنرل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جوہری فورسز کا جنگی ذمہ داریوں کے مخصوص نظام میں اندراج کریں۔ اسے بھی پڑھیں:  روسی فوجیں یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل پوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ مغربی ممالک نہ صرف اقتصادی میدان میں ہمارے ملک کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات کر رہے ہیں بلکہ نیٹو کے سرکردہ اراکین کے اعلیٰ حکام نے ہمارے ملک کے بار...

بھارت میں حجاب پہننے پر ایک اور کالج سے مسلم طالبات کو باہر نکال دیا گیا

بنگلور:  بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر باہر نکال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔ کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔ The post بھارت میں حجاب پہننے پر ایک اور کالج سے مسلم طالبات کو باہر نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/gXqY...

روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کرلیا؛ وقفے وقفے سے دھماکوں کی گونج 

کیف:  روس کا یوکرین پرحملہ تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے اور روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کر لیا جس سے  شہر وقفے وقفے سے دھماکوں سے گونج رہا ہے۔ روسی فورسز کے یوکرینی دارالحکومت پر ہرطرف سے حملے جاری ہیں، لڑائی کیف کی گلیوں تک بھی پہنچ گئی، کیف میں شدید فضائی بمباری اور لڑائی جاری ہے۔ روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان کیف کےچڑیاگھر، میٹرو اسٹیشن اورتھرمل پاور پلانٹ کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں، شہر زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے لرز اٹھا۔ روس نے بحر اسود سے کروز میزائل داغے، یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور اڈیسا کے قریب لڑائی جاری ہے، روسی فوج نے یوکرین کے شہر ملیتو پول پر قبضہ کر لیا، روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ یوکرینی فوج نے روس کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق کیف کے جنوب میں دو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کو تباہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 300 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یاد رہے یوکرین کے مطابق اب تک تین ہزار 500 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ 200 فوجی زیرحراست ہیں۔ یوکرین نے اپنے دعوے میں مزید...

روس کی پیش قدمی،جرمنی کا یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرنے کافیصلہ

 ماسکو:  فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو 400 ٹینک شکن راکٹ لانچروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کو جنگی سامان کی فراہمی جرمنی کا اس دیرینہ پالیسی سے یو ٹرن ہے جس کے تحت اس نے متنازع علاقوں میں ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو عہدیداروں کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کے درمیان برلن کی فوجی پالیسی میں اچانک تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ٹینک شکن راکٹ لانچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب روس کے پڑوسی ملک چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں فوج تعینات کردی ہے۔ مزید پڑھیں:  چیچنیا کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا کہنا ہے کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، بشمول دارالحکومت کیف لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو۔ واضح رہے کہ قدیروف خود کو ...

جاپان کی 146 سالہ تاریخ میں ’اکثریتی قانون‘ میں عمر کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ

 ٹوکیو:  جاپان میں باضابطہ طور پر اکثریت کی قانونی عمر کو 20 سے کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔ سول کوڈ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔ جاپانی اخبار کے مطابق مذکورہ بالا قانون میں ترمیم ملک کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔ 1876 میں جاپانی کونسل کے جاری کردہ ایک اعلان کے تحت بالغ ہونے کی عمر 20 سال مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اب یہ عمر عالمی معیار کے طور پر 18 سال کردی کی گئی ہے۔ ایک صدی سے بھی زائد پرانے سول کوڈ میں یہ تبدیلی آئینی ترامیم اور ووٹنگ کی عمر کم کرنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر بات چیت کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ آئینی ترمیم کے لیے قومی ریفرنڈم میں حمایتی ووٹوں کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ نظرثانی شدہ ریفرنڈم قانون کے تحت، نوجوانوں میں فعال سماجی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ووٹ ڈالنے کی عمر کو 18 سال کیا گیا تھا جس نے اکثریت میں شامل ہونے کی عمر کو بھی موضوع بحث بنادیا۔ جاپانی وزارت انصاف نے کہا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے 35 رکن ممالک میں سے 32 نے اپنی اکثریت کی قانونی عمر 18 سال مقرر کی ہے اور جاپان G-7 کا وا...

امریکا روسی صدراور وزیرخارجہ پرپابندیاں عائد کرے گا

 واشنگٹن:  امریکا نے روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا روسی صدرولادی میرپیوٹن اوروزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں عائد کرے گا۔ پابندیوں کا مقصد روسی صدرکوبراہ راست پیغام دینا ہے۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ امریکا یوکرین کے بحران کوسفارتی کوششوں سے حل کرنے کومسترد نہیں کرتا تاہم ایک ایسے رہنما سے جس نے ایک خودمختار ملک پرحملہ کیا ہوسفارتی رابطے مناسب نہیں۔ اس سے قبل برطانیہ اوریورپی یونین بھی صدرپیوٹن اورروسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف پرپابندیاں لگانے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ The post امریکا روسی صدراور وزیرخارجہ پرپابندیاں عائد کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/SZAxpDw

