Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2019

سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونے والی خاتون کو 3 ملین ڈالر ہرجانہ مل گیا

اوہائیو:  امریکی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کو ’فرش گیلا ہے‘ کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی۔ لِنڈا ساڈوسکی ستمبر 2016 میں ایک کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا تھا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے۔ اوہائیو کی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور  گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر سخت سرزنش کی اور خاتون کو علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے علاوہ کیسینو انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ The post سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونے والی خاتون کو 3 ملین ڈالر ہرجانہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/308Npyb

امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ٹیکساس:  امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا، طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ The post امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FJklp0

رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ میں شگاف کا ثبوت ہے، فردوس عاشق

 اسلام آباد:  معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ کے سیاسی مورچے میں شگاف کا ثبوت ہے، پنجاب کے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات (ن) لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ کے خلاف بغاوت ہے اوریہ ارکان موروثی غلامی کے لئے تیارنہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس نہ توکوئی بیانیہ ہے اورنہ ہی قیادت، جمہوریت اورآئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے، مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریےاورقیادت پراعتماد ہے۔ The post رانا ثناءاللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف (ن) لیگ میں شگاف کا ثبوت ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J1QGcJ

روڈ ٹومکہ پروجیکٹ، 61 رکنی سعودی وفد اسلام آباد آگیا

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے سلسلے میں 61 رکنی سعودی وفد جدہ سے خصوصی پروازکے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا جہاں سیکریٹری وزارت مذہبی مشتاق احمد ، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری حج زینت حسین بنگش سمیت وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد امیگریشن سسٹم بھی اپنے ہمراہ لایا ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں نصب کیا جائے گا جو پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن کلیئرنس میں سعودی اور پاکستانی امیگریشن حکام کی معاونت کریگا۔ ایو ی ایشن ڈویژن حکام کے مطابق سعودی وفد 2ماہ پاکستان میں قیام کرے گا اورسعودی امیگریشن ٹیم3 شفٹوں میں کام کرے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے والے تمام عازمین حج کی سفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد امیگریشن کا عمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی مکمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن کیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ10اضافی کائونٹرز مختص کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے عازم...

آل پارٹیز کانفرنس… کیا اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے سکے گی؟؟

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علماء اسلام(ف)، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی ودیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس طویل کانفرنس کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے ، چیئرمین سینٹ کو عہدے سے ہٹانے سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق رہبر کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا جو اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں مزید مشاورت کے ذریعے لائحہ عمل وضع کرے گی کہ کس طرح یوم سیاہ منانا ہے اور چیئرمین سینیٹ کو کیسے ہٹایا جائے گا۔ ’’اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے مستقبل کے سیاسی منظر نامے پر اثرات ‘‘ کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم پشاور‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ملیحہ علی اصغر خان ( چیئرپرسن صوبائی پارلیمانی کاکس و رکن  خیبرپختونخوا اسمبلی ، رہنما پاکستان تحریک انصاف) اے پی سی میں عوام کی...

صفائی وکچرے کی منتقلی میں کروڑوں کی بدعنوانی کا انکشاف

کراچی:  سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے صفائی اورکچرے کی ڈمپنگ سائٹ پر منتقلی کے کاموں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا،بورڈ کے قریبی ذرائع کے مطابق سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے مبینہ طور پرسرکاری خزانے کو یومیہ بھاری نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولڈ ویسٹ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے کچرے کے ٹرپ کو 3 ٹرپس میں تبدیل کیا جارہا ہے،بلدیہ شرقی ، غربی ،ملیراور اولڈ سٹی ایریا میں کچرے کی صورتحال جوںکی توں ہے،بورڈ حکام کی ملی بھگت سے کاغذات میں یومیہ ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق ایک جانب بورڈ افسران کچرا اٹھانے کی آڑ میں مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو دوسری طرف کروڑوں روپے کی گاڑیوں کا ناکارہ بنادیا گیا ، مبینہ طور پر خراب گاڑیوں کے بھی بل بنا کر سرکاری ریونیو ہڑپ کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی مرمت کے نام پر بھی مبینہ ماہانہ لاکھوں روپے کے بوگس بل بنائے جارہے ہیں ،ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ضلع شرقی کی صفائی کچرے کی منتقلی کا کام بورڈ کو منتقل کرتے وقت ضلع شرقی کے م...

