Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2021

حج کی تیاریاں، غلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا

مکہ المکرمہ:  سعودی عرب میں حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اورغلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے جوحج کی تیاریوں کا آغازمیں سے ایک عمل ہے۔ اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں جب کہ ایک خصوصی سیڑھی بھی ہے جو صرف اس کام کے لے مختص ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا ہے وہاں دومیٹرچوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ حج  کے بعد غلاف کعبہ کوواپس تین میٹرنیچے کردیا جائے گا۔ The post حج کی تیاریاں، غلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3jyd4gu

کینیڈا میں اسکول سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت

برٹش کولمبیا:  کینیڈا میں ایک اور اسکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں، بچوں کی عمر 7 سے 15 سال کے درمیان ہے جنہیں 1890 سے لیکر 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  کینیڈا کے ایک اورسابق بورڈنگ اسکول سے 751اجتماعی قبریں دریافت 19 ویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔ The post کینیڈا میں اسکول سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر ...

ہڈیوں کے عارضے میں مبتلا بچی کی وزیرِاعظم عمران خان سے مدد کی اپیل

 کراچی:   تباہ حال غزہ سے تعلق رکھنے والے شہری یوسف حسن نے پاکستانی وزیرِ اعظم اور دیگر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی ولاء یوسف کے پاکستان میں علاج میں مدد کی جائے۔ یوسف حسن نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ ان کی بیٹی ہڈیوں کے ایک تکلیف دہ لیکن قابلِ علاج عارضے ’ملٹی پل آرتھروگرائپوسِس‘ کی شکار ہیں۔ اس میں ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور ہڈیاں مڑنے لگتی ہیں۔ اسی بنا پر ننھی ولاء سخت تکلیف میں ہے۔ وہ اٹھنے، بیٹھنے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔ یہ مرض پیدائشی طور پر ہی حملہ آور ہوتا ہے۔ اس میں کئی آپریشن سے ہڈیوں کے جوڑوں کو درست کیا جاتا ہے۔ مریض کو مختلف فزیوتھراپی سے گزارا جاتا ہے اور علاج سے خاصی حد تک افاقہ ہوجاتا ہے۔ اسی لیے پوری امید کے ساتھ ولاء یوسف کےوالد نے اپنی 15 سالہ بیٹی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ولاء یوسف کے والد انتہائی کسمپرسی کے شکار ہیں۔ اول ناکافی وسائل اور دوم جدید طبی سہولیات نہ ہونے کی بنا پر وہ اپنی بیٹی کا فلسطین میں علاج کرانے سے قاصر ہیں۔   فلسطین میں ایک جانب تو سادہ انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوچکا...

سعودی عرب میں کسٹم حکام نے مالٹے میں چھپی 45 لاکھ نشہ آور ادویات پکڑ لیں

ریاض:  سعودیہ عرب میں کسٹم حکام نے مالٹے میں چھپی نشے آور ادویات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی، حکام نے 45 لاکھ  کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لے لیں۔  سعودیہ عرب کے سرکاری ٹی وی العربیہ کے مطابق کیپٹاگون کے نام سے مشہوران نشے آور گولیوں کوجدہ کی بندرگاہ پر مالٹوں کی شپمنٹ میں چھپا کر اسمگل کرنےکی کوشش کی جا رہی تھی۔ حکام نے جدہ پورٹ پر مالٹوں کے کارٹنز میں آنے والی شپمنٹ کو معمول کے طریقہ کار کے مطابق ایکسرے مشینوں سے چیک کیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ پھلوں کے ڈبوں میں مالٹے کے علاوہ کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار بھی موجود تھی جس پر کسٹم نے پوری شپمنٹ کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شپمنٹ کے ذریعے 45 لاکھ نشے آور گولیوں کو مالٹوں میں چھپاکر بھیجا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی اس کھیپ کو کس ملک سے جدہ روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم کسٹم حکام نے بندرگاہ اپنا سامان لینے کے انتظار میں موجود متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کی بڑھتی ہوئ...

اردن ؛ شارک نے سمندر کی سطح پر اترنے والے پیراشوٹر کا پاؤں کھا لیا

عمان:  اردن میں فضاؤں سے پیراسیلنگ کرتے ہوئے سمندر کی سطح پر اترنے والے شخص کا پاؤں شارک نے اپنے جبڑے میں جکڑ لیا۔  گلف نیوز کے مطابق اردن میں 37 سالہ پیراسیلسٹ کو بحیرہ احمر میں شارک نے اپنے جبڑے میں جکڑ لیا تاہم وہاں موجود لوگوں اور پیراشوٹر نے شارک کے منہ پر لاتیں اور گھونسے برسا کر شکار کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ پیرا شوٹر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم شارک نے ایک پاؤں گھٹنے سے نیچے چبا ڈالا تھا۔ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور گوشت غائب تھا۔ بحیرہ احمر میں شارک کے حملے کے واقعات انتہائی کم ہیں تاہم اکا دکا واقعات نے سیاحوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ شہری انتظامیہ اور نیوی حکام کی جانب سے اس علاقے میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سمندری حیات کے تحفظ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شارک کم ہی خوراک کے حصول کے لیے ساحل کا رخ کرتی ہیں اور تب تک کسی پر حملہ نہیں کرتیں جب تک انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ انسانوں کو سمندری حیات کی زندگیوں میں دخل دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔ The post اردن ؛ شارک نے سمندر کی سطح پر اترنے والے پیراشوٹر کا پاؤں...