پاکستان جانتا ہےہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

 واشنگٹن:  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوعلم ہے کہ ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے سے پہلے اوراب حملے کے دوران بھی پاکستان کواپنی پوزیشن کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانتا ہے ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔اصولوں اورضوابط پرعمل کرنے میں ہی پاکستان ، امریکا ،رروس  اورسب کا فائدہ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق پاکستانی حکام کا بات کرنا ہی بہترہے۔ The post پاکستان جانتا ہےہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/4MFvC5j

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم نہیں کریں گے، روس

 ماسکو:  گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری پر روس نے تنقید کی ہے۔ ایک سعودی اخبار کے مطابق گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں پر روس کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتے۔ اقوام متحدہ میں روسی مشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم مقبوضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں میں آبادکاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کے اعلان کردہ منصوبوں پر فکر مند ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل رکن کے مشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 1949 کے جنیوا کنونشن کی شقوں سے متصادم ہے۔ ٹویٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کا علاقہ جو شام کا حصہ ہے اس پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے1967 میں شام کے علاقے گولان کی پہاڑیوں پرقبضہ کر لیا تھا اور1981 میں اس تمام علاقے کو اسرائیلی بستیوں کے ساتھ جوڑ لیا تھا تاہم عالمی برادری نے اسے تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں اپنے قوانین لاگو کرنے اور انت...

افغانستان میں 8 پولیو ورکرز قتل

جنیوا:  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں قندوز اور تخار میں چار مختلف حملوں میں آٹھ پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق قندوز کے دارالحکومت میں پولیو ٹیموں کے چار ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے ضلع امام صاحب میں دو ویکسی نیٹرز اور ایک سوشل موبلائزر ہلاک ہو گئے۔ ویکسی نیشن ٹیم کا ایک رکن صوبہ تخار کے ضلع تالقان میں مارا گیا۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رمیز الکباروف نے ٹویٹر پر کہا کہ چار الگ الگ مقامات پر ہونے والے ان حملوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ہیلتھ ورکرز پر حملہ ہوا ہو۔ اس سے قبل 2021 میں پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کے دوران 9 پولیو ورکرز کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے ہودہ تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو تحقیقات کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ The post افغانستان میں 8 پولیو ورکرز قتل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/bIc4R0M

یوکرین کا ملکی دفاع کیلئے عام شہریوں کو مسلح کرنے کا فیصلہ

کیف:  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف لڑائی میں جو عام شہری ملکی دفاع کے لیے شامل ہونا چاہتا ہے اسے ہتھیار فراہم کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر حکومت نے عام شہریوں کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روسی جارحیت کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کے خواہش مند شہری سامنے آئیں۔ زیلنسکی نے روسی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ولادی میرپیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے خلاف گھروں سے نکلیں، وہ روسی جن کا ضمیر زندہ ہے وہ جنگ کے خلاف آواز بلند کریں۔ یوکرینی صدر نے ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے عالمی طاقتوں سے دفاعی سامان فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جونسن اور چیئرمین یورپین کونسل چارلس مائیکل سمیت دیگر بااثر رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔ دوسری جانب یوکرین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی حملے میں اب تک 40 فوجی اور10 شہری ہلاک ہوئے۔ جبکہ یوکرین نے جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کرنے کا دعو...

روس یوکرین کشیدگی: بحر اسود میں ترک مال بردار جہاز نشانہ بن گیا

 انقرہ:  بحرِ اسود میں موجود ایک ترک سامان بردار جہاز یوکرین کی حدود کے قریب میزائل حملے کا نشانہ بن گیا۔ ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی کے مطابق جوپیٹر نامی ترک بحری جہاز یوکرین کے شہر اوڈیسہ سے رومانیہ جارہا تھا جب اُسے شہر کے 50 میل کی دوری پر میزائل لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر موجود عملہ محفوظ ہے جبکہ ترک بحریہ کے جنرل ڈائرکٹریٹ نے بھی کہا ہے عملے کی جانب سے کوئی امداد طلب نہیں کی گئی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ میزائل کہاں سے آکے گرا تاہم اس سے قبل آج صبح 2 روسی جہازوں پر بھی میزائل حملہ ہوچکا ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آج صبح SGV-FLOT اور SERAPHIM SAROVSKIY نامی دو جہازوں پر یوکرینی افواج نے میزائل حملہ کیا تھا۔ The post روس یوکرین کشیدگی: بحر اسود میں ترک مال بردار جہاز نشانہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/XGsafMp

متحدہ عرب امارات چین سے 12 جنگی طیارے خریدے گا

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے ایک درجن ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد اپنے دفاعی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور جدید اسلحہ و جنگی ساز و سامان خرید رہا ہے۔ اسی تناظر میں فوری طور پر چین سے 12 ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک درجن ایل-15 طیاروں کی کھیپ موصول ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات چین سے مزید 36 جنگی جیٹ طیارے بھی خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ ایل-15 طیارے خریدنے اور اس کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی خرداری تیل سے مالا مال خلیجی ریاست کی ہتھیاروں کے سپلائرز کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ بنیادی طور پر متحدہ عرب امارات کی فضائیہ امریکی ساختہ F-16 اور فرانسیسی ساختہ میراج ...

