Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2021

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزنے2کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نہتے نوجوان پلواما میں قابض فورسزکی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔ پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پلواما کا محاصرہ جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔ The post مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسزنے2کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pjajke

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے ، ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت202 روپے 89 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔ The post اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xFVIU8

کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں،امریکی صدر

 واشنگٹن:  امریکا کے صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ضرورہے لیکن اس سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ اگر لوگ ماسک پہنتے ہیں اورویکسین لگوالیتے ہیں تو نئے ویرینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔ امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ دوائیں بنانے والی کمپنیاں نئی ویکسین پرکام کررہی ہیں۔ ہم اس نئے ویرینٹ سے لڑیں گے اوراسے شکست دیں گے۔ امریکا میں کچھ وقت کے لئے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاکہ نئے ویرینٹ کا جائزہ لیا جاسکے۔ امریکا نے کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ،برطانیہ ،کینیڈا سمیت کچھ دیگرممالک پرسفری پابندیاں لگائی تھیں۔ The post کورونا کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں،امریکی صدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3xI3BIl

امریکا میں اسکول میں طالب علم کی فائرنگ،3طلبا ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6طلبا سمیت 8افراد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے15سے20 راؤنڈ فائرکئے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے قبل طالب علم نے کلاس اٹینڈ کی۔ پولیس کی حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔ The post امریکا میں اسکول میں طالب علم کی فائرنگ،3طلبا ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3xDVSLH

بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

نئی دہلی:  بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔ مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی جس میں چرچ کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ عبادت کیلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شرپسندوں کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبادت کے لیے آنے والوں کو روکا جس پر جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جب کہ دوسرے گروپ پر چرچ پر حملے اور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔   The post بھارت میں مشتعل ہجوم کی چرچ میں تھوڑ پھوڑ ...

امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کا افغان فنڈ ہمیں دیا جائے، نائن الیون متاثرین

 نیویارک:  نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈز میں سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے۔ خیال رہے کہ امریکا میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جب کہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب لواحقین اور متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری میں زرتلافی کی رقم امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز طالبان کو دینے کے بجائے اس ہمیں معاوضہ ادا کیا جائے۔ یہ خبر پڑھیں :  ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ   امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انصاف کے...

ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

 واشنگٹن:  ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان آج افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم اجلاس کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  ہمارے منجمد اثاثے بحال ہوجائیں تو کسی اور امداد کی ضرورت نہیں رہے گی، طالبان   خیال رہے کہ امریکی حکام اور اقوام متحدہ کی حالیہ ملاقاتوں میں افغانستان کے فنڈز میں سے کچھ رقم جاری کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی جس کے بعد عالمی بینک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منجمد امدادی فنڈ سے 500 ملین ڈالر تک کی رقم کی فراہمی پر کام کا آغاز کیا ہے۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اس منصوبے...

ملک میں موجود مختلف مذاہب کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے فوٹوشوٹ پرپابندی

لاہور:  گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورمیں ٹک ٹاکر خاتون کی ماڈلنگ کے واقع کے بعد ملک بھرمیں موجود سکھوں،ہندوؤں اورمسیحی برادری کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکرکے ویڈیو اور فوٹوشوٹ پرپابندی لگادی گئی ہے۔ گوردواروں میں آنے والوں کو اس کے تقدس کا خیال رکھنا ہوگا اورننگے سر گوردوارہ صاحب میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری طرف مقامی برانڈ کے مالک اور ڈیزائنرشہریاریوسف کا کہنا ہے انہوں نے گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا۔ ان کے سوشل میڈیا پیج پر شیئرکی گئیں تصاویر (جنہیں سکھ برادری کی طرف سے احتجاج کے بعد ہٹا دیا گیا ہے) کسی تیسری پارٹی کی طرف سے بھیجی گئی تھیں جن میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کی ہے۔ شہریاریوسف کاکہنا ہے اس اقدام سے سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی جو بے حرمتی ہوئی ہے اس پر وہ سکھ برادری سے معافی مانگتے ہیں۔ ادھر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے فوٹوشوٹ کرنے والی ٹک ٹاکر اورڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔ وز...

ثاقب نثار سے متعلق بیان حلفی کسی اخبار کو نہیں دیا، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم

 اسلام آباد:  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اخبار کو کوئی بیان حلفی نہیں دیا، ان کا بیان سربمہر تھا جو پتہ نہیں کیسے افشا ہوگیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اخبار کے مالک نے شوکاز نوٹس پر ہائی کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک متعلقہ خبر کی بات ہے، میں اپنے ایڈیٹر کی بات سے متفق ہوں، ایڈیٹر نے خبر کی اشاعت سے قبل بتایا کہ وہ مطمئن ہیں کہ فریقین کا موقف معلوم کیا گیا ہے، استدعا ہے کہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت سے متعلق اہم معیار ہم نے فردوس عاشق اعوان کیس میں طے کر دیے ، پچھلی سماعت پر بھی کہا تھا کہ یہ ہمارا بھی احتساب ہے ، آزادی اظہار رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ ڈیوٹیز بھی ہیں۔ عدالت نے رانا شمیم کو پانچ روز میں شوکاز نوٹس پر ...