تائیوان ؛ کراٹے کلاس میں 27 بار زمین پر پٹخے جانے سے 7 سالہ بچہ ہلاک

تیپائی:  تائیوان میں کراٹے کوچ کی جانب سے 27 بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث کومہ میں چلے جانے والا 7 سالہ بچہ 70 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں رواں برس 21 اپریل کو 7 سالہ بچے کو نازک حالت میں فینگ یوآن اسپتال لایا گیا تھا۔ بچے کو مبینہ طور پر کراٹے کلاس کے دوران کوچ نے دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا تھا جس سے ننھی سی جان برین ہیمریج کا شکار ہوگیا تھا۔ دماغ پر سنگین چوٹیں لگنے کی وجہ سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز 70 دنوں کی محنت کے باوجود بچے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ بچے کے والدین نے 60 سالہ کراٹے ٹرینر کو بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو کراٹے کلاس کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر کراٹے کوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بچے کے کراٹے کوچ نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے 3 ہزار 583 ڈالر کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔ The post تائیوان ؛ کراٹے کلاس میں 27 بار زمین پر پٹخے جانے سے 7 سالہ بچہ ...

بھارت میں ٹوئٹر پر چائلڈ پورنوگرافی کا مقدمہ درج

نئی دہلی:  بھارتی پولیس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بچوں سے زیادتی کے فروغ کا الزام عائد کرتے ہوئے درجنوں مقدمات درج کرادیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی پولیس نے ٹوئٹر کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کے فروغ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا کافی مواد موجود ہے جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے اس لیے ٹوئٹر کے بھارت میں سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  بھارتی پولیس کا ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ   دوسری جانب ٹوئٹر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی میں چائلڈ پورنو گرافی پر زیرو ٹالرینس ہے اور کسی بھی صورت میں اس کو فروغ نہیں ہونے دیا جاتا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  بھارتی حکومت آزادیِ اظہار کا احترام کرے، ٹوئٹرانتظامیہ   قبل ازیں بھارتی پولیس نے ٹوئٹر کے سربراہ پر ملک کا ایسا نقشہ شائع کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا۔ بی جے پی کے رہنما کی درخواست پر بھارتی پولیس نے ٹوئٹر ک...

یورپی یونین کا ہم جنس پرستوں کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر پولینڈ کیخلاف کارروائی پرغور

جنیوا:  یورپی یونین نے ’’ہم جنس پرست فری زون‘‘ قائم کرنے پر پولینڈ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یورپی یونین کے دو اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پولینڈ کے خلاف ہم جنس پرستوں کے حقوق کا احترام اور تحفظ نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ہنگری سے تعلق رکھنے والے اوربان نے رائٹرز کو بتایا کہ یورپی یونین کے تمام ممبران پر ہم جنس پرستوں کے حقوق کا  احترام کرنا لازمی ہے اور اگر پولینڈ سمیت کوئی بھی رکن ایسا نہیں کرتا تو وہ یورپی یونین چھوڑ سکتا ہے۔ یورپی یونین کے عہدیدار نے مزید کہا کہ پولینڈ کی حکمران اور قوم پرست جماعت نے ہم جنس پرستوں کی مخالف پالیسیوں کو اپنے گورننگ پلیٹ فارم کا حصہ بنا دیا ہے جب کہ مارچ میں ہم جنس پرست جوڑوں کے بچوں کو گود لینے پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ یورپی یونین کے عہدیدار نے مزید کہا کہ پولینڈ کے 100 سے زائد قصبوں اور علاقوں کو ہم جنس پرست فری زون قرار دیدیا ہے یعنی اب ان علاقوں میں کسی بھی ہم جنس پرست کو رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یورپی یونین کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتا...

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی:  دواتئی چیک پوسٹ پر پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پرافغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدارسلیم اور35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مز...

پنجاب میں ریسکیو 1122 کو ڈیڑھ ارب روپے کی نئی ایمبولینسیں فراہم

 لاہور:  وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں قابل تقلید اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسیں فراہم کردی گئیں۔ وزیراعلی پنجاب نے بیان میں کہا کہ 2015 ء کے بعد ریسکیو1122 کو نئی ایمبولینسیں نہ فراہم کی گئیں، ہماری حکومت نے ایمرجنسی سروس کو بہتر بنانے کے لئے نئی ایمبولینسیں خریدی ہیں، 86تحصیلوں میں رواں برس ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جا رہاہے، 27 اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں پر بروقت ریسپانس کیلئے ائیر ریسکیو سروس شروع کی جائے گی، سابق دور میں 10 سال سے پنجاب ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ نہ ہوئی جس کی وجہ سے کئی اہم امور التواء کا شکار رہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021کے ذریعے ریسکیورز کیلئے سروس اسٹرکچر بنایا گیا ہے، ریسکیورز گزشتہ 15برس سے سروس سٹرکچر سے محروم تھے، قانون سازی کے ذریعے پہلی مرتبہ ایمرجنسی سروس کو محکمہ کا درجہ دیا تا کہ ایمرجنسی ...

خیبرپختونخوا میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا

خیبرپختون خوا کے شہری علاقوں  میں 8 جب کہ دیہی علاقوں  میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں گیس کے  بعد اب بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے، صوبے میں بجلی کا شارٹ فال 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے اور سوئی گیس کے بعد بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی ہے۔ بجلی کے بحران کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے،  شہری علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس بحران کے باعث پشاور شہر میں سی این جی سمیت گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بدستور بند ہے، سی این جی سٹیشنز پر گیس بند ہونے سے رکشہ سروس متاثر ہوئی ہے اور نانبائیوں نے ایل پی جی سیلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ذرائع سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ سوئی گیس سپلائی پانچ جولائی تک متاثر رہے گی،  گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہورہی ہے۔   The post خیبرپختونخوا میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سنگین ہوگیا appeared first on ایکسپریس ا...

