Skip to main content

آئین بدلنا ہوگا، اپنا پروگرام 14 اگست کو دوں گا: نواز شریف

نواز شریف ریلی

پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں داتا دربار کے باہر موجود سٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئین میں تبدیلی کے لیے سینیٹ کے چیئرمین کا ساتھ دے گی۔
بدھ کی صبح دارالحکومت اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز ایک ریلی کی صورت میں کرنے والے سابق وزیراعظم نے چار دن میں لاہور واپسی کا سفر مکمل کیا۔


انھوں نے راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور شاہدرہ میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کیا۔
جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پاناما کیس میں اپنی نااہلی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کارکنان کو اپنے دور حکومت میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا حوالہ دیا اور سوال کیا کہ کیا انھیں عدالتی فیصلہ منظور ہے؟
نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سال سے حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ اگر دھرنے اور یہ سازشیں نہ ہوتیں تو ملک ترقی کی منازل طے کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ’جرات کے ساتھ سٹینڈ لینا ہوگا ورنہ ملک ادھورا رہ جائے گا۔‘
آئین بدلنا ہوگا‘
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سستا انصاف آئے گا تو انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور نظام کو بدلنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایسانظام بنائیں گے کہ ملک میں 90 روز میں عوام کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور جو لوگ فیس ادا نہیں کر سکیں گے ان کی فیس حکومت ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کی جانب سے آئین میں ترمیم کرنے کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز کی حمایت کرے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سینیٹر رضا ربانی نے کوئٹہ میں ایک قریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ آج کل آ پ دیکھ رہے ہیں کہ عدلیہ پارلیمان کے کاموں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی ہے۔ انھوں نے نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کا کہنا تھا کہ پہلے 58 ٹو بی کا استعمال ہوتا تھا اور اب ایک نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔


نواز شریف نے کہا کہ ان کے ایجنڈے میں یہ بھی شامل تھا کہ جن کے پاس گھر نہیں ہیں ریاست ان کے لیے سستے داموں پر گھر کا انتظام کرے کیونکہ ملک کے 80 فیصد عوام کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ 14 اگست کو اپنا پروگرام پیش کریں گے۔




لاہور
لاہور

لاہور میں شاندار استقبال
بی بی سی کے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق راوی کا پل کراس کیا تو وہاں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس قافلے کے لاہور کے قریب آتے ہی گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل ہو گئی تھی اور سڑک کے دونوں طرف روشنیوں کا انتظام کیا گیا تھا اس کے علاوہ شہر میں جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے کیمپ لگائے گئے تھے۔
مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما نواز شریف کی آمد کے موقع پر سٹیج پر موجود تھے۔ جن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا، وزیراعلی بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم بھی شامل تھے۔




نواز شریف ریلی

لاہور میں ہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق علاقے میں ہر 25 فُٹ کے فاصلے پر پارٹی کے مختلف اجتماع اور ہر جگہ مختلف گانے بجائے جا رہے تھے۔ شہر کی متعدد سڑکیں بند کی گئی تھیں جبکہ کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند کروائی گئی۔
شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے دس ہزار کے قریب پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔




lahore

BBC URDU :Source

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...