Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2020

کراچی میں قیامت خیز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی محال

 کراچی:  شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہے تاہم کراچی سکیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کراچی میں صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جب کہ سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کا اثر 44 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی محغال ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی سمیت ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ The post کراچی میں قیامت خیز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی محال appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VPZDvV

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع

کوئٹہ:  حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں تاہم فارم ہاؤسز ،شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔ The post بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CODDdV

وزیر ہوا بازی غلام سرور کی برطرفی کیلیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان غلام سرور کی برطرفی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے وفاقی وزیرغلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غلام سرور خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ 30 فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں، وزیر ہوابازی نے انکوائری کے بغیر 262 پائلٹس پر جعلی لائسنس کا الزام لگایا، اگر کسی کی ڈگری جعلی تھی تب بھی وزیر کو چاہیے تھا خفیہ انداز میں کارروائی کرتے، ان کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ میں فلائیٹوں پر 6 ماہ کی پابندی لگ گئی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، وزیراعظم کو غلام سرور خان کو وفاقی وزیر کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو غلام سرور کی نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی جائے، درخواست پر فیصلے تک غلام سرور کو فوری کام سے روک دیا جائے۔ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہوا...

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مایوسی سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت

 لاہور:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چند روز قبل اتحادی جماعتوں اور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمارے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے‘‘۔ان کے اس بیان نے میر ظفر اللہ جمالی کی یاد دلا دی۔ 26 جون2004 کی جس شب جمالی صاحب نے وزارت اعظٰمی کے عہدے سے استعفی دیا تھا اسی روز صبح کے اخبارات کی لیڈ نیوز وزیر اعظم کا یہ بیان تھا کہ’’میں کہیں نہیں جا رہا،وزیر اعظم ظفر جمالی‘‘۔تحریک انصاف حکومت کے پایہ تخت اب پہلے جیسے مضبوط نہیں رہے۔ اتحادی نگاہیں پھیر رہے ہیں لیکن سب سے اہم یہ کہ اپنوں کا شکوہ دل سے نکل کر اب زبان پر آگیا ہے اور وہ کھلے عام اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویسے تو کسی بھی سیاسی جماعت نے حکومت میں آنے کے بعد اپنے کارکنوں اور چھوٹے رہنماوں کو زیادہ محبت اور قربت نہیں بخشی لیکن اس وقت جو حالت زار تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔عام کارکن کی بات کرنے سے پہلے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کی حالت کا تذکرہ بھی اشد ضروری ہے۔ جن ٹکٹ ہولڈرز کو الیکشن سے قبل عمران خان اپنی طاقت اور اپنا سرما...

سندھ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم

کراچی:  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نئے ہفتے کا آغاز ایک افسوسناک واقعہ ساتھ ہوا،جب دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرکے ملک کو معاشی طور پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ملک دشمنوں کے اس حملے کو ناکام بنادیا۔اس واقعہ میں 4(تمام)دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر اور 3سیکورٹی گارڈز شہید ہوئے۔اس واقعہ میں 7افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور یہ حملہ چینی قونصل خانے پر حملے سے مماثلت رکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں ڈیڑھ سال سے کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہوئی، دہشت گرد کراچی کی رونقیں خراب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر صبح 10 بجکر 2 منٹ پر 4 دہشت گرد گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور 10 بجکر 10 منٹ پر اس کارروائی کا اختتام ہوگیا، ...

بجٹ منظور، مگر حکومت کی مشکلات کم نہ ہوئیں

 اسلام آباد:  وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مزاحمت کے تمام تر دعوے ریت کے گھروندے ثابت ہوئے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی بجٹ پر بحث محض روایت پوری کرنے تک محدود رہی۔ منظوری سے قبل فنانس بل کا قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کے اجلاسوںمیں بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے عرق ریزی کے ساتھ سفارشات تیار کرکے پارلیمنٹ کو بھجوائیں۔ اپوزیشن کی حالت یہ ہے کہ  فنانس بل میں کوئی ایک ترمیم بھی منظور نہیں کروا پائی۔ کپتان کی ٹیم کے اہم کھلاڑی اسد عمر نے  بجٹ منظوری کے بعد اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن کو آئینہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس سال بجٹ منظوری کیلئے پچھلے سال کی نسبت زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ ان کا دعوی اپنی جگہ درست ہوگا لیکن اتحادی جماعتوں کے درمیان دراڑ مزید واضع ہوگئی ہے اور اہم اتحادی جماعت کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت کے بجائے اپوزیشن کو ووٹ دیا ہے۔  بجٹ منظور ہوچکا اور ان سطور کی اشاعت تک فنانس بل پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ کی صورت میں یکم جولائی سے اگلے مالی سال کے بجٹ کا نفاذ بھ...

وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے جوڑ توڑ

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کی وفاق میں پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ اس سیاسی صورتحال کے بلوچستان کی سیاست پر بھی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بی این پی جو بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی اتحادی جماعت ہے اور جام حکومت کے خلاف  اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے  مرکز میں بی این پی کی علیحدگی کے بعد اب دونوں جماعتوں میں وفاقی سطح پر بھی قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ جے یوآئی (ف) کی قیادت نے مرکزی اور بلوچستان کی سیاست کو اس حوالے سے فوکس کر رکھا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت سے ناراض بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دیگر اتحادیوں جن میں جے ڈبلیو پی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی اور آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں سے رابطے کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی ان ناراض اتحادی اراکین قومی اسمبلی سے رابطے کئے۔ یہاں تک کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شاہ زین بگٹی اور اسلم بھوتانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس کے بعد ان دونوں اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ میں حکومت کی حمایت کی تاہم بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل ا...

بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا

ورجینیا:  گھر سے بن کباب (ہاٹ ڈاگ) خریدنے کے لیے جانے والا شخص ایک لاکھ ڈالر لے کر گھر واپس آیا۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا گیرارڈ فوری نے ورجینیا کے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گھر سے ہاٹ ڈاگ خریدنے کے لیے نکلا تھا۔ کھانے پینے کی اشیا کے بڑے اسٹور پر ہاٹ ڈاگ خریدنے بعد اس نے جون میں ہونے وال کیش ڈرا کا ٹکٹ خریدنے کا خیال آیا۔ جیرارڈ فوری نے صرف ایک  دن پہلے جس لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے نتائج میں اپنا نمبر چیک کیا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ اس کا ایک لاکھ کا انعام نکل آیا تھا۔ فوری کا کہنا ہے کہ وہ بہ آسانی پُرجوش ہونے والا انسان نہیں لیکن اس غیر متوقع خوش خبری کے بعد وہ پھولے نہیں سما رہا تھا اور اس کا جوش و خروش آسمان سے باتیں کررہا تھا۔ فوری نے تاحال انعامی رقم کو خرچ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ The post بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2YLkous

خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان:  خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق  رکھنے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر گل جان مرجان کا 15 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈی آئی خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد وہ جاں بر نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 13 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ The post خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ie4y37

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت افواہیں تھیں کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے بجٹ سے ایک رات پہلے ٹی وی پر ایسا لگتا تھا کہ حکومت گئی تاہم پارٹی اور اتحادیوں نے جس جذبہ سے یہ بجٹ پاس کرایا ان کا شکر گزار ہوں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بھارت نے عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے ہیروز سب انسپکٹر افتخار، خدا یار اور حسن علی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حسن علی کی بہن بھی ان کی شہادت کا سن کر انتقال کر گئیں، ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ یہ حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، بھارت نے عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ ممبئی حملوں جیسا حملہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے4 منصوبے ناکام بنا چکے ہیں، اسلام آباد کے قریب دہشت گردی کے 2  منصوبے تھے، دہشت گرد بہت زیادہ اسلحہ بارود لے کر آئے تھے تاہم ہماری سیکیورٹی ...