امریکا میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،4 افراد ہلاک

 واشنگٹن:  امریکی  ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرہوائی میں امریکی بحریہ کے اڈے سے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد گرکرتباہ ہوا۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹرایک نجی کمپنی کا تھا اورامریکی بحریہ سے معاہدے تک تحت تربیتی پرواز پرتھا۔ ہیلی کاپٹرمیں سوارافراد نجی کمپنی کے ملازم تھے۔ ہیلی کاپٹرگرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ The post امریکا میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/RxKO8zf

یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،اقوام متحدہ

 نیویارک:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ مزید پڑھیں:  یوکرین تنازع: امریکا کا روس پر پابندیوں کا اعلان انہوں نے مزید کہا کہ روس کے علاقے میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔ روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا اوربرطانیہ روس کے جارحانہ اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ The post یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،اقوام متحدہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/R294IPs

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس:  مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 14 سالہ محمد شیہادی کومغربی کنارے کے  الخدر قصبے میں شہید کیا۔ قابض اسرائیلی فوجیو ں نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ فلسطینی نوجوان علاقے میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فورسزنے فلسطینیوں کے متعدد مکانات کوبھی نقصان پہنچایا۔ اسرائیل نے1967 میں مغربی کنارے پرقبضہ کیا تھا۔اسرائیل مغربی کنارے میں درجنوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں تعمیرکرچکا ہے جس میں 5 لاکھ سے زائد یہودی رہائش پذیرہیں۔ The post مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9I7xXZp

یوکرین تنازع: امریکا کا روس پر پابندیوں کا اعلان

 واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف پابندیوں کا آغاز کردیا جس میں ملک کو فنانسنگ سے محروم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ ہم روس کے قرضوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ روس کی حکومت اب مغربی فنانسنگ سے منقطع ہوچکی ہے۔ ان اقدامات سے مالیاتی اداروں اور روسی ’اشرافیہ‘ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ تاہم جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ ہماری طرف سے مکمل طور پر دفاعی اقدام ہیں، ہمارا روس سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم ایک غیر متزلزل پیغام دینا چاہتے ہیں کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور ان وعدوں کی پاسداری کرے گا جو ہم نے نیٹو کے ساتھ کیے ہیں۔ مزید پڑھیے:  یوکرین کے وزیر دفاع کا فوج کو روس کیخلاف جنگ کیلیے تیار رہنے کا حکم اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ روس کی طرف سے مشرقی یوکرین میں ماسکو کی حمایت یافتہ دو ریاستوں میں فوجیوں کی تعیناتی حملے کی شروعات کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کا یہ حالیہ اقدام برطانیہ کی جانب سے روسی بینکوں ا...

افغان خاتون پولیس افسران ملک و قوم کی حفاظت کو تیار ہیں، ترجمان طالبان

کابل:  ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران تدریسی عمل اور تربیت مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ طالبان کے دوحہ دفتر کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے نمائندے سہیل شاہین نے ٹویٹر پر بتایا کہ کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خاتون پولیس افسران نے گرجویشن مکمل کرلی ہے۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے مزید لکھا کہ یہ تربیت یافتہ خواتین افسران آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور  ملک کی خدمت کے لیے سیکیورٹی فورسز کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ 40 female police officers graduated from Academy of Police in Kabul. They are going to join security forces of the country to serve their people and country in an independent Afghanistan inshaAllah. pic.twitter.com/Y0t2qV8dGl — Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) February 21, 2022 علاوہ ازیں طالبان رہنما سہیل شاہین نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں 30 سال سے بند اناج کے ذخیرے کی جگہ کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس میں خواتین کو روٹیاں پک...

اسرائیل میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک مسلمان جج مقرر

تل ابیب:  اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ملک کے معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے جب کہ مزید دو خواتین کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا ہے۔ اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اس طرح 63 سالہ خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلم جج بن گئے۔ تل ابیب یونیورسٹی سے اسلام اور تاریخ میں اعلیٰ ڈگری کے حامل قانون دان خالد کبوب اس وقت تل ابیب میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب ان سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 1999 میں مسلم وکیل عبدالرحمان زعبی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی تھی تاہم یہ تقرری عارضی طور پر کی گئی تھی۔ The post اسرائیل میں پہلی بار سپریم کورٹ میں ایک مسلمان جج مقرر appeared first on ایکسپری...

برکینا فاسو میں سونے کی کان میں خوفناک دھماکا، 60 کان کن ہلاک

اواگادوگو:  جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 60 کان کن ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان خوفناک دھماکے میں دب گئی جس میں 150 سے زائد کان کن ملبے تلے دب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی کان تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سونے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے ذخیرے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ہوا۔ ریسکیو ادارے کی ٹیم نے ملبے سے 60 کان کنوں کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ ملبے تلے دبے 100 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں درجن سے زائد کان کنوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 800 سے زائد سونے کی کانیں ہیں اور یہ ملک سونا برآمد کرنے والے افریقہ کے اہم ممالک میں شامل ہوتا ہے تاہم کان کنی کے روایتی طریقے اپنانے اور احتیاطی و حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔   The p...

