Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2021

بینظیر نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی، جاوید حنیف کا دعویٰ

 کراچی:  سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن جاوید حنیف نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی۔ رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف کا کہنا تھا کہ کوئی منسٹر فیزبیلٹی نہیں بناتا ہے، ڈپارٹمنٹ کی ذمے داری ہوتی ہے، تھر کول میں پروجیکٹ لگانے کی مخالفت بی بی نے کی تھی۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیو ایم ہماری اتحادی تھی، تھرکول پروجیکٹ سندھ کا مستقبل ہے اپنے پروجیکٹ کو ناکام نہ کہیں،یہ پروجیکٹ دوسال بعد اپنے عروج پر تھا۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ شہید بی بی اب اس دنیا میں نہیں، مجھے بی بی نے کہا تھا لغاری کو دکھائیں تھرکا کوئلہ جس پرمیں لغاری صاحب کو لیکر آیا اورتھرکا کوئلہ دکھایا جس پر انھوں نے کہا کہ یہ بہت کام آسکتا ہے، بی بی شہید نے تھرکول منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کی تھی کول پاورکی بنیاد شہید بی بی کے دورمیں رکھی گئی۔ The post بینظیر نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کی تھی، جاوید حنیف کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3...

صرف سندھی بولنے والے بھرتی ہو رہے ہیں، خواجہ اظہار

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت اگست تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشد حسین ارشد حسین خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ خواجہ اظہار عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ بھٹو صاحب کے قوانین پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔ یہاں پختون، بلوچ سب زبانیں بولنے والے موجود ہیں۔ بھرتیاں صرف سندھی بولنے والوں کی ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیاں نہ کریں غریب لوگوں کا نقصان ہوگا۔ ہمیں عدالتوں سے پوری امید ہے انصاف ہوگا۔ پورے سندھ کو سولر بجلی بلا معاوضہ دینے کی قرارداد پیش کی تھی۔ قرار داد سب نے پاس کی۔ سولر انرجی پر رعایت کا معاملہ آیا تو کراچی، حیدر آباد غائب کردیا گیا۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ صحافیوں کے بل پر کراچی پریس کلب کو شامل نہیں ہونے دیا گیا۔ صوبہ ہم نہیں بنا رہے پیپلز پارٹی خود بنا رہی ہے۔ اگلی دو درخواستوں میں کرپٹ بیورکریسی کی چیخیں نکلی...

کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک

کنشاسا:  افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔ The post کانگو میں مسلح گروہ کے حملے میں 50 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3wE0nnI

امریکا کو فضائی اڈے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کو فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلیے اپنی زمین استعمال کرنے کا معاہدہ ہو گا۔ اپوزیشن ارکان پارلیمان کو ہمسایہ ملک کی موجودہ صورتحال پر وزارت خارجہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا کہ امریکا نے پاکستان سے کوئی ایسی سہولت مانگی ہی نہیں،امریکا افغانستان سے ملحقہ سرحدی وسط ایشیائی ریاستوں میں فوجی موجودگی رکھنا چاہتا ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گی،بریفنگ کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص امریکا کو فضائی اڈے دینے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت تھی۔ بریفنگ میں شریک ایک رکن نے ایکسپریس ٹریبیون کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں بتایا گیا کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا تیز کر دیا ہے اور آخری فوجی 4 جولائی تک افغانستان سے نکل جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر 2021ء دے چکے ہیں،تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قر...

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق

 اسلام آباد:  کورونا وائرس کے باعث مزید 71 افراد جاں بحق جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47,633 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مزید 71 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے، مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20ہزار 850 ہوگئی ہے۔ Statistics 1 June 21: Total Tests in Last 24 Hours: 47,633 Positive Cases: 1771 Positivity % : 3.71% Deaths : 71 — NCOC (@OfficialNcoc) June 1, 2021 کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد:  حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی اورپیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔ The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uDkvoC

وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کے درمیان رابطہ، مختلف امور پر گفتگو

اسٹاف رپورٹر:  وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد اور یواے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مختلف عالمی فورمز سمیت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے افغانستان سے افواج کی واپسی اور سیاسی حل کے لیے افغان دھڑوں کی طرف سے پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح رابطوں کا فروغ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے قریبی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ The post وزیراعظم اور ولی...

