Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2019

سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیر معمولی حالات میں ایک غیر معمولی قدم تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ نتائج بھی دیئے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ توسیع ضروری تھی اور اب بھی بہت اچھا ہو گا کہ یہ توسیع دوبارہ دی جائے لیکن یہ اس صورت میں ممکن نہیں کہ اگر اس معاملے پر قومی اتفاقِ رائے نہ ہو جیسا کہ قومی ایکشن پلان کے وقت تھا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اس معاملے پر اتفاقِ رائے پر منحصر ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر اس پر اتفاقِ رائے ہوتا ہے تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہو گی۔ اگر باقی ج...

مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا، شہبازشریف

 لاہور:  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے‘! حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے! — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 1, 2019 واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ The post مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YEmkCY

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر

 لاہور:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 9, 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے اسے کالعدم قراد دیا جائے۔ The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JQcgmS

ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا

 راولپنڈی:  ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ بے دخل پاکستانی ترکی سے براستہ شارجہ اسلام آباد خصوصی طیارے میں پہنچے ہیں۔ 31 افراد کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی اسمگلنگ منتقل کردیا جب کہ 16 افراد کو ایف آئی اے حکام کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔   The post ترکی نے غیرقانونی طورپرمقیم 47 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FQfFhH

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہیں۔ پلوامہ اور شوپیاں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے متعلق عوام تک معلومات کی رسائی روکنے کے لیے انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔ دوسری جانب ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ اور ویر ناگ میں بھی قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YEwTWD

کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

کراچی:  سندھ بھر میں نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں، شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری) سائنس گروپ اور دوپہر کی شفٹ میں نہم و دہم جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لیے جارہے ہیں، چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ رواں سال نویں اور دسویں کلاس کے لیے مجموعی طور پر 3لاکھ 67ہزار606 طلبہ و طالبات سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے جبکہ اس سال 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔رواں سال نویں جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ58ہزار 680 جبکہ دسویں جماعت میں ایک لاکھ 63ہزار 371 امیدوار شریک ہو رہے ہیں جس میں لڑکیوں کے لیے 167اور لڑکوں کے لیے 198امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جنرل گروپ کے امتحانات میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھاکہ امسال سال بورڈ آفس سے پہلے ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جا چکے تھے جبکہ نئے شیڈول کے مطابق طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیٹ شیٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پ...

پاکستان میں بینک سے قرض لینے کا رجحان دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، عالمی بینک

 اسلام آباد:  عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں بینک سے قرض لینے کا رجحان خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے۔  ورلڈ بینک کے ڈیٹا میں  شامل کمرشل بینکوں کے 2006 سے لے کر 2018 تک ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں ہر ایک لاکھ بالغ افراد میں سے صرف 26 افراد بینک سے قرض لیتے ہیں۔ پاکستان کے مقابلے میں بنگلادیش اور تھائی لینڈ میں یہ شرح بالترتیب 87 اور 254 ہے۔ ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ 2009 کے بعد سے پاکستان میں قرض داروں کی تعداد گھٹتی چلی جارہی ہے جو خراب معاشی صورت حال کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کے برعکس بنگلادیش میں قرض داروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور اسی تناسب سے وہاں غربت میں کمی آرہی ہے۔ چناں چہ قرض داروں میں اضافہ کرکے عوام کے معیار زندگی میں بہتری ممکن ہے۔ مگر پاکستان میں حکومت مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے بھاری قرضے حاصل کرلیتی ہے جس کی وجہ سے عوام الناس اور اداروں کو قرض دینے کے لیے بینکوں کے پاس برائے نام رقم بچتی ہے۔ کمرشل بینک بھی عام لوگوں کی نسبت حکومت کو قرض دینے میں زیادہ سہولت ...

