مسقط: اومان نے 87 مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی ملازمین کے ’ورک ویزا‘ پر پابندی عائد کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اومان نے مقامی افراد کےمطالبے پر بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہزاروں اسامیوں پر غیرملکی باشندوں کو ملازمت دینے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں حکام نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس میں 10 مختلف سیکٹرز میں دیگر ممالک کے افراد کو ’ورک ویزا‘ کی بنیاد پر نوکری دینے سے منع کیا گیا ہے۔ ان سیکٹرز میں انفارمیشن سسٹم، ٹیکنیکل پروفیشنز، ایئرپورٹس، مارکیٹنگ، ہیومن ریسوس، انجینئرنگ، میڈیا، ایڈمنسٹریشن، انشورنس اور سیلز شامل ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی اومان کی فوج کوتربیت دینے کی پیش کش تیل سے مالا مال ملک کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے عارضی ورک ویزا پر پابندی کا مقصد ملک میں بے روزگاری کم کرکے اپنے شہریوں کے لیے نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے لیے آئندہ 6 ماہ میں 25 ہزار نوکریاں دینے کے منصوبے کا اجراء جلد کرے گی۔ حکومت کی جانب سے ی...