اسلام آباد: آج سے تقریباً چار سو سال پہلے فرنگی ہندوستان پر قبضے کا منصوبہ بناتے ہیں اور جنگ آزادی /غدر کے بعد مکمل طور پر ہندوستان فرنگیوں کے قبضے میں چلا جاتا ہے – مغل بادشاہ کو ملک بدر کردیا جاتا ہے- فرنگیوں کی کاری ضرب ہندوستان کے مذہبی ثقافتی اور سماجی نظریات پر پڑتی ہے انگریز صرف ہندوستان کی دولت لوٹ لیتے تو اس قدر غم نہ ہوتا لیکن وہ تو تہذیب کے بنیادیں ہی کھوکھلی کرتے چلے گئے – خواتین بے پردہ اور مرد سرکاری نوکری اور پینشن کے لالچی ہوگئے – جن نوابوں کی ریاستیں انگریزوں نے لُوٹی تھیں جن نوابوں کو معمولی وظیفہ خوار بنا دیا تھا – وہ نواب بھی فرنگیوں کی تقلید میں برطانیہ جانے لگے – اپنے نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے ولایت بھیجنے لگے – ولایت جاکر نوجوان مادر پدر آزاد معاشرے کی چکا چوند سے آنکھیں خیرہ کرتے اور خوب عیاشی کرتے – ان میں سے کوئی کوئی ہی سر سید احمد خان اور علامہ محمد اقبال بن کر لوٹتا – اب ان سے ملنے جب نواب بیگمات جاتیں تو وہ بھی دنگ رہ جاتی – جو برقع اوڑھ کر جاتی تھیں وہ واپسی پر مردوں کی عقل پر پڑ جاتا اور بیگم صاحبہ صرف ساڑھی یا غرارے میں تش...