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔  ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعا کی کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے، ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے ن...

بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری

 کراچی:  شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیےجدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا، آج کے دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ سابق صدرنے کہا کہ قائدِ عوام کے دیے ہوئے منشور کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی 54 سال سے جدوجہد کرتی رہی ہے، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی ہے، اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے،پی پی کی قیادت...

سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس نیب کو بھیج دیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لیکر ابتدائی رپورٹ تین ماہ میں پیش کریں، نیب سرکاری فنڈز کی خردبرد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے، تھر کے لوگ بنیادی سہولیات اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، ٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سمیت کسی سرکاری عہدیدار کی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں، سارا پیسہ ایک اکاؤنٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا اسی لیے دلچسپی نہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی سفارشات اور نتائج کی روشنی میں سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، رپورٹ چئیرمین نیب کو بجھوا دیتے ہیں، چئیرمین نیب رپورٹ کو دیکھیں کہ کیا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس بنتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے فنڈ کا استعمال شفاف انداز میں نہیں ہوا، نہ آر او پلانٹ ضرورت کے مطابق قائم ہوئے نا ہی پینے کا صاف پانی دستیاب ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے سولر پاور ج...

راولپنڈی بورڈ کا سپرنٹنڈنٹ زیادہ نمبرز دینے کےلیے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

 راولپنڈی:  امتحانی مرکز پر کرپشن کی ایک اور داستان بے نقاب ہوگئی۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لینے والے راولپنڈی بورڈ کے سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی بنالی گئی جس میں ریڈ کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ ملزم گورنمنٹ کرسچین ہائیر سکینڈری اسکول راجہ بازار کے امتحانی سینٹر پر سپریٹنڈنٹ تعینات تھا۔ راولپنڈی بورڈ کے تحت طلبا و طالبات سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ٹریپ ریڈ کرکے ایس ایس ٹی ٹیچراشتیاق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ سرکل آفیسر راولپنڈی ذوالفقار بازید نے مجسٹریٹ طلعت وحید کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔ ملزم سے موقع پر رشوت کے نشان زدہ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزم نے مدعی سے زیادہ نمبرز لگانے کے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی ۔ مدعی دانش رضا بارہویں جماعت ک...

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

 اسلام آباد:  آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کیا گیا۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ 2 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں ہو گی، ہم وزیر اعظم ہاؤس کے باہر اور اندر پڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے ملازمین 2دسمبر سے وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی نہ بن سکا مگر ہم اس کے باہر کلاسیں لگائیں گے۔ The post اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rmnfIX

عمرہ زائرین کےلئے ٹکٹس اورقرنطینہ پیکیجز ویب سائٹ پر بک کرنے کی سہولت

 لاہور:  قومی و مختلف ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کےلئے ٹکٹس اورقرنطینہ پیکجز اپنی ویب سائٹ پر بک کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ پی آئی اے نے مدینہ شریف میں تھری اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ پیکیج 2225 سعودی ریال اور فور اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ پیکیج 3125 سعودی ریال میں مقرر کئے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر ریاض کےلئے1650 سعودی ریال اور قرنطینہ پیکیج بک کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ جدہ اور دمام کے تھری اسٹار ہوٹل اور قرنطینہ 1825 سعودی ریال جبکہ فائیو اسٹار ہوٹل اور پانچ دن کا قرنطینہ پیکیج 3050 سعودی ریال کا مقرر کیا گیا ہے ۔ سعودی گورنمنٹ نے منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکی عمرہ زائرین کو سعودیہ آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ ویب سائٹ پر زائرین اپنی آمد کا وقت ، شہر اور تاریخ درج کرنے کے بعد تھری،فور اور فائیو اسٹار ہوٹل منتخب کر سکتے ہیں،مختلف شہروں کے ہوٹلز کے قرنطینہ کے پیکیجز مختلف ہیں اور مسافر فضائی ٹکٹ کے پی این آر نمبر کی بنیاد پر پیکیج بک کروا سکتے ہیں۔ قومی ایرلائن کی انتظامیہ نے قرنطینہ پیکجزکےلئے اپنی ویب سائٹ پر پورٹل فراہم کیا ہے۔ ا...

صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ4 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد:  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی5روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی۔ درخواست کے مطابق  فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار0.51 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ The post صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ4 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xBAdn7

سی پیک کا سب سے بڑا کردار گوادر بنیادی سہولیات سے محروم

سی پیک کو حکومت پاکستان کی جانب سے گیم چینجر تو قرار دیا جاتا ہے اور اس گیم چینجر منصوبے میں سب سے بڑا کردار گوادر کا ہے تاہم گوادر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے حالیہ دورے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ گوادر کے ترقی کے دعوے صرف دعوؤں تک محدود ہیں اور جی او سی ایس ایس ڈی 44 میجر جنرل عنایت حسین نے بھی انتباہ کیا ہے کہ سرخ فیتے کاٹنے سے کام آگے بڑھایا جائے۔ گوادر کی ترقی کیلئے گوادر کے گورننس ماڈل کو تبدیل کیے جانے کی ضرورت ہے،آئندہ گرمیوں سے پہلے ہمیں گوادر کے مکینوں کیلئے بجلی، پانی چاہیے۔گوادر کے دورے میں معلوم ہوا کہ گوادر کے لوگ بجلی ، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ،چائنہ بزنس سینٹر اور چین کی گرانٹ سے ایک ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم جبکہ ایک تین سوبیڈ کے ہسپتال پر کام جا ری ہے۔ گوادر میں ہمارادورہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے ہمراہ تھا، اس دورے کے دوران گوادر کو بہت قریب سے دیکھنے اور جاننے کا موقع ملا تو ایسا محسوس ہوا کہ گوادر ترقی سے بہت دور ہے،گوادر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی وا...

 امریکا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنائے گا

 واشنگٹن:  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے سینئرافسرکا بیان میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائے گی۔ پینٹاگون کے افسرکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے اورزمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی میں چین کوبطورچیلنج اہم قراردیا  تھا۔تائیوان کے مسئلے پرچین اورامریکا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ The post  امریکا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنائے گا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3lmURCF

گوگل،مائیکروسوفٹ کےبعدٹوئٹرکا نیا سی ای اوبھی بھارتی نژاد

 واشنگٹن:  ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور اہم عہدہ بھارتی نژاد شخص کے حوالے کردیا گیا۔پراگ اگرووال ٹوئٹرکے نئے سی ای اوبن گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل، مائیکروسوفٹ اورآئی بی ایم کے اہم عہدوں پرکام کرنے والے بھارتیوں کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)بھی بھارتی نژاد پراگ اگرووال بن گئے۔ بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروول امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ  آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)  ممبئی سے بی ٹیک  کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔ دنیا کی معروف کمپنیوں میں سی ای او کی حیثیت سے کام کرنے والے بھارتیوں میں گوگل کے سی ای او سندرپیچائی،مائیکروسوفٹ کے سی ای اوستیا ناڈیلا اورآئی بی ایم کے کمپنی کے سی ای اواروند کرشنا شامل ہیں۔ ٹوئٹر نے گزشتہ روز شریک بانی جیک ڈورسی  کے فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جیک ڈورسی کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس...

او آئی سی کا افغان صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  او آئی سی نے افغانستان کی صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔آئی۔سی وزرا خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس بلا کر سعودی عرب نے اہم قدم اٹھایا ہے، پاکستان اس اقدام کی مکمل تائید وحمایت کرتا ہے، ہم نے 17 دسمبر 2021 ء کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او۔آئی۔سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔ انہوں کہا کہ افغانستان او۔آئی۔سی کا بانی رکن ہے، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ او۔آئی۔سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی اور افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوش حالی کیلیے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال پر او۔آئی۔سی کی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 ء میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔ The post او آئی سی کا افغان صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ appeared first ...

سندھ، خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

 کراچی:  حکومت سندھ نے صوبے بھر میں خلاف ضابطہ تعمیرات و خلاف ضابطہ بنائے گئے رہائشی یونٹس کو ایک مرتبہ ریگولرائز کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے ایک مخصوص عرصے کے دوران تمام غیرتجارتی تعمیرات کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس مقصد کیلیے آرڈیننس کے ذریعے ایک کمیشن بنایا جائے گا جو تعین کرے گا کہ سرکاری زمین پر بنے رہائشی یونٹس، قواعد کی خلاف ورزی کرکے بنائے گئے کثیر المنزلہ عمارتوں سمیت ایسی دیگر تعمیرات جوصرف رہائشی مقاصد کیلیے اب استعمال ہورہی ہیں یاجن کو خالی کرانے سے کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتاہو اس کو بعض شرائط و جرمانے کے ساتھ ریگولرائز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دینے والوں یا قبضوں اور تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے حکام کے خلاف تادیبی ایکشن  کے لیے سزائیں اور طریقہ کار بھی تجویز کیاجائے گا۔ امکان ہے کہ غیر تجارتی تعمیرات جہاں لوگ آباد ہیں ان کو عمارت ، علاقے کی نوعیت کے اعتبار سے جرمانہ وصول کیاجائے گا اور پھر اس عمارت کو ریگولیٹ کیا جائے ...

