کراچی: سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں نہ محترمہ کوجانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔
سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرہوئی جس پرانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس متعلق سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اوربچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کی شادی کا معاملہ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے
سعید غنی نے کہا کہ براہ مہربانی بغیرتصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں۔ اگرمحترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
The post سعید غنی کا حریم شاہ سے شادی پربیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SD3lum