ملک بھر میں ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا

 راولپنڈی:  چیف جسٹس پاکستان کے ویژن کے مطابق سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ملک بھر کے تمام 114 اضلاع میں ماڈل کورٹس نے آج سے کام کا آغاز کردیا۔ ماڈل کورٹس میں صرف قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوگی، پہلے مرحلے میں پرانے کیسوں سے آغاز ہوگا، ان عدالتوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہوگی مانیٹرنگ کے لیے باقاعدہ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر مقرر کیے گئے ہیں ان عدالتوں میں تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری پولیس کے سپردکی گئی ہے ان تمام عدالتوں میں آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ان تمام عدالتوں میں بڑی اسکرین، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ان عدالتوں کی روزانہ کی کارروائی مانیٹر کی جائے گی، یہ عدالتیں قتل اور منشیات کے فیصلے دنوں میں کریں گی ان عدالتوں میں کسی بھی صورت التوا نہیں دیا جائے گا، تمام ججز کو اضافی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، ان عدالتوں کی کارکردگی جانچنے اور سستے، فوری انصاف کی فراہ...

30 لاکھ افراد لے جاکر اسلام آباد جام کردینگے، مولانا فضل الرحمان

سرگودھا:  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری جنگ امریت کے خلاف ہے، ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں، جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے جام کردیں گے، جب 30 لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے، ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا، اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ بڑی بڑی پارٹیاں مصلحت کا شکار ہو رہی ہیں، یہ لوگ اپنے کیسوں کو اولیت دیتے ہیں جبکہ عوامی مسائل کو دوسرے نمبر پر رکھتے ہیں، اپنی ناکامیوں کو اٹھارویں ترمیم پر ڈالا جا رہا ہے، اگر اس ترمیم کو چھیڑا گیا تو پھر صوبائی نفرت سر اٹھائے گی، آئین کو نہ چھیڑا جائے، اگر آئین کو چھیڑنا ہے تو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا...

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تیار،اداروں کی فوری تحلیل کا امکان

 راولپنڈی:   پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تیار کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے یہ ڈرافٹ اس ماہ اپریل میں پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا۔ اس نئے بلدیاتی نظام کے بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس فوری لاگو کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور موجودہ بلدیاتی اداروں کی بھی فوری تحلیل کا امکان ہے۔ نئے بلدیاتی انتخابات بھی اسی سال ستمبر تا اکتوبر میں متوقع ہیں۔ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری عدنان چوہدری نے رابطہ پر ’’ایکسپریس‘‘ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کو انتہائی عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے، اس میں بلدیاتی نظام کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔ تمام ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام پر پنجاب اور وفاق کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، بلدیاتی نظام کا تیار ڈرافٹ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پہلے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ The post پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام تیار،اداروں کی فوری تحلیل کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OBi...

آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا

 راولپنڈی:  آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا حصہ بنا جاسکتا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ نامی گیم ایک آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح اپنے مشن انجام دیتا ہے۔ درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والے اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے اور دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر عین فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔ How your soldiers fight? Experience it for yourselves …. Glorious Resolve https://t.co/KS6Lu1jqzV https://t.co/1FuIa5XqZd pic.twitter.com/zWny9agZPX — Asif Ghafoor (@peaceforchange) March 30, 2019 بڑی حد تک اس کا پس منظر عین اسی طرح بنایا گیا ہے جس طرح ہماری افواج کو خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور ضربِ عضب کے درمیان واقعات پیش آئے ہیں۔ اس گیم میں آپ پہاڑ...

کراچی کے نوجوان کا کارنامہ، ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن بنالی

کراچی کے کم عمر نوجوان نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے موبائل سیکیورٹی ایپلی کیشن   کرائٹر ( CRIGHTER)  متعارف کرادی۔ گوگل پلے اسٹور پر CRIGHTER کے نام سے موجود ایپلی کیشن کو اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی ہوئی یہ ایپلی کیشن کسی ناخوشگوار واقعہ، اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال میں تین مرتبہ پاور بٹن کو مسلسل پریس کرنے پر لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویرمخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہل خانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہوجاتی ہے۔ کم عمر ترین گیم ڈیولپر کا اعزاز رکھنے والے گلستان جوہر کے رہائشی 18 سالہ فیض اﷲ آرائیں آٹھویں جماعت میں جمپ اینڈ کیچ نامی گیم تیار کر چکے ہیں جسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی جب کہ فیضﷲ نے اپنی نئی ایپلی کیشن بارے میں بتایا کہ اس ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد صارفین کو ہنگامی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو ان کی لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے اس ایپلی کیشن کی مدد سے ان علاقوں کی بھی نش...

