Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2017

آسٹریلوی سینیٹر برقع پہن کر پارلیمان میں آ گئیں

آسٹریلیا میں دائیں بازو کی جماعت ’ون نیشن‘ سےوابستہ ایک رکنِ پارلیمان سینیٹ میں برقع پہن آ گئیں پالین ہینسن ایوان میں اُس وقت برقع پہن کر آ گئیں جب اُن کی جماعت برقع پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہتی تھی۔ تصویر کے کاپی رائٹ EPA Image caption پالین ہینسن سینیٹ میں برقع پہن کر آئیں بظاہر اس اقدام کا مقصد برقعے کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا، تاہم اٹارنی جنرل جارج برینڈس نے اُن کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انھیں یہ باور کروایا کہ اُن کا یہ اقدام مذہبی تنظیموں کو ناگوار گزر سکتا ہے۔ جب وہ سینیٹ میں آئیں تو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اُن کا استقبال کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’نہیں سینیٹر ہینسن، ہم برقعے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔‘ اپنے بیان میں سینیٹر ہنسن نے کہا کہ ’آج کل کے جدید آسٹریلیا میں عوامی مقامات پر چہرے کو پورا ڈھکنا بڑا مسئلہ ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔‘ تصویر کے کاپی رائٹ EPA یاد رہے کہ جمعرات کو آسٹریلیا کے سینیٹ میں برقعے پر پابندی کے معاملے پر مسئلے پر بحث ہو گی۔

عدالتی فیصلہ واپس نہ ہوا تو ملک بنگلہ دیش بن جائے گا، کپیٹن (ر) صفدر

لاہور: سابق وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  کیپٹین (ر) صفد ر نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نااہلی کا فیصلہ دو قومی نظریے پر حملہ ہے اگر عدالتی فیصلے واپس نہ ہوئے تو ملک بنگلہ دیش بن جائے گا۔ تفصیلات  کے مطابق مریم نواز کے خاوند کپیٹن (ر) صفدر نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے بڑی دھمکی دے ڈالی کپیٹن صفدر نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بنگلہ دیش بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے قبول نہیں کرتے مگر نوازشریف نے عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کیا، سابق وزیراعظم کے خلاف متنازعہ فیصلے دے کر دو قومی نظریے پر حملہ کیا گیا۔ کپیٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نوازشریف کی ریلی میں عوام کی محبت عدالتی فیصلے کے خلاف واضح ریفرنڈم ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی ملک کو ترقی نصیب ہوئی۔ یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم خود سپریم کورٹ پر شدید تنقید کرتے دکھائی دیے ہیں، مری سے لاہور ریلی کے ...

شریف خاندان کا ایک اور کارنامہ: ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی چین منتقلی

نواز شریف نے پاناما کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں دائر کردیں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کےخلاف 3 نظرثانی اپیلیں دائر کردیں سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک نظرثانی اپیلوں کا فیصلہ نہ ہوجائے اس وقت تک سپریم کورٹ کے 5 رکنی فیصلے پر عملدرآمد کو روکا جائے۔ پاناما کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید درخواست گزار تھے۔ سابق وزیراعظم کیس میں تین درخواستوں کے باعث تین الگ الگ نظرثانی اپیلیں کیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 رکنی بینچ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے شریف فیملی کا کیس نیب بھیج دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سابق وزیراعظم سمیت 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت عالیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جسے سول سوسائٹی کی جانب سے درخواست قرار دیا جارہا ہے۔ جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے جی ٹی روڈ ریلی کے دوران سپریم کورٹ سمیت دیگر اداروں کے خلاف بیانات دیئے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ سعد رفیق، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، راناثنااللہ، عابد شیر علی، آصف کرمانی اور دانیال عزیز کو بھی نوٹس جاری لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید کی عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی جس کےبعد عدالت نے میاں نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے جن 14 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، طلال چوہدری، آصف کرمانی، عابد شیر علی، اسحاق ڈار سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ چیرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاچکی ہ...

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں "آزادی" اور "پاکستان زند آباد" کے نعرے

pic.twitter.com/66ZyU9vAqp — APML (Official) (@APMLOfficial_) August 14, 2017

'مجھے اب محمد کے نام سے پکارا جائے'

تصویر کے کاپی رائٹ PA طویل دوڑوں کے بادشاہ کہے جانے والے برطانوی ایتھلیٹ سر مو فرح نے کہا ہے اب انھیں 'محمد' کے نام سے پکارا جائے۔ اس کے ساتھ انھوں نے اپنے ناقدوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کے کارناموں کو 'تباہ کرنے' کی کوشش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ یوسین بولٹ کی طرح محمد فرح کی میدان سے رخصتی امید کے مطابق نہیں رہی کیونکہ وہ پانچ ہزار میٹر کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے اور نقرئي تمغے کے حقدار ٹھہرے۔ انھوں نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ کا آغاز دس ہزار میٹر ریس میں طلائي تمغہ حاصل کر کے کیا تھا۔ اب وہ سڑک پر ہونے والی میراتھن ریس کی جانب جانا چاہتے اور ایک نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے انھوں نے اپنے برانڈ نام 'مو' کی جگہ پورے نام 'محمد' کو منتخب کیا ہے۔ برطانوی اخبار دا گارڈین کے مطابق انھوں نے کہا: 'میرا روڈ کا نام محمد ہے۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مو کا کام پورا ہو گیا۔ میں نے کیا حاصل کیا اور کیا کارنام انجام دیا مجھے اب اسے بھول جانے کی ضرورت ہے۔' تصویر کے کاپی رائٹ EPA Image caption مو فرح نے دنیا ک...

پاکستانی فوج کے خلاف سازش نظر آرہی ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کے خلاف اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلیں گے۔ تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف کسی نے کوئی سازش نہیں کی بلکہ یہ نیا پاکستان ہے۔ عمران حان نے کہا کہ صادق اور امین سے متعلق ’یہاں سازش چل رہی ہے کہ آئین کے اندر سے آرٹیکل 62 اور 63 کو نکال دیا جائے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسی کوشش ہوئی تو اس سازش کو ختم کرنے کے لیے وہ اسلام آباد میں نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ چند مفاد پرست افراد کر رہے ہیں جنھیں معاشی فائدہ چاہیے۔ انھوں نے میاں نوام شریف کی جانب سے عدالتی فیصلے پر تنقید کے حوالے سے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ اور وفاقی محتسب پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ’جی ٹی روڈ پر پاکستان کی سپریم کور...

آئین بدلنا ہوگا، اپنا پروگرام 14 اگست کو دوں گا: نواز شریف

پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں داتا دربار کے باہر موجود سٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئین میں تبدیلی کے لیے سینیٹ کے چیئرمین کا ساتھ دے گی۔ بدھ کی صبح دارالحکومت اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز ایک ریلی کی صورت میں کرنے والے سابق وزیراعظم نے چار دن میں لاہور واپسی کا سفر مکمل کیا۔ انھوں نے راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور شاہدرہ میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کیا۔ جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پاناما کیس میں اپنی نااہلی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کارکنان کو اپنے دور حکومت میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیا اور سوال کیا کہ کیا انھیں عدالتی فیصلہ منظور ہے؟ نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سال سے حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ اگر دھرنے اور یہ سازشیں نہ ہوتیں تو ملک ترقی کی منازل طے کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ’جرات کے ساتھ سٹینڈ لینا ہوگا ورنہ ملک ادھورا رہ جائے گا۔‘ ’ آئین بدلنا ہوگا‘ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سستا ...