روسی صدر کے یوکرین کی دو ریاستوں میں فوج بھیجنے پر خوف زدہ نہیں، یوکرین

کیف:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے دو ریاستوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرکے وہاں فوجیں بھیجنے سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ روس کی جارحیت پر مغربی ممالک کی واضح حمایت کے طلب گار ہیں اور اب پتہ چل جائے گا کہ دراصل کون کون یوکرین کا دوست ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے باغیوں کے زیر تسلط صوبوں لوہانسک اور ڈونیسک کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرنے اور وہاں فوج بھیجنے کو منسک معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خوف زدہ نہیں۔ اپنا دفاع کرنا خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  روس کا یوکرین میں باغیوں کے علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرکے فوج بھیجنے کا اعلان   ادھر برطانیہ سمیت مغربی رہنماؤں نے روسی صدر کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یوکرین کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے جب کہ امریکی صدر کی جانب سے لوہانسک اور ڈونیسک پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔ کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی روسی صدر کے عل...

روس نے یوکرین میں باغیوں کے علاقوں کو آزاد ریاستیں تسلیم کرلیا

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وہاں امن دستے بھیجنے کا حکم دے دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین کے 2 علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں تاہم روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔ یوکرین کے علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ باغی 2014 سے یوکرین کی افواج سے لڑ رہے ہیں جنہیں روسی صدر نے آزاد ریاستیں تسلیم کیا ہے جب کہ مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ اس سے روسی افواج کا یوکرین کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونا آسان ہوجائے گا۔ روس کا یہ اقدام یوکرین کی سرحدوں پر اس کی فوجی تعیناتی پر کئی مہینوں کی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا، جس نے ایک جنگ کا خدشہ پیدا کردیا تھا۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی گ...

ٹویٹر پر بندش کے بعد ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کردی

 واشنگٹن:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر اور یوٹیوب پر پابندی کے بعد ’’ٹروتھ‘‘ یعنی سچائی کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2021 میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے مشتعل حامیوں کے حملے بعد ٹویٹر اور یوٹیوب نے سابق صدر کا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔ سماجی رابطے کی پلیٹ فارمز نے الزام ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو اکسانے کے لیے اشتعال انگیز پوسٹیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سابق صدر نے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے اعلان پر عمل کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل موبائل فونز کے صارفین کے لیے ایک ایپ متعارف کرادی ہے۔ ٹرتھ سوشل نامی ایپ کو ایپل کے ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ تجرباتی مرحلے کے دوران صارفین اس ایپ کو صرف اسی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جب انھیں اس ایپ کا رجسٹرڈ صارف شمولیت کی دعوت کے لیے لنک فراہم کرے۔ یہ ایپ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے توسط سے لانچ کی گئی ہے تاہم اکثر صارفین نے شکایت کی ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ The post ٹویٹر پر بندش کے بعد ٹرمپ نے اپنی س...

سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کو کرپشن پر 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانہ

پٹنہ:  بھارت میں ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ لالو یادو کو چارے کے لیے مختص فنڈز میں سے 139 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق 1990 کے چارہ اسکینڈل کے پانچویں کیس میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو یادو سمیت 39 افراد کو عدالت نے 15 فروری نے مجرم قرار دیکر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا تاہم آج 5 سال قید اور 60 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تین بار ریاست بہار کے وزیراعلیٰ رہنے والے 73 سالہ لالو پرساد اسی اسکینڈل کے مختلف مقدمات میں دسمبر 2017 سے سزا کاٹ رہے ہیں تاہم بیماری کے باعث زیادہ تر عرصہ  جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزارا ور گزشتہ سال جنوری میں انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کیس کا فیصلہ بھی اسپتال میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سُنا۔ سابق وزیر اعلیٰ بہار پر چارہ اسکینڈل سے جڑا ایک اور کیس پٹنہ کی سی بی آئی عدالت میں زیر التوا ہے۔ یہ کیس بینک بھاگلپور کے خزانے سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے سے متعلق ہے۔ یاد رہے کہ ریاست بہار میں جانوروں کے چارے کے لیے مختص فنڈز میں س...

قطر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کا اہم اجلاس کل ہوگا

دوحہ:  قطر کی میزبانی میں گیس برآمد کرنے والے 11 بڑے ممالک کے فورم کا اہم اجلاس کل سے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی دوحہ پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرائن پر حملے کی صورت میں یورپ کو گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے باعث گیس برآمد کرنے والے 11 بڑے ممالک کی تنظیم GECF کا اہم اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ دوحہ میں ہونے والی ’’جی ای سی ایف‘‘ کی چھٹی گیس سمٹ میں شرکت کے لیے الجزائر کے صدر کل ہی قطر پہنچ گئے تھے اور امیرِ قطر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے بھی طے پائے ہیں جب کہ آج ایران کے صدر بھی دوحہ پہنچے ہیں۔ ’’جی ای سی ایف‘‘ کے قیام کی تجویز ایران نے پیش کی تھی اور اس کا پہلا اجلاس بھی ایران میں ہوا تھا۔ اب تک ’’جی ای سی ایف‘‘ ممالک کے سربراہان کے 5 اجلاس ہوچکے ہیں۔ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم ’’جی ای سی ایف‘‘ میں الجزائز،بولیویا، مصر، استوائی گنی، ایران، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، متحدہ عرب امارات، وینزویلا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو شامل ہیں۔ ان میں سے روس، قطر، لیبیا، الجزائز اور نائیجیریا گ...