لودھراں میں ظالم باپ نے11سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ شخص سے کردیا

لودھراں:  تھانہ جلہ آرائیں کی حدود میں ظالم باپ نے اپنی 11 سالہ بیٹی کا خود ہی نکاح پڑھاتے ہوئے اسے 40 سالہ شخص کے ساتھ رخصت کردیا۔ لڑکی کی والدہ اشرف مائی نے کہا ہے کہ میری بیٹی 11سالہ ثانیہ پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، میری غیر موجودگی میں میرے شوہر نے بیٹی کو 40 سالہ ملزم پہلوان خان کے ساتھ نکاح پڑھاتے ہوئے رخصت کردیا۔ پولیس کے مطابق والدہ کی درخواست پر نکاح خواں سمیت 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف کم عمری شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ بچی کے والد نے کم عمر بچی کا 40 سالہ شخص سے جبری طور پر نکاح کرایا ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔ The post لودھراں میں ظالم باپ نے11سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ شخص سے کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yLN5HL

شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کیلیے بیوی نے اپنی بیٹی کو قتل کرڈالا

کراچی:  سعید آباد میں ماں نے بیٹی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کر دیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ سعید آباد پولیس نے کمسن بیٹی کو زہر دیکر قتل کرنے کے دلخراش واقعے میں ملوث ماں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا کہ بلدیہ سیکٹر 8 میں رہائش پذیر صبا نامی خاتون کے گھر سے اس کی بیٹی 8 سالہ مریم کی لاش ملی تھی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو چوہے مار دوا پلائی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے خاتون کے اس بیان پر اسے گرفتار کرلیا اور مزید معلومات حاصل کی گئی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر طالب حسین نے مجھے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی اور وہ گزشتہ 8 ماہ سے گھر کا خرچہ نہیں دے رہا تھا لہذا غربت اور اس مہنگائی کے دور میں وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی  کہاں سے کھلاتی جس پر اس نے شوہر کو سبق سیکھانے کے لیے اپنی بیٹی مریم کو چوہے مار دوا پلائی تھی۔ شاکر حسین نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون 3 بچوں کی ماں ہے جس میں متوفیہ مریم بڑی تھی تاہم پولیس ملزمہ صبا کے شوہر کو تلاش کر رہی ہے تاکہ اس...

بھارت، چین اور روس کی کورونا ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے

برسلز:  یورپی یونین نے کہا ہے کہ صرف فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 رکن ممالک اور ریاستوں میں بیرون ملک سے آنے والے صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے گی جنہوں نے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔ اس حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ڈرگ اتھارٹی نے اب تک صرف انہی چاروں کورونا ویکسین کی اجازت دی ہے اس لیے ان کے سوا دوسری ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یورپی یونین کے اس فیصلے سے بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے افراد رکن ممالک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی چین کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کی داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی...

مودی سرکار نے بھارتی معیشت کا پہیہ بٹھا دیا

بھارت میں رواں مالی سال میں جی ڈی پی 40 سال کی کم ترین سطح آنے پر ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی منفی 7.3 فیصد رہی ہے جو 40 سال میں پہلی بار کم ترین سطح پر ہے جب کہ گزشتہ برس جی ڈی پی 4 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح اقتصادی ترقی کی شرح بھی صرف 1.6 فیصد رہی۔ اسی طرح بھارت میں رواں مالی سال میں مالی خسارہ بھی جی ڈی پی کے 9.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جب کہ زراعت کے شعبے میں بھی تنزلی دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ مودی سرکاری کی کسان مخالف پالیسی ہے۔ بھارتی حکومت نے معیشت کی تنزلی کی وجہ کورونا وبا کو قرار دیا ہے بالخصوص گزشتہ 3 ماہ کے دوران کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا اور اس کے باعث آکسیجن کی قلت کی وجہ سے ہزاروں افراد جانوں سے گئے۔ تاہم آزاد ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ سخت لاک ڈاؤن کیا گیا لیکن تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اسی طرح ایکسپورٹ پالیسی بھی ناکام ثابت ہوئی۔ بھارت کے جانے مانے سیاسی تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ مودی سرکار نے ساری توجہ...