لاہور میں بچوں سے بدفعلی اور زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار

 لاہور:  پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں جکڑ لیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان عثمان اور اسد علی نے اسلحہ کے زور پر 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تھی، وہ بچے کو ورغلا کر قریبی گاؤں لے گئے اور بدفعلی کی کوشش کی، ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ علاوہ ازیں ڈیفنس بی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم جعفر حسین نے گھر میں گھس کر 14 سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی کے والد کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا کر اسے گرفتار کرلیا۔   The post لاہور میں بچوں سے بدفعلی اور زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x9u94a

قومی اسمبلی میں بلاول اور شاہ محمود کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

 اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک دوسرے کے ماضی کے حوالے سے جملے کسے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں  اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ن کہا کہ قوم کے 172 نمائندوں نے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا، ووٹ کو بالکل عزت دینی چاہیے، اپوزیشن کی طرح حکومت والے بھی ووٹ لے کر آئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے رولز کی بات کی، رولز کے مطابق اسپیکر کی ذات پر حملہ نہیں کیا جاسکتا، اسپیکر سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر چیمبر میں جا کر بات ہوتی ہے، ایک سابق وزیر اعظم سب کے سامنے اسپیکر کو دھمکی دیتا ہے، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے کا موقع نہ دیا، سندھ کا وزیر خزانہ بجٹ بحث سمیٹے بغیر چلا گیا، کیا سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہے، یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں۔ شورشرابےاورغل غپاڑے سے ہمیں دبایا نہیں جاسکتا،اگر عمران خان نہیں بولے گا تو بلاول اور شہباز بھی نہیں بولیں گے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی پر بجٹ منظوری کے لیے دھاندلی کرنے کا الزام شاہ محمود قریش...

جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

 اسلام آباد:  جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایک اور خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ   براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں، قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ سرینا عیسٰی نے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں، براہ راست نشریات میں اپنی آمدن، بچت اور منی ٹریل دکھاؤں گی، آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔ The post جسٹس فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کا وزیراعظم کو براہ راست مناظرے کا چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x8zYPB

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا اسلام آباد میں کورونا ویکسین نہ لگنے پر احتجاج

اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویکسینشن ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ فائزر ویکسی نیشن کیلئے باری نہ آنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن پارک میں میگا ویکسینیشن سنٹر کے باہر احتجاج کیا اور دونوں اطراف سڑک بند کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔ اسلام آباد: ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹر کے باہر احتجاج مظاہرین کا گاڑیوں پر پتھراؤ، سڑک بھی بلاک کردی دور دراز سے فائزرویکسین لگوانے آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی: مظاہرین pic.twitter.com/Wyb2QQA382 — Islamabadian (@Islaamabad) June 30, 2021 مظاہرین نے کہا کہ دور سے یہاں آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی ، ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس سعودیہ جانا ہے، یہاں پر رش اتنا ہے کہ دو دن سے ہماری باری نہیں آرہی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:  ماس ویکسی نیشن سینٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے احتجاج میں شریک اورسیز پاکستانیوں نے حکومت و ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہ...

کینیڈا میں قیامت خیز گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 233 ہلاکتیں

برٹش کولمبیا:  کینیڈا میں اچانک پڑنے والی قیامت خیز گرمی سے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے 69 اموات ہوئیں جب کہ صوبے بھر میں یہ تعداد 100 سے زائد ہے اس طرح ایک ہفتے سے جاری قیامت خیز گرمی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں حبس اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، ہلاک ہونے والے زیادہ تر معمر افراد تھے تاہم کچھ خواتین اور بچے بھی ہیٹ ویو کا شکار ہوئے۔ وینکوور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں جمعے کے بعد سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا جو اب 49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے شدید گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، سرد موسم کے عادی شہری چلچلاتی دھوپ اور آگ برساتے سورج سے پریشان آگئے ہیں۔ ملک بھر میں ایئر کنڈیشنر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ محکمہ مو...

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب کہ ایک گھر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بہانے بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 2 نوجوان شہید ہوگئے اس طرح دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نہتے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اہل علاقہ اور شہداء کے لواحقین نے اس غیر انسانی رویے کے خلاف بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا جس کے د...

طالبان کارروائیاں بند کرے ورنہ فضائی حملوں کیلیے تیار رہے، امریکی کمانڈر کی دھمکی

کابل:  نیٹو کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے طالبان کو افغانستان میں علاقوں پر بزور طاقت قبضے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پُر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو فضائی حملوں کے لیے تیار رہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں صحافیوں سے گفتگو میں افغانستان میں نیٹو سربراہ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ میں فضائی حملوں کے حق میں نہیں ہوں لیکن طالبان پُر تشدد کارروائیوں کے ذریعےعلاقوں پر قبضے سے باز نہ آئے تو فضائی حملے ناگزیر ہوجائیں گے۔ جنرل اسکاٹ ملر نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے باوجود امریکی فوجی طالبان پر فضائی حملے کرنے اور انہیں کچلنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز مناسب ایڈجسٹمنٹ کرلیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے اعلان کے بعد سے دیہی علاقوں میں افغان طالبان اور مقامی سیکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے دوران درجنوں معصوم جانیں بھی لقمہ اجل بن گئیں جب کہ طالبان نے افغانستان کے 100 سے زائد اضلاع پر قبضے کا دعویٰ...

متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا سفارت خانہ قائم

ابوظہبی:  اسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے پہلے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ یائیر لیپد وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال اماراتی وزیر خارجہ نے کیا۔ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابوظہبی میں اپنے پہلے سفارت خانے اور دبئی میں پہلے قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کے خواہش مند ہیں، ہم کہیں نہیں جارہے ہیں کیوں کہ مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور میں  خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔ دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان کئی معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔ دونوں ممالک کے گزشتہ برس سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد یہ کسی اسرائیلی وزیر کا پہلا دورہ ہے۔ עושים היסטוריה: גאה לייצג את מדינת ישראל בביקור רשמי ראשון באיחוד האמירויות. תודה על קבלת הפנים החמה. نصنع التاريخ: فخور بتمثيل دول...