ٹوئٹرنےشدید احتجاج پربی جےپی کےاکاؤنٹ سے مسلمان دشمن پوسٹ ہٹا دی

نئی دہلی:  ٹوئٹرکوشدید احتجاج کے بعد بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشئیرکی گئی مسلمان دشمن پوسٹ ہٹانا پڑی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز قبل 38مسلمانوں کوسزائے موت دئیے جانے کے بعد ہندوانتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرانتہائی متنازع اورمسلمان دشمن کارٹون پوسٹ کیا تھا جس میں مسلمانوں کوپھانسی سے لٹکے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بی جے پی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر 38مسلمانوں کوسزائے موت سنانے کوسچ کی جیت قراردیتے ہوئے عدالت کی تعریف بھی کی تھی۔ بھارت کے اندراورپاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اکاؤنٹ کورپورٹ کیا جس کے بعد ٹوئٹرکو یہ پوسٹ ہٹانا پڑی۔بی جے پی کے دیگرسوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی اب متنازع پوسٹ موجود نہیں ہے۔ 18 فروری کو بھارت میں خصوصی عدالت نے گجرات میں ہونے والے بم دھاکوں کے38 ملزمان کو سزائے موت اور11 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی جوتمام کے تمام مسلمان ہیں۔ دھماکوں میں 57افراد ہلاک اور200 زخمی ہوئے تھے۔ The post ٹوئٹرنےشدید احتجاج پربی جےپی کےاکاؤنٹ سے مسلمان دشمن پوسٹ ہٹا دی appeare...

ایران میں جنگی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک

تہران:  ایران میں جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں2 پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے شہرتبریز میں جنگی طیارہ گرنے سے2 پائلٹس اورایک شہری ہلاک ہوگیا۔شہری کھڑی ہوئی گاڑی میں بیٹھا تھا جوطیارے کا ملبہ گرنے سے ہلاک ہوا۔ ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ طیارہ ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ طیارے کے پائلٹ صادق فلاحی اورعلی رضا حنیف زاد نے شہری آبادی کوجانی نقصان سے بچانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ طیارہ اسکول کے قریب ایک میدان میں گرکرتباہ ہوا۔طیارہ تباہ ہونے کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔   The post ایران میں جنگی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹس سمیت3 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/DcTlqdO

امریکی صدریوکرین کے مسئلہ پرروسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پررضامند

 واشنگٹن:  امریکا کے صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولامیرپیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرکی ملاقات صرف اس صورت میں ہوگی کہ روس یوکرین پرحملہ نہ کرے۔ فرانس نے امریکی صدرکوروسی ہم منصب سے ملاقات کی تجویز روسی صدرولادی میرپیوٹن سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون  سے 2فون کالزکے بعد دی۔ دونوں فون کالز کا دورانیہ مجموعی طورپر3 گھنٹے تھا۔ امریکی اورروسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل پربات چیت کی جائے گی۔ یوکرین کے مسئلے پرگزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اورامریکا نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ The post امریکی صدریوکرین کے مسئلہ پرروسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پررضامند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/LjYr56E

بحیرہ روم؛ سخت سردی میں تارکین وطن کی ٹھٹھر کر ہلاکت پر مصری اسمگلر گرفتار

روم:  گزشتہ ماہ بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش میں 7 تارکین وطن کھلے سمندر میں سخت سردی کے باعث ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے جس پر مصر سے تعلق رکھنے والے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اچھے مستقبل کی تلاش میں یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے بحیرہ روم کے انتہائی پُرخطر راستے پر خستہ حال کشتی میں سفر کرنے والے 300 سے زائد تارکین وطن میں سے 7  سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے خستہ حال کشتی میں سے زندہ افراد کو اسپتال منتقل کیا تھا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے۔ اگر ریسکیو ٹیم بروقت نہ پہنچتی تو تمام مسافر اس سخت موسم میں ہلاک ہوجاتے۔ گزشتہ ماہ ہونے والی ان ہلاکتوں پر اٹلی پولیس نے اب انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک مصری ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر رقم کے عوض تارکین وطن کو خستہ حال اور پرانی کشتی میں پُرخطر رستے کے ذریعے یورپی ممالک بھیجنے کا الزام ہے۔ سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق بنگلادیش سے ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں بھی اکثر کا تعلق جنوبی ایشیا سے ...

بھارت میں حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا

نئی دہلی:  بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم ماننے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے 58 طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آگئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا۔ طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔ کرناٹک میں دو ماہ سے حجاب پر پابندی کے باعث تعلیمی مدارس بند تھے تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد بھی یہ تنازع اپنی جگہ کھڑا ہے۔ کرناٹک کی طالبات نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر اب تک فیصلہ نہیں آسکا ہے۔ عدالت میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد باحجاب طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا کہا گیا تھا جس پر چند کالجز میں عمل بھی ہوا تاہم انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر یہ سلسلہ بند کردیا گیا۔ دوسری جانب حجاب پر پابندی اب کرناٹک سے نکل کر مدھیہ پردیش اور اترپردی...