نوجوان کو موبائل فون پر لڑکی سے دوستی کے بعد شادی کرنا مہنگا پڑگیا

 کراچی:  نیلم کالونی کلفٹن کے رہائشی حنیف کو موبائل فون پر لڑکی سے دوستی اور کورٹ میرج زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر گئی۔ نیلم کالونی کلفٹن کے رہائشی نوجوان حنیف نے اپنے چوکیدار سے ایک لڑکی نسرین کا نمبر حاصل کرکے موبائل فون پر اس سے دوستی کی اور دسمبر 2018 کو پہلی ملاقات کے محض 12 روز بعد ہی نسرین سے کورٹ میرج کرلی۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان حنیف نے بتایا کہ اس کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور کئی برس سے کراچی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے، پیشے کے اعتبار سے وہ مستری ہے جب کہ لڑکی نسرین بنگلوں میں کام کرتی تھی اور اس کا آبائی تعلق وہاڑی سے تھا، شادی کے بعد بھی دونوں ہنسی خوشی رہ رہے تھے کہ شادی کے کچھ دن بعد نسرین نے گاؤں جانے کی خواہش ظاہر کی اور بتایا کہ اس کی ماں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر حنیف نے اسے جانے کی اجازت دے دی۔ حنیف کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر اس نے نسرین کو ایک لاکھ روپے مالیت سے زائد کے طلائی زیورات دیے تھے، 13 فروری کی صبح حنیف اپنے کام پر چلا گیا لیکن جب شام کو واپس آیا تو گھر میں تالہ لگا ہوا تھا، اس نے نسرین کا نمب...

جرمن سفیر پی آئی اے کی کارکردگی کے معترف

 اسلام آباد:  پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے قومی فضائی کمپنی  پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے لیے فضائی سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے جرمن سفیر نے پی آئی اے کے طیارے میں عملے کے ساتھ ایک سیلفی ٹوئٹر پر شیئر کی، اس خوشگوار سیلفی میں جرمن سفیر نے پی آئی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو جاتے ہوئے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ سفر بہترین رہا اور گفت و شنید بھی اچھی رہی۔ یہ بھی پڑھیں:  جرمنی کے سفیرکی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف مارٹن کوبلر نے پی آئی اے  پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد کے عمل کو سراہتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے فلائٹس بروقت رہیں اور عملے کا برتاؤ بھی دوستانہ رہا، اس سلسلے کو برقرار رکھا جائے۔ سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت امیج  پروان چڑھانے کے لیے جرمن سفیر اکثراپنی ٹویٹس میں پاکستانی ثقافت، خوبصورتی اور دلکشی کو اجاگر کرتے ہیں تاہم بسا اوقات وہ خامیوں اور خرابیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔ Great to have followers among #P...

پانچ سو سال پرانے تاریخی کنویں اپنی حیثیت کھونے لگے

پشاور سے پنجاب جاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر پانچ سو سال پرانے پانی کے لیے بنائے گئے کنوئیں تاریخی حیثیت کھونے لگے، شیر شاہ سوری کے وقتوں میں بنائے گئے اب چند کنویں باقی رہ گئے ہیں جس پر توجہ دی جائے تو یہ تاریخی اثاثہ بن سکتے ہیں۔ پانچ سو سال قبل افغانستان سے قافلے پشاور سے ہوکر پنجاب کی جانب جاتے تھے تو جی ٹی روڈ پر پانی کا انتظام ان کی کنوؤں کے ذریعے کیا جاتا جہاں سے گزرنے والے مسافر نہ صرف پانی پیتے بلکہ سفر کے استعمال کرنے والے گھوڑوں کو بھی یہی پر آرام کے لیے ٹھرایا جاتا تھا۔ یہ تاریخی کنویں عدم توجہی کے باعث اب اپنی تاریخی حیثیت کھونے لگی ہیں اور چند کنویں نوشہرہ کے مقام پر رہ گئے ہیں۔ ان تاریخی کنووں کی حالت بھی بہتر نہیں رہی، کنویں گندگی سے بھرے ہیں اور صفائی کا مناسب بندوبست بھی نہیں، ان تاریخی کنوؤں پر توجہ دی جائے تو یہ مقامی سیاحت کے لیے بہترین مقام بن سکتے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نواز الدین کا کہنا ہے کہ ان کنوؤں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور جنہیں ان کنوؤں کے بارے میں علم ہے وہ یہاں پکنک منانے کے لیے بھی آتے ہیں۔ ان مقامات کو مزید فروغ دینے اور سہولیات فراہم کرنے ک...