او آئی سی کا افغان صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  او آئی سی نے افغانستان کی صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔آئی۔سی وزرا خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس بلا کر سعودی عرب نے اہم قدم اٹھایا ہے، پاکستان اس اقدام کی مکمل تائید وحمایت کرتا ہے، ہم نے 17 دسمبر 2021 ء کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او۔آئی۔سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔ انہوں کہا کہ افغانستان او۔آئی۔سی کا بانی رکن ہے، وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ او۔آئی۔سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی اور افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوش حالی کیلیے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال پر او۔آئی۔سی کی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 ء میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔ The post او آئی سی کا افغان صورت حال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ appeared first ...

سوئیڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونے والی وزیراعظم دوبارہ منتخب

اسٹاک ہوم:  چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کراستعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔ سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔ مزید پڑھیں:  سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کے چندگھنٹے بعد مستعفی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔ کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت اعظمی ٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا۔ The post سوئیڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونے والی وزیراعظم دوبارہ منتخب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3d1zpOX

سعودی ڈیولپمنٹ بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا معاہدہ

 کراچی:  سعودی ڈیولپمنٹ بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پاگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر پیر کو دستخط کیے گئے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈ برائے ترقی اور حکومتِ پاکستان کی نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں دستخط کیے۔ اس ڈپازٹ معاہدے کے تحت، سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3.0 ارب ڈالر رکھوائے گا۔ معاہدے کے تحت ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔ یہ رقم پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ ڈپازٹ معاہدہ مملکت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ The post سعودی ڈیولپمنٹ بینک اور اسٹیٹ بین...

ایران اورعالمی طاقتوں میں جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات کا آغاز

ویانا:  ایران اور عالمی طاقتوں نے امریکا کی جانب سے تین سال کے تعطل کے بعد بین ا لاقوامی جوہری معاہدے کی دوبارہ بحالی پر مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ نے ایک بار پھر ‘نیوکلیئر ڈیل ‘ پر ساتھ چلنے پر رضامندی ظاہر کی جب کہ اس مذاکرات کے پیغامات سےامریکی نمائندگان کو بھی آگاہ کیا جائے گا کیوں کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس ضمن میں عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور جوہری معاہدے کے نکات پر اتفاق کیا۔ ویانا مذاکرات کے دوران مذکورہ ممالک معاہدے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی راضی ہوئے۔ بات چیت کے آئندہ دور میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ مذاکرات میں شامل اہم روسی مصالحت کار میکائل الیانوو نے بات چیت شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل کہا تھا کہ وہ اس معاہدے میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود کافی حد تک خوش فہم ہیں کہ جوہری معاہدے پر دوبارہ کام شروع کرنے اور اس کی بحالی کے علاوہ کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں۔ اس باب...

روس کا جدید ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

 ماسکو:  روس نے جدید سِرکون ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا جس نے 400 کلومیٹر کی دور پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔ یہ خبر پڑھیں :  چین کا آواز کی رفتار سے تیز سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ واضح رہے کہ خطے میں ہائپر سونک کروز میزائل کی دوڑ شروع ہوگئی ہے جس میں روس کے ساتھ ساتھ امریکا، فرانس اور چین بھی ماچ فائیو نامی ٹیکنالوجی کے حصول میں تجربات کر رہے ہیں۔   The post روس کا جدید ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپر...

فی الحال کورونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کے ثبوت نہیں ملے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا:  عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی شکل ’’اومی کرون‘‘ کے بہت تیزی سے پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا کورونا کی نئی شکل اومی کرون پرانی قسم ڈیلٹا سمیت دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور اس کی شدت باقی اقسام سے زیادہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں اومی کرون میں مبتلا مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح زیادہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی اس نئی قسم کی انسانوں میں منتقلی اور شدت کی شرح بھی زیادہ ہوگی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  نئے کورونا کا خوف؛ جاپان نے بھی غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی   عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال پریشان کن اعداد و شمار سامنے نہیں آئے جس کی بنیاد پر یہ تجویز کیا جا سکے کہ او می کرون دیگر اقسام سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  کورونا کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی   بیان...