جرمن فوج کا افغانستان سے انخلا مکمل، طالبان کا غزنی شہر پر بڑا حملہ

کابل:  افغانستان سے جیسے جیسے غیر ملکی افواج واپس جارہی ہیں ، ساتھ ہی ساتھ طالبان نے بھی زیادہ سے زیادہ علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق 20 سال تک افغانستان میں تعینات رہنے کے بعد جرمن فوج کا وہاں سے انخلا مکمل ہوگیا اور گزشتہ روز آخری جرمن فوجی بھی اپنے ملک واپس روانہ ہوگیا۔ جرمنی کی وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کارین باوا نے بتایا کہ جرمن فوج کا آخری سپاہی بھی بحفاظت افغانستان سے واپس جرمنی اپنے گھر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں:  افغان طالبان کا قندوز میں تاجکستان سے متصل تمام سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ انہوں نے افغانستان میں 2001ء سے تعینات رہنے والے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فوجیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا اور ان پر فخر کا اظہار کیا۔ ان ڈیڑھ لاکھ میں جرمنی کے 11 سو فوجی شامل تھے جن میں سے 59 جنگ میں ہلاک ہوئے۔ جو دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمن فوج کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان نے بھی اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کچھ ہی روز پہلے انہوں نے قندوز میں تاجکستان کی سرحد پر مکمل قبضہ کرلیا تھا۔ اب انہوں...

2 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو دوبارسزائے موت اورعمرقید کی سزا

سرگودھا:  دوسالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو دوبارسزائے موت اورعمرقید کی سزا سنادی گئی۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج کوٹمومن ظفراللہ نیازی نے دوسالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو دوبارسزائے موت اورعمرقید کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کوپانچ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے مجرم کو گرفتارکرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ مجرم مبشرنے للیانی میں دوسالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اورگلہ دبا کرقتل کردیا تھا۔ The post 2 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو دوبارسزائے موت اورعمرقید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hkkP6S

دفاعی ادارے کو گاڑیوں میں ٹریکنگ نمبر پلیٹس کا ٹینڈر دینے کا حکم

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس سے متعلق بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ٹینڈر میں استثنی دینے کیخلاف نجی کنٹریکٹر کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ میں گاڑیوں میں جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس لگانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ سندھ میں گاڑیوں میں جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس لگانے کی راہ ہموار ہوگئی۔ عدالت نے وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کو جدید ٹریکر نمبر پلیٹس کا ٹینڈر درست قرار دیدیا اور ٹینڈر میں استثنی دینے کے خلاف نجی کنٹریکٹر کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جدید ٹریکنگ نمبر پلیٹس پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت ہونی چاہیے۔ گاڑیوں میں عالمی سطح کی جدید ٹریکنگ نمبرز پلیٹس لگائی جائیں۔ سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ایف آر آئی ڈی نمبر پلیٹس بنانا حساس کام ہے۔ حساسیت کے پیش نظر یہ ٹینڈر این آر ٹی سی کو دیا گیا۔ ایف آر آئی ڈی نمبر پلیٹس صرف نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہی بنا سکتی ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا تھا کہ معاملے کی حساسیت کے تحت سندھ حکومت کو استثنی دینے ک...

گوادر میں ڈیم بنانے کیلئے زمینوں پر قبضوں کیخلاف احتجاج

گوادر:  شنزانی ڈیم متاثرین نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈیم بنانے کے نام پر زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ اراضیات پر قبضہ کررہی ہے، آباؤ اجداد کی زمینوں کو سرکاری اراضی کہنا حق تلفی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جدی پشتی زمینیں ہیں اور ہمارے گھر یہاں پر آباد ہیں، ہمیں ہماری اراضیات پر جانے بھی نہیں دیا جا رہا اور زمینداروں کو معاوضہ بھی نہیں دیا جارہا۔ The post گوادر میں ڈیم بنانے کیلئے زمینوں پر قبضوں کیخلاف احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hjBYgX

لاہور دھماکے میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد:  لاہور دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور دھماکے میں بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملکی خفیہ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مذموم عزائم کا سراغ لگا لیا جس سے بھارت کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ را اور این ڈی ایس کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر کے ملک میں قائم امن اور آشتی کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستا ن ایک عرصے سے اس حوالے سے عالمی قوتوں کے سامنے سوالات اُٹھاتا رہا ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس حوالے سے بار ہا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھے ہیں جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، این ڈی ایس اور را کے گٹھ جوڑ کو پہلے ہی ڈوزئیر کی شکل میں دُنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں۔ بلوچستان، قبائلی اضلاع اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل ناکامی کے بعد را اوراین ڈی ایس کی بے چی...

قومی اسمبلی میں فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری

 اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل 2021-22 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کر دیا جس کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان، شریک چئیرمین پی پی آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن اراکین موجود ہیں تاہم قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی جس کے بعد فنانس بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، تحریک کے حق میں 172 جب کہ مخالفت  میں 138ووٹ آئے جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ شوکت ترین؛ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 74 سال میں پہلی مرتبہ اس حکومت نے غریب کے لیے روڈ میپ دیا، 40 لاکھ غریب لوگوں کو گھر ملیں گے، صحت کارڈ ملیں گے اور سہولیات ملیں گی، کور انفلیشن ابھی بھی سات فیصد ہے تاہم فوڈ انفلیشن میں اضافہ ہوا ہے جب کہ کھانے پینے ...

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

 اسلام آباد:  وفاقی نظامت تعلیمات نے بارہ روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلباء کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔ تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔ The post وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان appear...

دو شادیاں کرنے والے شوہر کی ایک بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی

 کراچی:  قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے بیوی سے جھگڑے کےبعد گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کی ہے۔ ڈیفنس تھانے کے علاقے قیوم آباد بی ایریا میں واقع مکان سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت 30 اشفاق ولد محمدریاض کے نام سے کرلی گئی۔ متوفی شخص ڈیفنس میں کسی بنگلے میں کام کرتا تھا ۔ اس حوالے سے ڈیفنس پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اورایک بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ The post دو شادیاں کرنے والے شوہر کی ایک بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vYsRI0

کورونا وبا؛ ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

 انقرہ:  ترکی نے کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم ’’ڈیلٹا‘‘ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت سمیت 6 ممالک کی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے ملک میں نئے کیسز میں نمایاں کمی پر یکم جولائی سے کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم بھارت سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کورونا وائرس سے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔ ترک وزارت داخلہ نے بھارت سمیت جن 6 ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال،برازیل اور جنوبی افریقا شامل ہیں جب کہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ترکی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جو کہ نیگیٹیو ہونا چاہیئے تاہم ان مسافروں کو 14 روزہ قرنطینہ بھی کرنا لازمی ہوگا۔ یہ خبر پڑھیں :  ترکی کا یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان   ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے لیے ایس اوپیز میں نرمی کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے ان ممالک سے آنے والوں کو نیگی...

ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے، بائیڈن کی اسرائیل کو یقین دہانی

 واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے صدر ریوین ریولن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر ریوین ریولن نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اسرائیلی صدر نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو 2015 کے عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کو ایران کے جوہری پلانٹ کی بندش سے مشرط کرنا چاہیئے۔ یہ خبر پڑھیں :  ترکی کا یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان   اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے دور حکومت میں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے نہیں دیں گے۔ اسرائیلی صدر نے امریکی صدر کے عزم پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ مشرق وسطی...

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس محسن اختر کیانی نے عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کے خلاف درخواست پر 2 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے متعلقہ ڈگری اور تجربہ نہ ہونے پر عارف عثمانی کو فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین نیشنل بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز زبیر سومرو کی تعینات بھی منصفانہ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2019 میں عارف عثمانی کو 3 سال کے لیے صدر نیشنل بینک تعینات کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کے 12جنوری 2019 کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ عارف عثمانی کی تعیناتی قواعد اور ایس ای سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کی تعیناتی شفافیت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی۔ The post نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jpvGiA

اٹلی سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے

 اسلام آباد:  اٹلی سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں اٹلی کے سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے، یہ اسٹیکرز سفارتخانہ کے لاکر سے چوری ہوئے، واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا جب کہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزا اسٹکرز سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں جب کہ 250 ویزا اسٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 بتایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے، فارن آفس کے مراسلے کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے ضروری احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ جب کہ اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے ویزا اسٹیکرز کی ٹریکنگ کے لیے تمام انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر نگرانی کی جائے، جیسے ہی چوری شدہ ویزا اسٹیکرز استعمال ہوں یا تحویل میں لیے جائیں گے تو فارن آفس و ایمبیسی کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔ The post اٹلی سفارتخانہ سے ایک ہزار شنجن ویزا اسٹکر چوری ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو . ...

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

 اسلام آباد:  عالمی بینک توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں کے دو منصوبوں کیلئے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔   عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکی جانے والی فنانسنگ میں سے 40 کروڑ ڈالر پاکستان پروگرامنگ فار ایفورڈ ایبل اینڈ کلین انرجی(پی اے سی) کیلئے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 40 کروڑ ڈالر کی دوسری فنانسنگ ہیومن انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمیشن منصوبے کے لیے منظور کئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق رقم دو منصوبوں کیلئے منظورکی گئی ہے، عالمی بینک کی منظور کردہ رقم کلین انرجی پروگرام اور سیکیورنگ ہیومین انویسٹمنٹ ٹو فوسٹر ٹرانسمشن منصوبے پر خرچ ہوگی۔ عالمی بینک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاورسیکٹر ریفارمز انتہائی اہم ہیں اس سے انرجی مکس کی صورتحال بہترہوگی اوربجلی کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی، اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی واقع ہوگی اور ملک میں توانائی کے شعبہ میں پائداری آئے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے منظورکئے جانے والے 40 کروڑ ڈالر کے دوسرے منصوبے سے ملک میں صحت اورایجوکیشن سروسزمیں بہ...

مشکوک ٹرانزیکشن کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

 اسلام آباد:  سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے سربراہ آصف علی زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری پیش ہوئے، آصفہ بھٹو بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں ۔آصف علی زرداری نے بطور ملزم عدالت میں حاضری لگائی ، فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا اور آصف زرداری کی ضمانت کا فیصلہ عدالت پیش کیا۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشتاق احمد پوری تفتیش کے دوران بلانے پر پیش نہیں ہوا، ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد 2015 سے بیرون ملک فرار ہے ، عدالت مشتاق احمد کے وارنٹ جاری کرے۔ عدالت نے آصف زرداری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ شریک ملزم مشتاق احمد کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کر دی ۔ The post مشکوک ٹرا...

سعید غنی کا حریم شاہ سے شادی پربیان سامنے آگیا

 کراچی:  سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں نہ محترمہ کوجانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویرہوئی جس پرانہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس متعلق سعید غنی نے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اورنہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اوربچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گذاررہا ہوں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  حریم شاہ کی شادی کا معاملہ، پی پی ارکان صفائیاں دینے لگے سعید غنی نے کہا کہ براہ مہربانی بغیرتصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں۔ اگرمحترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں https://t.co/FOmu...

خیبرپختونخوا؛ او پی ڈیز میں مریضوں کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

 پشاور:  خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں مریضوں کے علاج کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔ تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں میں او پی ڈی اور ادارہ جاتی پریکٹس کے لئے رجوع کرنے والے مریضوں کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا اس کے ثبوت فراہم کرنا لازم ہوں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام 18 سال اور اس سے زائد العمر افراد کےلئے اوپی ڈی اور ادارہ جاتی پریکٹس کنسلٹیشن میں کورونا ویکسینیشن کروانے کے ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوں گے،مریضوں کے ساتھ تیمادار بھی کورونا ویکسینیشن کے ثبوت لازمی فراہم کریں گے۔ جن افراد نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی انہیں اسپتال میں کنسلٹیشن سے قبل مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ اسی طرح 18سال سے کم عمر افراد ماسوائے کورونا کی علامات کے حامل افراد کے ان شرائط سے مستشنی ہوں گے۔ ایسے 18 سال سے کم عمر کے افراد جن میں کووڈ 19 کی ...