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

 اسلام آباد:  حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا مگر وہ بھی 6 روپے مہنگا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 3،3 روپے فی لیٹر اضافہ گیا ہے۔ The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FOlITO

خیبرپختون خوا میں تاریخی مقامات کو محکمہ آثار قدیمہ نے آمدنی کا ذریعہ بنا دیا

پشاور:  خیبر پختون خواہ میں قدیمی اور تاریخی مقامات کو محکمہ آثار قدیمہ نے آمدنی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے میں کئی ایسے تاریخی اور قدیمی مقامات ہیں جہاں سیر و تفریح کے لئے آنے والے افراد ان مقامات پر تصاویر بناکر اس لمحے کو محفوظ بنا لیتے ہیں، پشاور کا سیٹھی ہاؤس اورعجائب گھر ایسے مقامات ہیں جہاں نہ صرف غیر ملکی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی اس کی تاریخی حیثیت جاننے کے لیے دورے کرتے ہیں اور محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ کی جانب سے ماضی میں ان تاریخی مقامات کے دورے کرائے جاتے رہے ہیں۔ ان مقامات پر کئی اشتہاری کمپنیاں فوٹو شوٹ بھی کرچکی ہیں لیکن اب محکمہ کی جانب سے ان تاریخی مقامات پر عکس بندی کے لیے فیس مقرر کردی گئی ہے اشتہار بنانے یا دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ ہو اس کے لئے اب 30 ہزار روپے جمع کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے محکمے کو کافی آمدنی ہونے لگی ہے حال ہی میں معروف اداکاراہ مائرہ خان بھی شوٹنگ کے لیے یہاں آئیں جس کے لئے سیٹھی ہاؤس اور عجائب گھر میں شوٹنگ کے لیے 30 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے دورے کے لیے 10 روپے جب کہ غیر ملکیوں ...

یوکرائن کی مصورہ نے احتجاجاً صدر کی تصویر ٹافیوں کے ریپرز سے بنا ڈالی

کیف:  خاتون فنکاراؤں نے بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’بد عنوانی کا چہرہ‘ کا نام دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں صدارتی انتخابات کا آج پہلا مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے، دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ ہوگا۔  جہاں کچھ شہری اپنے صدر سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اختلاف رکھنے والے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یوکرائن کی دو فنکاراؤں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کرکے کرپشن الزامات میں الجھے صدر پیٹرو پوروشینکو کا پورٹریٹ بنایا ہے۔ اس تصویر کو بنانے میں 20 کلو ریپرز استعمال ہوئے ہیں اور یہ ریپرز ان ٹافیوں سے لیے گئے ہیں جس کے مالک پوروشینکو خود ہیں۔ فنکاروں نے ٹافی کے ریپرز کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہ دی کہ بلند و بانگ دعوؤں کے نتیجے کے طور پر بہلاوے کو ٹافی تک بھی نہ ملی بلکہ عوام کو صرف ریپرز پر ہی ٹرخا دیا گیا۔ مصورہ داریا مارچینکو کا کہنا تھا کہ اس تصویر کا عنوان ’بدعنوانی کا چہرہ‘ ہے جس کے معنی یہ ہے کہ یوکرائنی عوام جو کسی بچے کی طرح ملک میں جمہوریت کے خواہش مند تھے، ...

