Skip to main content

قومی اسمبلی؛ پی پی پی کو دہشتگرد کہنے پر نوید قمر نے لڑنے کیلئے کوٹ اتار دیا

 اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن میں سخت گرما گرمی ہوئی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کی جس پر پیپلز پارٹی ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تو تحریک انصاف کے اراکین بھی ڈائس کے پاس پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی لیاری گینگ وار کے دہشت گرد عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ ایوان میں لے آئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مجھے کرپٹ وزیر قرار دیا، میں چیلنج دے رہا ہوں کہ ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت دے دیں، اپنے بچوں کو حرام نہیں کھاتا،بھٹو کی جماعت لوٹ کی اور دہشت گردی کی جماعت کیسے بن گئی۔

علی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے دہشت گردی پیپلز پارٹی لائی،  1981 میں الذوالفقار نے پی آئی اے کا طیارہ اغوا کیا، خالد شہنشاہ کا قتل کس نے کیا، بینظیر بھٹو کا قاتل کون تھا، بلاول کے ڈیڑھ ارب کے اثاثے ہیں، جے آئی ٹی کہتی ہے کہ عذیر بلوچ کا خاندان شروع سے پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا، جے آئی ٹی کے مطابق نثار مورائی نے تین قتل کا اعتراف کیا ہے، سعید غنی کا بیٹا ڈرگ سپلائرز کی سرپرستی کرتا ہے، عزیز بلوچ نے جن کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا وہ یہاں آکر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں۔

علی زیدی کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے نوید قمر طیش میں آگئے اور اپنا کوٹ آدھااتارتے ہوئے بولے یہ آپ کیسارویہ اپنا رہے ہیں، کیا آپ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، اگر لڑائی کرنی ہے تو آجائیں میں تیار ہوں۔ اس پر حکومتی اراکین نے اوئے اوئے کی آوازیں لگائیں۔ علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور دیگر نے بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔

پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے ایوان میں سیتا وائٹ کیس کا ذکر چھیڑ دیا تو اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالقادر پٹیل کا مائیک بند کر دیا۔

اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مک گیا تیراشو نیازی کے نعرے لگائے۔ شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، سید نوید قمر، خواجہ آصف نے مظاہرہ کی قیادت کی۔

اپوزیشن کی عدم موجودگی میں حکومتی اراکین نے مالی سال 2019-20کاضمنی بجٹ پاس کردیا۔

The post قومی اسمبلی؛ پی پی پی کو دہشتگرد کہنے پر نوید قمر نے لڑنے کیلئے کوٹ اتار دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gdExPK

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...