افغان ہوائی اڈوں کی بحالی کیلیے یورپی یونین ہماری مدد کرے، طالبان

دوحہ:  طالبان نے یورپی یونین سے افغانستان کے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر للہ متقی کی زیر قیادت طالبان وفد نے دوحہ میں یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ طالبان وفد امریکی نمائندوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ملاقات کے دوران مسائل کو سیاسی تحفظات سے الگ رکھنے اور دباؤ کے بجائے تعاون کے ذریعے ان کے حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ طالبان اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے ملک کے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے یورپی یونین سے مدد کی درخواست کی۔ یورپی یونین نے افغانستان میں دفتر کھولنے اور افغان عوام کی مدد کا وعدہ کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ د افغانستان د بهرنيو چارو وزير محترم مولوي امير خان متقي په مشري د ااا لوړ رتبه هيئت د اروپايي اتحاديې له خوا د افغانستان خاص استازي توماس نکالسن او مل هيئت سره دوه ورځني تفصيلي خبري ترسر...

چین اور تائیوان کی سرحد پر جنگ کا خطرہ

تیپائی:  چین کے لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود پر مشقیں کیں جس پر تائیوان کے طیاروں نے بھی اُڑان بھری اور ایک موقع پر دونوں ممالک کے طیارے آمنے سامنے آگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی فوجی مشقوں سے تائیوان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ تائیوان کے وزیردفاع چیو کیو چینگ نے خبردار کیا ہے کہ چینی فضائیہ نے فوجی مشقوں کے بہانے کسی قسم کی جارحیت کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔ تائیوان کے وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز 27 چینی لڑاکا طیارے فوجی مشقوں کے نام پر ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے جس پر ملک کی فضائیہ کو متحرک کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع چیو کیو سینگ نے یہ بھی کہا کہ چین ان حربوں کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تاہم تائیوان کی فضائیہ نے بھی بتا دیا ہے کہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ چین کے 18 لڑاکا اور 5 جوہری صلاحیت کے حامل H-6 بمبار طیاروں نے تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون ’’اے ڈی آئی زیڈ‘‘ کے انتہائی قریب فوجی مشقیں کیں جن میں مجموعی طور پر 27 طیارے شامل تھے۔ سرحد...

نئے کورونا کا خوف؛ جاپان نے بھی غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

 ٹوکیو:  کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے سامنے آنے پر اسرائیل کے بعد اب جاپان نے بھی غیرملکی مسافروں کے لیے اپنے دروازے بند کرلیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر غیرملکیوں کے ملک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ جاپان پہلے ہی 6 جنوبی افریقائی ممالک سے آنے والوں مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ تاحال جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ جاپان سے قبل اسرائیل بھی اومی کرون کورونا کیس سامنے آنے پر غیرملکیوں پر سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ برطانیہ اور امریکا سمیت درجنوں ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی افریقا نے سفری پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کورونا کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جارہی ہے حالانکہ کورونا کی اقسام اس سے قبل بھی سامنے آئیں لیکن کسی ملک کے خلاف ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل ہی جنوبی افریقا میں کورونا کی تبدیل شدہ شکل سامنے آئی ہے جو ماہرین کے مطابق تمام اقسام سے زیادہ متعدی ہے تاہم اس کی ...

پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی، مشیر تجارت

 اسلام آباد:  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی ہے۔  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے، نجی کمپنی اس ضمن مبارکباد کی مستحق ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔ The post پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی، مشیر تجارت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d0f4ty

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان

 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کردیئے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کومیونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے احتجاج کے طور پر کل سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرڈننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا ہے، اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے۔   The post اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D21Zuf

کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کرے گا، اسد عمر

 اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکی نیشن ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔ The post کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کرے گا، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rfKWT5

جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا؟ وزیراعظم

جہلم:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا،  بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔  القادر یونیورسٹی جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم لیڈ ر تھے، بحیثیت تاریخ کا طالب علم میں اس نتیجے پر پہنچا کہ رسول اللہ ﷺکی سیرت پر چلنے میں کامیابی ہے، جو لوگ رسول اللہ ﷺ کی راہ پر چلتے ہیں وہی آگے جاتے ہیں،اللہ نے مجھے شہرت ،پیسہ اور سب کچھ دیا،میں سیاست میں تبدیلی لانے کے لیے آیا، خواہش تھی ملک میں سیرت ﷺ اتھارٹی قائم کریں، ریسرچ سے ہی جامعات بنتی ہیں، ریسرچ ہوئی ہی نہیں کہ دنیا کی امامت کس نے اور کس طرح کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سائنس اوراسلام میں لڑائی نہیں تھی لیکن نظریات میں فرق تھا، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے، مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہے، مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی، مغرب میں 40 سال پہلے خاندانی نظام کدھر تھا اور ہمار ے ممالک پر کیا اثرات مرتب ہوئے، مغرب سے...