پاکستان میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق

اسلام آباد:  ملک میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 735 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 735 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 956,392 ہوگئی ہے جن میں سے 901,985 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 23 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 153 ہوگئی ہے۔ جب کہ تقریباً  2 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر: کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دوسری جانب نامعلوم افراد نے حملہ کرکے 2 بھارتی فوج کے جوانوں کو بھی زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3y42KRr

کمیونسٹ پارٹی چین کی 100 ویں سالگرہ پر مختلف ممالک کے 1300 سے زائد تہنیتی پیغامات

بیجنگ:  کمیونسٹ پارٹی چین کی 100 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے پریس سینٹر نے28 جون کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں پارٹی کی سینٹرل کمیٹی میں شعبہِ بین الاقوامی روابط نے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو غیر ملکی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی طرف سے 1300 سے زیادہ تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ مبارکباد دینے والے لوگوں میں 150 سے زائد سربراہان مملکت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زائد رہنما شامل ہیں۔ ان تہنیتی پیغامات سے چینی کمیونسٹ پارٹی کےلیے عالمی برادری کی نئی توقعات کا اظہار ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکا کے متعدد ممالک کے ذرائع ابلاغ کے سربراہان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مرکزی شعبہِ تشہیر کے نائب سربراہ، چائنا میڈیا گروپ کے چیف ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر شین ہائی شونگ کو تہنیتی پیغامات بھیجے جن میں سی ایم جی کے تمام عملے اور چینی ذرائع ابلاغ سے وابستہ ساتھیوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ نیشنل پریس ایسوسی ایشن تھائی لینڈ کے چیئرمین مینگ ک...

کس کی اتھارٹی ہے آوارہ کتوں کو گولیوں سے مروائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے  ہیں کہ کس کی اتھارٹی ہے آوارہ کتوں کو گولیوں سے مروائے۔ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ آوارہ کتوں اور پالتوں جانوروں کے لیے حکومتی پالیسی کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پالیسی بنائے ایک سال ہوگیا ، ابھی تک قانون کیوں نہیں بنایا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب حکومت کو پالیسی کو قانون بنانے کے لئے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیے کہ کس کی اتھارٹی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو بندوق کی گولیوں سے مروائے، آوارہ کتوں کو گولیوں سے کیوں اور کس قانون کے تحت ماراجاسکتا ہے، یہ گولیاں کسی انسان کو لگ جائیں تو ذمہ دار کون ہوگا؟ کتوں ، بلیوں سمیت دیگر بے زبان پالتو جانوروں کے بھی حقوق ہیں، ٹولنٹن مارکیٹ میں خریدوفروخت ہونے والے بے زبان جانوروں کے حقوق کا بھی کیا کسی کو کوئی احساس ہے؟۔ بتایا جائے مارکیٹ میں خریدوفروخت ہونے والے جانوروں کے لئے کیا کچھ کیا گیا۔ گرمی میں ٹولٹن مارکیٹ میں خریدوفروخت ہونےوالے پر...

تحریک انصاف کے 8 ارکان کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی

 کراچی:  سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں چارپائی لانے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے تحریک انصاف کے ارکانِ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 اراکین کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر کی منظوری کے بعد حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ہونے والے سیشن میں پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان کے تقدس اور پارلیمانی روایت کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان علامتی جنازہ لے آئے، اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی حکم نامے کے مطابق پابندی رواں سیشن کے لئے عائد کی گئی ہے ۔ جن ارکان پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد ،سعید احمد، رابستان خان، راجہ اظہر ارسلان تاج رواں، محمد علی عزیز جی جی، عدیل احمد اور شاہ نواز جدون شامل ہیں ۔ یہ ارکان سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔  اعلامیے کے مطابق کارروائی رول 233 اور 257 کے تحت ان ارکان کے غیر مناسب رویے کے خلاف کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو سندھ اسمبل...

سندھ کابینہ، بغیر اجلاس نسیم میمن کی چیئرمین لاڑکانہ بورڈ تقرری کی منظوری

 کراچی:  سندھ کابینہ نے نسیم احمد میمن کو ثانوی و اعلی  ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے عدالتی احکامات کے بعد نسیم احمد میمن کو ثانوی و اعلی  ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے نسیم میمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج منگل کو جاری کرے گا۔ یہ منظوری سندھ کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کے بغیر اراکین کابینہ کو “سرکولیشن” کے ذریعے بھیجی گئی تھی اور by way of circulation کابینہ کے 20 میں سے 15 اراکین نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی اس سمری سے اتفاق کیا جبکہ 5 اراکین شہر میں موجود نہ ہونے کے سبب اپنی رائے نہ دے سکے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے نسیم میمن کی  بحیثیت چیئرمین لاڑکانہ بورڈ عدم تقرری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز میں تعینات ڈائریکٹر لیگل مدثر خان کی باز پرس کی تھی جبکہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز قاضی شاہد پرویز اور ڈائریکٹر لیگل مدثر خان کو شو کاز  نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جون تک وضاحت طلب کی تھی...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی مدت کم کردی

 اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے یوٹیلٹی اسٹور کواشیائے ضروریہ پر دی جانے والی سبسڈی میں 6 ماہ کے بجائے صرف 15 دن توسیع کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیبلشمنٹ، ایوی ایشن، خزانہ، بین الصوبائی رابطہ اور وزارت داخلہ کے لیے 10 ضمنی گرانٹس کی سمریوں کی منظوری سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر کے عوام کو 5 اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دی جانے والی سبسڈی میں یکم جولائی 2021ء سے 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کی منظوری دینے کی سمری پیش کی گئی تھی تاہم تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے یکم جولائی سے 15 روز کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کے لیے ٹینڈر کی منظوری ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے 25 جون کو کھولے جانے والے ٹینڈر کی منظوری دے دی ہے۔ کاٹن کی امدادی قیمت مقرر کرنے...