قومی اسمبلی؛ پی پی پی کو دہشتگرد کہنے پر نوید قمر نے لڑنے کیلئے کوٹ اتار دیا

 اسلام آباد:  اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن میں سخت گرما گرمی ہوئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کی جس پر پیپلز پارٹی ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تو تحریک انصاف کے اراکین بھی ڈائس کے پاس پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر علی زیدی لیاری گینگ وار کے دہشت گرد عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ ایوان میں لے آئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مجھے کرپٹ وزیر قرار دیا، میں چیلنج دے رہا ہوں کہ ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت دے دیں، اپنے بچوں کو حرام نہیں کھاتا،بھٹو کی جماعت لوٹ کی اور دہشت گردی کی جماعت کیسے بن گئی۔ علی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے دہشت گردی پیپلز پارٹی لائی،  1981 میں الذوالفقار نے پی آئی اے کا طیارہ اغوا کیا، خالد شہنشاہ کا قتل کس نے کیا، بینظیر بھٹو کا قاتل کون تھا، بلاول کے ڈیڑھ ارب کے اثاثے ہیں، جے آئی ٹی کہتی ہے کہ عذیر بلوچ کا خاندان شروع سے پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا، جے آئی ٹی کے مطابق نثار مورائی نے تین قتل کا اعتراف کیا ہے، سعید غنی کا بی...

جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں

 راولپنڈی:  میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے جس کے بعد وہ لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پائی خیبرپختونخوا سے ہے، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔ The post جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zlwppv

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں کراچی سے سپورٹ حاصل تھی، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں کراچی سے سپورٹ حاصل تھی۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مقابلے میں مارے جانے والے چاروں دہشت گرد کچھ روز سے کراچی میں ہی موجود تھے، ممکنہ طور پر انہیں مقامی سپورٹ حاصل تھی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی 25 جون کو کراچی سے ہی خریدی گئی تھی جو مارے جانے والے ایک دہشت گرد کے نام رجسٹرڈ تھی۔ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا منصوبہ تھا، اسی لیے وہ نہ صرف جدید اسلحہ ، دستی بموں سے لیس تھے، بلکہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ پٹرول کی بوتلیں بھی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ حملے کی سی ٹی ڈی پولیس مختلف پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے جس میں پیش رفت سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال گاڑی ایک روز پہل...

شیریں مزاری کا لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا سخت نوٹس

اسلام آباد:  وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاریں نے اس افسوسناک واقعے کے سامنے آنےکے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ تعلیمی اداروں خاص طور پر لاہور کے دو نجی تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے سنگین الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔ شیریں مزاری نےمزید کہا کہ انسانی حقوق کی وزارت کی ہیلپ لائن 1099 اس طرح کے واقعات کی شکایات اور مدد کے لیے دستیاب ہے۔ اس معاملے پر علاقائی دفتر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ Have taken note of serious harassment allegations of young girls and women at educational institutions – most recently at two premier private institutions in Lahore. MOHR helpline 1099 is available for complaints & for help. Our regional offices have been alerted on this issue. — Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 29, 2020 واضح رہے کہ لاہور گرام اسکول کے اساتذہ پر متعدد طالبات نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مرد اس...

کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجرا ناقابل قبول، بھارت کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے 25 ہزار بھارتیوں کو ڈومیسائل کا اجرا ناقابل قبول ہے اور بھارت کو روکنا بھی ضروری ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جمانے کی بھارتی کوشش اور اب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسر غیرقانونی اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ First India's attempt at illegal annexation of IOJK & now its attempts to alter IOJK's demographic structure incl by issuance of domicile certificates to 25,000 Indian nationals are all illegal, in violation of UNSC resolutions & international law, incl 4th Geneva Convention. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 30, 2020 میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہا ہوں، اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکن...

پٹرول قیمتوں کا فارمولا تبدیل کرنا بادی النظر میں بدنیتی ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول قلت کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں چیئرپرسن اوگرا پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پٹرول قلت کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قلت پر اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پٹرول قلت پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جسے 15 دن میں معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی جائے، اگر اسپیکر کمیٹی نہیں بناتے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور اس کے راستے کی رکاوٹ بننے والا کوئی بھی نہیں بچے گا۔ عدالت نے پچھلی سماعت میں پیش نہ ہونےپر چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جسے بار ایسوسی ایشن کے اسپتال میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ایک روز کا استثنی دینے کی استدعا کی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو وارنٹ گرفتاری جاری کر طلب کروانا پڑے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پٹرول کی...

بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس روانہ

 اسلام آباد:  بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بھارت کا پاکستانی سفارتی عملے کی تعداد نصف کرنے کا مطالبہ دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔ The post بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس روانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38dVAyc

ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی:  ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آج  کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ The post ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YL6Cbh

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بھی بری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کردیا۔ دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ شامل ہیں۔ نیب نے پیراں گھیب رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:  سہو وال رینٹل پاور ریفرنس: پرویز اشرف، شوکت ترین و دیگر بری نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں پیراں غائب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔  192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا اور اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو سہو وال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا۔ The post سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری appeared fir...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھاما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ علاقے میں اب بھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا، قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CV80j5

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی:  اسٹاک ایکسچینج آئی آئی چندریگر روڈ پر پیر کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ناکام کارروائی کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کر لیا گیا۔ میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح 10 بجکر20 منٹ پر دہشت گردوں کے ناکام حملے کا مقدمہ الزام نمبر  79/2020 تھانہ سی ٹی ڈی ( آپریشن ) سول لائن میں درج کیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او میٹھا در انسپکٹر رضوان  پٹیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں 3/4/5ایکسپلوزیو ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ 7ATA ، 302 ، 324 ، 353 ، 427 ، 120-B ، 109/34 ، 23(1)aسندھ آرمز ایکٹ2013 کے تحت درج کیا  جب کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے انسپکٹر چوہدری عارف حسین کے سپرد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح پولیس رینجرز اور سیکیورٹی افسران و اہلکاروں نے  دہشت گردوں کا اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ایک سب انسپکٹر اور نجی کمپنی کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ مارے جانے والے دہشت گرد اسٹاک ایکس...

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد:  احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کو سمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں موجود ہیں جنہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹس بھیجے ہیں۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ جج اصغر علی نے کہا کہ فوجداری کیس ہے اس لیے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑیگا، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا، وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔ The post توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gbKFId

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل چوہدری تنویر اخترکی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے، ہندو مندر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں، سید پور ویلج میں پہلے سے مندر موجود ہے، حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی، ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی  خلاف  ورزی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے اور مندر میں تعمیر پر حکم امتناع جاری کیا جائے، ایچ نائن سیکٹر میں حکومت نے مسجد کے لیے تو فنڈز کا اعلان نہیں کیا مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟، اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔ عدالت نے مندر کی تعمیر فوری روکنے اور...

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ

پیر کی صبح 10بجے کے لگ بھگ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انتہاپسند قوتوں نے کراچی کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب کہ ملک کورونا کے خطرناک وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ایک اعصاب شکن سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے، اسٹاک ٹریڈنگ میکنزم آن لائن تھا، کاروبار جاری رہا، دہشتگردوں نے شہر قائد کو اپنے گھناؤنے مقاصد کے تحت ٹارگٹ کیا ہے، حملہ کے فوری بعد اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ ابتدائی انٹیلی جنس ذرایع کے مطابق دہشتگرد ساؤتھ زون کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، ذرایع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نیٹ ورک ملک بھر میں ابھی تک فعال ہے اور ان کے ہینڈلرز، سہولت کار، ماسٹر مائنڈز اور سلیپنگ سیلز شہر قائد سمیت دیگر مقامات میں ایکٹیو بتائے جاتے ہیں، مبصرین کے مطابق اسٹاک ایکسچینج پر حملے اور کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ میں مماثلت ہے جس میں دہشتگردوں کو تباہی پھیلانے سے پہلے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ پولیس اور رینجرز حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، ذرایع کے مطابق بلوچ ل...

کورونا کے پیش نظر مزید 2200 ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی:  چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہواجس میں سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی اور وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی سمیت محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کو تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ممتاز علی شاہ نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل جامعات اور تھیلیسیمیا سینٹرزکو فنڈز جاری کیے جائیں، صوبے کے اسپتالوں میںآئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کے تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت سندھ نے بجٹ میں صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے،انھوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 2200 مزید ڈاکٹرز بھرتی کرنے کیلیے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے، میڈیکل جامعات اور کالجز میں ٹیکنیکل سیٹس بڑھانے کے لیے بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو لکھا جائے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایاکہ مختلف اسپتالوں میںآئی سی یواور ایچ ڈی یوزکی تعداد بڑھائی جارہی ہے،...

