Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

فلسطین کے 85 فیصد حصے پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے، رپورٹ

غزہ:  فلسطینی اعداد و شمار کے قومی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت 1948سے لیکر اب تک85 فیصد فلسطینی سرزمین پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جما چکی ہے۔ اسرائیلی حکام نے1976میں الخلیل کے علاقے میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔ صہیونیوں کے اس اقدام کے بعد فلسطینی عوام نے مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا جو بعد میں غاصب صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سبب بنا۔ عربی روزنامہ القدس العربی نے اعداد و شمار کے فلسطینی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ2018 کے اختتام تک مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کی تعداد448 جبکہ اسرائیلی انتہاپسندوں کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں سے 47 فیصد صوبہ قدس میں فلسطینی جائیدادوں پر قابض ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں ہر1 فلسطینی کے مقابلے صہیونی انتہا پسند کی تعداد23 ہے جبکہ قدس میں ہر ایک فلسطینی باشندے کے مقابلے میں یہ تعداد بڑھ کر70 ہو جاتی ہے۔   The post فلسطین کے 85 فیصد حصے پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہے، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from...

مسلمان حج کی تیاریاں موخر کردیں، سعودی وزیر حج

ریاض:  سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث مسلمانوں سے حج کی تیاریاں موخر کرنے کا کہا ہے۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سعودی حکومت عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ فيديو عاجل | وزير الحج يدعو دول العالم عبر #الإخبارية من أمام #الكعبة_المشرفة التريث في إبرام عقود #الحج pic.twitter.com/3ToLj2pv0n — قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) March 31, 2020 ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظر سعودی حکومت مسلمانوں اور اپنے شہریوں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے فکرمند ہے، اس لیے ہم دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہتے ہیں کہ صورتحال واضح ہونے کا انتظار کریں اور حج معاہدے نہ کریں۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کی حکومتوں کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے جبکہ رواں سال کے شروع میں عمرے کو بھی م...

دنیا میں کورونا سے مزید 1700 اموات، متاثرین 7 لاکھ 87 ہزار

لندن / نیویارک / نئی دہلی / ماسکو:  نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیں ہوئی ہیں دوسری طرف اس وائرس کے سبب ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ65 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 3200 کے قریب ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 11600 ہے، جرمنی میں متاثرین کی تعداد67 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 645 ہے۔ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی، اٹلی اور اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے،برطانیہ میں اب تک 1408 افراد ہلاک ہوئے، امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے صورت حال مزید ابتر ہو گئی ۔ امریکا میں وبا کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات اور سماجی دوری کی ہدایات 30 اپریل تک نافذ رہیں گی، امریکہ کے بعد اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ ایران میں 31 مارچ ...

حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع

مکہ المکرمہ:  حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف سپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ The post حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3bEcSVN

کورونا وبا کے بعد میوزیم سے فان گوخ کی قیمتی پینٹنگ چوری ہوگئی

ایمسٹر ڈیم:  دنیا کے عظیم مصور اور پینٹر فان گوخ کی مشہور پینٹنگ ایک میوزیم سے چوری ہوگئی ہے جسے ایک اور میوزیم سے کچھ دنوں کےلیے مستعار لیا گیا تھا۔ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے سنگر لارین میوزیم میں یہ تصویر کچھ عرصے کے لیے رکھی گئی تھی۔ میوزیم کورونا وبا کے تحت بند تھا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک چور اس پینٹنگ کو لے اڑا ہے۔ اس تصویر کو فان گوخ نے ’دی پرسونیج گارڈن ایٹ نیونین ان اسپرنگ‘ کا نام دیا تھا جو ایک انمول شاہکار ہے۔ یہ تصویر 1884 میں بنائی گئی تھی اور اسے چند دنوں کےلیے گروننگر میوزیم سے عاریتاً لاکر سنگر لارین میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد میوزیم کے سربراہ جان رڈولف ڈی لورم نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت صدمے میں ہیں اور یہ نہ صرف ان کےلیے بہت بری خبر ہے بلکہ خود گروننگر میوزیم کے لیے بھی بہت تشویشناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن اور آرٹ پورے معاشرہ کا اثاثہ ہوتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں اور جذبہ جاگتا ہے اور اس مشکل وقت میں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت میں پینٹنگ کا چوری ہونا ایک بڑا المیہ ہے۔ The post کورونا وبا کے بعد میوزیم سے فا...

انڈونیشیا میں محصور پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی اپیل

 کراچی:  کوونا وائرس کے سبب ملکی ایئر پورٹس پر غیر ملکی پروازوں کی بندش کی وجہ سے جکارتہ (انڈونیشیا) میں محصور 115  پاکستانیوں نے حکومت سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی کی اپیل کردی۔ ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ملکی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت پر لگنے والی پابندی کی وجہ سے جکارتہ میں لگ بھگ 115 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی واپسی کے لیے پابندی والے روز فلائٹس شیڈول تھیں، جکارتہ میں موجود پاکستانی شہریوں کا تعلق کراچی، اندورن سندھ کے کچھ اضلاع جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔ پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ کچھ پاکستانی تاحال ہوٹلوں میں مقیم ہیں جبکہ بیشتر پیسے کم پڑنے کی وجہ سے ہوٹل سے گیسٹ ہاوسز منتقل ہوچکے ہیں مگر انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اقدامات کے سبب گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں ایک فرد کو رہنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے اخراجات دگنے ہوچکے ہیں جب کہ محصور افراد کے پاس جکارتہ میں مزید قیام اور کھانے پینے کے لیے پیسے ختم ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پھنس جانے والے پاک...

موجودہ صورتحال میں عوام کو ہر پہلو سے باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے گڈز ٹرانپسورٹرز اور ایکسپورٹرز کا مال نہ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صورتحال سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے ۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام، تشخیص کے لیے سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی رسد و ترسیل، ایگریکلچر کے شعبے کے حوالے سے اقدامات اور نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی ...

بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق

 لاہور:  چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانی شہریوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں اب سروسز اسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جب کہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہیں، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے، ان کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ لوگ اتوارکے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس آگئے تھے اور انہیں لاہورکے شیخ زید اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ بھارت سے واپس آنے والے دیگر 2 شہری چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف کا تعلق راولپنڈی سے ہے، یہ جگر کی پیوند کاری کے ب...

بھارت میں ہندو فیملی کا کورونا زدہ لاش وصولی سے انکار، آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کیں

نئی دہلی:  بھارت میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے ہاتھ لگانے سے بھی انکار کردیا جس پر مسلمانوں نے آخری رسومات ادا کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف مصنفہ زینب سکندر نے اپنی ٹویٹ میں ریاست اتر پردیش کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ہندو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں تاہم اس موقع پر ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سمیت کوئی ایک بھی ہندو موجود نہیں ہے۔ In Bulandshahr, a man named Ravishankar died. Because of the #COVID fear, none of his relatives came to lift the bier. His Muslim neighbours came,lifted the bier & also chanted "Ram Naam Satya hai" in the funeral procession. pic.twitter.com/g4TLPsxdpH — Zainab Sikander (@zainabsikander) March 29, 2020 کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے روی شنکر کی میت کو اہل خانہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کوئی بھی ہندو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے آگے نہیں آیا تو مسلمان ہمسائیوں نے ہندو طریقے سے آخری رسومات ادا کیں۔ حال ہی ...

کورونا وائرس سے پہلے ہمیں بھوک مار دے گی، بھارتی روہنگیا مسلمان

نئی دہلی:  بھارتی کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کورونا وائرس سے پہلے بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوجانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاؤن سے جہاں عام آدمی سخت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہوگیا ہے وہیں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے مرجھائی ہوئی زندگی اب موت کا رقص دیکھ رہی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مدن پور پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں نے شکایتوں کے ڈھیر لگاتے ہوئے الجزیرہ کو بتایا کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن سے ہماری زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور لگتا ہے کورونا سے پہلے ہم بھوک سے مرجائیں گے۔ بھارت کے مختلف کیمپوں میں اس وقت 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے اور انتہائی ضرورت کی اشیا بھی ناپید ہیں ایسے میں کورونا وائرس نے مشکلات میں اور اضافہ کردیا ہے جبکہ مودی سرکار کے پاس اس صورت حال سے نمٹنے کیلیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے ملک بھر میں 21 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس سے پورے ملک میں افراتف...

ترک صدر کا کورونا وائرس فنڈ کا اعلان، 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی

 انقرہ:  ترک صدر طیب اردوان نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے ’کورونا وائرس فنڈ‘ کا اعلان کیا ہے اوراس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے قومی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس فنڈ کیلیے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے جب کہ کابینہ کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں”کے عنوان سے  قومی یکجہتی مہم کا آغاز بھی کیا۔ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت محدود کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی، اسپین، امریکا اور ایران کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ترکی میں ہے اور اب تک وہاں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 827 ہو گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہوگئ...

چین ؛ جنگلات میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 19 اہلکار جھلس کر ہلاک

بیجنگ:  چین کے جنگلات میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر فائر بریگیڈ کے اہلکار شعلوں میں گِھر گئے اور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچووان کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف تھا کہ اس دوران اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا جس کے وجہ سے آگے کے شعلے اہلکاروں کے گرد پھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ فائر بریگیڈ کا مزید عملہ اپنے ساتھیوں کو بچانے پہنچا لیکن تب تک آگ کے بلند و بالا شعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور محکمہ جنگلات کے ’گائیڈز‘ بھی شامل ہیں۔ ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے قریب واقع فارم ہاؤس میں معمولی آگ لگی تھی جو تیز ہوا کے ساتھ ساتھ جنگلات تک پہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔ The post چین ؛ جنگلات میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 19 اہلکار جھلس کر ہلاک appeared first on ...

افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 19 اہلکار ہلاک

کابل:  طالبان جنگجوؤں کے دو حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں تخار اور زابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 19 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان ؛ خود کش حملے میں 32 افراد جاں بحق، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تخار میں 13 اور زابل میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ زابل میں حملہ فوج میں موجود طالبان کے ہمدردوں کی مدد سے کیا گیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ بھی لے گئے اور 4 فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان میں خود کش دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، گورنر محفوظ دوسری جانب طالبان کی جانب سے ان حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان علاقوں میں عملاً طالبان کا تسلط برقرار ہے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں کچھ چھوٹے گر...

ایرانی سائنسدان نے بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ کردیا

تہران:  حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔ اس خبر کو بھی پڑھیے:  روس کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کےلیے منظور کی جاچکی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  امریکا نے ملیریا کی عام دوا کووڈ 19 مرض کے لیے منظورکرلی واضح رہے کہ اس وقت ایران کورونا وائرس سے شدید مت...

نجی اسکول طلبہ سے ایک ماہ کی فیس وصول کرنے کے پابند

 کراچی:  سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ اور والدین سے ایک ماہ کی فیس وصول کرنے کے ہدایت کی گئی ہے جب کہ طالبعلموں کی پیشگی فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے (نوٹی فکیشن) میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ کوئی نجی اسکول طلبہ اور والدین پر ایک ماہ سے زائد اضافی فیسوں کا بوجھ ڈالنے کے مجاز نہیں ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ صرف ماہانہ فیس وصول کرنے کے پابند ہوںگے ایک ماہ سے زائد ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول نہیں کی جاسکتی جب کہ لاک ڈائون میں مستحق طالب علموں سے فیس وصول نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے اقدام کو سراہا جائے گا، حکم نامے کے مطابق کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں نجی اسکول اور تعلیمی ادارے کسی بھی ملازم (اسٹاف) کو نوکری سے نہیں نکالیں گے جب کہ نجی تعلیمی ادارے اساتذہ اور اسکول کے عملے کی تنخواہ وقت پر ادا کرنے کے پابند ہوں گے، احکام کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پی...