امریکا میں 13 سالہ ٹک ٹاکر فائر چیلنج ویڈیو بناتے وقت آتشزدگی کا شکار

 واشنگٹن:  امریکی ریاست اوریگون میں 13 سالہ لڑکی ٹک ٹاک پر فائر چیلنج مکمل کرنے کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے آگ میں بری طرح جھلس گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ڈیسٹینی کرین غسل خانے میں ٹک ٹاک کے لیے فائر چیلنج ویڈیو ریکارڈ رہی تھی۔ اس چیلنج میں آتش گیر مادہ استعمال کرتے ہوئے آئینے پر بنائی گئیں علامتوں کو آگ لگا کر روشن کرنا ہوتا ہے۔ ویڈیو بناتے وقت اچانک آگ تیزی سے بھڑک اُٹھی اور ٹک ٹاکر بری طرح جھلس گئیں۔ انہیں تیسرے درجے کے زخم آئے۔ ڈیسٹینی کو اسپتال لے جایا گیا انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں حالت نازک بتائی جارہی ہے۔   ٹک ٹاکر کی والدہ نے میڈیا کو بتایا جس وقت ڈیسٹینی کی درد سے رونے اور چیخنے کی آواز آنے پر واش روم کا دروازہ کھولا تو وہاں ہر چیز میں آگ لگی ہوئی تھی اور میری بیٹی کو بھی شدید زخم آئے تھے۔   The post امریکا میں 13 سالہ ٹک ٹاکر فائر چیلنج ویڈیو بناتے وقت آتشزدگی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/34xP3...

آزاد کشمیر کے گاؤں گگڈار میں ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد

حویلی کہوٹہ ممتاز آباد میں گگڈار کے مقام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں دو ماں بیٹی کو پھندے پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ انتظامیہ حویلی نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اتار کر تحویل میں لیا اور حویلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا۔ جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم ہوا جس کی رپورٹ لاہور لیبارٹری کو بھیجوا دی گئی۔ تھانہ کہوٹہ حویلی میں 14 ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔ ملزمان کا تعلق راٹھور اور دیگر قبائل سے ہے۔ ڈی آئی جی اور کمشنر پونچھ موقع پر پہنچ گئے جنہیں ڈی سی حویلی اور ایس پی حویلی نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔  تفتیشی ٹیم نے علاقے میں چھاپے مارنے شروع کر دیے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ علاوہ ازیں شر پسند افرد نے احاطہ عدالت میں واقعے کی رپورٹنگ کے دوران نمائندہ ایکسپریس حماد الحسنین بخاری پر حملہ کرکے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور ان سے کیمرہ ، موبائل اور ذاتی اشیاء بھی چھین لیں۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق مبینہ طور ایک لڑکے نے دوسرے خاندان کی  لڑکی سے کورٹ میرج کرلی تھی جس کے جواب میں لڑکی کے خاندان والوں نے ل...

چین میں ایک جوڑے کو 3 بچوں کی پیدائش کی اجازت

بیجنگ:  چین میں ایک جوڑے کے دو سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے اب تین بچوں کی اجازت دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں حالیہ مردم شماری کے دوران شرح پیدائش میں نمایاں کمی ہونے پر فی جوڑا بچوں کی پیدائش کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت جوڑا اب 3 بچے پیدا کرسکتا ہے۔ اس قانون کی منظوری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شرح زچگی 1.3 رہی جو کہ الارمنگ ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  چین میں 7 بچوں کی پیدائش پر کروڑوں روپے جرمانہ   جنوری 2016 کو چین میں ایک بچہ فی خاندان کا 40 سالہ قانون کا خاتمہ کرکے جوڑے کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم دوسرے بچے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اس قانون کے نفاذ کے چار سال بعد بھی بچے کی فی خاتون پیدائش کی شرح 1.3 رہنے پر اب جوڑے کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ The post چین میں ایک جوڑے کو 3 بچوں کی پیدائش کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو ...

مسافر بردار طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

برلن:  آئرلینڈ سے پولینڈ جانے والے ریان ایئر کے مسافر بردار طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر برلن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 160 مسافروں کو ڈبلن سے پولینڈ کے شہر کراکو لے جانے والی ریان ایئر کی پرواز کا رُوٹ اچانک تبدیل کرکے برلن کے ایئرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ برلن پولیس کا کہنا ہے کہ ریان ایئرلائن کو اترنے کی اجازت ہنگامی سیکویرٹی رسک کی وجہ سے دی گئی۔ طیارے اور مسافروں کے بیگز کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی خطرناک چیز سامنے نہیں آئی۔ برلن پولیس کی جانب سے ہنگامی سیکیورٹی رسک کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم عالمی خبر رساں ادارے کا دعوی ہے کہ طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ طیارے کا عملہ اور مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں بھی ریان ایئر کی ڈٖبلن سے کراکو جانے والی ایک پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ واضح رہے کہ اسی ماہ ریان ایئر کی ایک پرواز کو زبردستی بیلاروس اتار کر حکومت مخالف صحافی کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ اس عمل کو عالمی برادری نے ہائی جیکنگ کا نام دیا ...

نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسلامی اسکول پر حملہ، 100 سے زائد بچے اغوا

نیامے:  نائیجریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلامی بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا اور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک بورڈنگ اسکول میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔ تاحال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے نائیجریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں حملے کے وقت 200 بچے رہائش پذیر تھے۔ اغوا ہونے والے بچوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں 4 سے 12 سال کے کمزور بچوں کو رہا کردیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے جو 150 بچوں کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ اسکول م...

امریکا کا جنوبی کوریا سے میزائل معاہدہ منافقانہ عمل ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میزائل معاہدے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے 21 مئی کو امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے میزائل معاہدے پر کڑی تنقید شروع کردی ہے اور اس معاہدے کو امریکا کا منافقانہ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے تاہم اعلیٰ قیادت کی جانب سے معاہدے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے ترجمان اور تجزیہ کار کم میونگ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ امریکا نے جنوبی کوریا کو زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی تیاری کی اجازت دیکر شمالی کوریا کی سالمیت کو چیلنج کیا ہے اس لیے شمالی کوریا کا اصل ہدف جنوبی کوریا کی فوج نہیں بلکہ امریکا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پر بیلسٹک میزائلوں کی حد 800 کلومیٹر تک محدود رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جب کہ شمالی کوریا پر ...

اسرائیلی فوج کا پروپیگنڈے کے لیے نسوانی کشش کا استعمال

تل ابيب:  اسرائیلی فوج نے صہیونیت کے حق میں پروپیگنڈے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اسرائیلی خواتین فوجیوں کی ہیجان انگیز تصاویر کا استعمال شروع کردیا۔ غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت اور ریاستی دہشت گردی میں 250 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری اور شہید و زخمی فلسطینی بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ مظلوم فلسطینیوں کی حالت زار پر ہر احساس رکھنے والے شخص کی آنکھ اشک بار ہوگئی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج اپنا تشخص بہتر بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی ہے جس میں وہ نوجوان پرکشش اسرائیلی خواتین فوجیوں کی شہوت انگیز ویڈیوز اور تصاویر کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے تاکہ رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جاسکے اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت کو پھیلایا جاسکے۔ اس تکنیک کو ’ہوس کے شکنجے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹاک ...

ڈنمارک پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جاسوسی کے لیے امریکا کی مدد کا الزام

برلن:  یورپی میڈیا نے ڈنمارک پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت متعدد یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کے لیے امریکا کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔ یورپی میڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور صدر فرینک والٹر سمیت متعدد یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کروائی تھی، اس کام کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی (این ایس اے)نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی کو استعمال کیا اور معلومت حاصل کیں۔ دوسری جانب ترجمان جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ انجیلا مرکل کو جاسوسی کے انکشافات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم انہیں یا صدر کو اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم ہے جب کہ امریکی اور ڈنمارک کی خفیہ ایجنسیز کی جانب سے رپورٹ سے متعلق کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2015 میں ڈنمارک کی حکومت کو علم تھا کہ ان کی خفیہ ایجنسی جاسوسی میں ملوث ہے جب کہ رپورٹ میں اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ امریکا نے ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی کے زریعے ناروے، فرانس، سویڈن، جرمنی اور نیدرلینڈ کے سیاست دانوں کی جاسوسی کروائی تھی جس پر ڈنمارک کی حکومت نے گزشتہ سال 2020 میں خفیہ ایجنسی کی ق...

عمران خان سے رابطہ: بائیڈن ’’پاکستان کے اندرونی جائزہ‘‘ رپورٹ کے منتظر

 اسلام آباد:   نئے امریکی صدر جو بائیڈن کا تاحال وزیر اعظم عمران خان سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کا بھی انتظار نہ کیا تھا اور اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر ڈالان تھا،اس فون کال نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کی ،جس میں ٹرمپ نے نواز شریف کو ’’حیرت انگیزآدمی‘‘ کہا تھا، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے سول و عسکری حکام سے رابطے میں ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال اس رابطے کے نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بائیڈن نے پاکستان کے ’’اندرونی جائزے‘‘ کا حکم دے رکھا ہے ، عمران خان کے ساتھ رابطے سے قبل وہ اس اندرونی جائزے کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، اندرونی جائزے کے حکم کی وجہ یہ ہے کہ بائیڈن پاکستان کے ساتھ ’’تعصب آمیز‘‘ رویہ نہیں رکھنا چاہتے ۔   The post عمران خان سے رابطہ: بائیڈن ’’پاکستان کے اندرونی جائزہ‘‘ رپورٹ کے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3fAG3hd

