کراچی: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے، مرض کے تدارک کے لیے جامع رپورٹ پیش کریں گے۔ رتو ڈیرو سندھ میں ایڈز کے ہوشربا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کراچی آنے والی عالمی ادارہ صحت (ڈبیلو ایچ او) کی سات رکنی ٹیم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا ( Mahipala Palitha ) کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایڈز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفد کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ رکن ڈاکٹر اولیور مورگن کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاقہ رتوڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے۔ ایک اور رکن جومانا ہرمیز نے بتایا کہ ٹیم تین ہفتہ میں اپنی رپورٹ تیار کرکے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر صحت کو پیش کرے گی۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈز کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس، ادویات کی فراہمی اور معاملے کی مانیٹرنگ وفاقی حکومت کررہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر صحت کو واضح ہدایت کردی ہے کہ صوبے...