پشاور میں بچوں و خواتین سے زیادتی پر 105 سال کی سزا کالعدم قرار، اسکول پرنسپل بری

 پشاور:  ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے بچوں اور خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی اور غیر اخلاقی حرکات کے مشہور زمانہ کیس میں گرفتار نجی اسکول کے پرنسپل عطاء اللہ کی 105 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قراردے دی جبکہ اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ افراد کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا اور پراسیکیوشن بھی ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرسکی جس پر ملزم کو بری کردیا گیا۔ ملزم پرنسپل عطاءاللہ کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت قبل ازیں جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ناصر محفوظ پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی تھی تاہم اپیل کی سماعت مکمل ہونے پر دو رکنی بنچ میں اختلاف رائے کی بناء اپیل ریفری جج جسٹس روح الامین کو بھجوا دیا گیا تھا جنہوں نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل منظور کرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ ملزم کی جانب سے حسین علی اور شبیر حسین گگیانی ایڈوکیٹس نے اپیل کی پیروی کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ حیات آباد چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل عطاءاللہ پر الزام تھا کہ وہ طلباء کے ساتھ زیادتی، غیر اخلاقی حرکات کے ساتھ ...

احساس پروگرام : فرسٹ و سیکنڈ ایئر کے طلبہ سمیت خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کی منظوری

 اسلام آباد:  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات سمیت ٹرانسجینڈرز (خواجہ سرا) کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبا کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کی طالبات کو 4000 روپے فی کس وظیفہ دینے کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ تمام شناختی کارڈ ہولڈرز ٹرانسجینڈرز احساس کفالت پروگرام میں شامل ہوں گے جنہیں ماہانہ کی بنیاد پر 2 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی آئی ایس پی اسٹیرنگ کمیٹی نے رواں ماہ 16 جون کو ہائر سکینڈری ایجوکیش کو پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے بی آئی ایس پی بورڈ کو ریفر کردیا تھا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی شمولیت سے 7 لاکھ اسٹوڈنٹس مستفید ہوں گے جن کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 5 ارب روپے مخت...

کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دلہا گرفتار

جیکسن پولیس نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کے دوران شہری کے زخمی ہونے کے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دولہا کر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی میں اتوار کی شب شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے دوران شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، اطلاع ملنے پر جیکسن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوئے دولہے ذیشان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس کے دیگر 2 دوستوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شادی کے تقریب کے دوران دولہا ذیشان نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی جس سے عاطف نامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔ The post کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دلہا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TdBDVf

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 669 قیدیوں کو مختلف تکنیکی ہنر سکھائے گئے

پشاور:  محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ جیلوں میں موجود 669 قیدیوں کو مختلف تکنیکی ہنر سکھائے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جیلوں میں نہ صرف قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو تعلیم بھی دی جاتی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے جیلوں میں دو سالوں کے دوران 1 ہزار 33 قیدیوں نے مختلف زبانوں کے سرٹفیکیٹ،  784 نے تعلیمی سند، 574 نے ناظرہ قرآن جب کہ 8 قیدیوں نے حفظ قرآن کیا، اسی طرح 669 قیدیوں نے تکنیکی کورسسز کرتے ہوئے الیکٹریشن اور سلائی سمیت کمپیوٹر میں مہارت حاصل کی۔ محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران خیبر پختونخوا کے جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں میں سے 386 قیدیوں نے میٹرک، 286 قیدیوں نے انٹر، 158 نے بی اے ، بی ایس سی، 44 نے ماسٹر جب کہ ایک ہزار 33 قیدیوں نے مختلف زبانوں کو سیکھنے کے کورسسز مکمل کیے جب کہ 577 قیدیوں نے ناظرہ قرآن،  93 نے ترجمہ جبکہ 8 قیدیوں نے قرآن حفظ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سب جیل بٹگرام میں مجموعی طور پر 75 قیدیوں کو تعلیم ...

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعتراف

 کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے تو گیس کے ترسیلی نقصانات کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطا بق کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس کے نرخوں سے متعلق عوامی سماعت کے بعد ایس ایس جی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹرعمران منیار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ گیس کے زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں رات 11بجے سے صبح 6 بجے تک گیس بند کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر گیس بند نہیں کریں گے تو گیس کے ترسیلی نقصانات کا بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا، انہوں نے گیس کے نقصانات پر قابو پانے کے بجائے تمام بوجھ عوام پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں گیس کی چوری اور رساؤ ہے ان علاقوں میں گیس بند کی جاتی ہے۔ گیس کی بندش پر عوامی آگاہی سے متعلق نوٹس جاری کرنے کے سوال پر ایم ڈی ایس ایس جی سی نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کی طرح ایس ایس ...

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این اسٹیشنز 5 جولائی تک بند

کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی  نے سی این جی کی بندش کے دورانیے میں مزید 144 گھنٹوں کا اضافہ کردیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر 5 جولائی کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق کنڑ پساکھی گیس فیلڈ کی بندش سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ The post کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این اسٹیشنز 5 جولائی تک بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hernnF

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر 5 افراد قتل

 پشاور:  علاقہ سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی جس سے ایک فریق کے 2 اور دوسرے کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا اور مقتولین کی لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ The post پشاور میں جائیداد کے تنازع پر 5 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jqVSJJ

کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیاکو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سڈنی:  آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سڈنی کےعلاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے اسے ’ نازک صورتحال ‘ قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ جوش فرائیڈین برگ نے کووڈ-19 رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں سمجھتا ...

سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین نے استعفیٰ دیدیا

اسٹاک ہوم:  سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ​​​​​​​عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین کے خلاف گزشتہ ہفتے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں 7 سالہ سے اقتدار پر براجمان اسٹیفن لووین اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد بھی عہدہ  برقرار رکھنے کے لیے ان کی گئی تمام تر کاوشوں میں ناکامی کے بعد آج وزیراعظم نے اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ پیش کردیا جس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔ وزیراعظم لووین ملک میں گھروں کے کرایوں میں اضافے پر نیا قانون بنا رہے تھے جس پر اپوزیشن نے بھرپور عوامی احتجاج کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کی حمایت وزیراعظم کی اتحادی جماعت لیفٹ پارٹی نے بھی کی۔ اسٹیفن لووین سویڈن کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہیں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کے باعث عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 54 سالہ اسٹیفن لووین 2014 میں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور 2019 میں اتحادی حکومت ...