ٹک ٹاک کا بخار سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا

کراچی:  ٹک ٹاک کا بخار سندھ اسمبلی تک پہنچ گیا تحریک انصاف کی رکن اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک وڈیو بنا ڈالی۔ دعا بھٹو نے اپنی بہن کی جانب سے وڈیو بنانے پر معذرت کرلی، سندھ اسمبلی کی لابی میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کی بہن کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنالی گئی۔ مختلف گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو سندھ اسمبلی کی لابی میں بنائی گئی جو منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک ویڈیو اقرا بھٹو نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی ہے جو سندھ اسمبلی کے جاری سیشن میں مہمان گیلری میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود بنائی گئی  ہے جو سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ خاتون ٹک ٹاک ویڈیو بناکر چلتی بنیں، ٹک ٹاک وڈیو کے حوالے سے دعا بھٹو نے اپنے  وضاحتی بیان میں کہا کہ اقرا  بھٹو میری بہن ہے اس نے ناسمجھی میں ویڈیو بنائی ہے میں اپنی بہن کو سندھ اسمبلی اجلاس کی کوریج دیکھنے کے لیے لائی تھی تاہم انھیں ویڈیو بنائے جانے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ سندھ اسمبلی لابی میں ٹک ٹاک وڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش کمار...

کے ایم سی کا 24 ارب 84 کروڑ کا بجٹ منظور

کراچی:  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے 24 ارب 84 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار روپے میزانیہ کی منظوری دے دی، میئر کراچی وسیم اختر نے پیر کو میزانیہ منظوری کیلیے کے ایم سی کونسل میں پیش کیا ، ایک کروڑ روپے سے زائد کے فاضل میزانیہ میں اخراجات کا تخمینہ 24 ارب 83 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن بھی موجود تھے، بجٹ میں کل آمدن میں 20 ارب 67 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار روپے اور سرمائے کی وصولی (کیپٹل رسپٹ) ایک ارب 66 کروڑ 94 لاکھ 26 ہزار روپے جبکہ فنڈز برائے ضلعی اے ڈی پی 2 ارب 50 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح انتظامی (اسٹیبلشمنٹ) اخراجات 15 ارب 57 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار روپے اور اتفاقی اخراجات (کونٹی جینٹ) 2 ارب 15 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار روپے تزئین اور مرمت کے لیے21 کروڑ 96 لاکھ 45 ہزار اور ترقیاتی منصوبوںاور کاموں کا تخمینہ 4 ارب 38 کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار روپے ہے، ضلعی اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 50 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے مالی سال2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ میئر...

اسٹاک ایکسچینج حملہ؛ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کیلیے 20 لاکھ روپے کا اعلان

کراچی:  آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے نتیجے میں آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق پیر کی صبح اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو عمدہ کارکردگی پر شاباش پیش کی۔ The post اسٹاک ایکسچینج حملہ؛ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کیلیے 20 لاکھ روپے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dK6ooU

قومی اسمبلی، مخصوص افراد، بااثر گروپوں کیلیے اہم ٹیکس رعایتیں منظور

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی نے معاشرے کے مخصوص افراد اور بااثر گروپوں کے لیے بڑی ٹیکس رعایتوں کی منظوری دیدی۔ پاکستان تحریک انصاف کی سفارشات پر پارلیمان کے ایوان زیریں نے گذشتہ روز( پیر کو) فنانس ایکٹ 2020 کی منظوری دیدی جس میں 12 جون کو بجٹ پیش کرنے کے بعد کچھ اہم ترامیم کی گئی تھیں جنھیں حکمراں جماعت نے قانون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بجٹ کی منظوری سے قبل حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں واقع لگژری گھروں اور فارمز پر نیا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی واپس لے لی۔ وہ ٹیکس رعایتیں جو فنانس بل 2020 میں شامل نہیں تھیں اور جنھیں بعد میں شامل کیا گیا۔ ان میں انجینئرنگ سروسز، شپنگ بزنس، ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، کچھ تعلیمی اداروں کی آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی اور برقی گاڑیوں اور حج آپریٹرز کیلیے ٹیکس ریٹ گھٹانا شامل ہیں۔ حکومت نے سیکشن 73 میں ترمیم بھی واپس لے لی جس کے تحت ایک سال کے دوران غیررجسٹرڈ افراد کو 100 ملین روپے سے زائد مالیت کی اشیا فروخت کرنے پر پابندی لگائی جانی تھی۔ فی الوقت یہ پابندی مینوفیکچررز اور پروڈیوسرز تک محدود ہے جسے ایف بی آر نے افراد ...