کورونا وائرس؛ اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری

 اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی نے اعلامیے میں کہا کہ یہ امداد ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، جس سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔ یہ گرانٹ اے ڈی بی کی طرف سے 20 مارچ کو پہلے سے منظور کی جانیوالی 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے اور پاکستان کیلئے منظور کردہ 25 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا حصہ ہے۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان زیانگ ینگ نے کہا کہ اے ڈی بی اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ The post کورونا وائرس؛ اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UM7JUP

امریکا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین،تعداد 1 لاکھ 53 ہزارسے بڑھ گئی

 واشنگٹن:  دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اس سے ہونے والی اموات 36 ہزار 873 ہوچکی ہیں جب کہ 7 لاکھ 66 ہزار 336 افراد متاثرین ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 1 لاکھ 60 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 828 ہوگئی ہے۔ امریکا میں صحت عامہ کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 1 سے دو لاکھ افراد موت واقع ہوسکتی ہے۔  صدر ٹرمپ نے لاک ڈاون میں تیس اپریل تک  توسیع کردی ہے اور سنٹرل پارک میں 70 بستروں  پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے امریکا کی جیلوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 22 مارچ تک 20 بڑے امریکی جیلوں میں کورونا وائرس سے  226 قیدیوں ک...

خیبر پختون خوا کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کردی گئی

 پشاور:  صوبے کے اسپتالوں کی اوپی ڈی سروسز پر پابندی عائد کردی گئی اور تمام  نجی کلینک بھی 13 اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز یکم سے 13 اپریل تک بند رکھی جائیں گی۔ او پی ڈیز پر پابندی کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا گیا۔ صوبے میں کورونا کی وجہ سے حکومت نے ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے او پی ڈیز پر پابندی لگائی گئی ہے۔ محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ طبی عملہ پوری توجہ کورونا وائرس کے متاثرین پر مرکوز رکھ سکے اسی لیے اسپتالوں میں عام مریضوں کے معائنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ اعلامیے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاو سے بچنے  کے لیے تمام ہیڈ کوارٹر اسپتالوں  کا عملہ مشتبہ مریض کی  پہلی جانچ اسپتال کے کھلے حصوں یا داخلی راستوں  پر کرے۔ محکمہ صحت نے یکم سے 13 اپریل تک نجی کلینک بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   The post خیبر پختون خوا کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکس...

وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا

 اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ریلیف فنڈ اور کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کررہا ہوں۔ یہ فورس فوج اور انتطامیہ کے ساتھ مل کر وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں مقابلہ کرے گی۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا تو یہ فورس خوراک اور آگاہی کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف اکاؤنٹ کا اعلان کررہا ہوں۔ اس میں جو بھی رقم ڈالے گا اس کا کوئی سوال نہیں ہوگا اور اس میں جمع کروائی گئی رقم ظاہر کرکے ٹیکس میں رعایت حاصل کی جاسکے گی۔ اس فنڈز میں آںے والی رقوم ضرورت پڑنے پر احساس پروگرام میں رجسٹرڈ 1 کروڑو 20 لاکھ  افراد کے لیے کی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس فنڈ کا آڈٹ ہوگا اور تفصیلات عام کی جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وباؤ کے پھیلاؤ کی تیزی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ٹیم اس پر کام کررہی ہے، پانچ دن سے ایک ہفتے کے دوران  وبا کے پھیلاؤ کی...

کورونا سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر شدید مشکلات

 اسلام آباد:  حکومت کی دعوت پر کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے شہریوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے چین سے آئے ڈاکٹرز نے جب مختلف اسپتالوں اور سینٹرز کا دورہ کیا تو اس دوران وہ مریضوں اور پاکستانی ڈاکٹرز کو علاج کے بارے میں آگاہ نہیں کرسکے۔ پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو چینی زبان نہیں آتی جب کہ اس بارے میں حکومت کی جانب سے تاحال مترجم کے انتظامات نہیں کئے جاسکے چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہیں، اس دوران چینی ڈاکٹرز اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اور اپنے ان مسائل سے سفارت خانے کو بھی آگاہ کررہے ہیں۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ جب حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ڈاکٹرز پاکستان آرہے ہیں تو انہیں مترجم کا انتظام کرنا چاہئیے تھا تاکہ چینی ڈاکٹرز کو سہولت مل سکے، ہمیں معلوم نہیں ہم کس سمت جارہے ہیں، عوام سوال کررہے ہیں حکومت کہاں ہے۔ ...

کورونا وائرس؛ عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے، حافظ نعیم الرحمان

 کراچی:  امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔ کراچی میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ  حکومت نے اعلانات تو بہت کیے ہیں لیکن ابھی تک ان کی کارکردگی صفر رہی ہے، ایک بڑا بحران جو پہلے سے نظر آرہا تھا پیدا ہو گیا ہے، ہم اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہتے لیکن مسائل کی نشاندہی ضروری ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں، حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 100مراکز سے مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے۔ The post کورونا وائرس؛ عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے، حافظ نعیم الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt...

