واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پرحوثی باغیوں کےحملے کے دوران امریکی فورسزنے پیٹریاٹ میزائل فائر کئے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسزنے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائرکرنے کی جوابی کارروائی میں پرزمین سے فضا میں مارکرنے والے پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے۔کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسزکے ساتھ مشترکہ طورپرکی گئی۔ پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے وزیردفاع کو متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اورمل کرکام کررہا ہے۔تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اوراس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ The post متحدہ عرب امارات پرحملے میں حوثی باغیوں کیخلاف پیٹریاٹ میزائل استعمال کئے،امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/7f0e8rhF3