شہید گارڈ کی ہمشیرہ بھی گھر میں طبعی طور پر انتقال کر گئی

کراچی:  اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا سیکیورٹی گارڈ محمد حسن لیاری کا رہائشی تھا جس کی ہمشیرہ بھی پیر کی صبح گھر پر طبعی طور پر انتقال کر گئی تھی۔ دونوں بہن بھائی کی نماز جنازہ لیاری میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جس میں رشتے داروں، دوستوں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں دونوں بھائی اور بہن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ The post شہید گارڈ کی ہمشیرہ بھی گھر میں طبعی طور پر انتقال کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38dw7Vz

کورونا؛ کے پی کے میں سیاحت شدید بحران سے دوچار

 پشاور:  کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث خیبرپختونخوا میں  سیاحت کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی موجودہ صورتحال خیبرپختونخوا کے ٹورازم  شعبے کے لئے بڑی آفت ثابت ہوئی  ہے۔ گذشتہ برس  25 لاکھ مقامی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا تھا۔ تاہم کورونا وبا کے باعث صوبے میں متعدد کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ کے پی حکومت کو بدھ مت ممالک کی کانفرنس کو بھی منسوخ کرنا پڑا جو ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے اپریل 2020 میں ہونے والی تھی۔ اس کے علاوہ  حکومت نے مذہبی  مقامات سمیت متعدد سیاحتی اورتفریحی ہاٹ سپاٹ  بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین نے کہاکہ یقین دلاتے ہیں کہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے حکومت فیصلے لے اس سے پہلے  کہ بہت زیادہ تاخیر ہو جائے۔ دوسری طرف ، چترال ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ادریس خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  حکومت کے سخت اقدامات  اس صنعت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ The post کورونا...

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا، دفتر خارجہ

 اسلام آباد:  دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بیرونی مدد سے ہونے والا بزدلانہ حملہ پاکستان مخالف ریاستی دہشت گردی کا عکاس ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان متعدد بار دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کو دے چکا ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم مودی کے دھمکی آمیز بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کراچی حملے پر بیان تردید کے سوا کچھ نہیں، یہ بیان حقائق سے نظریں چرانا ہے، بھارت اپنے رویے سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں اپنی شمولیت کو چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری کو ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے استعمال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ The post بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VpaGfd

بلز کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے 40 ٹرانسفارمر اتار دیئے

 پشاور:  کیسکو (کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے نادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40  ٹرانسفارمرز اتار دیئے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی نادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف مختلف سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت سب ڈویژن کی ٹیم نے دشت کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اُتار دیے نیز کچلاک سب ڈویژن کی ٹیم نے بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز اُتار دیے۔ اسی طرح کیسکو سبی سرکل میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ڈھاڈر سب ڈویژن کی ٹیم نے بلوں کی عدم ادائیگی پر 3 دیہات کی بجلی منقطع کردی جبکہ ڈھاڈر بازار کے علاقے میں 21 گھریلو اور کمرشل نادہند صارفین کے برقی کنکشنز بھی منقطع کیے گئے۔ سبی سب ڈویژن نے 41 گھریلو، 26 کمرشل اور متعدد سرکاری نادہندگان کے برقی کنکشنز بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے۔ کیسکو لہڑی سب ڈویژن نے کارروائی کے دوران 5 غیر قانونی ٹرانسفارمر اُتار کر قبضے میں کرلیے جبکہ بھاگ سب ڈویژن ...

