Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2020

ڈونلڈ ٹرمپ ہنگاموں سے ڈر کر وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں چھپ گئے

واشنگٹن ڈی سی:  امریکا میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شروع ہونے والے ہنگامے شدید سے شدید تر ہوتے جارہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان ہنگاموں اور مظاہرین سے اتنے خوفزدہ ہوگئے کہ وہ خود بھی اپنی جان بچانے کےلیے وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں چھپ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین جمعے کے روز وائٹ ہاؤس (امریکی ایوانِ صدر) کے بہت قریب پہنچ گئے تھے اور مقامی پولیس سے ان کی جھڑپیں جاری تھیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے بیان جاری کیا کہ اگر مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے تو انہیں خونخوار کتوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان کو مظاہرین نے اپنے لیے چیلنج سمجھا اور وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوششیں شروع کردیں۔ ان حالات میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پر مامور، امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار بوکھلا گئے اور وہ انہیں وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں لے گئے جسے دہشت گرد حملے یا جنگ میں صدر کی جان بچانے کےلیے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ بات تقریباً طے ہے کہ ٹرمپ نے جمعے ک...

واہگہ بارڈر پر کھڑی بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں 9 ماہ سے واپسی کی منتظر

 لاہور:  بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں گزشتہ 9 ماہ سے واہگہ بارڈر ٹریک پر کھڑی ہے جنہیں بھارت واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کا ہرسال تبادلہ کیا جاتا ہے، 6 ماہ کے لئے پاکستانی جب کہ 6 ماہ کے لئے بھارتی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ 4 جون سے 4 دسمبرتک بھارتی بوگیاں استعمال ہوتی ہیں جبکہ سال کے باقی عرصے میں پاکستانی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم سال بھرانجن پاکستان کا ہی استعمال ہوتا ہے لیکن اب چونکہ 8اگست 2019 سے پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند ہوچکی ہے تو بوگیوں کا تبادلہ بھی نہیں ہوگا۔ آخری بار پاکستان آنے والی بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں ابھی تک لاہورکے واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ہیں جنہیں بھارت واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بھارتی ریلوے کو بوگیوں کی واپسی سے متعلق متعددخطوط لکھے جاچکے ہیں مگران کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا ہے۔ ادھر وزیرریلوے شیخ رشید متعدد بار یہ واضح کرچکے ہیں کہ جب تک وہ وزیر ہیں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ح...

حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، ترجمان (ن) لیگ

 اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عمران صاحب لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے اور حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہوچکی ہے اور صرف 12 وینٹی لیٹر کام کررہے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کل 90 بستر کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں، لواحقین اپنے کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لئے وینٹی لیٹرز کے حصول کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان (ن) لیگ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں 9 وینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں، یہ 9 وینٹی لیٹرز پمز میں 80 بستر کے آئیسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یوز سے منتقل کئے گئے ، سرجیکل آئی سی یو کے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 اور کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹی لیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کئے گئے۔ اسلام آباد کے دوسرے بڑے اسپتال پولی کلینک میں کورونا مریضوں کے لئے صرف 10 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم ہے اور یہاں صرف 4 وینٹی لی...

جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی بچی کو مار ڈالا

چنیوٹ:  جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی معصوم بچی کا مبینہ طور پر قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقہ شمس الحسن ٹاؤن میں جعلی پیر اللہ یار نے مبینہ طور پر اپنی 3 ماہ کی بچی کو قتل کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، جعلی پیر کے بیٹے کے مطابق وہ اکثر اپنے بچوں پر تشدد کرتا اور چلہ کرتا تھا۔ جعلی پیر کے بیٹے محمدعلی اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے بھی 3بچوں کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا اور جیل کاٹ چکا ہے، اس بار بھی بچی کا قتل کرنے کے بعد بچی کی لاش کو دفنانے نہیں دے رہا تھا۔ The post جعلی پیر نے اپنی ہی 3ماہ کی بچی کو مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dlvY4r