عمران خان سے رابطہ: بائیڈن ’’پاکستان کے اندرونی جائزہ‘‘ رپورٹ کے منتظر

 اسلام آباد:   نئے امریکی صدر جو بائیڈن کا تاحال وزیر اعظم عمران خان سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کا بھی انتظار نہ کیا تھا اور اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر ڈالان تھا،اس فون کال نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کی ،جس میں ٹرمپ نے نواز شریف کو ’’حیرت انگیزآدمی‘‘ کہا تھا، بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے سول و عسکری حکام سے رابطے میں ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال اس رابطے کے نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بائیڈن نے پاکستان کے ’’اندرونی جائزے‘‘ کا حکم دے رکھا ہے ، عمران خان کے ساتھ رابطے سے قبل وہ اس اندرونی جائزے کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، اندرونی جائزے کے حکم کی وجہ یہ ہے کہ بائیڈن پاکستان کے ساتھ ’’تعصب آمیز‘‘ رویہ نہیں رکھنا چاہتے ۔   The post عمران خان سے رابطہ: بائیڈن ’’پاکستان کے اندرونی جائزہ‘‘ رپورٹ کے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fAG3hd

حکومتی روش نہ بدلی تو لاکھوں لوگ لیکر اسلام آباد جائینگے، سراج الحق

 پشاور:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے  کہ  حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اور عوام کے ایشوز کو حل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پڑاؤ  ڈالیں گے۔ پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھارت اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کروانے کا وقت آگیا۔ دنیا کے پونے دوارب مسلمان بے تاب ہیں۔ اسلامی حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں۔ امریکا اور عالمی طاقتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔  افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں پاکستانی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی امریکیوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور حکمرانوں کا گریبان۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور سے لے کر اب تک پاکستانی سرزمین کو امریکا کے حوالے کرنے کے جتنے معاہدے ہوئے ہیں وہ پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ اگر چاہتی ہے کہ عوام ان پر تنقید نہ کریں تو انہیں بھی اپنی ذمہ داری سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت بھی وہ ااہل حکمرانوں کو وفاق اور صوبوں میں چلا رہی ہے۔ ...

کراچی کے میگا ویکسی نیشن سینٹر کی یومیہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز

 کراچی:  شہر قائد میں کورونا کی حفاظتی ویکسین لگانے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر میں قائم میگا ویکسینیشن سینٹر کا رخ کرنے لگی، ویکسین لگوانے والوں کی یومیہ تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایکسپو سینٹر کے احاطے میں طویل قطاریں لگنے لگیں، دھوپ گرمی سے پریشان شہریوں نے انتظامات میں بہتری لانے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپو سینٹر کے قیام کے بعد پہلے 20روز کے دوران سوالاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ویکسین سینٹر میں مارننگ شفٹ کے انچارج ڈاکٹر حسنین نے بتایاکہ ویکسین لگانے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، یومیہ اوسط 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میگا ویکسین سینٹر میں یومیہ25ہزار افراد تک کو ویکسین لگانے کی گنجائش ہے جسے آنے والے دنوں میں دگنا کیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین بالخصوص سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو 5جون تک کم از کم ایک ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد اساتذہ کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کرلیا جہاں طویل قطاروں اور گرمی کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ اساتذہ ...

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، سربیا سے بکتر بند منگوالی جاتیں تو پولیس کا جانی نقصان نہ ہوتا

 کراچی:   مقامی طور پر تیار کردہ سندھ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہیں اور انھیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اگر سال 2013 میں بیرون ملک سے 20 جدید ترین بکتر بند گاڑیاں امپورٹ کرلی جاتیں تو آج شاید صورتحال مختلف ہوتی ، مذکورہ بکتر بند گاڑیوں پر بارودی سرنگ بھی اثر انداز نہیں ہوتی، چین کے بجائے ٹائروں پر مشتمل ہونے کی بدولت کچے کے علاقے میں کامیاب گاڑی ثابت ہوتی لیکن کچھ عناصر نے اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی غرض سے منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرکے اسے یکسر ختم کردیا گیا۔ اندرون سندھ شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے آر جی پی راکٹ اور اینٹی ایئر کرافٹ گن سے حملہ کرکے بکتر بند کو شدید نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ اس کے اندر بیٹھے اہلکاروں نے وڈیو بنا کر اعلیٰ افسران کو بھیجی تو بھاری نفری نے پہنچ کر بکتر بند کو وہاں سے نکالا ، اسی علاقے میں ایک اور بکتر بند پر ڈاکوؤں نے قبضہ کرلیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بکتر میں موجود سرکاری اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹیں بھی اپنے قبضے میں لے لیں اور جیکٹیں پہن کر وڈیو بھی وائرل...

کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

 کراچی:  سخی حسن ہائیڈرینٹ کی جبری بندش کے بعد کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا یہاں بحران کا شکار علاقوں کو آن لائن ٹینکر سروس معطل ہونے کے بعد ٹینکر مافیا کی گرفت مضبو ط ہو گئی ۔ آن لائن سروس کے زریعے   ایک ہزار روپے میں ملنے والا 1000گیلن کا ٹینکر 2500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی اور واٹر بورڈ کے مابین اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے  ہیںڈپٹی کمشنر نے صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہائیڈرینٹ کھولنے کی اجازت دیدی  ہے مگر واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں وہ پانی کہاں سے لاکر ٹینکرز کو فراہم کریں واٹر بورڈ نے سخی حسن  ہائیڈرینٹ کیلیے آپریشنل ٹائم رات 9سے 3بجے  مقرر کر رکھا ہے  نیپا ، اسٹیل ٹاؤن، صفورا، بلدیہ ٹاؤن ، اور منگھوپیر ہائیڈریٹ 3کروڑ کی ابادی کے شہر کی شکایات کے ازالے کے لیے ناکافی ہیں ۔ The post کراچی سینٹرل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SBK63T

کورونا وائرس مزید 43 جانیں نگل گیا، 2117 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد:  ملک میں کورونا کا خونی وائرس مزید 43 افراد کی جانیں نگل گیا جب کہ 2 ہزار 117 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 117 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی، اس طرح کئے ٹیسٹس میں سے مثبت کیسز کی شرح 4.05 رہی۔ ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686 ، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549 ، بلوچستان میں 25 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 578 ہے۔ ملک میں کورونا کے 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 3لاکھ 9 ہزار 488 ، سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 44 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 131 ، بلوچستان میں 23 ہزار 753، اسلام آباد میں 74 ہزار 964 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 503 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 358 مصدقہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ م...

وزیر اعظم نے وعدہ کیاتھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے، جہانگیر ترین

 لاہور:  جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ لاہور میں عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے ، علی ظفر کا احترام کرتا ہوں کہ انہوں نے محنت سے رپورٹ مکمل کی، ہمیں امید تھی کہ اب تک ان کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا، یہ قیاس آرائی ہے کہ انہوں نے رپورٹ وزیراعظم کو دے دی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ رپورٹ میرے لئے مثبت ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیاتھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کی جائے ، سیاست نہ کی جائے، معاملہ تب بگڑا جب نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، میری کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، جب رپورٹ آئے گی تو ہر چیز کھل کر بتاؤں گا۔ اس سے قبل لاہور کی بینکنگ کورٹ کے فاضل جج حامد حسین نے جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات پر سماعت کی، جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت فاضل جج حامد حسین نے ر...

پاکستان نے مشکل وقت میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی، سربراہ حماس

 پشاور:  فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جماعت اسلامی پشاور کی ریلی سے خطاب میں مشکل وقت میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور تائید کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جس سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے بھی براہ راست خطاب کیا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کامیابی ہماری ہوگی، کامیابی جہاد کی ہوگی اور اس فتح میں پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہے۔ فلسطینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شکرگزار ہیں۔ سربراہ حماس نے اپنے خطاب میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قوم نے مظاہروں کے ذریعے اور پوری قوت سے فلسطین کا ساتھ دیا اور میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے اور تمام مسلم ممالک کے سربراہوں کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔ واضح رہے کہ جارحیت پسند اسرائیل نے غزہ میں 11 روز تک مسلسل بمباری کی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہ...

مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ

 اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں بجٹ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید بحران کا سامنا تھا تاہم وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات کیے تاہم معیشت کی بحالی کے سفر میں کورونا کے باعث مشکلات آئیں، کورونا وبا کے باوجود تعمیراتی شعبے کا فروغ ممکن بنایا اور اس سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیا، معشیت کی بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی مثبت اضافہ ہوا جب کہ زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ معیشت کی بہتری ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی، معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریوینیو میں اضافہ کیا، اس سال ریکارڈ 4 ہزا...

کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش

اوٹاوا:  کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ نظر آنے پر کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ کینیڈین دارالعوام کے رکن ویلیم ایموس پارلیمان کے آن لائن اجلاس کے دوران برہنہ حالت میں کپ کے اندر رفع حاجت کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ویلیم ایموس کا تعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت سے ہے جب کہ چند ماہ قبل بھی وہ آن لائن اجلاس کے دوران کینیڈا اور کیوبک کے جھنڈوں کے دوران برہنہ کھڑے نظر آئے تھے۔ Please see my statement. Veuillez lire ma déclaration. pic.twitter.com/ICc8WjqNZi — William Amos (@WillAAmos) May 28, 2021 کینیڈین رکن پارلیمنٹ ویلیم ایموس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس حرکت پر انتہائی شرمندہ ہوں اور تمام افراد سے معافی چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اس حالت میں دیکھا، یہ سب کچھ ایک حادثہ تھا مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیمرا آن ہے تاہم یہ ایک انتہائی ناقابل قبول عمل ہے، کچھ روز کے لیے میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہورہا ہوں تاہم اس دوران میرے معاون تمام معاملات دیکھیں گے۔ The...

خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی مسافر میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد:  خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی شخص میں ایک شخص میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، اور پاکستانی ایئرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر بھارتی کورونا وائرس کا شکار ہے۔ وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص 8 مئی کو پاکستان پہنچا تھا اور کا تعلق آزادکشمیر سے ہے، اس میں بھارتی کورونا وائس کی نشاندہی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے ذریعہ ہوئی تو اسے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا، جہاں اس شخص کے اضافی ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں بھی بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں، اور اس کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اس کے گھر والوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، جب کہ متاثرہ شخص کے ساتھ آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔   The post خلیجی ملک سے آنے والے پاکستانی مسافر میں بھارتی ...

زباں فہمی : پھر وہی دوچشمی ’ھ‘

زباں فہمی نمبر 99 خاکسار کے کالم زباں فہمی نمبر 75، بر موضوع ’’اردو کے حروف تہجی اور دوچشمی ’ھ‘ کا مسئلہ‘‘ مطبوعہ روزنامہ ایکسپریس سنڈے میگزین، مؤرخہ 6دسمبر 2020ء کی اشاعت کے بعد بھی انٹرنیٹ اور واٹس ایپ پر مختلف حلقوں (بشمول واٹس ایپ بزم زباں فہمی) میں اس موضوع کی جزئیات زیرِبحث رہیں، لہٰذا یہ بات ناگزیر محسوس ہوئی کہ اس بابت مزید اظہارِخیال کیا جائے۔ ویسے بھی تحقیق اور جستجو کی راہ کبھی مسدود نہیں ہونی چاہیے۔ مذکورکالم کی ابتداء میں خاکسار نے لکھا تھا کہ مقتدرہ قومی زبان (جدید نام: ادارہ برائے فروغ قومی زبان) یا National Language Promotion  Department اور اردو لغت بورڈ کے ماہرین نے اپنے خصوصی اجلاسوں اور مراسلت میں یہ طے کیا کہ اردو کے حروف تہجی کی تعداد چوّن[54] ہے ………یعنی: ا، آ، ب، بھ، پ، پھ، ت، تھ، ٹ، ٹھ، ث، ج، جھ، چ، چھ، ح، خ، د، دھ، ڈ، ڈھ، ذ، ر، رھ، ڑ، ڑھ، ز، ژ، س، ش، ص، ض، ط، ظ،ع،غ، ف،ق، ک، کھ، گ، گھ، ل، لھ، م، مھ، ن، نھ، ں، و، ہ، ء، ی اور ے۔ مسلسل مطالعے میں بعض کارآمد نکات ہاتھ آہی جاتے ہیں۔ سو ہمارے مایہ ناز، خورد معاصر حافظ صفوان محمد نے ایک ویب سائٹ (مکالمہ ڈاٹ ...

مورڑو میربحر کی داستانِ شجاعت

گلبائی کے پُررونق چوک پر سے گزرتے ہوئے آپ نے گیارہ عدد اجاڑ قبریں اور ایک چوبی کھمبے پر درج نوٹ بعنوان ’’شش شہید‘‘ بھی ملاحظہ فرمایا ہوگا، جس پر مزید درج ہے کہ:’’حضرت مورڑو شاہ، نوٹ حضرت مورڑو شاہ کی تفصیل حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سندھی کتاب ’’شاہ جو رسالو‘‘ میں موجود ہے۔‘‘ اسی حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی ایک مختصر سی دستاویزی رپورٹ بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہے اور اسی رپورٹ کے حوالے سے ’’ ایک صحافی کی نجی ویب سائٹ ‘‘ پر ایک خبر بھی۔ اس رپورٹ اور خبر کے مطابق،’’1051ع میں کراچی ایک بلوچ قبیلے کی بستی تھی، جہاں مورڑو اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتا تھا اور جب اس کے بھائی ایک شارک کا شکار ہو گئے، تو مورڑو جو کہ ایک ٹانگ سے معذور بھی تھا، اس نے اس شارک کا شکار کیا اور اپنے بھائیوں کی لاشیں اس کے پیٹ سے برآمد کرکے انہیں موجودہ گلبائی چوک پر دفنا دیا جواس وقت ساحل سمندر تھا۔‘‘ یہ قصہ جزوی طور پر درست ہے لیکن اس میں سب سے اہم غلطی یہ ہے کہ مورڑو، شاہ (سید) نہیں تھے جیسا کہ اس قسم کا دعویٰ آپ مذکورہ بورڈ، رپورٹ اور خبر میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ انسائیکلوپیڈیا آف برٹانیکا کے مطابق بلوچوں کا س...

بُک شیلف

’’عمران سیریز‘‘ پر ایک تجزیاتی اشاعت زیرتبصرہ ’جلد‘ راشد اشرف کے 2016ء میں شروع کیے گئے سلسلے ’زندہ کتابیں‘ کی ’سینچری اشاعت‘ ہے، یعنی شمار نمبر 98، 99 اور 100۔ یہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس میں نام وَر مصنف ابن صفی کی مشہور زمانہ ’عمران سیریز‘ کے تین ناول دل چسپ حادثہ، بے آواز سیارہ اور ڈیڑھ متوالے شایع کیے گئے ہیں۔ 460صفحاتی اس ’جلد‘ میں 363 صفحات تک یہ تین تحیر انگیز ناول دراز ہیں، اس کے بعد تقریباً 80 صفحات پر ’ڈیڑھ متوالے‘ سیریز کا تجزیاتی مطالعہ اور قارئین کی آرا، تجزیے، اداریے اور تبصرے وغیرہ شامل کیے گئے ہیں، جس میں راشد اشرف، ڈاکٹر صابر حسین، محمد حنیف، ڈاکٹر خالد جاوید، محمد عمیر صدیقی، شمس الرحمن علوی، تبسم حجازی، عباس حسینی وغیرہ شامل ہیں، یوں تحقیقی لحاظ سے بھی اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔۔۔ جب کہ آخری 16 صفحات میں ابن صفی کے صاحب زادے ابرار صفی کا ایک انٹرویو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے، جس میں انھوں نے اپنے والد سے متعلق گفتگو کی ہے۔ یوں یہ صرف ابن صفی پر ایک مکرر اشاعت نہیں، بلکہ اپنے ساتھ تاثرات اور تجزیوں کے اہم لوازمات بھی لیے ہوئے ہے، جو اس موضوع کے محققین ک...

چوہدری خلیق الزماں

چوہدری خلیق الزماں کی شخصیت اُن قدآور سیاست دانوں میں نمایاں نظر آتی ہے جن کی سوچ اور افکار ان کے دور میں موضوعِ بحث بنے رہے۔ اس مختصر مضمون میں چوہدری صاحب کی زندگی کا مطالعہ ممکن نہیں لیکن ان کی سیاسی کارکردگی کا اجمالی جائزہ اس مضمون کی غرض وغایت ہے، جس میں 1962ء سے 1971ء کا دور نمایاں ہے۔ بنگلادیش کے صدرمملکت کی سرکاری ویب سائٹ پر پاکستان کے قیام کے بعد سے سویلین ادوار میں مشرقی پاکستان میں جو گورنر تعینات رہے ہیں ان کا مختصر پروفائل(Profil) پیش کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں چوہدری خلیق الزماں کے دورِگورنری کو پُرتحسین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ان کی ملی زندگی کے آغاز میں ان کی خدمات کا ذکر موجود ہے، جس کی ابتدا ترکی اور یورپ کے درمیان ہونے والی جنگ بلقان سے ہوتی ہے، جس کے دوران چوہدری صاحب ا س میڈیکل مشن میں بحیثیت سیکریٹری شامل تھے جس نے ڈاکٹر مختار احمد انصاری کی سربراہی میں ترکی میں دوران جنگ طبی امداد کے لیے کیمپ لگایا تھا۔ مذکورہ ویب سائٹ پر چوہدری خلیق الزماں کے حوالے سے یہ بات بھی درج ہے کہ انہوں نے گورنر ہاؤس میں غیرملکی اشیائے خورونوش پر پابندی عائد کردی تھی اور ت...