خیبر پختونخواہ حکومت کے نئے بجٹ میں خفیہ فنڈز کا انکشاف

 پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کے خفیہ فنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  پی ٹی آئی پالیسی کے برعکس چار کروڑ روپے سے زائد رقم کے خفیہ فنڈز کا انکشاف ہوا ہے جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے لیے دو دو کروڑ روپے کے خفیہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے برسراقتدار آنے کے بعد خفیہ فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بار نئے مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز مختص کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق سیکرٹ فنڈ کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں گورنر سیکرٹ فنڈز کے لیے دو کروڑ اور وزیراعلی سیکرٹ فنڈز کے لیے بھی دو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کے لیے 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز کے حوالے سے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔ The post خیبر پختونخواہ حکومت کے نئے بجٹ میں خفیہ فنڈز کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاک...

افغان صوبے ہلمند میں کار بم دھماکا، 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

کابل:  افغان صوبے ہلمند کے ایک مصروف بازار میں  کار بم دھماکے اور مارٹر شیل حملے کے سبب بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، طالبان اور افغان ملٹری نے حملوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں واقع علاقے سنگین کے مصروف میلہ بازار (مویشی منڈی) میں پیر کی صبح ساڑھے نو بجے دھماکا ہوا جب کہ ایک مارٹر شیل بھی فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلمند کے گورنر محمد یاسین نے اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے میڈیا کو واقعہ کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی کسی کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ضلع سنگین میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی بلکہ طالبان اور افغان فوج ایک دوسرے پر اس کی ذمہ داری عائد کر رہے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی متاثرہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے میں طالبان کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے ذمہ داری افغان آرمی پ...

اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت

 کراچی:  اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ساتھ ہی حملے میں استعمال کی جانے والی کار کا معمہ بھی حل ہوگیا۔ اس حوالے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تعینات راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ بھی اسی کے نام پر ہے جسے چند روز قبل اس نے اپنے نام ٹرانسفر کرائی تھی۔ یہ پڑھیں :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک   راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے جو گاڑی استعمال کی تھی وہ ان کے ہی نام تھی جبکہ چینی قونصل خانے پر کیے جانے والے حملے میں بھی جو گاڑی استعمال کی گئی تھی وہ بھی کلیئر تھی اور اس واقعہ میں بھی دہشت گردوں نے گاڑی خرید کر استعمال کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی   انہوں ںے مزید بتایا کہ دہشت گر...

سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، اسپیکر آغا سراج درانی

 کراچی:  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔ یہ پڑھیں :  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک   انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، وزیراعلی مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں، کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھیں۔ دریں اثنا انہوں نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت بھی دی۔ The post سندھ اسمبلی پر بھی حملے کی اطلاعات تھیں، اسپیکر آغا سراج درانی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zk8mqX

پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور:  پی آئی اے نے  اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور اعلان میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ پی آئی اے نے  اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے  کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کردیئے ہیں، اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے، اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔   The post پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vu4dzu

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دہشت گردوں کو اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے اترتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو گولیاں لگیں اور2 دہشت گرد گیٹ پر ہی ہلاک ہوگئے،  سی سی ٹی وی میں دہشتگردوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوتے، فائرنگ کرتے اور سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔     The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31uHZRM

آج کے حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپرسیل سے ملیں گے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں آپریشن مکمل کیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر بڑے نقصان سے بچالیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے حملے کے بعد میں نے بیان دیا تھا کہ بھارت نے سلیپر سیل متحرک کئے، ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو انھیں سلیپر سیل سے ملیں گے۔ ہمارے خفیہ ادارے مکمل الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا، ایک طرف ہم کرتارپورراہداری کھول رہے ہیں اور دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، کشمیر میں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں، چین کے ساتھ لداخ کا معاملہ بھی عیاں ...

