واشنگٹن: روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب سفیر کو ملک بدر کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس نے امریکی سفارت خانے میں تعینات نائب امریکی سفیر بارٹ گورمین کو ملک سے نکال دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے نائن سفیرکو ملک بدر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائب امریکی سفیربارٹ گورمین گزشتہ 3 سال سے ماسکو میں تعینات تھے اوران کے پاس قانونی ویزا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے اقدام کوبلااشتعال قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا جوابی کارروائی پرغورکررہا ہے۔ روس الزامات کی بنیاد پرامریکی سفارت کاروں کوان کے فرائض انجام دینے سے نہ روکے۔
روس نے یوکرین کے معاملے پرکشیدگی کے ماحول میں امریکی سفارت کارکوبے دخل کیا ہے۔ امریکا اورنیٹو کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔
The post روس نے نائب امریکی سفیرکو ملک سے نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Cm1fN46