کورونا وائرس: 12 سو ارب روپے کے وزیراعظم معاشی پیکیج کی منظوری

 اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے 12 سو ارب روپے کا وزیراعظم معاشی پیکیج منظور کرلیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔ کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر 12 سو ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکیج منظور کرلیا جس میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، برآمدی شعبے اور صنعتوں کیلئے 100 ارب روپے جبکہ زراعت اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کیلئے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ معاشی پیکیج میں یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50ارب روپے، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے 280ارب روپے، ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔ ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 70ارب روپے کی منظوری دے دی، بجلی اور گیس بلوں میں ریلیف کیلئے 110ارب روپے فراہم کئے جائیں گے، ہنگامی فنڈز کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 25...

کورونا وائرس؛ جرمن وزیر خزانہ کی عوام کی مالی امداد میں ناکامی پر خودکشی

برلن:  جرمنی میں ایک صوبے کے وزیر خزانہ نے کورونا وائرس کے باعث عوام کی مالی امداد میں ناکام رہنے پر خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبہ ہیسے کے وزیر خزانہ تھوماس شیفر کی لاش ٹرینوں کی پٹری کے پاس سے ملی۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق وزیر خزانہ نے خود کشی کی ہے۔ تھوماس شیفر کا تعلق حکمراں جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین ’سی ڈی یو‘ سے تھا اور وہ دس سال سے صوبائی وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔ 54 سالہ تھوماس شیفر کورونا وائرس کے باعث عوام کی مالی امداد کے لیے کافی سرگرم تھے اور انہوں نے حال ہی میں ٹی وی پر حکومتی امدادی پیکج کی تفصیلات سے آگاہ بھی کیا تھا۔ ہیسے کے وزیراعلی فولکر بوفیے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھوماس شیفر کورونا وائرس کے باعث شدید دباؤ اور پریشانی کا شکار تھے۔ انہیں اس بات کی شدید پریشانی تھی کہ وہ کیسے عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں گے اور مالی امداد کریں گے، انہیں اس بحران سے نمٹنے کا کوئی حل نہ ملا تو انہوں نے شدید شرمندگی کے احساس سے دوچار ہوکر خودکشی کرلی۔ The post کورونا وائرس؛ جرمن وزیر خزانہ کی عوام کی ما...

روس کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

ماسکو:  روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع کئے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ دوا مختلف شدتوں کے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میفلوکین اپنے مضبوط مدافعتی اثرات سے وائرس کے نتیجے میں التہاب اور ورم کے ردعمل کا بھی سدباب کرتی ہے۔   The post روس کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2JrfHgV

مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں سخت، ایک اورکورونا مریض چل بسا

سری نگر / اسلام آباد:  مقبوضہ کشمیر میں مزید 13 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وادی میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ میں گمرگ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ شخص کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد وادی میں اس عالمی وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔ مشعال ملک نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں بھی کیا گیا ہے، جہاں بھارتی فوج لاک ڈاون میں کھڑکی پر کھڑے ہونے نہیں دے رہی، کشمیری کھانے لینے باہر نکلے تو انہیں گولیوں سے چھلنی کیا جاتا رہا۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہاں حکومت تمام میڈیکل سہولیات فراہم کر رہی ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ادویات تک نہیں فراہم کی جارہی۔ وادی میں قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کو ختم کر...

عالمی سیاحت میں 30 فیصد کمی، خسارہ 450 ارب ڈالر

جنیوا:  عالمی سیاحت کی تنظیموں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب رواں سال 2020 میں دنیا بھر میں سیاحوں کی تعداد میں 20  فیصد سے 30  فیصد تک کی کمی آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ سیاحتی سیکٹر کی آمدنی میں 300 سے 450 ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔ یہ رقم سال 2019 میں اس سیکٹر کی مجموعی آمدنی کا ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ گذشتہ سال مجموعی آمدنی کا حجم 15 کھرب ڈالر تھا۔ مذکورہ ایجنسی کے سکریٹری جنرل زوراپ بولوکیکاشویلی کے مطابق سیاحت کا شعبہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اقتصادی سیکٹروں میں سے ہے۔ اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ایجنسی نے رواں برس کے آغاز پر توقع ظاہر کی تھی کہ عالمی سیاحت کے شعبے میں 3  فیصدسے 4  فیصد کی نمو دیکھی جائے گی۔ تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلا ؤکے سبب ایجنسی نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اس شعبے میں 1 فیصد سے 3  فیصد تک کمی متوقع ہے۔   The post عالمی سیاحت میں 30 فیصد کمی، خسارہ 450 ارب ڈالر appeared first on ...

دنیا کی سب سے خوفناک بلی

برن:  ’’ژیردان‘‘ نامی اس بلی کے جسم پر کوئی بال نہیں، اس کی کھال گلابی ہے اور پورے جسم پر جھریاں پڑی ہیں جن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر یہ ’’دنیا کی سب سے خوفناک بلی‘‘ کے طور پر مشہور ہے۔ یہ بلی سوئٹزرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں سینڈرا فلپی نامی 47 سالہ خاتون نے پالی ہوئی ہے اور وہ اس سے بے حد پیار کرتی ہیں۔ سینڈرا فلپی کے مطابق، جو کوئی بھی پہلی نظر میں اسے دیکھتا ہے، ڈر جاتا ہے لیکن یہ بہت ہی معصوم سی بلی ہے جسے انسانوں کے ساتھ کھیلنا اور ڈٹ کر سونا بہت پسند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بلی پہلی ہی نظر میں بھا گئی تھی۔ تب یہ بہت چھوٹی تھی اور اس کے جسم پر جھریاں بھی بہت کم تھیں۔ مگر جیسے جیسے یہ بڑی ہوتی گئی، ویسے ویسے اس کی جھریاں بھی زیادہ اور نمایاں ہوتی گئیں۔ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں شیئر کرائیں تو بہت سے لوگ اس بلی کو خلائی مخلوق سمجھ بیٹھے۔ The post دنیا کی سب سے خوفناک بلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2UMGHwp

قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

چینائی:  بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض قرنطینہ سے برہنہ حالت میں فرار ہو گیا اور ایک عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ایک 32 سالہ شخص کو سری لنکا سے واپس آنے پر گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا، مذکورہ شخص معمولی علامت ظاہر ہونے پر خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہوگیا اور گھر سے برہنہ حالت میں فرار ہوگیا۔ اضطرابی حالت میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے ایک عمر رسیدہ عورت کو گردن پر کاٹ لیا جس پر خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پولیس نے پکڑ کر مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ضروری ٹیسٹ لینے کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی معائنہ بھی کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خوف، گھبراہٹ اور دباؤ کے باعث مریض کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 900 سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے تاحال 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ The post قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک appe...

کورونا وائرس کا خوف ؛ بھارت میں آرمی ہیڈ کوارٹر بھی بند

جودھ پور:  بھارت میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آرمی ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور صرف بے حد ضروری اسٹاف کو ہی آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں واقع جودھ پور آرمی ہیڈکوارٹر کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بند کردیا گیا ہے اور صرف ضروری عملے کو آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملے کرتے ہوئے ریاستوں میں آرمی ہیڈ کوارٹرز، چھاؤنیوں اور دیگر دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیر تربیت اہلکاروں، غیر ضروری عملے اور زائد نفری کو گھر بھیج دیا گیا۔ بھارتی ریاست راجھستان میں ایران سے 277 افراد لائے گئے ہیں جن میں  273 زائرین ہیں۔ ان افراد کے ہمراہ عملے کو بھی جودھ پور میں قرنطینہ کیا گیا۔ ایران سے واپسی اور قرنطینہ تک تمام انتظام اسی آرمی کور نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن ہے جب کہ اس قبل ’جنتا کرفیو‘ نافذ ک...

طالبان کا افغان حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات سے انکار

کابل:  طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکار کر دیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر اشرف غنی کی جانب سے ’بین الافغان مذاکرات‘ کے لیے تشکیل دی گئی 29 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں تمام قبائل کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ افغان ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں افغانستان کے تمام قبائل اور گروہ کی نمائندگی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی مذاکرات مثبت ثابت نہیں ہوں گے اور ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں گے جو سب کے لیے قابل قبول بھی ہوں۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبان سے بات چیت؛ افغان حکومت نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی قبل ازیں صدر اشرف غنی نے 21 رکنی ٹیم کا علان کیا تھا جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی مجاز ہو گی۔ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کے تحت کابل حکومت اور طالبان کے درمیان اندورنی معاملات  انٹرا افغان مذاکرات میں طے پانا تھے۔ واضح رہے کہ افغان سیاست دانوں کی غی...

کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، شہباز شریف

 اسلام آباد:  ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے کہ کتنے لوگوں کی اسکریننگ ہوئی اور کتنے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں کورونا وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے، اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے، ‎شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔ صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طور پر مفت کیا جائے، سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے، ‎ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے، کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے، ان کا ...

کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کے شکرگزار ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

 اسلام آباد:  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کا شکرگزار ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاونت کے لیے آنے والے چینی ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف چینی حکومت کے اقدامات سے متاثر ہیں، چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف بروقت اور موثر اقدامات کیے، بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو چین میں مزید نقصان ہوتا،چین نے 60 ملین افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، چین نے اپنے ملک سے باہر جانیوالوں کی مکمل اسکریننگ کی، دنیا کو کورونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے سیکھنا ہوگا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 1560کیسز ہیں، پاکستان میں چین سے کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں آیا، چین سے پاکستان آنے والے افراد 14روز قرنطینہ میں رہے۔ حکومت نے چین سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانے کا مشکل فیصلہ کیا، چینی حکومت نے پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے طبی عملے کی پاکستان...

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں سے متعلق پالیسی جاری کردی

پشاور:  محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں کو قرنطینہ اور آئسو لیشن میں رکھنے کے حوالے سے پالیسی جاری کردی۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری پالیسی میں قرطینہ اور آئسولیشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سمیت اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ایم ٹی آئی اسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرز اور قرطینہ کے انچارجز کو صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ نے پالیسی ارسال کردی ہے۔ پالیسی کے مطابق قرنطینہ کا مطلب مشتبہ شخص کو 14 دن کے لئے دوسروں سے الگ رکھنا ہے، کورونا پھیلنے کے سبب کسی بھی شخص کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کیا جاسکے گا جب کہ مذکورہ شخص میں 14 دن کی قرنطینہ مدت گزارنے کے بعد علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں مشتبہ مریض کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔ پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ اگر 14 دن میں مشتبہ شخص میں وائرس کے حوالے سے علامات ظاہر ہوں تو اسے 7 دن کے لئے آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ آئسولیشن میں 7 دن بعد مریض کا ٹیسٹ کیا جائے گا مثبت آنے پر دوبارہ آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ پانچ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ اور وائرس کے خلاف مریض کا علاج جاری رک...

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

 کراچی:  ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے  قرنطینہ اور آئسو لیشن سے متعلق پالیسی محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں کو قرنطینہ اور آئسو لیشن میں رکھنے کے حوالے سے پالیسی جاری کردی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری پالیسی میں قرطینہ اور آئسولیشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سمیت اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ایم ٹی آئی اسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرز اور قرطینہ کے انچارجز کو صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ نے پالیسی ارسال کردی ہے۔ مزید چینی...

چین سے امدادی سامان کا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد:  پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کی پرواز گزشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔ The post چین سے امدادی سامان کا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https...