افغانستان، ڈاکٹر برائیڈن سے صدربائڈن تک

نا ئن الیون کے تقریباً پانچ ماہ بعد اس موضوع پر میری کتا ب ’’سانحہ نیویارک سے سقوط کابل تک‘‘ الحمد پبلی کیشنر لاہور سے شائع ہو کر مار کیٹ میں آگئی تھی غالباً یہ امریکہ اور نیٹو ممالک کے افغانستان پر تباہ کن اور خوفناک حملے کے بعد کم ازکم اردو زبان میں پہلی کتا ب تھی۔ اُس زمانے میں انٹرنیٹ، وغیرہ عام نہیں تھے مگر اس کے باوجود یہ کتاب ہزاروں افراد نے نہ صرف پڑھی بلکہ سینکڑوں افراد نے رابطے بھی کئے۔ اس کتاب میں اگرچہ بہت سی باتیں بیان کی گئی تھیں لیکن د وباتیں ایسی تھیں جو افغانستان کی تاریخ اور ثقافت کے اعتبار سے بہت اہم ہیں۔ ایک یہ کہ راقم الحرف نے یہ کہا تھا کہ دنیا یاد رکھے گی کہ افغانیوں نے امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن حوالگی کے مطالبے پر صدر بش سے یہ کہا تھا کہ آپ اسامہ بن لادن کے خلاف نائن الیون کے ثبوت لے آئیں کہ اِن واقعات میں اُ سامہ بن لادن ملوث ہیں تو افغانستان کی عدالت میں کھلے عام اِن پر مقدمہ چلائیں گے، پوری دنیا اس مقدمے کی سماعت کو دیکھے اور سنے گی اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ امریکہ نے اپنا وہی مطالبہ دہرا یاکہ فوراً اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے...

خوابیدہ عالمی ضمیر جھنجھوڑتا بے بس قیدی

سیموئیل پی ہنٹنگٹن امریکا کا ممتاز ماہر ِسیاسیات گذرا ہے۔وہ اپنی مشہور زمانہ کتاب ‘‘تہذیبوں کا تصادم‘‘میں لکھتا ہے: ’’مغرب نے اپنے اعلی نظریات، اخلاقی اقدار یا مذہب کے بل بوتے پہ دنیا فتح نہیں کی بلکہ یہ عمل (جدید اسلحے کے ذریعے) منظم جنگیں اور قتل وغارت کر کے حاصل کیا گیا۔مغربی اکثر یہ بات بھول جاتے ہیں مگر غیر مغربی کبھی نہیں بھولتے۔‘‘ یہ بات سولہ آنے سچ ہے۔آج بھی اپنے مفادات کی خاطر مغربی طاقتوں مثلاً امریکا، روس، برطانیہ، فرانس وغیرہ نے عالمی امن خطرے میں ڈال رکھا ہے کیونکہ یہ جدید ترین اسلحے سے لیس ممالک ہیں۔ یہ مغربی قوتیں دنیا میں امن قائم کرنے سے زیادہ جنگیں چھیڑنے کے بہانے ڈھونڈتی ہیں تاکہ اپنے مفادات پورے کر سکیں۔ ان طاقتوں کی شہ پر ہی اسرائیل اور بھارت کے حکمران بھی فلسطینی اور بھارتی مسلمانوں پہ ظلم وتشدد کرتے ہیں اور کوئی مغربی طاقت انھیں روکنے کے لیے عملی اقدام نہیں کرتی۔مغربی طاقتوں نے اخلاقی اقدار اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا۔ان کی بے انصافی اور ناجائز سرگرمیاں اقوام عالم میں انتشار و بے چینی پھیلنے کی بڑی وجہ ہے۔مثلاً بھارت سے لے کر امریکا تک میں مسلم خواتین کو...

مدینہ منورہ اکیلے سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر

مدینہ منورہ:  سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایک ٹریول کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مدینہ منورہ کواکیلے سفرکرنے والی خواتین کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہرقراردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں رات کے اوقات میں خواتین کے اکیلے سفرکرنے اورصنف کی بنیاد پرحملوں کے خطرے کا جائزہ لیا گیا اوردونوں شعبوں میں مدینہ منورہ کو10 میں سے 10 نمبردئیے گئے۔ اکیلے سفرکرنے والی خواتین کے لئے دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست میں تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی دوسرے اورمتحدہ عرب امارات کا شہردبئی تیسرے نمبرپررہا۔ The post مدینہ منورہ اکیلے سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/bWLfGJj

بھارت اور یو اے ای کے مابین معیشت کو فروغ دینے کیلئے ‘بڑے’ تجارتی معاہدوں پر دستخط

بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی ’سنگ میل‘ کے حامل معاہدوں پر دستخط ہوگئے جس کے دونوں ممالک کے تجارتی سامان پر 80 فیصد محصولات کی چھوٹ ہوگی۔ غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت 5 برس کے اندر 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی ورچوئل موجودگی میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی یو اے ای کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سرکاری اماراتی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے پر دستخط ’دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘۔ بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (سی ای پی اے) سے توقع ہے کہ سالانہ دو طرفہ غیر تیل پر مبنی تجارت آئندہ 3 سے 5 برس میں  60 ارب سے 100 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ Great pleasure to hold Virtual Summit with my friend HH @MohamedBinZayed Crown Prince of...