سینٹرل جیل کی بی کلاس میں ایک اور قیدی کا اضافہ

کراچی:  سینٹرل جیل کراچی کی بی کلاس میں ایک اور قیدی کا اضافہ ہونے جا رہا ہے،قتل کے الزام میں قید سلمان ابڑو نے جیل میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا،گریجویشن کا امتحان دیا جوکہ اس نے فرسٹ ڈویژن سے پاس کرلیا،اس کے ساتھ ساتھ سینٹرل سپریئرسروس (سی ایس ایس) کی تیاری بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2014 میں کلفٹن میں بنگلے کے اندر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سلیمان لاشاری ہلاک جبکہ سلمان ابڑو زخمی اور سلمان ابڑو کا ساتھی پولیس اہلکار ظہیر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے تھے،واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے سلمان ابڑوکوگرفتارکرکے جیل منتقل کردیا، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے،اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ شاہ نواز ساند نے بتایا کہ سینٹرل جیل میں قید کے دوران بھی سلمان ابڑو نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا،گریجویشن کا امتحان دیا،سلمان نے امتحان 1000 نمبروں میں سے634 نمبر لے کر فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری بھی جاری کردی جوکہ انھوں نے خود سلمان ابڑو کو ڈگری دی ، سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ سلمان ابڑو جیل میں ہی قید کے دوران سینٹرل سپریئر ...

ریلوے اراضی کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی آج سے بند

 لاہور:  کیبنٹ ڈویژن سے منظوری کے بعد وزارت ریلوے کی ذیلی کمپنی ’’ری ڈیمکو ‘‘ ریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ مارکیٹنگ آج پیر  یکم جولائی سے مکمل طور بند ہوجائیگی۔ کنٹریکٹ اور3 ,3 ماہ ڈیلی ویجزز پر کام کرنے والے 65 سے زائد ماتحت ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے، ریلوے آفیسرز کو واپس محکمہ ریلوے میں ضم کردیا جائے گا۔ ریلوے زمینوں کے تمام معاملات اب واپس آٹھوں ڈویژنوں کو سونپ دیے گئے ہیں،  محکمہ آڈٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ رواں ماہ ذیلی کمپنی کے مالی معاملات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع نے بتایا سابق حکومت میں ریلوے زمینوں کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے  ذیلی کمپنی’’ ری ڈیمکو ‘‘ قائم کی گئی تھی ۔ The post ریلوے اراضی کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی آج سے بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZXRjtl

بھکرمیں ٹریلر کی وین کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بھکر:  جہان خان کے قریب جھنگ بھکر روڈ پر ٹرالر نے کیری ڈبے کو کچل ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔ جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔وین میں سوار حیدرآباد تھل کا رہائشی بدقسمت خاندان اپنے رشتہ داروں کو ڈیرہ اسماعیل خان سے مل کر واپس جا رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ عزیز مائی ،60 سالہ محمد ارشاد ، 4 سالہ ولید احمد ، ایک سالہ شہریار ، 55 سالہ شاہ حسین ، 9 سالہ سبحان ، 7 سالہ آصف عمر ، 6 سالہ زہرہ عمر شامل جبکہ آسیہ بی بی،ماہ پارہ ،بشریٰ ،بلال حسین،غلام یٰسین،زہرہ مائی ، کنیز فاطمہ شدید زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹین (ر) وقاص رشید نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں امدادی کاروائیاں شروع کروائیں، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کے مطابق ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی ہے۔ The post بھکرمیں ٹریلر کی وین کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XCBAm9...

