کراچی: سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو طلبہ اور والدین سے ایک ماہ کی فیس وصول کرنے کے ہدایت کی گئی ہے جب کہ طالبعلموں کی پیشگی فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے (نوٹی فکیشن) میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ کوئی نجی اسکول طلبہ اور والدین پر ایک ماہ سے زائد اضافی فیسوں کا بوجھ ڈالنے کے مجاز نہیں ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ صرف ماہانہ فیس وصول کرنے کے پابند ہوںگے ایک ماہ سے زائد ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول نہیں کی جاسکتی جب کہ لاک ڈائون میں مستحق طالب علموں سے فیس وصول نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے اقدام کو سراہا جائے گا،
حکم نامے کے مطابق کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں نجی اسکول اور تعلیمی ادارے کسی بھی ملازم (اسٹاف) کو نوکری سے نہیں نکالیں گے جب کہ نجی تعلیمی ادارے اساتذہ اور اسکول کے عملے کی تنخواہ وقت پر ادا کرنے کے پابند ہوں گے، احکام کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پیشگی فیس وصولی پر نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔
The post نجی اسکول طلبہ سے ایک ماہ کی فیس وصول کرنے کے پابند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WSSagM