ایران میں امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری، انٹرپول سے گرفتاری کا مطالبہ

تہران:  ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 30 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں تاہم سرکاری سطح پر صدر ٹرمپ علاوہ کسی اور کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسم مہر نے میڈیا کو بتایا کہ جنرل قاسم کو امریکی صدر کی ہدایت پر نشانہ بنایا گیا تھا، ایران نے امریکی صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ پول سے مطالبہ کیا ہے کہ  صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔ امریکا کی جانب سے ایران کے اس اقدام پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی انٹرپول نے ایران کے صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے مطالبے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر ایران کی سب سے طاقتور فورس ’القدس‘ کے ایران میں نہایت مقبول جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ The post ایران میں امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری، انٹرپول سے گرفتاری کا مطالبہ appeared ...

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف

 راولپنڈی:  سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی بہادرقوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر  حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز و عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کوروکا اور بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے، رینجرز اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ The post قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gd53sf

مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے، رانا ثناء اللہ

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ملک میں فوری نئے مد ٹرم انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچار ہے، معیشت اور عام آدمی کا برا حال ہے اور مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دو سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اب ان حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، عوام نئے حکمران منتخب کریں جو ان مشکل حالات سے ملک کو بچالیں۔   The post مڈ ٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے، رانا ثناء اللہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dKsN5F

ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے، مراد علی شاہ

 کراچی:  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھرمیں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہرہوئے، کورونا سے متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں اوراب تک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد ...

بنگلا دیش ؛ دو کشتیوں کے درمیان تصادم سے 23 مسافر ہلاک

ڈھاکا:  بنگلا دیش کے ایک دریا میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 12 افراد تیر کر دریا کنارے پہنچنے میں کامیاب رہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں دارالحکومت ڈھاکا کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں سے ایک کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کشتی الٹنے سے تمام مسافر ڈوب گئے جن میں سے 12 تیر کر دریا عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ بنگلا دیش کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کموڈور غلام صادق نے بتایا کہ 10 سے 15 کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں بقیہ لوگ تاحال لاپتہ ہیں، کشتیوں میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتیوں کے تصادم کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ بنگلا دیش میں بحری سفر کے لیے اقدامات اور سہولیات ناکافی ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں۔ The post بنگلا دیش ؛ دو کشتیوں کے درمیان تصادم سے 23 مسافر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان

 سری نگر:  ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفٰی دے دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔ 90 سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور اسیری میں بیماری کے باعث نحیف ہوگئے ہیں۔ اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مطلع کرچکا ہوں۔ علاوہ ازیں اپنے مفصل خط میں بزرگ رہنما نے 5 اگست کے بعد قید تنہائی کے دوران حریت کانفرنس رہنماؤں کی جانب سے کوشش کے باوجود رابطہ نہ رکھنے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی پر موثر حکمت عملی نہ بنانے کا بھی شکوہ کیا۔ سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے ہیں، بعد ازاں اپنی جماعت ’’ تحریک حریت‘‘  کی بنیاد رکھی اور 1993 میں اپنی جماعت سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس میں شامل ہوگئے جو کشم...

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارت فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔ The post بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3...

روس نے امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کےلیے طالبان کو معاوضہ دیا، امریکی میڈیا

واشنگٹن:  مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی دو خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے افغانستان میں تعینات امریکی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کےلیے طالبان کو خفیہ طور پر بھاری معاوضہ دیا جبکہ اس بارے میں امریکی کمانڈوز اور جاسوسوں نے جنوری ہی میں اپنے حکامِ بالا کو آگاہ کردیا تھا۔ بعد ازاں اس سال مارچ میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں بریفنگ دی تھی جس میں روس کے خلاف پابندیوں اور سفارتی سطح پر احتجاج جیسی تجاویز بھی دی گئی تھیں لیکن امریکی صدر نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا۔ اس خبر کی اشاعت پر ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی، دونوں کے نمائندگان نے ٹرمپ انتظامیہ سے جواب طلب کرنا شروع کردیا ہے کہ آخر وہ روس کے معاملے میں اتنی نرمی کیوں برت رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے جبکہ امریکا میں روسی سفارت خانے اور افغان طالبان نے بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکا میں قومی سلامتی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو اس بارے میں کوئی بریفنگ نہیں دی گئی تھی، البتہ انہوں نے امریکی فوجیوں کے قتل میں روس...