اثاثے ظاہرکرنے کے مضمرات سے تارکین وطن خوفزدہ

کراچی:  حکومت نے ٹیکس سے بچنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کم شرح پر ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم  شروع کی ہے۔ نان فائلرز کو ٹیکس کی ادائیگی پر راغب کرنے کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں متعدد بار توسیع کی ہے۔ نان فائلرز کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں ٹیکس کی ادائیگی سے بچنا مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے انسداد کے لیے رقوم ؍ غیرملکی زرمبادلہ کی منتقلی پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبرزیدی نے ٹیکس اصلاحات بروئے کار لانے کا وعدہ کیا ہے جس سے ٹیکس بیس وسیع ہوگی اور ٹیکس دہندگان کو سہولت ہوگی۔ تاہم اس تمام عمل کے دوران ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے کچھ اہم مسائل کھڑے کردیے ہیں۔ ایف بی آر کے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 81 کے مطابق پاکستان سے باہر 183 ایام تک رہنے والا شہری تارک وطن کہلائے گا اور اس وقت تک ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکتا جب تک کہ اس کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ پاکستانی ذریعہ ن...

پاک افغان اتفاق: باہمی اعتماد کیلیے مخالفانہ بیان بازی نہیں ہوگی

 اسلام آباد:  پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کیخلاف مخالفانہ بیان بازی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوامی فورمز پر ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کریں گے اور نہ ہی مخاصمانہ بات کی جائے گی تاکہ اس باہمی اعتماد کو فروغ دیا جاسکے جو دونوں ہمسایہ ملکوں کو درپیش مسائل کے حل کیلیے ازحد ضروری ہے۔ یہ فیصلہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں کیا گیا، 2015ء کے بعد افغان صدر کا یہ پہلا دورہ ہے جو پاکستان کے ان حالیہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو افغانستان کیساتھ تعلقات بہترکرنے کے ضمن کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کی وفود کے ہمراہ ملاقات سے متعلقہ سرکاری عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ دونوں جانب اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے عوامی فورمز کو ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے مابین طے پایا کہ ایک دوسرے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے سفارتی ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، ...

ججزریفرنس کی کل سماعت، وکلا برادری کا یوم سیاہ

کوئٹہ /  اسلام آباد / کراچی:  ججزریفرنس کی کل سماعت پروکلا برادری نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وکلا برادری حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر دائر ریفرنسزکی سماعت کے موقع پر آج ملک بھر کی بارز کے عہدے داروں سے یوم سیاہ منانے، بازو پر سیاہ پٹی باندھنے اور باررومز پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی درخواست کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے موقع پر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلیے اسلام آباد سپریم کورٹ بلڈنگ میں 2 جولائی کو صبح 11 بجے پہنچ کر کونسل کی کارروائی تک موجود رہیں جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے کی روشنی میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایک بیان میں انھوں نے کہاہے کہ سپریم کورٹ، سندھ اور بلوچستان کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث عدالتی بائیکاٹ یا ہڑتال کی کوئی اپیل نہیں کی گئی البتہ پنجاب سمیت کہیں اگر گرمیوں کی تعطیلات نہ ہوں تو وہا...

لوٹا بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثنااللہ

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے، اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حک...

(ن) لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی پر مرکوز ہے، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور:  ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی بنانے پر مرکوز ہے۔ اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے 15 (ن) لیگی ارکان نے ملاقات کی،جلد مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ ملاقات کے دوران لیگی ارکان کا کہنا تھاکہ ماضی میں وزیراعلیٰ پروٹوکول اور شاہانہ طرز حکومت کےحامی تھے، شہباز شریف اپنے ارکان تو کیا کابینہ کے اراکین سے بھی ملنا پسند نہیں کرتے تھے، ایک مدت بعد پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ آیا ہے جو ارکان کو عزت دیتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیاں حقیقت پسندانہ اور گزشتہ حکومت سے بہتر ہے، اسمبلی قوانین کے اندر رہتے ہوئے حکومت کو پوری سپورٹ فراہم کریں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان پارٹی قیادت کی رسہ کشی جاری ہے، لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی بنانے پر مرکوز ہے ،عوامی نمائندے بھی جان چکے انہوں نے کس طرح ملکی معیشت...

ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

پیانگ یانگ / سیئول:  ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں ملاقات کر کے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے صدر مون جے اِن کے ہمراہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کرنے آج جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے پہنچے جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرم جوشی سے مصافحہ کیا اورتصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں رہنماؤں نے 20 منٹ ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کم جونگ اُن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دو طرفہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا کی پرانی مذاکراتی ٹیم ہی اس بار بھی برقرار رہے گی جس کی سربراہی اسٹیفن بیگن نے کی تھی۔ شمالی کوریا کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے، شمالی...

سعودی فضائیہ نے فوجی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا

ریاض:  سعودی ایئر ڈیفنس نے ابھا اور جیزان ایئرپورٹس پر حوثی باغیوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دو ڈرون مار گرائے، جیزان میں ملٹری طیاروں کے ہینگر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوب مغربی صوبے عسیر کے رہائشی علاقے پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چاک و چوبند سعودی فضایہ نے دونوں ڈرون فضا میں ہی ناکارہ بنادیئے۔  حملے میں کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ یمن میں باغیوں سے برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ عسیر میں حوثی باغیوں کا یہ تیسرا حملہ ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے، تازہ حملے میں بھی عیسرہ میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ دوسری جانب حوثی باغیوں کے حمایت یافتہ نیوز چینل المیسرہ نے دعویٰ کیا کہ حوثی باغیوں نے اس بار بھی عیسرہ میں ابھا اور جیزان ایئرپورٹ کو قسف-2k ڈرون  سے نشانہ بنایا، ہدف ایئرپورٹ پر کھڑے سعودی ملٹری طیارے تھے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے اسی ماہ عسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر دو میزائل حملے بھی کیے تھے جس میں مجموعی طور پر ایک ...

وزیراعظم سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اظہر خان مظفر گڑھ، فیصل خان نیازی خانیوال، جمیل شرقپوری، کوٹ آدھو سے اصغر چانڈیو اور قاسم ہنجرا، غیاث الدین شکر گڑھ، حاجی اشرف انصاری، شعیب اویسی، ریاض حسین پیرزادہ، نشاط ڈھا، محمودالحق، ایم این اے یونس انصاری، غصنفر لانگا، محمد ارشد، فیصل خواجہ اور عطا الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب تک 35 افراد مکمل نہیں ہوجاتے اس وقت تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا جب کہ مزید 20 افراد کو اس گروپ میں شامل کرنے کے لیے بعض اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے گروپ میں (ن) لیگی ناراض 20 رکن اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات ہوگی، گزشتہ روز ہونے والی عمران خان سے ملاقات دو ہفتہ قبل طے پائی تھی جب کہ وزیراعظم سے ملاقات سے قبل جمعہ کے روز 8 کلب جی او آر ون میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔ The ...

اپوزیشن جانتی ہے پاک فوج عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شیخ رشید

لاہور:  وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری اپوزیشن جانتی ہے کہ پاک فوج عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، ٹیکس دینا شروع کردیں گے، جو کہتے تھے بجٹ پاس نہیں ہوگا بجٹ پاس ہوگیا ہے اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ غریب کے لئے مشکلات ہیں، ڈالر جتنا بڑھا ہے اتنا نہیں بڑھنا چاہیے تھا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  10 برسوں میں نواز شریف، شہباز اور زرداری پارٹی نے اس ملک کو لوٹا، یہ الٹے لٹک جائیں گے پیسے نہیں دیں گے، کسی کو الٹا نہیں لٹکانا چاہیے پیار محبت سے پیسے لینے چاہئیں، پاکستان کرپٹ مافیا اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کےلیے سیاسی  قبرستان بنادیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، یہ سارے لوگ بے وقوف ہیں جلسہ کررہے ہیں، کوئی آئے یا جائے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان شریف سیاست دان ہے،کبھی توڑپھوڑ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی گرپ پارٹی پر زیادہ مضبوط ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے 9 ایم این اے تیار ہیں جو 20 بھی ہوسکتے ہیں۔ The post اپ...