حجاب اتارنے کاحکم، کرناٹک  میں کالج لیکچرارنےاستعفیٰ دے دیا

نئی دہلی:  کرناٹک کے کالج  میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔ کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک  لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔ لیکچرار چاندنی نےکالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔  پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد ہے جس کے خلاف مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ The post حجاب اتارنے کاحکم، کرناٹک  میں کالج لیکچرارنےاستعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/nQ2XJec

روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، امریکی صدر

 واشنگٹن:  امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس یوکرین پرحملے کے لئے بہانہ تلاش کررہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے تاہم مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے دعوے بے بنیاد ہیں اورامریکا کشیدگی کوہوا دے رہا ہے۔ اس سے قبل روس نے یوکرین سے کچھ فوجی واپس بلانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یوکرین کے صدر اورامریکا نے روسی دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ روسی فوجیوں کی واپسی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔   The post روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، امریکی صدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/yB4b3QY

بھارتی لوک سبھا کے آدھےارکان  کا ریکارڈ مجرمانہ ہے، وزیراعظم سنگاپور

سنگاپورکے وزیراعظم  لی شین لا کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم  لی شین لا  نے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک  کے مقدمے درج ہیں۔ سنگاپورکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ ہوا۔ The post بھارتی لوک سبھا کے آدھےارکان  کا ریکارڈ مجرمانہ ہے، وزیراعظم سنگاپور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ANqrgo3

روس نے نائب امریکی سفیرکو ملک سے نکال دیا

 واشنگٹن:  روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب سفیر کو ملک بدر کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  روس نے امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب امریکی سفیر  بارٹ گورمین کو ملک سے نکال دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نائن سفیرکو ملک بدر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب امریکی سفیربارٹ گورمین گزشتہ 3 سال سے ماسکو میں تعینات تھے اوران کے پاس قانونی ویزا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے  روس کے اقدام کوبلااشتعال قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا جوابی کارروائی پرغورکررہا ہے۔ روس الزامات کی بنیاد پرامریکی سفارت کاروں کوان کے فرائض انجام دینے سے نہ روکے۔ روس نے یوکرین کے معاملے پرکشیدگی کے ماحول میں امریکی سفارت کارکوبے دخل کیا ہے۔ امریکا اورنیٹو کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ The post روس نے نائب امریکی سفیرکو ملک سے نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Cm1fN46

مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین چلانے کیلئے 28 ہزار خواتین نے درخواست دیدی

ریاض:  سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کےلئے28ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیورکی30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔ منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔ خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی آن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔   The post مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین چلانے کیلئے 28 ہزار خواتین نے درخواست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/0wzlxn8

بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب آئے،پینٹاگون

 واشنگٹن:  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آئے۔ پینٹاگون کے ترجمان مائیک کافکا کے مطابق 3 روسی طیارے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے2 طیاروں کے قریب آئے۔امریکی طیارے بحیرہ روم میں عالمی فضائی حدود میں موجود تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم موجودہ صورتحال میں روسی طیاروں کے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آنے کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا تھا۔ یوکرین کے معاملے پرامریکا اورروس کے تعلقات کشیدہ ہیں اورصورتحال تناؤ کا شکار ہے۔ روس نے یوکرین پرفوجی تعینات کررکھے ہیں جبکہ امریکی اورنیٹوفورسزبھی خطے میں موجود ہیں۔   The post بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب آئے،پینٹاگون appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/O2ebjKd

بھارت میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئے،بی جے پی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی:  بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(پی جے پی) کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔ بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنیں۔ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔ ہندو انتہاپسند  رکن اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے اس لئے گھرسے باہرکسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئیے۔جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن باہراس کی اجازت نہیں ہونا چاہئے۔ پریگیا ٹھاکر پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے پردہشتگردی کا مقدمہ چل رہا ہے اوروہ ضمانت پررہا ہے۔ کرناٹک اوردیگربھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کی گئی جس کیخلاف مسلمان طالبات کا مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔ The post بھارت میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئے،بی جے پی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ان...

روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، امریکا

 واشنگٹن:  امریکا نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی تعداد میں کمی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین کی سرحد پر7000اضافی فوجی تعینات کئے ہیں۔ روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرغیرملکی خبرایجنسی کوبتایا کہ روس کوئی بھی جھوٹا بہانہ بنا کرکسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ روس نے فوجی واپس بلانے کا اعلان کرکے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ روس کا یہ دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا بھی بیان میں کہنا ہے کہ انہوں نے روسی فوجیوں کی واپسی کی صرف خبریں سنی ہیں لیکن روسی فوجیوں کو واپس جاتے نہیں دیکھا ہے۔ روس نے یوکرین سے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ The post روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/9aFvbuE

بھارت میں پرانے کنویں میں گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت13 افراد ہلاک