کورونا کاخوف، خواجہ سراؤں نے بھی سرگرمیاں روک دیں

 لاہور:  کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں خواجہ سراؤں نے بھی اپنی سرگرمیاں معطل کردیں اور ناچ گانے کے پروگراموں ، تقریبات میں شرکت بند کردی ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق اورصحت کے حوالے سے کام کرنیوالی این جی اوز کی طرف سے خواجہ سراؤں میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے تاہم مردم شماری کے مطابق ان کی تعداد 10 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی ہے۔ خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد پنجاب میں آباد ہے جن کا ذریعہ روزگار شادی بیاہ اورخوشی کی تقریبات میں ناچ گانا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد پرپابندی عائد کررکھی ہے جس کے بعد خواجہ سراؤں نے بھی اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ لاہور میں خواجہ سراؤں کی مقامی گورو نیلی رانا نے بتایا کہ کوروناوائرس سے ہر شخص متاثر ہورہا ہے، ایسے میں خواجہ سراؤں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کوہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنی سرگرمیاں ختم کردیں اورشادی بیاہ سمیت دیگرکسی بھی قسم کی تق...

پنجاب میں کورونا مریض سے میل ملاپ جاننے کیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف

 لاہور:  پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ کورونا وائر س کے سلسلے میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور سپلائی چین کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ اآف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتما بڑھایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، آئندہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی پرپولیس کی بجائے صرف انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ رابطے میں رہے گا، چیک پوائنٹس پر دشواری سے بچنے کیلئے اشیاء ضروریہ، ادویات اور طبی آلات کی ٹرانسپورٹیشن کرنے والے متعلقہ کمپنیوں کے لیٹر ساتھ رکھیں۔ سیکرٹری پرائمری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اس عم...

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث حجاموں کی ہوم سروس

 لاہور:  کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور مختلف مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مال بند ہیں۔ اس پابندی کے باعث پنجاب میں ہئیر کٹنگ کی دکانیں، پارلر اورسیلون بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بال کٹوانے اورشیوبنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف کئی علاقوں میں ہئیرڈریسر نے ہوم سروس شروع کردی ہے اور اپنے مستقل کسٹمر کے بال ان کے گھروں میں جاکر کاٹ رہے ہیں جس کا معاوضہ کئی سوگنا زیادہ لیا جارہا ہے۔  کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگرکاروبار زندگی متاثرہوا ہے وہیں حجام اور ہئیر ڈریسرز کی دکانیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے لیے بال کٹوانا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک شہری محمدنواز نے بتایا کہ گھرمیں بیٹھ کر وہ خود شیو تو کرسکتے ہیں مگر بال تو صرف حجام ہی کاٹ سکتا ہے، حکومت کو محدود سطح پر ہئیر ڈریسرز کو بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دینی چاہیے۔ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں واقع ایک ہئیر ڈریسر رضوان احمد نے بتایا کہ ان کی شاپ پر 7 افراد کام کرتے ہیں چار کاریگر اور تین ہیلپر وہ سب اب گھروں میں بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے جو مستقل گاہک ہیں وہ فون کرکے انہیں گھر بلالیتے ہیں۔ گھر...

لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگاری، فاقوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر آگئے

ٹنڈو آدم:  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پر جہاں حکومت نے کاروبار، درس گاہوں و دیگر سرگرمیوں پرپابندی کر رکھی ہے وہیں پاور لومز کی بندش سے ٹنڈوآدم میں ہزاروں کاریگربے روزگاری سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوگئے ۔ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کاروباری وصنعتی سرگرمیاں معطل ہیں وہیں ٹنڈوآدم میں 4 ہزار سے زائد پاور لومز بھی بند پڑی ہیں اور مشینوں پرکام کرنے والے کاریگروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے کاریگر و مزدور احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ کاٹن اینڈ سلک ویونگ فیکٹریز ورکر یونین کے چیئرمین جان محمد راجپوت، صدر غلام اکبر چشتی اور خالد انصاری نے مزدوروں کو درپیش مسائل سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن حکومت اور پاور لومز مالکان کا مزدوروں کو ہنگامی حالات میں نظر انداز کرنا باعث افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کارخانے بند ہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں ۔ نہ تو حکومت کوئی عملی اقدامات کر رہی ہے اور نہ ہی پاور لومز مالکان مزدوروں ک...

لاک ڈاؤن سے دل کے مریضوں کی زندگیوں کو خطرات

تلہار:  تلہار میں لاک ڈاؤن کے بعد امراض قلب کی دوائیں ناپید ہوگئیں۔ دل کے مریض شدید پریشان، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مریضوں کا ٹنڈو محمد خان میں واقع امراض قلب اسپتال جانا مسئلہ بن گیا۔ حکومت سندہ سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک ادویہ پہنچانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سندہ حکومت نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ تلہار شہر میں بھی حکومتی حکم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ادویہ کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اکثر میڈیکل اسٹورز پر دواؤںکا اسٹاک ختم ہوتا جارہا ہے۔ ان میں امراض قلب کی ادویہ بھی شامل ہیں۔ دواؤں کی قلت سے این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمدخان میں زیر علاج تلہار اور نواح کے سیکڑوں مریض پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم باقاعدگی کے ساتھ اسپتال سے ادویہ لیتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ شہر کے اکثر میڈیکل اسٹورز پر بھی امراض قلب کی دواؤں کی قلت ہے جہاں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں مل رہی ہیں جو غریب طبقے کی قوت خرید سے باہر ہے۔ دلکے مریضوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ ...