کراچی میں ٹک ٹاکرز جوڑے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے

کراچی:  شہر میں ٹک ٹاکرز کو اسٹریٹ کرمنلز باآسانی لوٹ لیتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور اب ٹک ٹاکرز جوڑے اور اکیلی لڑکیاں ملزمان کا آسان ہدف بن چکے ہیں، ایسے ہی شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک اسٹریٹ کرمنل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ لاتعداد واردتوں میں سب سے آسان اور منافع بخش ہدف ٹک ٹاکرز ہوتے ہیں جو مہنگے موبائل اور نقدی آسانی سے ہمارے حوالے کردیتے ہیں۔ ملزم  نے اپنے  بیان میں بتایا کہ ٹک ٹاکرز مہنگے موبائل فون رکھتے ہیں اور چھیننے پر مزاحمت نہیں کرتے، مختلف پارکس میں ٹک ٹاکرز ویڈیوز بنانے کے لئے آتے ہیں، اس لئے انہیں لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے، جب کہ ان سے  چھینے گئے موبائل فون مہنگے داموں میں فروخت ہوتے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی اب تک  25 سے زائد ٹک ٹاکر جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں، اس کے علاوہ ہم فوڈ ڈیلوری بوائز اور آن لائن کار سروس کو سنسان جگہ پر بلاتے ہیں اور جب ڈیلوری بوائے ہماری بتائی ہوئی جگہ پر آتا ہے تو ہم اسے لوٹ...

ترکی میں طبی ماہرین کا بحران، ہزاروں ڈاکٹرز مستعفیٰ

 انقرہ:  ترکی میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹرز کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ صحت کے تحت اسپتالوں میں ہزاروں ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد اب ڈاکٹرز کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ سال میں سرکاری صحت کے اداروں سے منسلک تقریباً 8 ہزار ڈاکٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے، جن ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا ہے ان میں 10 فی صد ڈینٹسٹ تھے۔ دوسری جانب ترک ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد ڈینٹس نے پبلک سیکٹر سے استعفیٰ دیا جس کی وجہ سے متعدد سرکاری کلینکس اور اسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ جن ڈاکٹرز نے استعفی دیا ہے وہ ترکی سے باہر ملازمت کررہے ہیں، ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 3 ہزار سے زائد ڈاکٹرز بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے کے بعد ترکی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ The post ترکی میں طبی ماہرین کا بحران، ہزاروں ڈاکٹرز مستعفیٰ appeared first on ایکسپریس اردو . ...

لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا

 لاہور:  گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عارف مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، گزشتہ روز نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔ لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ The post لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3I0Tkfj

مصر میں شادی کے اگلے روز دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

قاہرہ:  مصر میں شادی کے اگلے روز ہی گھر کے واش روم سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں 22 سالہ دلہا اور 19 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور رخصتی کے بعد جوڑا اپنے نئے گھر چلا گیا اور رات بسر کی۔ صبح جب اہل خانہ دلہا دلہن سے ملنے آئے تو کافی دیر تک دستک دینے کے باوجود دروازہ نہیں کھلا۔ جس پر اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں واش روم میں پڑی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی جس کی وجہ پانی کے ہیٹر سے نکلنے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔     The post مصر میں شادی کے اگلے روز دلہا دلہن کی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/31c8jCp

امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

 واشنگٹن:  امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت اہل خانہ سمیت 30 جنوری چلے جائیں گے۔ روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔ ادھر روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکا میں 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں 2017 سے اب تک امریکی مشن 1200 سے گھٹ کر 120 تک رہ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بلاجواز بے دخلی اور پابندیاں ہیں۔ اسی طرح روس نے بھی کہا تھا کہ 2016 سے...

بھارت میں 80 فیصد خواتین شوہروں کے تشدد کو درست قرار دیتی ہیں، سروے

نئی دہلی:  بھارت کی تین بڑی ریاستوں کی 80 فیصد خواتین نے شوہروں کے اپنی بیویوں پر ہاتھ اُٹھانے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی 50 فیصد سے زائد خواتین شوہروں کے تشدد کے حق میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں بالترتیب 84، 84 اور 77 فیصد خواتین نے شوہروں کے بیویوں پر تشدد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوہروں کو بیویوں کی پٹائی کرنے کا حق ہے۔ حالیہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (NHFS) میں ملک بھر کی ریاستوں میں خواتین سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ ’’ آپ کے خیال میں شوہر کا اپنی بیوی پر تشدد کرنا درست ہے؟ جواب ہاں یا نہ میں دینا تھا۔ سروے میں سوال کے ساتھ ممکنہ حالات جیسے شوہر کو بیوی کی وفا پر شک ہو، سسرال والوں کی بے عزتی کرتی ہو، شوہر کے ساتھ بحث کرتی ہو، جنسی تعلق کرنے سے انکار کرتی ہو، بتائے بغیر باہر نکل جاتی ہو، گھر یا بچوں کو نظر انداز کرتی ہو اور اچھا کھانا نہیں بناتی ہو رکھے گئے تھے۔ سروے کے مطابق 18 میں سے 14 ریاستوں کی 50 فیصد سے زائد خواتین مردوں کو مخصوص حالات میں اپنی بیویوں کو مارنے کو درست قرار دیتی ہیں جب ک...