نئی دہلی:  بھارت میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے۔ مرنے والی میں ایک سال کا بچہ اور10سال کی لڑکی شامل ہیں۔ حکام کہا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد سلیب سے ڈھکے پرانے کنویں پربیٹھے تھے جووزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اورتمام افراد کنویں میں گرگئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے اور 4 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ The post بھارت میں پرانے کنویں میں گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت13 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/BJYUdh5

مودی کی لکھنے کی اداکاری کا پول ٹی وی کیمروں نے کھول دیا

نئی دہلی:  بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنی مشہوری کے لئے ہرحربہ استعمال کرتے ہیں۔مندر کے دورے میں مہمانوں کی کتاب میں لکھا کچھ نہیں بس قلم چلاتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عوام کوبیوقوف بنا دیا۔ نئی دہلی میں مندرکا دورہ کیا پوجا پاٹ کی اوراداکاری بھی۔ بھارتی میڈیا پرنریندرمودی کومہمانوں کی کتاب میں لکھتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ کتاب میں پہلے ہی سےتاثرات لکھے ہوئے تھے۔ مودی بس  پہلے سے لکھی تحریر پرقلم چلاتے اورلکھنے کی اداکاری کرتے رہے۔ یہ منظربھی کیمروں سے چھپ نہ سکا۔ حقیقت سامنے آنے پرسوشل میڈیا پرکسی نے نریندری مودی کوبرا ایکٹرقراردیا توکسی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بچکانہ حرکت قراردیا۔ The post مودی کی لکھنے کی اداکاری کا پول ٹی وی کیمروں نے کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/F72OTDt

انڈونیشیا میں 13 طالبات کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے استاد کو عمر قید

جکارتا:  انڈونیشیا میں 13 طالبات کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کے سربراہ اور استاد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی عدالت نے بورڈنگ اسکول میں غریب طالبات کو 2011 سے 2016 کے درمیان لالچ یا ڈرا دھمکا کر 11 سے 16 سال کی 13 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے استاد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ شہر بندونگ کے مدنی بورڈنگ اسکول کے 36 سالہ سربراہ اور استاد ہیری ویرامین کے خلاف ایک متاثرہ طالبہ کے والدین نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس پر استاد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ٹرائل کے دوران ایک درجن طالبات بھی سامنے آگئیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ زیادہ تر طالبات غریب تھیں اور اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہی تھیں جب کہ کچھ طالبات حاملہ بھی ہوئیں اور 9 بچوں کو جنم دیا۔ اس ہولناک انکشافات کے بعد عدالت سے درندہ صفت استاد کو جنسی طور پر ناکارہ کرنے کی سزا دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی تاہم عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔   The post انڈونیشیا میں 13 طالبات کیساتھ جن...

زمبابوے میں خواتین موسمیاتی تبدیلی کے باعث جسم فروشی پر مجبور

ہرارے:  موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی نے زمبابوے کی خواتین کو دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہوکر جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ الجزیرہ سے انٹرویو میں کئی جسم فروش لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اہل خانہ دیہاتوں میں کھیتی باڑی کرکے گزر بسر کیا کرتے تھے لیکن موسمی تغیرات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے کے صحافیوں نے جسم فروش لڑکیوں کی حفاظت کی خاطر ان کی شناخت ظاہر کی نہیں کیں۔ ان خواتین کی عمریں 16 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ تواندا (فرضی نام) نے بتایا کہ موسمی تغیرات کے باعث کبھی بارشیں بالکل نہیں ہوتیں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا اور کبھی تو غیر متوقع سیلاب کھیتوں اور املاک کو اپنے ساتھ بہا لے جاتے۔ تواندا کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ہی صورتوں میں ہمیں کھانے پینے تک کے لالے پڑ جاتے تھے اس لیے شہر کا رخ کیا جہاں مجبور خواتین کا فائدہ اُٹھانے کے لیے کئی گروہ سرگرم ہیں۔ جسم فروش لڑکیوں نے الجزیرہ نے کو بتایا کہ اس وقت زمبابوے کے بڑے شہروں میں سیکڑوں لڑکیاں جسم فروشی پر مجبور ہیں اور اکثر نے اپنے والدین کو ملازمت کے بارے میں جھوٹ ک...

اسپین کے ہوٹل میں آتشزدگی سے پاکستانی جاں بحق، 9 زخمی

بارسلونا:  اسپین میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 43 سالہ پاکستانی شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں کے علاقے سینڈر میں ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث تیسری منزل پر مقیم مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی تاہم اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 43 سالہ راشد ملک کے نام سے ہپوئی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  اسپین؛ آتشزدگی میں پاکستانی شخص بیوی اور 2 کم سن بچوں سمیت جاں بحق   راشد ملک پاکستان سے روزگار کے سلسلے میں اسپین آیا تھا اور ایک موبائل شاپ پر کام کرتا تھا۔ حادثے کے دن وہ اس علاقے میں موبائل کی ضروری اشیاء خریدنے سینڈر آیا تھا اور تاخیر ہوجانے پر ہوٹل میں ٹھہر گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون نے گدے کو آگ لگائی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے اور پھر پوری منزل میں پھیل گئی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ یکم ...