میڈیکل کے داخلے بھی انٹر سال اول کے نتائج پر دینے کی سفارش

کراچی:   ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے مشترکہ فورم ’آئی بی سی سی‘(انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) نے پاکستان بھر کے میٹرک اور انٹر کے طلبا کی براہ راست گریڈنگ کے طریقہ کار پر مشتمل پروموشن پالیسی تیار کرکے اسے وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے اس پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور چونکہ ملک بھر کے طلبا انٹر سال دوم کے امتحانات دینے کے بجائے سال اول کی بنیاد پر فائنل ایئر کے نتائج حاصل کریں گے لہٰذا آئی بی سی سی نے پروموشن پالیسی میں میڈیکل جامعات اور کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دینے کی سفارش بھی کردی ہے اور کہا ہے کہ میڈیکل جامعات انٹرسال اول کی بنیاد پر میڈیکل کے داخلے دے سکتے ہیں، سندھ کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے بھی آئی بی سی سی کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے پروموشن پالیسی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایم بی بی ایس کے داخلے انٹر سال اول کی بنیاد پر دینے کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے رکن اور جناب سندھ م...

انسانی آبادی اور بڑھتی آلودگی کے باعث تتلیوں کی معدومی کا خطرہ

 لاہور:  تیزی سے بڑھتی انسانی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی نے تتلیوں کی نسل کو معدوم ہونے کے خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ہمیں احساس ہی نہیں کہ خوبصورتی کا استعارہ ، رومانوی اور جمالیاتی حسن کی عکاس یہ تتلیاں کس تیزی سے ہمارے ماحول سے غائب ہو رہی ہیں۔اسی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہورمیں تتلیوں کی افزائش، ان سے متعلق آگاہی ،ریسرچ اورافزائش کے لئے دو تتلی گھر بنا رکھے ہیں جہاں موسم کے مطابق مختلف اقسام کی سیکڑوں تتلیاں موجود ہوتی ہیں۔ 2016 میں لاہورکے جلوپارک میں پہلا جب کہ 2019 میں جوہر ٹاؤن لاہور میں دوسرا تتلی گھر بنایا گیا،یہاں پاکستان کی مقامی تتلیوں کی افزائش کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ ان دنوں گرمی کے سیزن میں یہاں 8 سے 10 اقسام کی تتلیاں موجود ہیں جن میں لٹل ییلو، پلین ٹائیگر، مارمن،سلفر،پی کاک پانسی، پینٹیڈ لیڈی اورکامن کاسٹر شامل ہیں۔ تتلی گھرمیں کام کرنیوالے ملازمین کے مطابق ابتدامیں فلپائن سے مختلف تتلیوں کے لاروے منگوائے گئے تھے تاہم اب مقامی نسل کی تتلیوں کی ہی بریڈنگ کی جارہی ہے۔ پی ایچ اے کے ملازمین شام کے وقت بوٹینکل گارڈن کی آزادفضاؤں میں اڑنے والی تتلیوں کو پکڑتے اور...

مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

مدینہ:  سعودی عرب میں مسجد نبوی اور فلسطین میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو بھی نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی ڈھائی ماہ بعد نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا۔ Gates of Masjid Al Nabawi, Madinah are open to recieve worshipers since Fajr Salah after a closure of 2 months. pic.twitter.com/G6r1CjtwiY — Deeba (@Deebahaani) May 31, 2020 اس موقع پر نمازیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا اور فرزندان اسلام بڑی تعداد میں جوق در جوق نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد نبوی آئے۔ مسجد کو گنجائش کے حساب سے 40 فیصد نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور زیادہ تر نمازیوں نے ماسک پہنے تھے اور جائے نماز ساتھ لائے تھے جبکہ صف بندی میں آپس میں متعین فاصلہ بھی رکھا گیا۔ In Pictures: #SaudiArabia re-opened t...