وسیم اکرم کی محبت نے شنیرا کو پکا پاکستانی بنا دیا

 لاہور:   وسیم اکرم کی محبت نے شنیرا کو پکا پاکستانی بنا دیا،آسٹریلیا میں پہلی ملاقات کے 2 سال بعد شادی ہوئی تو پیا کے دیس آگئیں، مقامی تقافت کو اپنایا، بیٹی کی نگہداشت سمیت ایک گھردار خاتون کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ کا انتقال ہوئے 2 سال ہوگئے تھے،وہ کمنٹری کیلیے میلبورن گئے تو شنیرا سے ملاقات ہوئی، ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے بتایا کہ 2011 میں شنیرا کو ایک ڈنر پر دیکھا، وہ مجھے نہیں جانتی تھیں،ان کی توجہ حاصل کرنے کیلیے مجھے کوشش کرنا پڑی،پھر فون نمبرز کا تبادلہ ہوا، بات چیت چلتی رہی،2سال بعد شادی ہوگئی۔ شنیرا پاکستان آئیں،ہما کے انتقال کی وجہ سے میں بیٹوں کی دیکھ بھال نہیں کرپا رہا تھا،شنیرا نے یہ کمی پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،رسم و رواج اور ثقافت کا بہت زیادہ فرق ہونے کے باوجود انھوں نے خود کو مقامی ماحول کے مطابق ڈھالا،انھوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے عوام میں جاتے ہوئے سر پر ڈوپٹہ اوڑھنے سے  لے کر اردو سیکھنے تک ہر ممکن طرز عمل اپنایا،بیٹی عالیہ بڑی ہوئی تو اس کو اسکول اور جوڈو کلاس کیلیے لے جانے کی ذمہ ...

لاک ڈاؤن سے گداگر بھی شدید پریشانی سے دوچار

کراچی:   سندھ میں کورونا وائرس کی  روک تھام کے لیے حکومتی لاک ڈاؤن کے سبب روزمرہ زندگی کے معمولات معطل ہونے اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے ہندو برداری کے اوڑھ قبیلے سے تعلق رکھنے والے گداگر خاندان  ان دنوں مالی طور پرسخت پریشان ہے اور ان کے گھرانوں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی۔ بازار، مارکیٹیں ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند ہونے کی وجہ سے ان کو بھیک ملنا بھی انتہائی محددو ہوگئی ،فلاحی اداروں کی جانب سے دستر خوان بند کیے جانے کی وجہ سے ان کو کھانا نہیں مل پارہا ہے،  بیشتر گداگروں کے اہل خانہ اس صورتحال کے سبب ایک ہفتہ قبل اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں اور جو کراچی میں موجود ہیں وہ اس وائرس کے خطرے اور لاک ڈاؤن کے سبب اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کئی خاندان صرف روٹی اور دودھ سستا ہونے کی وجہ سے چائے اور آلو کے سالن پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں، ایک جانب فاقہ کشی اور دوسری جانب کورونا کی علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگہی نہ ہونے اور ماسک کی عدم فراہمی کی وجہ سے اوڑھ قبیلے کے خاندانوں کی زندگیوں کو بھی اس وبا سے خطرات لاحق ہیں۔ بیشتر گداگر گھرانے آب...

کورونا ٹائیگر پروگرام؛ 18 سال سے زائد عمر کے صحت مند نوجوان شامل ہوں گے

 اسلام آباد:  وزیر اعظم کے کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام پر کام عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو لائحہ عمل سے آگاہ کر دیا ہے، 18سال سے زائد عمر کے صحتمند نوجوان سٹیزن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرائیں گے، ملک بھر سے رجسٹرڈ رضاکار ضلعی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ڈپٹی کمشنرز، اے سی، ٹی ایم اوز اور ارکان پارلیمنٹ رضاکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ ضلعی و تحصیل انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا ریلیف ٹائیگرز کو ذمہ داریاں تفویض کرے گی۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز کی نشاندہی پر انتظامیہ اور پولیس فوری کارروائی کریں گی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار,پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسن عادل سعید صافی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ٹائیگر فورس کی تشکیل کا طریقہ کار طے کر لیا گیا، وزیراعظم نے ہنگامی صورت حال کے پیش نظر بروقت پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم خود بھی نوجوانوں کے لئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروائیں گے...

پونے 3 لاکھ بزرگوں کو گھر بیٹھے پنشن مل گئی

 اسلام آباد /  راولپنڈی:  پاکستان پوسٹ نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہچا دی۔ ملک بھر میں 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات کی تقسیم کے لیے ہفتے کے روز بھی پاکستان پوسٹ کے ملازمین میدان عمل میں موجودرہا، وزیر مراد سعید بھی سیکریٹری پوسٹل سروسز اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ پنشن کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لیے عملی طور پر موجودہ رہے۔ وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اس موقع پر کہا کہ نہایت کٹھن حالات میں بزرگ شہریوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا،اللہ کی نصرت سے ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کاعمل کامیابی سے جاری ہے،پنشن کی تقسیم کا بیڑہ اٹھانے والے پاکستان پوسٹ کے ایثار کیش ملازمین حقیقی ہیروز ہیں،اپنے ان ہیروز کی مدد سے وقت مقررہ میں 13 لاکھ  بزرگوں تک پنشن کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کریں گے۔ The post پونے 3 لاکھ بزرگوں کو گھر بیٹھے پنشن مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xvGs12

پشاور میں طبی ماہرین گروپ نے ٹیلی میڈیسن فری سروس شروع کردی

پشاور:  خیبر پختونخوا میں طبی پیشہ ور ماہرین کا ایک گروپ ٹیلی میڈیسن کی طرف راغب ہوا ہے  اور وہ دور دراز سے مریضوں کی صلاح مشورہ کرتا ہے جو بصورت دیگر نجی طریقوں میں باقاعدگی سے دورے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے میڈیکل پریکٹیشنر ڈاکٹر اظہار نے کہا کہ صحت کے مسائل کے لئے مریضوں کی ایک بڑی تعداد  فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ یہ تجربہ حیرت انگیز تھا۔ایسے وقت میں جب ملک کوویڈ۔19 پھیلنے پر قابو پانے کے لئے مشکلات کاشکار  ہے۔ ایک انتہائی متعدی تنفس والا وائرس ، ڈاکٹر اظہار  چار دیگر پریکٹیشنرز کے ساتھ  دور سے طبی مشورے پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فون ، واٹس ایپ اور کالوں پر درخواستوں سے گونجتا رہتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا مجھے طبی مشورے کے لئے سیکڑوں کالیں موصول ہوئی ہیں۔ڈاکٹر رضوان  جو پشاور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں ۔ عالمی صحت کے بحران کے دوران مریضوں کی مدد کرنے میں بھی ڈاکٹر اظہار سے شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا یہ صرف پشاور یا خیبر پختون خوا (کے پی) کے دوسرے حصوں سے آنے والے مریض نہیں ہیں ۔ ہمیں پاکستان س...