برطانوی شاہی خاندان میں ’’لیڈی ڈیانا‘‘ کی آمد متوقع

برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ پرنس ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے ہاں جونیئر لیڈی ڈیانا کی آمد متوقع کی جارہی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال گزر چکے ہیں تاہم آج بھی اُن کا کوئی ثانی نہیں اور نہ آج تک کوئی بھی وہ مقام اور شہرت حاصل کر سکا جو لیڈی ڈیانا کو حاصل تھی جب کہ شاہی خاندان میں ایک بار پھر لیڈی ڈیانا کی آمد متوقع ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان کے گھر لڑکی کی صورت میں ننھے مہمان کی آمد متوقع  ہے جس کا نام آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے نام پر رکھا جائے گا جب کہ برطانوی خاندان کی جانب سے نئے مہمان کی جنس کو اب تک راز میں رکھا گیا ہےاور اس حوالے سے کسی قسم کی  تصدیق اور تردید نہیں کی گئی ہے۔ طبی ماہرین کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ پرنس ہیری کے ہاں پہلی اولاد لڑکی ہوگی جب کہ سٹے بازوں نے بھی اس بات پر سٹہ لگانا شروع کردیا ہے کہ نیا آنے والا مہمان لڑکی ہے جس کا نام ڈیانا رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا  شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ تھیں جوکہ 1997 ...

دبئی میں قرآن پارک کا افتتاح کردیا گیا

دبئی میں دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جب کہ پارک میں عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ پارک ساٹھ ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں قرآن پاک میں ذکر کردہ تمام پودے اور درخت لگائے گئے ہیں، پارک میں فوارے،جھیلیں، سائیکلنگ اور رننگ ٹریک جبکہ بچوں کیلئے کھیلوں کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پارک بنانے کا مقصد عوام کو قرآن پاک کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے ساتھ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ The post دبئی میں قرآن پارک کا افتتاح کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FNZOjI

سلوواکیہ میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب

براٹیسلاوا:  سلوواکیہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پہلی بار ایک خاتون نے میدان مار لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلوواکیہ کے عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایک لبرل قانون دان خاتون زوزانا کپوٹووا کو صدر منتخب کرلیا ہے، وہ سلوواکیہ پہلی خاتون صدر ہیں۔ سلوواکیہ کی غیر پارلیمانی جماعت پروگرسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ زوزوانا نے حکمراں جماعت کے حمایت یافتہ مروس سیف کووک کو شکست دی۔ خاتون صدر کو 58.3 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے مدمقابل مروس سیف کووک کو 41.7 فیصد ووٹ ملے۔ سلوواکیہ کی نو منتخب صدر یورپی یونین مخالفت نظریات رکھتی ہیں جو کہ تیزی سے سلوواکیہ میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ نو منتخب صدر کی کامیابی میں یورپی یونین مخالف نظریات کے علاوہ حکمراں جماعت کی کرپشن کے خلاف عوام کا شدید غصہ بھی شامل ہے۔ حکمراں جماعت کے خلاف عوامی غصے کو ہوا اس وقت ملی جب ایک سال قبل ہائی پروفائل کرپشن کیس کو آشکار کرنے والے صحافی کو ان کی منگیتر کے ہمراہ گھر میں قتل کردیا گیا تھا۔   The post سلوواکیہ میں پہلی بار ایک خاتون صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو . ...

مارک زکر برگ نے نفرت و تشدد آمیز مواد کے خاتمے کیلیے اقوام عالم سے مدد طلب کرلی

 واشنگٹن:  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انٹرنیٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے لیے حالات کے موافق نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے کالم میں فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے اقوام عالم سے انٹرنیٹ کے لیے نئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کے تحفظ، ڈیٹا کی پرائیویسی اور نفرت آمیز مواد کے خاتمے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہو۔ مارک زکر برگ نے مزید لکھا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی عالمی صورت حال حکومتوں اور انٹرنیٹ کے نگران اداروں کے فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے اور ان دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ محض سماجی رابطے کی ویب سائٹس تن تنہا یہ قواعد و ضوابط مرتب نہیں کرسکتیں جسے اب ازسر نو شروع کیا جانا چاہیے۔ فیس بک کے مالک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے لکھا کہ فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹ کی کمپنیوں پر ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے اور ان کمپنیوں کو روز مرہ کے ابھرتے مسائل کی وجہ سے شدید دباؤ کا سامنا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نفرت آمیز مواد، سیاسی اشتہار...