ایئربس نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں

 اسلام آباد:  ایئربس کمپنی کے ماہرین نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں اور جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرانس کی ایئربس کمپنی کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں تاہم رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی، جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کیبن وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل 2 جون سے شروع ہو گا جب کہ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی ڈی کوڈنگ فرانس کے شہر لی بورگٹ کی ایوی ایشن لیب میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ڈی آر اور سی وی آر کی پہلے مرمت کی جائے گی اور پھر ڈی کوڈ کیا جائے گا جب کہ سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈی کوڈنگ کے لئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔ دوسری جانب ایئر بس کمپنی نے ایوی ایشن ڈویژن اور تحقیقاتی ٹیم  سے براہ راست رابطہ کرکے تباہ شدہ جہاز کا وائس اور ڈیٹا ریکارڈر فرانس لے جانے کی اجازت مانگ لی ہے جس پر ایوی ایشن نے آمادگی ظاہر کردی ہے، ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم  کا ایک ممبر وائس اینڈ ڈیٹا ریکارڈ ساتھ لے کر جائے گا۔   The post ایئرب...

وفاق المدارس کا 12جون سے کلاسز کے آغاز کا اعلان

 لاہور:  وفاق المدارس نے 2 جون سے داخلوں اور 12جون سے کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں نجی اسکولز کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانے، جبکہ تبلیغی مراکز کھلوانے اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں شروع کرانے میں معاونت کی یقین دہانی اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مولانا قاضی عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی، مدارس دینیہ کو مزید بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مذہبی طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نے عمل نہیں کیا، صرف مساجد میں ان پر عمل کیا گیا، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، بازار، سبزی منڈیاں، نادرا کے دفاتر کھل سکتے اور جلوس نکل سکتے ہیں، تو مدارس کیوں نہیں کھولے جا سکتے ہیں؟۔ مولانا قاضی عبدالرشید نے...

اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید اور جرمانہ

اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹس،عوامی مقامات، مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ تین ہزار روپے تک جرمانے کریں گے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتاہے۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف ضابطہ فوج داری کے تحت علاقہ مجسٹریٹ کارروائی کریں گے اور جرمانہ بھی کیاجائے گا۔ انتظامیہ نے ماسک پہننے کے لیے ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب ماسک پہنیں تو اسے ہاتھ مت لگائیں اور اگر ماسک کو ہاتھ لگ جائے تو ہاتھ فورا دھوئیں۔ ڈی سی حمزہ شفقات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ گائیڈ لائنز کے تحت ہی اسلام آباد میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، جو لوگ کسی بیماری کے باعث ماسک نہیں پہن سکتے وہ کم از کم اپنے منہ کو ضرور ڈھانپیں، منہ کور کیے بغیر دیکھے گئے شہریوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ شروع میں کوشش کریں گے سخت کا...

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے جلاؤ گھیراؤ، کئی شہروں میں کرفیو نافذ

 واشنگٹن:  امریکا میں سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب کیخلاف پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں اور حالات سنگین ہونے کے باعث کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں اور اس دوران پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور افراتفری کے مناظر ہیں۔ These photos are on another level. #riots2020 pic.twitter.com/TqqYBko4l8 — J ❄️ (@Jbice223) May 31, 2020 پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ پورے امریکا میں جاری ہے اور اس دوران لوٹ مار بھی ہورہی ہے۔ مشتعل افراد نے بہت سی دکانوں کے شیشے توڑ کر انہیں لوٹ لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ please please SHARE this is the shit the news doesn’t share with the public. so share it now. #A...

چین میں دنیا کا سب سے بلند، تیز اور خوفناک جھولا تیار

بیجنگ:  چین نے دنیا کا سب سے بلند اور تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔ چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔ سینکڑوں فٹ اونچی پہاڑی پر 100 فٹ بلند خمیدہ ٹاور بنایا گیا ہے جس پر جھولا باندھا گیا ہے۔ اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں۔ آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے جھولا 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گردش کرتا ہے اور اسی بنا پر یہ بچوں کے لیے نامناسب ہے اور صرف ایسے لوگوں کے لیے ہوگا جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ جھولے کے نیچے زمین 2300 فٹ کے بعد ہی ملتی ہے۔ جھولا اپنا نصف دائرہ مکمل کرتے ہوئے 91 میٹر تک جاتا ہے اور واپس آتا ہے۔ اس طرح یہ امریکہ اور نیوزی لینڈ کے بہت بڑے جھولوں کے مقابلے میں بھی بڑا اور اونچا ہے۔ فی الحال اسے بہت سے ٹیسٹ سے گزارا جارہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ 10 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اور آسمانی بجلی سے بھی محفوظ ب...

