Skip to main content

Posts

پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن:  قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مزید فوجی اقدام سے گریز کریں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  امریکا کا امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور پیٹرک شناہان نے اس صورتحال کے بارے میں اعلیٰ امریکی فوجی حکام سے بھی بات کی ہے جب کہ پیٹرک شناہان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جان بولٹن، امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفرڈ، انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل فل ڈیوڈ سن اورسنیٹکام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل سے بھی رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب جنوبی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلیناوہائٹ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت سے براہ راست رابطہ کرکے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ The post پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکی وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو . f...

جرمنی میں ایک شخص کا خون واقعی ’سفید‘ ہوگیا

کولون جرمنی:  آپ نے خون سفید ہونے کا ذکر محاوروں میں سنا ہوگا لیکن جرمنی میں طب کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک شخص کا خون جسمانی چربی اور چکنائی کی وجہ سے دودھیا ہوگیا ہے۔ ماہرین نے اس کیفیت کو جان لیوا قرار دیا ہے۔   جب اس شخص کو ہسپتال لایا گیا تو یہ ایک مرض ’ ہائپرٹرائی گلیسرائیڈیمیا‘ کا شکار تھا جس میں خون کے اندر فیٹی ٹرائی گلیسرائیڈ کے اجزا بڑھ جاتے ہیں جسے عام زبان میں چربی اور چکنائی کا اتنا بڑھ جانا ہے کہ وہ خون میں واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ عموماً اس کیفیت کا علاج خاص مشینوں میں ڈائلیسِس کی طرح کیا جاتا ہے جس میں خون کو چکنائی سے پاک کرکے دوبارہ جسم میں داخل کیا جاتا ہے ۔ لیکن 39 سالہ شخص کو جب یونیورسٹی ہاسپٹل کولون میں لایا گیا اور خون میں سے چکنائی کشید کرنے کی کوشش کی گئی تو چکنائی سے گاڑھا خون دو مرتبہ پھنسا اور مشین بند کرنی پڑ گئی۔ طبی ماہرین نے اس طرح کا عجیب و غریب کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اور ماہرین نے دیگر طریقوں سے اس کا خون صاف کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خون میں مختلف چکنائیوں کی مقدار اگر 150 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر ہوتو...

ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری، شہری علاقوں پر گولہ باری سے متعدد مکانات تباہ

راولا کوٹ:  پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد بھی بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹر کے علاقوں میں سول آبادی پرشدید گولہ باری کرتے ہوئے متعدد مکانات کو تباہ کیا جب کہ رہائشی زخمی ہوئے۔ صبح 3 بجے بٹل، منڈہول، چھتروٹہ، سلوئی، جھاوڑہ، بائیں، ککوٹہ کی سول آبادی پرمارٹر گولے داغے گئے جس کے بعد سیکٹرکے علاقوں میں آمدورفت کا سلسلہ منقطع ہوکررہ گیا جب کہ گولہ باری سے مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاک فوج بھی منہ توڑ کارروائیاں کررہی ہے تاہم صرف فوجی چوکیوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے ۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی، ڈوزئیر پاکستان کے حوالے راولا کوٹ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج آئے روز  سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ دوسری جانب راولا ...

بھارتی جنگی جنون نے سفری سہولیات بھی چھن لیں، سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس معطل

 لاہور:  بھارتی جنگی جنون کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے لوگوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن سے سمجھوتہ ایکسپریس کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے روانہ ہونا تھا ، اس کے لیے 21مسافروں نے بکنگ کروائی تھی جن میں سے 5 مسافروں نے ٹکٹ کینسل کروالی تھیں جب کہ 16 افراد کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو براستہ سڑک واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا جائے گا، جن بھارتی شہریوں کے ویزے کی معیاد ختم ہونے والی ہے انہیں آج ہی واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق تھر ایکسپریس کو جمعے کو کراچی سے روانہ ہونا تھا تاہم اب یہ ٹرین بھی روانہ نہیں ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی دونوں ٹرین سروسز کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹرین کینسل ...

سرحدی علاقے میں بسنے والے بہادر پاکستانیوں کا محفوظ علاقوں میں جانے سے انکار

لاہور:   پاک بھارت کشیدگی کے باوجود لاہورکے سرحدی علاقے میں بسنے والے بہادر اورجفاکش پاکستانی اپنا گھربارچھوڑکر بارڈر سے پیچھے محفوظ علاقوں میں آنے کوتیار نہیں ہیں بلکہ یہاں بسنے والے لوگ فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے جنگ لڑنے کوتیار بیٹھے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی تناؤ اور کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بھارت نے مشرقی پنجاب کے سرحدی علاقے میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کیا ہے اور مقامی لوگوں کو علاقے خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔ جب کہ اس کے برعکس پاکستان میں  لاہور، قصور اورسیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں لوگ بلاخوف و خطر زندگی گزاررہے ہیں۔ واہگہ سرحد سے جڑے ٹھٹھہ گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ جب جنگ کا خطرہ بڑھتا تو سرحدی علاقے کے دیہات خالی کروالیے جاتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہم کہیں نہیں جائیں گے، ہمارے جوان اور بزرگ تیاربیٹھے ہیں، ہم فوج سے پہلے بھارت کا مقابلہ کرنے کوتیار ہیں۔ چندبزرگ خواتین کا کہنا تھا جنگ اچھی چیز نہیں ہے، وہ لوگ بھارت کے ساتھ لڑی گئی دو جنگیں دیکھ چکے ہیں، مگر اب جنگ اور بھارتی دھمکیوں سے ڈر نہیں لگتا، بھارتی...

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

پشاور:  ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔  پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا بارکونسل نے فاضل جج صاحب پر فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ The post پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UcLrKn

بالاکوٹ ضمنی الیکشن کا معرکہ تحریک انصاف نے جیت لیا

بالاکوٹ:  صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے30 بالاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے30 بالاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے نشست بھاری مارجن سے اپنے نام کرلی جب کہ مسلم لیگ (ن)گرینڈ اتحاد کے باوجود بھی تحریک کے انصاف کے امیدوار احمد حسین شاہ کو ٹف ٹائم نہ دے سکی، وزیراعلیٰ محمود خان نے نومنتخب ایم یی اے سید احمد حسین شاہ کو مبارکباد دی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق سید احمدحسین شاہ 46438ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ لیگی امیدوارسید مظہرعلی قاسم کو39945ووٹ ملے، متحدہ مجلس عمل کے عطاء اﷲ 1402ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ کے ہی سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جواتحاد کے باوجود بھی اسے بچانے میں ناکام رہے۔   The post بالاکوٹ ضمنی الیکشن کا معرکہ تحریک انصاف نے جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C02Lv3