نوشہرہ میں خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار

نوشہرہ میں خواجہ سرا مایا کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 19 سالہ خواجہ سرا مایا کو اس کے والد نے چند ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔  نوشہرہ پولیس نے قتل میں ملوث خواجہ سرا کے والد کو گرفتار کرکے قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق کینٹ کی حدود میں دریا کابل کے قریب لاش کی اطلاع ملی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچادی۔ دوسری جانب خواجہ سراوں نے واقعے پر پشاور میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، خواجہ سرا کے والد کو مایہ کے خواجہ سرا بننے پر اعتراض تھا۔ غیرسرکاری تنظیم کے مطابق قتل ہونے والے خواجہ سرا کا نام مایا ہے جس کا اصل نام آفتاب ہے، سال 2015ء سے 2019ء تک خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں مجموعی طور پر 63 خواجہ سرا قتل ہوئے، 2015 میں 26 خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا، 2016ء میں 22 خواجہ سراؤں کو ابدی نیند سلایا گیا۔2017 میں 8 خواجہ سراؤں سے زندگی چھین لی گئی، 2018ء میں بھی 8 خواجہ سرا مختلف واقعات میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بی...

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے کم ازکم بل 172.58 روپے جب کہ سرکاری ونیم سرکاری صارفین کے لیے 780روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1283روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر کے لئے کم ازکم بل33ہزار 45روپے ہوگا، سیمنٹ انڈسٹری کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1277روپے مقرر کیا گیا ہے اور سیمنٹ انڈسٹر ی کے لیے کم ازکم بل 32ہزار 877روپے ہوگا۔ واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے گیس کی قیمت 824روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے کم ازکم بل 21ہزار 202روپے ہوگا جب کہ کیپٹیو پاور کے لیے گیس کی قیمت 1021روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔ The post اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZWbsQv

شاہ راہِ قراقرم کے عجائبات

شاہراہ قراقرم پاکستان کے شمال میں واقع وہ عظیم راستہ ہے جو وطنِ عزیز کو چین سے ملاتا ہے۔ اسے ’’قراقرم ہائی وے‘‘ ، این-35 اور ’’شاہراہِ ریشم‘‘ بھی کہتے ہیں۔ یہ دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلوں قراقرم اور ہمالیہ کو عبور کرتی ہوئی درۂ خنجراب کی 4693 میٹر بُلندی سے ہو کر چین کے صوبہ سنکیانگ کو پاکستان کے شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔ یہ دنیا کی بلند ترین بین الاقوامی شاہراہ ہے۔ شاہراہِ قراقرم بیس سال کے عرصے میں 1986ء مکمل ہوئی اور اسے پاکستان اور چین نے مل کر بنایا ہے۔ اس کی تعمیر کرتے ہوئے 810 پاکستانیوں اور 82 چینیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، یوں یہ ملکِ پاکستان کی سب سے زیادہ سڑک ہے۔ اس کی لمبائی 1300 کلومیٹر ہے۔ یہ چینی شہر کاشغر سے شروع ہوتی ہے اور خنجراب، سوست، پسو، عطاآباد، کریم آباد، علی آباد، ہنزہ، نگر، گلگت، دینیور، جگلوٹ، چلاس، داسو، پٹن، بشام، مانسہرہ، ایبٹ آباد, ہری پورہزارہ سے ہوتی ہوئی حسن ابدال کے مقام پر جی ٹی روڈ سے ملتی ہے۔ دریائے سندھ، دریائے گلگت، دریائے ہنزہ، عطاآباد جھیل، کئی قدیم کندہ چٹانیں، قبرستان، یادگاریں، نانگا پربت اور راکاپوشی کی چوٹیاں، متعدد گلیشیئرز ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مقبوضہ وادی میں فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ضلع بڈگام میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد علاقے میں مظاہروں سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 4 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Nnv1A0

