Skip to main content

منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے نصرت شہباز کا پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نصرت شہباز صحتیاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں، پلیڈر نصرت شہباز کو ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا بھی پابند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی تو نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے اور کہا کہ 3 شرائط مان لیں تو نصرت شہباز کی درخواست منظوری پر کوئی اعتراض نہیں، نصرت شہباز کا پلیڈر ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو جو ہر سماعت کی کارروائی سے ملزمہ کو آگاہ کرے، نصرت شہباز صحتیابی کے بعد عدالت میں پیش ہونے کی پابند ہوں۔ وکیل نصرت شہباز نے شرائط مانتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

نصرت شہباز نے درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا نصرت شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے، ملزمہ کی عدم پیشی نصرت شہباز کیخلاف پر جاری کارروائی بھی کالعدم کی جائے، بیماری کی بنیاد پر انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نصرت شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمہ بنایا گیا ہے، وہ 66 سالہ بوڑھی خاتون ہیں اور متعدد امراض میں مبتلا ہے، انہیں علاج کی غرض سے جنوری 2019ء کو برطانیہ جانا پڑا، ان کے بیرون ملک جانے تک نیب نے کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا تھا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی تھی جو خارج کر دی گئی، حاضری سے استثنی کیلئے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بھی عدالت میں پیش کئے تھے، احتساب عدالت کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست خارج کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، احتساب عدالت نے نصرت شہباز کے ٹرائل میں شامل ہونے کی رضامندی کو بھی پذیرائی نہیں دی، نصرت شہباز جان بوجھ کر ٹرائل سے غیر حاضر نہیں بلکہ وہ بیماری کی وجہ بیرون ملک ہیں۔

The post منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m3HUN4

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...