فورٹ منرو؛ جنوبی پنجاب کا مَری

جنوبی پنجاب میں سیاحت کے وہ تمام لوازمات موجود ہیں جو کسی بھی خِطے کی سیاحت کو پنپنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں موجود صحرا، میدانی علاقے ، پہاڑ، تاریخی و ثقافتی ورثہ، ہل اسٹیشن، عجائب گھر، مقبرے، دریائی بند اور جھیلیں اس خطے کی سیاحتی شناخت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر ٹھنڈے پہاڑی علاقے یا ہِل اسٹیشن کی بات کی جائے تو ضلع ڈیرہ غازی خان کا علاقہ ”فورٹ منرو” اور ضلع راجن پور کا علاقہ ”ماڑی” پورے جنوبی پنجاب میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، بلکہ اگر میں یوں کہوں کہ ڈیرہ جات کا پورا خطہ ہی بہت منفرد ہے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ یہاں ایک طرف آپ کو سرسبز میدان اور لہلہاتے کھیت ملیں گے تو دوسری جانب کوہِ سلیمان کے خوبصورت پہاڑ۔ ایک جانب ٹھاٹھیں مارتا دریائے سندھ بہتا ہے تو دوسری جانب کوہِ سلیمان کے نالے یہاں کا حسن بڑھاتے ہیں۔ غرض یہ علاقہ جنوبی پنجاب کی سیاحت میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ بات کریں اگر یہاں کے سب سے مشہور مقام فورٹ منرو کی تو بہت سے احباب اسے جنوبی پنجاب کا مری بھی کہتے ہیں، لیکن مجھے اس سے اختلاف ہے۔ ہر شہر اور ہر علاقے کی اپنی الگ خصوصیات ہوتی ہیں، جیسے کے اس خطے...

یومِ والدین

محمد احسان کی عمر اس وقت 64 سال ہے، یہ کسی زمانے میں ملک کے مایہ ناز سرکاری انجنیئر ہوا کرتے تھے، ساری زندگی انہوں خوب عیش و عشرت میں گزاری جس چیز کی تمنا کی، وہ ان کے سامنے دوڑتی ہوئی حاضر ہوگئی۔ اپنی بیوی سے انہیں شدید محبت بلکہ عشق تھا اس لیے ساری زندگی وہ اُس کے لبوں کے متحرک ہونے کے انتظار میں رہے کہ کب اُس کی زبان سے کوئی فرمائش کی جائے اور وہ اُسے پورا کردیں اور محمد احسان کا اکلوتا بیٹا کامران جس کے لیے انہوں نے جائز و ناجائز دولت کے انبار پوری لگن سے جمع کیے تھے۔ اُسے تو انہوں نے دنیا کی ہر آسائش وقت اور عمر سے بھی بہت پہلے ہی لاکر دینا شروع کردی تھی ، کامران کی جب سائیکل چلانے کی عمر ہوئی تو موٹر بائیک لاکر دے دی، جب موٹر مائیک چلانے کی عمر آئی تو گاڑی خرید کر دے دی اور جب اُس کی ملازمت ڈھونڈنے کا وقت آیا تو اپنی برسوں کی جمع پونچی اور تمام جائیداد اُس کے ہاتھوں میں تھماکر خود سکون سے ایک بھرپور ریٹائر زندگی گزارنے کے زعم میں آرام دہ بستر پر دراز ہوگئے اور آنکھیں بند کرکے دن میں خواب دیکھنے لگے کہ جس جاں سے پیارے بیٹے کی وہ ساری زندگی ’’چیزوں سے خدمت‘‘ کرتے رہے اب وہ ا...

’’پختون ولی‘‘ کیا ہے؟

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ پانچ ہزار سالہ پرانی تاریخ کی حامل پختون قوم نے تاریخ کے مختلف ادوار میں جغرافیے کی تقسیم درتقسیم حد بندیوں کے باوجود ثقافتی طرز پر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ دریائے آمو اور دریائے سندھ (اباسین) کے درمیان رہتے ہوئے پختونوں کے مختلف قبائل، مختلف رسم ورواج اور روایات کے باوجود ایک ہی قومی دھارے اور ثقافتی تہذیبی دائرے میں اپنی اپنی مخصوص قبائلی شناخت کے ساتھ رہتے چلے آرہے ہیں، اور اس دھارے اور دائرے کو ’’پختون ولی‘‘ کہا جاتا ہے، جس میں ان کی تاریخ، تہذیب، ثقافت، قانون، آئین اور قومیت کی اصل روح اور مادی قوت پنہاں ہے۔ پختون ثقافت اسی ضابطۂ اخلاق (code of life) کا عملی اظہار ہے، اور ان کی زبان پشتو اس کے ابلاغ، پھیلاؤ اور ترقی وترویج میں بنیادی کردار کا سب سے اہم حوالہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پشتو نہ صرف اظہار وبیان کا ذریعہ اور وسیلہ ہے بلکہ پوری سماجی، نفسیاتی، ثقافتی زندگی، ضابطہ اخلاق اور تہذیبی تاریخ کو بھی ’’پختو‘‘ کہا جاتا ہے جو اسے دنیا کی دیگر زبانوں سے ممتاز کرتی ہے کیوں کہ پشتو زبان بھی ہے اور سماجی وثقافتی اعتبار سے ایک ضابطہ اخلاق اور قانون بھی ہے،...

تحویل قبلہ کا حکم

تحویل قبلہ سمجھنے کے لیے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قبلے کی تاریخ پر ایک مختصر سی نظر ڈال لی جائے۔ کعبہ، یہ نام کعبہ کی تعکیب یعنی مربع ہونے کی وجہ سے پڑ گیا لغوی اعتبار سے ہر بلند اور مربع عمارت کو کعبہ کہتے ہیں۔ قرآن حکیم کی سورۂ آل عمران آیت96میں اس کا پرانا نام بکّہ آیا ہے جس کے معنی توڑ دینے کے ہیں۔ گویا کعبہ کو بکہ اس لیے بھی کہتے ہیں کہ یہ سرکش لوگوں کی گردن توڑ دیتا ہے۔ بعد میں یہی نام شہر مکہ کا بھی پڑ گیا۔ کعبہ کی تعمیر کے سلسلے میں مختلف روایات آئی ہیں۔ ارزقی لکھتے ہیں کہ کعبہ کی تعمیر فرشتوں نے کی تھی۔ اس وقت حضرت آدم ؑ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اس کے اثبات میں حضرت زین ؓ العابدین سے منقول ایک روایت اور ایک روایت حضرت ابن عباسؓ سے نقل کی ہے۔ النودی نے بھی تہذیب الاسماء واللغات میں فرشتوں کی تعمیر کا ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد حضرت آدم ؑ نے کعبہ کی تعمیر کروائی۔ ایک اور روایت میں حضرت نوحؑ کے حج کا ذکر ملتا ہے۔ پھر اس کی تعمیر حضرت ابراہیم ؑ نے کی جس کا ذکر ہمیں قرآن حکیم میں سورۂ بقرہ میں ملتا ہے۔ یہاں بھی تعمیر سے قبل چند تاریخی حوالات کا ذکر برمحل ہوگا۔ جدالانبیاء حضرت ابراہیم ...

مشتاق احمد کے صاحبزادے گلوکار بن گئے، گانا ریلیز کر دیا

لاہور:  سابق ٹیسٹ اسپنر اورکوچ مشتاق احمد کے صاحبزادے بزل شوبزمیں نام کمانے کے خواہشمند ہیں، انھوں نے  اپنا گانا ریلیز کردیا جب کہ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اسے سراہتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مشتاق احمد نے کہاکہ بزل نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ کی تعلیم حاصل کررکھی ہے، میوزک سے اسے کافی لگاؤ ہے، وہ اداکاری بھی کرنا چاہتا ہے،یہ اس کا شوق ہے جس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ہرشعبے میں اچھے بْرے لوگ ہوتے ہیں، میرا بیٹے نے جس فیلڈ کا انتخاب کیااس میں بھی بہت اچھے لوگ موجود ہیں، جہاں میری ضرورت ہوئی میں اسے سپورٹ کروں گا، میں نے بیٹے کو سمجھا دیا ہے کہ کوئی ایسا  کام نہ کرنا جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے۔   The post مشتاق احمد کے صاحبزادے گلوکار بن گئے، گانا ریلیز کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XfYbnA

جرائم کے خاتمے میں ناکامی کیوں؟

جب معاشرے میں غربت، بے روزگاری، رشوت ستانی،اقربا پروری، ناانصافی بڑھ جائے تو افراد حسد اور تعصب ، حرص و ہوس اور اسی نوع کی کم زوریوں،اخلاقی گراوٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ معاشرے میں نفرت، غم وغصہ اور مایوسی جنم لیتی ہے جس کے نتیجے میں افراتفری اور نفسانفسی پر وان چڑھتی ہے۔ اسی طرح جب سیاست داںاور حکم راںاپنے مفادات کی تکمیل کے لیے قانون سازی کریں اور سزا و جزا میں دہرا معیار اپنایا جائے، اختیارات کا ناجائز استعمال ہونے لگے تو لوگوں میں احساسِ محرومی جنم لیتا ہے اور جرم کو پنپنے کا موقع مل جاتاہے ۔ جدید دنیا اورتہذیب یافتہ معاشروںمیں ریاست کا تصورایک ماںجیسا ہے، جو ہر دکھ، ہر مشکل اور ہر موقع پر عوام کا ساتھ دیتی ہے، ان کا خیال رکھتی اور ان کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ قانون کی بالادستی یقینی اورعدلیہ کی آزادی کااحترام کیا جاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرہ افراتفری، انتشار کا شکار ہے۔ اگر ہم معمولی اور سنگین نوعیت کے جرائم، پاکستان کے قانون ساز اداروں اور عدلیہ کی بات کریں توسب سے پہلے جو مسئلہ سامنے آتا ہے،و ہ ہے سیاسی مفاد کی تکمیل اورمخصوص طبقے کوف...

کورونا زمین کے کتنے ستارے نگل گیا

کورونا وائرس ایک اندھی موت ہے، جو کسی کو بھی، کہیں بھی اور کسی بھی وقت اپنا نشانہ بنا سکتی ہے، جب کہ اِس وائرس کے نتیجے میں لاحق ہونے والا مرض کووڈ 19نہ تو کسی غریب کو اُس کی غربت پر رعایت دیتا ہے اور نہ ہی کسی امیر کی امارت کا ذرہ برابر لحاظ کرتا ہے۔حتٰی کہ کورونا وائرس صاحبِ اختیار اور بے اختیار ولاچار شخص میں کوئی تفریق روا نہیں رکھتا۔ یہی وجہ ہے کورونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بننے والوں میں دنیا کے مشہور و معروف افراد کی بھی ایک کثیر تعداد شامل ہے۔ زیرِنظر مضمون میں کورونا وائر س کے ہاتھوں راہی ملک عدم ہوجانے والی چند اہم ترین شخصیات کا ایک مختصر سا جائزہ پیشِ خدمت ہے، تاکہ آپ کو اندازہ ہوسکے یہ مہلک وائرس من و تو کی تمیز کیے بغیر دنیا بھر میں اپنی ہلاکت خیزی کس طرح سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٭  شہزادی ماریہ تریسا اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ تریسا کورونا وائرس کا شکار بننے والی دنیا کی اوّلین شاہی شخصیت ہیں۔ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔ شہزادی ماریہ تریسا 28 جولائی 1933 میں پیرس میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے پیرس سوربون یونیورسٹی سے ہس...