یو اے ای نے شادی سے قبل جنسی تعلق کو جرائم کی فہرست سے نکال دیا

ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات نے ملک میں اصلاحات کے تحت 40 قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں جن میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 40 قوانین میں تبدیلی کرکے خلیجی ریاست کی تاریخ میں سب سے بڑی قانونی اصلاحات کی ہیں۔ ان قوانین کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے شادی سے قبل جنسی تعلق استوار کرنے، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے۔ مجموعی طور پر 40 قوانین میں نرمی کی گئی ہے جس کی تفصیلات بتدریج آ رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والی بچوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے فوری طور پر شادی کرلیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں شادی سے قبل جنسی تعلق قائم رکھنے اور بچوں کی پیدائش قابل گرفت جرم تھا تاہم اب صرف شادی کے بغیر پیدا ہونے وا...

عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک

 بغداد:  عراق میں گھات لگائے داعش جنگجوؤں نے کرد فوج پر بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے عراق کی خود مختار ریاست کردستان میں کرد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کرد فوجیوں کو پیش مرگہ کہا جاتا ہے، پیش مرگہ کے ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ پہلے داعش جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ کرد فوجی اپنے زخمیوں ساتھیوں کی مدد کو پہنچے، داعش جنگجوؤں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عراقی اور اتحادی افواج نے ملک سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب بھی دور دراز علاقوں میں روپوش داعش جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر گوریلا کارروائیاں کرتے ہیں۔ The post عراق میں داعش کے بم حملے میں 5 کرد فوجی اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3lchauU

کورونا کی نئی قسم کا خوف؛ اسرائیل کا تمام ممالک پر سفری پابندی کا فیصلہ

تل ابیب:  اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل کے سامنے آنے پر تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کے زیادہ متعدی ثابت ہونے پر جنوبی افریقا پر سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  کورونا کی نئی قسم؛ کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردیں   قبل ازیں اسرائیل نے بھی جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  کورونا کی نئی قسم سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم غیر ملکیوں پر سفری پابندی کا فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مطابق غیرملکیوں پر سفری پابندی 14 دن کے لیے ہوگی اور یہ فیصلہ اسرائیلی عوام کی جانوں کی حفاظت کیلیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں :  کورونا وائرس کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، جنوبی افری...

ایتھوپیا کی فوج کی فائرنگ میں سوڈانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک

خرطوم:  سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔ ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ الفشاقہ کی سرحد پر ایتھوپیا کے کسانوں کی فصلیں ہیں تاہم سوڈان کا دعویٰ ہے کہ یہ فصلیں ان کی حدود میں ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلتا آرہا ہے۔ The post ایتھوپیا کی فوج کی فائرنگ میں سوڈانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نی...

مچھروں کے وار جاری، سندھ میں ڈینگی کے مزید 63 کیس سامنےآ گئے

کراچی:  سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 63 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 29، بدین سے ایک، عمرکوٹ سے ایک کیس رپورٹ ہوا، نومبر میں اب تک ڈینگی کے 1642 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی سے 280، ضلع وسطی سے 252، ضلع کورنگی سے 221، ضلع جنوبی سے 146، ضلع ملیر سے 84 اور ضلع غربی سے 78 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں رواں سال جنوری تا اکتوبر ڈینگی کے 3840 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے اب تک 5482 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال مارچ میں ایک، مئی اور جون میں 1،1، اگست میں 3، ستمبر میں 7، اکتوبر میں 6 اور نومبر میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔   The post مچھروں کے وار جاری، سندھ میں ڈینگی کے مزید 63 کیس سامنےآ گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FWILrA