صدر ڈاکٹر محمد مرسی کس جرم میں مارے گئے؟

ڈاکٹرمحمد مرسی اور ان کی جماعت کیسے برسراقتدارآئی؟یہ ایک طویل کہانی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ انھیں ایوان اقتدارکی طرف بڑھنے سے کیسے روکنے کی کوشش کی گئی ، تاہم جب وہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ملک کی زمام کارسنبھالنے میں کامیاب ہوئے تو اقتدارپسندفوجی جرنیلوں نے جمہوریت کے نعرے لگانے والے سیکولراورلبرل طبقہ کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ملک کو ایک بارپھر آمریت کی راہ پر ڈال دیا۔ ملک کی سب سے بڑی جماعت اخوان المسلمون اور دیگر انقلابی گروہوںکی بھرپورجدوجہد کے نتیجے میں عشروں سے اقتدارپر مسلط ڈکٹیٹر حسنی مبارک فروری2011ء میں ایوان اقتدار سے نکل بھاگے تو فوج کی سپریم کونسل نے عبوری اقتدارسنبھال لیا۔ فوجی سپریم کونسل نے پہلے مرحلہ میں ایوان زیریں اور ایوان بالاکے انتخابات منعقد کرائے، یہ جنوری2012ء میں مکمل ہوئے ۔ دونوں ایوانوں میںقریباً تین چوتھائی سیٹیں اسلام پسند اخوان المسلمون اور النور کے حصے میں آئیں جبکہ سیکولر و لبرل جماعتیں مکمل طورپر ناکام رہیں۔حسنی مبارک کے ساتھیوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ مئی2012ء میں صدارتی انتخاب منعقد ...

تعلیم وتربیت کے اعلیٰ معیار کا طلسم پاش پاش؛ ایلیٹ یونیورسٹیوں میں داخلے کا مہا فراڈ

’’پیسہ بعض چیزیں خرید سکتا ہے۔ مگرچھوٹی چھوٹی باتیں ہی انسان کی زندگی کو پُرلطف اور خوشگوار بناتی ہیں۔‘‘ ( سباسٹین ویٹل‘ ورلڈ چمپئن فار مولا ون ریس) ٭٭ چھپن سالہ فلیسٹی ہوفمین جانی پہچانی امریکی اداکارہ ہے۔ 2006ء میں فلم ’’ٹرانز امریکا‘‘ (Transamerica) میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ۔ تاہم اسے بین الاقوامی شہرت ٹی وی ڈرامہ سریز ’’Desperate Housewives  ‘‘سے ملی جو 2004ء تا2012ء جاری رہی۔ فلیسٹی نے 1997ء میں اداکار ولیم ہوفمین میکے سے شادی کی تھی۔ وہ دو بیٹیوں کی ماں ہے۔ اواخر 2016ء میں فلیسٹی کی بڑی بیٹی صوفیہ نے SATامتحان دیا تاکہ اسے اپنے وطن کی کسی بہترین یونیورسٹی میں داخلہ مل سکے۔ مگر امتحان میں صوفیہ کے اچھے نمبر نہیں آئے۔ یوں وہ کسی اچھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے محروم رہی۔ جبکہ فلیسٹی ہوفمین کی شدید خواہش تھی کہ اس کی بیٹی ’’آئیوی لیگ‘‘ (Ivy League)میں شامل کسی یونیورسٹی ہی میں تعلیم پائے۔ (امریکا میں سات ایلیٹ یونیورسٹیوں یعنی براؤن ‘ کولمبیا‘ کورنیل‘ ہارورڈ‘ پنسلوانیا‘ پرنسٹن ‘ ئیل اور ڈراٹماؤتھ کالج کا مجموعہ آئیوی لیگ کہلاتا ہے...