پی آئی اے طیارے کی بھارتی حدود میں پرواز

 کراچی:  خراب موسم کے باعث مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اے طیارہ 8 منٹ تک بھارتی حدود میں اڑتا رہا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس میں قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 نے مختصر وقت کے لیے بھارتی حدود استعمال کی۔ جس وقت جہاز لاہور کے قریب پہنچا تو اس وقت جہاز کے اپنے مقررہ روٹ پر سفر جاری رکھنے کے لیے موسم سازگار نہیں تھا۔ غیرمعمولی موسمی حالات کے پیش نظر اور مسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کی وجہ سے قوانین کے تحت جہاز کے عملے کو بھارتی حدود کا استعمال ناگزیر ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرواز کو بغیر بھارتی حدود استعمال کیے ایک متبادل راستہ بلوچستان کے ذریعے پشاور ائرپورٹ پر لینڈنگ کے بھی موجود تھا تاہم اس میں راستے کی طوالت کے پیش نظر اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز جہاز کے کپتان نے لاہور اور دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی جبکہ دونوں ممالک کے مابین موجود ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول، ائرڈیفنس کلیئرنس بھی موجودتھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن کا جہاز پیشگی اطلاع کے بع...

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 اسلام آباد:  ملک بھر میں گیس کا بحران بڑھنے سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند، وزارت توانائی نے بجلی کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کے لیے این او سی جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے بجلی بنانے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم اور پاور ڈویژن نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی مشاورت سے فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلا نے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جب کہ فرنس آئل پر پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی کا بوجھ بھی ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے، یاد رہے کہ کے الیکٹرک کو اکتوبر 2020 میں بھی 50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل امپورٹ کی اجازت دی گئی تھی۔ The post فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3A6gugj ...

حکومت کا کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

 اسلام آباد:  حکومت نے کورونا وائرس کی ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کردیا، یکم جولائی سے  کاروباری اوقات 10 بجے تک ہوں گے، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا۔ کاروباری مراکز کو 10 بجے تک کھلنے کی اجازت اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔ صرف ویکسین لگوانے والے ریسٹورنٹ میں کھا سکیں گے ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ فیصلوں کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ری...

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان علامتی جنازہ لے آئے، اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی

 کراچی:  سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، اپوزیشن ارکان جمہوریت کے علامتی جنازے کے طور پر ایوان میں چار پائی اٹھا کر لے آئے، اسپیکر نے اس اقدام کو ایوان کی سنگین بے حرمتی قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ارکان کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے دو ارکان عدیل احمد اور ادیبہ حسن نے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کی موت واقع ہوگئی ہے دعا کروائی جائے۔ دعا کے بعد اپوزیشن لیڈر نے بولنا چاہا تو اسپیکر نے وہ انہیں وقفہ سوالات کے بعد بات کرنے دیں گے لیکن حلیم عادل بضد رہے جس پر ان کا مائیک بند کردیا گیا اور ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کردیا لیکن ہنگامہ آرائی کے باعث وقفہ سوالات ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ اپوزیشن ارکان اپنے کاندھوں پر چارپائی اٹھاکر ایوان میں لے آئے جب کہ کچھ کے ہاتھوں میں بستر بھی تھے۔ اسم...

سعودی عرب میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز

ریاض:  سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کے افراد کو فائزر کی کورنا ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 18 سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور ان عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 70 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1 کروڑ 65 لاکھ اور 58 ہزار سے زائد ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 760 ہوگی ہے اور وائرس سے 4 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ The post سعودی عرب میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھ...

پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز

 اسلام آباد:  بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا۔  ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پانچ پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں ایف ایم پی پانچ ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن دستیاب ہوگا۔ ترجمان نے  بتایا کہ پانچ ممالک میں بارسلونا دبئی جدہ لندن اور نیویارک شامل ہیں، ان ممالک میں رہنے والے پاکستانی اس کی ایپ ڈاوٴن لوڈ کر کے اپنے مسائل اور شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔   The post پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3he1F2D

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق؛ حکومت نے شہباز شریف فارمولا مسترد کردیا

 اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر  برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے شہباز شریف کا پلان فراڈ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا اختیار سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے، حزب اختلاف آئین سے کھلواڑ نہ کرے، حکومت پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہوئے تمام کام پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ میں آکر بات کریں، پتلی گلی سے نہ نکلیں، مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ جوڈیشل ریفارمز پر حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔ یہ بھی پڑھیں:  شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کردیا وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 2 بار پارلیمان کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا، پاکستانی جس بھی خطے میں ہو ووٹ اس کا حق ہے، شہباز شریف چاہتے ہیں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی بھی اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننا چاہے تو آئین اس کی اجازت نہیں دی...

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں ، وزیراعلی پنجاب

لاہور:  وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں۔ ایٹ کلب لاہور میں آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں کار بم دھماکا ہوا جس سے 3 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے، اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دیں، میں خود جناح اسپتال گیا اور زخمیوں کی عیادت کی، جب کہ شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی مالی معاونت بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے دہشت گردوں تک پہنچنا ایک ٹیسٹ کیس تھا، لیکن تحقیقاتی ٹیم نے سائنسی بنیاد پر کام کیا، اور سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹوں میں قومی و بین الاقوامی کرداروں کو بے نقاب کردیا، صرف 4 روز میں تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ریکی کرنے والے دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جو پنجاب حکومت سمیت تمام اداروں کی کامیابی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کی دہشت گردی میں دیگر ممالک شامل ہیں جنہوں نے مالی معاونت دی، واقعے میں ملک دشمن ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا ...