Skip to main content

مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ ہی اس کا کارڈ تھا، شاہدخاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہی اس کاکارڈ تھا اور وہ بیانیہ سارے پاکستان میں بک گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی یہی کامیابی آپ کو پاکستان کے مسائل کاحل دے گی، یہ کرسیوں، مفاد اور اقتدار کی سیاست نہیں تھی یہ ایک بیانیے کی سیاست ہے کہ جب تک آپ اپنے ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلائیں گے ملک نہیں چلے گا، یہ ایک تحریک ہے، ساری جماعتیں الگ ہوجائیں لیکن مسلم لیگ(ن) قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرسیوں کا فیصلہ ہم نے نہیں کیا ہمارے تو پانچ لوگ بندھے ہوئے تھے اورچھٹا بھی بندھ سکتا تھا، ہمارے پاس آدھی سے زیادہ تعداد تھی لیکن ہم نے دیکھا کہ چوری چکاری کی سیاست شروع ہوجائے گی، ہمارے جو فالتو امیدوار تھے ہم نے ودڈراکرلیے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ قاف لیگ کو زیادہ خطرہ تھا انھوں نے حکومت سے بات کی اور انھوں نے ایک امیدواروڈراکرلیا۔  ہم نے کسی سے مشورہ کیے بغیر اپنے امید وار وڈرا کرلیے۔ سب کامشترکہ فیصلہ تھا کہ ہم نے اس بندربانٹ کاحصہ نہیں بننا۔  پی ڈی ایم اے کی ساری جماعتیں چاہتی تھیں کہ لانگ مارچ کیاجائے پھر استعفے دیے جائیں تب وہ زیادہ موثرہوگا لیکن پیپلز پار ٹی کا اپنا ایک موقف تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے معاملے کو سی ای سی کے پاس لے جائیں گے،  ہمارامقصد کرسیوں سے بہت بلند ہے کہ ملک کے نظام کو بدلا جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے فیصلے پربہت سوال  ہو چکے ہیں آرمی نے ایکسٹینشن کا اظہار کر دیا تھا۔ فوج کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہم نے قانون میں تبدیلی کر دی لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے فوج کے اندربھی ترقی کا عمل رک جاتا ہے، کچھ مدت بعد فوج  ہی اسے تبدیل کروائے گی کہ اگر ضرورت کے تحت ایکسٹینشن لیناپڑے توصرف ایک سال کیلیے ہی لی جا سکتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا نظام آئینی طریقے سے چلے اورآئین میں رہ کر ہر ادارے کو بڑی اسپیس دی جاسکتی ہے۔

The post مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ ہی اس کا کارڈ تھا، شاہدخاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39uUQ9J

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...