’’حالات مزید خراب ہوں گے!‘‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوامی خط

لندن:  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔ PM @BorisJohnson is writing to every UK household to urge them to stay at home, protect the NHS and save lives. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/GMNPqEl10d — UK Prime Minister (@10DowningStreet) March 28, 2020 واضح رہے کہ برطانیہ میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے مصدقہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔ کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل تخلیے (سیلف آئسولیشن) میں ہیں۔ ناول کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔ بی بی سی نیوز کے مطابق، یہی خط برطانیہ ...

جہاں ہر گھر میں مگرمچھ ہیں

براعظم افریقہ میں بہنے والا دریائے نیل جہاں دنیا کے طویل ترین دریاؤں میں اپنی منفرد شہرت رکھتا ہے، وہیں یہ دریا مصر کے معاشی و تہذیبی حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی دریائے نیل کے وسیع و عریض احاطے پر پھیلے علاقے سے احرام مصر کی تعمیر کا سامان کشتیوں پر لاد کر لایا جاتا تھا۔ چار ہزار سال قبل مسیح میں صحرائے اعظم کی وسعت گیری و خشک سالی کے باعث دریائے نیل کی جانب ہجرت کرنے والے مصری آثار قدیمہ اس عظیم تہذیب کا پیشہ خیمہ بنے، جو آج بھی دریائے نیل کے کنارے ملتے ہیں۔ 6,695 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے بحیرہ روم میں گرنے سے پہلے یہ سینکڑوں دیہاتوں کو سیراب کرتا ہے۔ عالمی سطح پردریائے نیل کی ایک وجہ شہرت اس کے نیلگوں پانی میں پائے جانے والے مگرمچھ ہیں جوکہ ہزاروں سالوں سے اس دریا کا حصہ ہیں۔ دریائے نیل کے کنارے، روایتی نیلے اور سفید گنبدوں والے گھروں پر مشتمل ایک گاؤں ایسا بھی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ وہاں ہر گھر میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہر گھر کے دروازے پر حنوط شدہ مگرمچھ ملتے ہیں۔ گرب سہیل نامی گاؤں اسوان ڈیم کی دوسری جانب دریا کے پار آباد...

دنیا کا سب سے مہنگا لیموں، قیمت 45 ہزار روپے فی کلو

فرانس:  دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں انتہائی مطلوب ہے۔ اسے فنگرلائم کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 30 سے 45 ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔ فنگر لائم میں موتی نما رس بھرے دانے ہوتے ہیں جنہیں دنیا بھر کی اعلیٰ ریستورانوں کے متعدد کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں موجود بارانی جنگلات اور دیگر خطوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے جو عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے ڈشوں کی گارنش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر فرانس اور کیلیفورنیا میں اس کی افزائش کی جارہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ بہت نایاب ہے اور اب بھی بازار میں اس کی قیمت 200 سے 300 ڈالر تک ہے۔ تاہم فرانس کے دو کسانوں نے تجارتی طور پر اپنے ملک میں اس پھل کی کئی اقسام اگائی ہیں جن میں رنگت اور ذائقے کا فرق ہے جن میں انتہائی کھٹے پھلوں سے لے کر لیمن گراس تک کے ذائقے والے پھل شامل ہیں۔ لیکن اس پھل میں ایسی کیا بات ہے جس کی وجہ سے یہ اتنا مہنگا ہون...

کوریا کی تقسیم اور جنگ ۔۔۔

( قسط نمبر7) دوسری جنگ عظیم میں سابق سوویت یونین جلد ہی جرمنی کے خلاف برطانیہ، فرانس اوردیگر یورپی ممالک کے اتحاد میں شامل ہو گیا تھا۔ اگر چہ سوویت یونین میں اقتدار کے مالک جوزف اسٹالن ہی تھے، جنہوں نے لینن کے ساتھ مل کر پہلی جنگ ِ عظیم کے ایک سال پہلے1917 میں کیمونسٹ انقلاب کے موقع پر سوویت یونین کو جنگ سے نکال لیا تھا اور اس کی جگہ امریکہ اتحاد میں شامل ہوگیا تھا،کیونکہ کیمونسٹ سوویت یونین پہلی عالمی جنگ کو نو آبادیاتی قوتوں کی جانب سے ملک ہوس گیری کی بڑی جنگ قرار دیتا تھا اور ایسا تھا بھی، مگر جب 1930-32 کی عالمی کساد بازاری کے بعد جرمنی میں ہٹلر کی نازی پارٹی اقتدار میں آئی تو اسٹالن شروع میں ہٹلر اور اس کے ناز ی ازم کا مخالف نہیں تھا اور یہاں تک کہ شروع میں روس نے جرمنی کے ساتھ پولینڈ کے حصے بخرے کئے تھے مگر اس کے فوراً بعد سوویت یونین نے پینترا بدلا اور جرمنی اور جاپان کے خلاف اتحادیوں کی صف میں شامل ہو گیا اور اُس وقت دنیا بھر میں اشتراکی نظریات کے کروڑوں لوگوں کو یہ سمجھایا کہ جرمنی کا ہٹلر کیونکہ قوم پر ستی کی بجائے فسطائیت پر یقین رکھتا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے امن اور...