Skip to main content

سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ دنیا کا ایک بڑا واقعہ ہے، عالمی ادارہ صحت

کراچی: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے، مرض کے تدارک کے لیے جامع رپورٹ پیش کریں گے۔

رتو ڈیرو سندھ میں ایڈز کے ہوشربا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کراچی آنے والی عالمی ادارہ صحت (ڈبیلو ایچ او) کی سات رکنی ٹیم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا ( Mahipala Palitha ) کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایڈز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وفد کی سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپلا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ رکن ڈاکٹر اولیور مورگن کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاقہ رتوڈیرو میں ایڈز کا ہوشربا پھیلاؤ دنیا میں ایک بڑا واقعہ ہے۔ ایک اور رکن جومانا ہرمیز نے بتایا کہ ٹیم تین ہفتہ میں اپنی رپورٹ تیار کرکے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر صحت کو پیش کرے گی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایڈز کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس، ادویات کی فراہمی اور معاملے کی مانیٹرنگ وفاقی حکومت کررہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر صحت کو واضح ہدایت کردی ہے کہ صوبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

ٹیم کا وزیر صحت سندھ کے ہمراہ لاڑکانہ کے دورے کا فیصلہ

دریں اثنا کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے وفد نے صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت پاکستان، یو این ایڈز، یونیسیف، یو این ایف پی اے، یو ایس ایڈ اور دیگر عالمی اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت حکومت سندھ کی ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے اسباب کے لیے جیو گرافیکل میپنگ میں تعاون کرے گا اور متاثرہ بچوں کو علاج کے لیے کٹس فراہم کر ے گا جبکہ وفد لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں بھی حکومت سندھ کی مدد کرے گا اور جمعرات کو لاڑکانہ کا دورہ کرے گا۔

لاڑکانہ میں چار اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے علاج کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اسکریننگ کیمپس کام کر رہے ہیں عالمی ادارہ صحت ان اسپتالوں اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ کام کرے گا اور سہولیات میں بہتری کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرے گا۔

The post سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ دنیا کا ایک بڑا واقعہ ہے، عالمی ادارہ صحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QwpPHO

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...