Skip to main content

'مجھے اب محمد کے نام سے پکارا جائے'

مو فرح اپنے پتلے کے ساتھ


تصویر کے کاپی رائٹPA

طویل دوڑوں کے بادشاہ کہے جانے والے برطانوی ایتھلیٹ سر مو فرح نے کہا ہے اب انھیں 'محمد' کے نام سے پکارا جائے۔
اس کے ساتھ انھوں نے اپنے ناقدوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان کے کارناموں کو 'تباہ کرنے' کی کوشش کر رہی ہے۔


خیال رہے کہ یوسین بولٹ کی طرح محمد فرح کی میدان سے رخصتی امید کے مطابق نہیں رہی کیونکہ وہ پانچ ہزار میٹر کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے اور نقرئي تمغے کے حقدار ٹھہرے۔ انھوں نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ کا آغاز دس ہزار میٹر ریس میں طلائي تمغہ حاصل کر کے کیا تھا۔
اب وہ سڑک پر ہونے والی میراتھن ریس کی جانب جانا چاہتے اور ایک نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اس لیے انھوں نے اپنے برانڈ نام 'مو' کی جگہ پورے نام 'محمد' کو منتخب کیا ہے۔
برطانوی اخبار دا گارڈین کے مطابق انھوں نے کہا: 'میرا روڈ کا نام محمد ہے۔ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مو کا کام پورا ہو گیا۔ میں نے کیا حاصل کیا اور کیا کارنام انجام دیا مجھے اب اسے بھول جانے کی ضرورت ہے۔'


مو فرحتصویر کے کاپی رائٹEPA
Image captionمو فرح نے دنیا کے اہم ترین مقابلوں میں دس طلائی اور دو نقرئی تمغے حاصل کیے

مو فرح پر ان کے کوچ البرٹو سلیزر کے ساتھ ساز باز کا الزام ہے اور سلیزر کے خلاف امریکہ کی ڈوپنگ مخالف ایجنسی جانچ کر رہی ہے۔
فرح کبھی ڈوپنگ کی جانچ میں پکڑے نہیں گئے ہیں اور دونوں ڈوپنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔


محمد فرح نے اپنے ناقدوں کو جواب دیتے ہوئے کہا: تاریخ جھوٹ نہیں بولتی۔ میں نے اپنے کریئر میں جو حاصل کیا ہے لوگوں کو اس پر فخر ہے۔ آپ جو چاہیں لکھیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا ہے۔ میں نے اپنی جان لگا دی ہے اور سالہا سال اپنے ملک کے لیے کارنامہ انجام دیا ہے۔'


مو فرح اپنے کوچ کے ساتھتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionمو فرح نے کہا کہ کبھی کبھی انھیں یہ عجیب لگتا ہے بعض لوگ کچھ چیزیں اپنے حساب سے لکھنا چاہتے ہیں

انھوں نے مزید کہا: 'کبھی کبھی مجھے یہ عجیب لگتا ہے بعض لوگ کچھ چیزیں اپنے حساب سے لکھنا چاہتے ہیں اور اپنی طرح سے کہانی کہنا چاہتے ہیں۔
34 سال ایتھلیٹ 24 اگست کو زیورچ میں ہونے والی پانچ ہزار میٹر کی آخری دوڑ کے بعد میراتھن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
مو فرح نے دنیا کے اہم ترین مقابلوں میں دس طلائی اور دو نقرئی تمغے کے ساتھ اپنے ٹریک کے کریئر کا خاتمہ کیا ہے۔
 BBC urdu

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...