آئیے کہاوتیں یاد کریں

زباں فہمی 125 کہاوت یا ضَربُ المَثل (جمع ضرب الاِمثال) کی اہمیت سے کوئی ذی شعور اِنکار نہیں کرسکتا، خواہ معاملہ عربی، ترکی، فارسی اور اردو جیسی مشرقی زبانوں کا ہو، دیگر علاقائی /مقامی زبانوں اور بولیوں کا یا انگریزی سمیت تمام مغربی زبانوں کا۔ ’’پڑھے لکھے جُہَلاء‘‘ اکثر یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ محاورے [Idiom] اور کہاوت [Proverb/Saying] کی کیا ضرورت ہے ، اتنی مشکل ہوتی ہے، سمجھنے میں، سیدھی سیدھی بات کرو، مگر یہ بات وہ اپنی ’’فادری‘‘ زبان کے متعلق نہیں کہتے، حالانکہ وہ اس زبان کے محاورات و ضرب الاِمثال سے بھی عموماً ناواقف ہوتے ہیں۔ ایک محاورہ استعمال کرکے دیکھ لیں، کوئی سا بھی، جواب میں سننے کو ملے گا: ”O’ sir, you are speaking too difficult English”۔ خاکسار نے ماقبل بھی ’’زباں فہمی‘‘ میں محاوروں اور کہاوتوں کے موضوع پر طبع آزمائی کی ہے، مگر یہ موضوع مختلف جہات لیے ہوئے ہے اور کسی ایک کتاب میں ان کا احاطہ کرنا مُحال ہے، چہ جائیکہ یہ کالم۔ اس باب میں ایک بات یہ بھی اہم ہے کہ جب ہم کسی قدیم کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ایسے ایسے الفاظ، تراکیب، محاورے اور کہاوتیں ہمارے سامنے آکھڑی ہوتی ہی...

حقوقِ نسواں

اﷲ تعالیٰ قرآن کریم کی سورۃ النساء میں ساری انسانیت کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں، مفہوم : ’’ اے لوگو! اپنے رب (کی نافرمانی اور عذاب) سے ڈرو جس رب نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا اور اسی سے اس کی زوج کو پیدا فرمایا پھر ان دونوں سے بہت سے مرد اور بہت ساری خواتین کو (ساری دنیا میں ) پھیلا دیا اور اس اﷲ سے ڈرتے رہو جس کا واسطہ دے کر تم اپنے باہمی حقوق مانگتے ہو۔ اور رشتہ داریوں کے بارے میں اﷲ سے ڈرتے رہو۔ یقیناً اﷲ تمہارا نگہبان ہے۔‘‘ ( سورۃ النساء ) اﷲ رب العزت مختلف انداز میں خطاب فرماتے ہیں، کبھی اہل ایمان کو بہ طور خاص خطاب فرماتے ہیں اور طرز یہ اختیار فرماتے ہیں: اے ایمان والو! اور کبھی تمام انسانوں سے عمومی خطاب فرماتے ہیں اور انداز یہ اختیار فرماتے ہیں: اے لوگو! مذکورہ بالا آیت مبارکہ میں اﷲ رب العزت عمومی خطاب فرما رہے کہ اے لوگو! اپنے رب کی نافرمانی اور اس کے عذاب سے ڈرو۔ کسی بھی معاشرے میں اس وقت تک استحکام نہیں آسکتا جب تک اس کا خاندانی نظام درست نہ ہو، اور خاندان کی تربیت میں عورت کا کردار بنیادی حیثیت کا ہوتا ہے۔ بہ طور خاص ماں ہونے کے ناتے اولاد کی پرورش، اخلاقی و...

بڑھتی ہوئی لاقانونیت، خوفزدہ اور بے بس معاشرہ

کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار قانون کی بالادستی اور حاکمیت پر ہوتا ہے ، صرف اُسی معاشرے میں مالی ، معاشی اور کاروباری سرگرمیاں پروان چڑھتی ہیں۔ جہاں عوام کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہوتا ہے ، ہر ملک میں قوانین ایسے بنائے جاتے ہیں کہ جہاں ادنیٰ اور کمزور ترین فرد کو تحفظ کا احساس ہو ، خواتین ، بچے اور کمزور افراد بھی اپنے آپ کو محفوظ خیال کریں ، طا قتور ، غاصب ، ظالم ، استحصالی اور مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کسی پر ظلم نہ کر سکیں ، لوگ اپنی جان و مال ، عزت وآبرو اور املاک کو محفوظ خیال کریں ۔ معاشرے کو پُر سکون اور پُرامن بنانے کیلئے قانون نافذ کروانے والے لاتعداد ادارے قائم کئے جاتے ہیں۔ جن کی تنخواہیں عوام کے ٹیکس سے ادا کی جاتی ہیں، یہ ادارے عوام کیلئے ’’سیکیورٹی گارڈ‘‘ کی ذمہ داری سرانجام دیتے ہیں جن کی تنخواہ عوام ہی ادا کرتی ہے ، مگر پاکستان میں حقیقتاً ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ’’ لاقانونیت ‘‘ میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ ہر طرف ایک ہی گونج سنائی دیتی ہے کہ ’’قانون ہے کہاں؟ قانون ہے کہاں ؟ قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہے‘‘ اس کی اصل وجہ سر کاری اہلکاروں کی کرپشن...