Skip to main content

Posts

ترکی کا یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

 انقرہ:  ترکی میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر ملک بھر میں یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں کورونا وبا پر کافی حد قابو پالیا گیا ہے جس کے باعث کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے  اور معمولات زندگی کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔ ترکی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں 81 کو صوبوں کو کاروبار زندگی کو مرحلہ وار کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے اور کاروباری مراکز سمیت سینما گھر بھی یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے شادی بیاہ کی تقریبات اور اس میں مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صفائی، ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کی شرط  پر ہوٹلوں میں قیام کی اجازت بھی ہوگی۔ اسی طرح عوامی مقامات پر موسیقی کی محافل، کھیل تماشوں، میلوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں کی بھی اجازت ہوگی تاہم شرکا کے لیے ماسک پہننے اور میل جول میں فاصلہ رکھنے کی شرط برقرار رہے گی۔ ...

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پرواز سے اہلکار سہم گئے

مقبوضہ جموں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے کے اوپر سے دو بارودی ڈرونز کی پرواز نے جہاں ناکام سیکیورٹی کی قلعی کھول دی وہیں افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے اسٹیشن پر دو ڈرونز حملے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد آج جموں شہر کے کالوچک فوجی اڈے پر بھی ڈرونز حملوں کی کوشش کی گئی۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالوچک کے فوجی اڈے پر بارود سے بھرے دو ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی فوج کے جوابی ردعمل کے باعث ڈرونز فرار ہوگئے۔ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا   مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں ایک بعد دیگرے دوسرے روز فوجی اڈوں پر ڈرونز حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم بھارتی فوج نے گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملوں کی ذمہ داری اسلامی تنظیم پر عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔ The post مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پرواز سے ا...

امریکا میں کار تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 3 افراد ہلاک

شکاگو:  امریکا میں پٹڑی عبور کرنے کے دوران کار مسافر بردار ٹرین سے ٹکرانے سے کار میں سوار بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں اندرون شہر چلنے والی ٹرین پٹڑی پار کرنے والی  کار سے ٹکرا گئی جس سے فوری طور پر کار میں آگ بھڑک اُٹھی۔ کار میں چار افراد موجود تھے جن میں سے ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک 43 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 79 مسافر تھے جو محفوظ رہے تاہم ریل کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے باعث اندرون شہر چلنے والی کئی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے میں کار میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ ریل کے انجن کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔ The post امریکا میں کار تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 3 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://...

مصر، اردن اورعراق کا سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

 بغداد:  عراق، مصر اور عراق کے سربراہان کے اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثر و رسوخ کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سہ فریقی عرب الائنس کا دوسرا اجلاس عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی میزبانی میں بغداد میں ہوا جس میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے شرکت کی۔ مصر، اردن اور عراق کے سر ملکی عرب الائنس کا پہلا اجلاس گزشتہ برس عمان میں ہوا تھا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی گزشتہ روز بغداد پہنچے تھے۔ یہ کسی بھی مصری حکمراں کا 1990 میں صدام حسین کے کویت پر حملے کے بعد 30 برس میں عراق پہلا دورہ تھا تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان منقطع تعلقات آہستہ آہستہ بحال ہورہے ہیں جس کا آغاز گزشتہ برس عمان سے ہوا تھا۔ اجلاس میں تینوں سربراہان مملکت نے باہمی تعاون کے فروغ میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا عہد کیا جب کہ تینوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک پر بھی...

کورونا سے زندگیاں بچانے کے بجائے جارحیت پسند مودی میزائل تجربوں میں مصروف

نئی دہلی:  بھارت کورونا سے ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور ایسی ابتر صورت حال میں بھی جارحیت پسند مودی عوام کی زندگیاں بچانے کے بجانے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں اگنی میزائل سیریز کی ایڈوانس قسم ’’اگنی- پی‘‘ کا تجربہ کیا گیا۔ میزائل نے ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر کے درمیان اپنے تمام اہداف کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کردیا۔ کورونا وبا سے تین لاکھ سے زائد ہلاکتوں اور 3 کروڑ سے زائد کیسز کے باوجود صحت کے نظام کے بجائے فوج کو مضبوط کرنے والا جارحیت پسند بھارت اسی ماہ 24 اور 25 جون کو دو الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے۔ اس طرح پانچ میں دن آج یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے جو بھارت کے جارحانہ عزائم کا آئینہ دار ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا اور ہلاکتوں کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک ہے تاہم اس ہولناک صورت حال میں بھی جنگ کی شوقین مودی سرکار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اُن کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔ The post کورونا سے زندگیاں بچانے کے بجائے جارحیت پسند مودی میزائل تجربوں میں مصروف appeared f...

امریکا کا شام اور عراق میں فضائی حملہ، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

شام / عراق:  امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ نے شام اور عراق میں فضائی حملے کیے جس میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بنایا گیا، برطانوی این جی او کے مطابق فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں عراق اور شام میں ان گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں فراہم کی گئی۔ The post امریکا کا شام اور عراق میں فضائی حملہ، 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3he5O6M

بنگلادیش میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ڈھاکا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ The post بنگلادیش میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3hboW5k