چین میں دھاتوں کی فیکٹری میں دھماکا، 7 ملازمین ہلاک

شنگھائی:  چین میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنگھائی کے نزدیک دھاتیں تیار کرنے والی فیکٹری میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 7 ملازمین ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب  کمپنی میں لوہے کو پگھلانے کے لیے بھٹی میں ڈالا جا رہا تھا، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ شعلے آسمان کو چھونے لگے، فیکٹری کے اطراف کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا جب کہ فیکٹری سے آتش گیر مادہ ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں احتیاطی تدابیر اور سیفٹی کے ضوابط ناقص تصور کیے جاتے ہیں۔ رواں ماہ ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے اس سے قبل شنڈونگ صوبے کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد اور صوبے جیانگسو کی کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 78 افراد ہلاک اور 650 زخمی ہو گئے تھے۔ The post چین میں دھاتوں کی فیکٹری میں دھماکا، 7 ملازمین ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ...

لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری سیکشن کا افتتاح کردیا گیا

 لاہور:  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری سیکشن کا افتتاح کردیا۔ ملتان اورلاہورکےدرمیان سفرکرنےوالوں کی آسانیوں میں اضافہ ہوگیا، کم وقت میں آرام دہ سفرکے لیے موٹر وے ایم تھری سیکشن کا افتتاح کردیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبہ تین سال دو ماہ کی مدت میں مکمل ہوا، ایم تھری کی حدود کا سگیاں پل لاہور سے  آغاز ہوگااور سفر کرنے والے شرقپور، جڑانوالہ ، پیر محل سے ہوتے ہوئے عبدالحکیم انٹرچینج کے راستے ملتان پہنچیں گے جب کہ ایم تھری میں مویشیوں کےلیے دو سو ایک گزرگاہیں بھی ہیں۔ The post لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری سیکشن کا افتتاح کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TMjjfY

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ فوجی طاقت اس کا حل ہے، بھارتی صحافی

دوحا:  بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں کے باعث بھارت میں انتہا پسندی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور انہی متنازع پالیسیوں کے باعث کشمیر میں بھی حالات خراب ہوئے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف بھارتی دانشور، مصنفہ اور صحافی ارون دھتی رائے نے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے اور نہ ہی کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس مسئلے کو وہاں کی عوام پر چھوڑ دیا جائے۔ مودی سرکار کی منافقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت انتہا پسندی کا شکار ہو گیا اور بھارتی میڈیا سے لیکر عوام تک جنگی جنون میں مبتلا ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں  خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسان، عدالتی نظام، تاجر اور طلباء سب پریشان ہیں کوئی بھی حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ تاہم بھارتی انتخابات ذات پات کی پیچیدگیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اس لیے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔ The post کشمیر ب...

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک مسافر شدید زخمی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گہری کھائی میں گر مکمل طور تباہ ہوگئی۔ مسافر بس حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو شدید زخمیوں نے اسپتال جاتے ہوئے اور ایک دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایک شدید زخمی کو جموں کے اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مسافر بس حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو اداروں کی مدد سے بس میں پھنسے افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ پر حادثے عام ہیں جس کی بنیادی وجہ ناہموار سڑکیں اور خطرناک موڑ ہیں جب کہ حفاظتی اقدام بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈرائیورز کی غفلت بھی ان حادثات کی بڑی وجہ ہے۔   The post مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے گہری کھائی میں ...

چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے، نعیم الحق

 لاہور:    وزیراعظم کے سیاسی معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے لہذا انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے۔ لاہور میں شجرکاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے تحفہ ہوگا جو ہم چھوڑ کر جائیں گے، آئندہ سالوں میں اربوں کی تعداد میں درخت لگائیں گے، ڈرون منگوا رہے ہیں جو ایک گھنٹے میں ایک لاکھ بیج پھینکیں گے، چین صحراؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے لہذا انہیں چولستان میں بڑی اراضی دیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان روزانہ شجر کاری کا ذکر کرتے ہیں، پرائیویٹ شعبے کو بھی اس کام میں آگے آنا ہے، سو ایکٹر پر اگر چھانگا مانگا جیسا جنگل لگائیں تو لاہور کے لیے بہترین ہوگا، ہر شہر کے اردگرد گرین بیلٹ ہونی چاہیے، اسلام آباد کے گرد گرین بیلٹ کو ہاوسنگ سوسائٹی بنادی گئی ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل مکمل واپس لے لیا گیا ہے جب کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ کہیں ان کے نام کی تختی لگائی جائے، آصف زرداری اور نواز شریف کے کیسز پر قانون کے پابند ہیں، شروع سے موقف ہے کہ ...

مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی خود کشی

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی اس طرح چوبیس گھنٹوں میں خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سولینا میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے سیری کلچر آفس کیمپ میں اہلکار رام فل مینا نے سرکاری رائفل سے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو آرمی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ گزشتہ صبح ضلع بارہ مولا میں بھی انڈیا تبت بارڈر فورس کے ایک اور اہلکار سب انسپکٹر چندر مانی نے بھی اسی طرح خود کشی کرلی تھی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کی خود کشی کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔ ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی ...

بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

جودھ پور:  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت ایک جانب اپنی فوجی طاقت کے حوالے سے بڑھکیں مار رہی ہے تو دوسری جانب اس کے طیاروں کا حال ہے کہ وہ سوکھے پتوں کی طرح گرتے ہی جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک پائلٹ والے مگ 27 یو پی جی طیارے نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کی پرواز کے لیے اڑان بھری ہی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور انجن کی خرابی کو طیارہ حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے۔ طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا جس کے باعث طیارہ گرنے کی جگہ پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں، 3 ہفتوں قبل راجستھان میں ہی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا تھا،اس کے علاوہ فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔ The post بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی ط...

بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف مزاحمت کریں گے، خورشید شاہ

سکھر:  خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف مزاحمت کریں گے۔ سکھر میں کارکنوں اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹم بم بنا کرسرحدوں کی حفاظت کا اعلان کیا تھا، کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، لیکن ہمارے حکمران کشکول اٹھا کر گھومتے ہیں، آج کے حکمران قرضہ لیتے وقت شرماتے نہیں بلکہ مسکراتے ہیں، یہ کہتے تھے کہ مہنگائی کم کریں گے، لوگوں کو روزگار اور غریبوں کو گھر دیں گے، کہاں ہیں یہ ساری چیزیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی خبر ٹی وی پر دیکھی، اس طرح کی حرکت کوئی کم ظرف انسان ہی کر سکتا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے اسی طرح کے کاموں کی ہی توقع کی جا سکتی ہے، ضیاالحق اور پرویز مشرف بھی بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ تھے، موجودہ حکومت بھی مشرف کی بی ٹیم ہے اس لئے وہ بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ ہیں ۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، ان کے نام سے خوف زدہ نام نہاد سیاستدانوں کو ...

حکومت کا سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  حکومت نے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج ریٹائرڈ ہورہی ہیں اور حکومت نے ان کی جگہ سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل محمود اس وقت نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں اور سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ہوا جب کہ خارجہ امور کے مشکل حالات میں تہمینہ جنجوعہ نے بہترین معاونت کی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ عمدہ کارکردگی کی حامل اورذی شعور خاتون ہیں، انھوں نے مشکل خارجہ امور میں مسکراتے ہوئے سامنا کیا، آج وہ ریٹائرڈ ہورہی ہیں۔ The post حکومت کا سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V6fyUp

اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے،فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کی تباہی میں خورشید شاہ کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے اعمال کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور ذوالفقار بھٹو کے ناموں کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباھی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھےجنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2019 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے اداروں میں میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگایا، جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔ The post اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WxEqEH

عمران خان نہ ڈھیل کے قائل ہیں اور نہ ڈھیل پر آمادہ، وزیرخارجہ

ملتان:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے ہیں لیکن عوام مک مکا کی سیاست کے خلاف آج عوام اٹھارہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے، 6 ماہ پہلے (ن) لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے، گٹھ جوڑ کی سیاست کے خلاف لوگ آواز اٹھا رہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ نعرے نہیں ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہیں لہذا ملکی مفاد کے لیے سب کو اکٹھے ہونا ہوگا، اپوزیشن رہنماؤں کو قومی سلامتی امور پر ایک ہونے کی پھر دعوت دیتا ہوں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر لوگ چلا رہےہیں، یہ ماحول کس کا پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر ان حالات میں کس نے کھڑا کیا، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بڑھے گی لیکن سب جانتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کس نے روکے رکھی،  عالمی ما...

آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی اب وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں، ترجمان بلاول

 اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی اور اب وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں۔ اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آمروں نے صوبائی خودمختاری چھینی اور اب وہی کام عمران خان کرنے آئے ہیں، انہیں حکومت میں لانے کا اصل ایجنڈا سامنے آگیا ہے، عمران خان کی زبان پرحقیقت آہی گئی کہ ان کا ہدف اٹھارویں ترمیم ہے، عمران خان اپنی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اٹھارویں ترمیم پر الزام عائد کر رہے ہیں، اٹھارویں ترمیم سے دس سال تک وفاق دیوالیہ نہیں ہوا تواب کیسے ہو گیا ؟، اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور کاروباری طبقے کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے اٹھارویں ترمیم نہیں۔ عمران خان بتائیں کہ ٹیکس وصولیوں میں 450 ارب کے شارٹ فال کی ذمہ دار اٹھارویں ترمیم کیسے ہے؟ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈالر، پیٹرول، بجلی ، گیس، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، بدترین معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے بھی مسئلہ بن چکی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام برداشت نہ ہوناآمرانہ سوچ ...

آرمی چیف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے

 اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی امجد خان کی سربراہی میں 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی جہاں آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور جی ایچ کیو سمیت مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے جب کہ قومی اسمبلی کی 21 رکنی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل   ہیں۔ The post آرمی چیف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OEiXYc

کہ جیل جانا فقط آرزو کی بات نہیں

برطانیہ کی ایک خاتون کو اس عمر میں جیل جانے کا شوق چَرایا ہے جس عمر میں سب جھیل کر آدمی قبر میں جانے کی سوچ رہا ہوتا ہے۔ محترمہ کی عمر ہے 104سال اور نام ہے اینی بروکن بروہے۔ کیئرہوم میں قیام پذیر ان خاتون سے جب ان کی کوئی ایسی خواہش پوچھی گئی جو پوری نہ ہوئی ہو، تو ان کا جواب تھا،’’میری اتنی عمر ہوگئی ہے اور میں نے آج تک کوئی قانون نہیں توڑا، لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ میں جیل جاؤں۔‘‘ انسان کو جو خواہش ہوتی ہے اُس کے حصول کے لیے کوششیں کرتا ہے، تن من دھن کی بازی لگادیتا ہے، مگر ان محترمہ نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے ذرا بھی جتن نہیں کیے، ہمیشہ قانون کا احترام کیا اور پھر جیل جانے کی آرزو کرتی رہیں۔ ان بی بی کو کون سمجھائے کہ جیل جانا فقط آرزو کی بات نہیں۔ برطانیہ کا پتا نہیں، لیکن پاکستان میں داخلِ زنداں ہونا وہ واحد معاملہ ہے جہاں غریبوں کو امیروں سے کہیں زیادہ مواقع حاصل ہیں۔ پاکستان می غریب آتے جاتے جیل جاسکتا ہے، اس کی جیل یاترا کے لیے بجلی کا کُنڈا اور بھری ہوئی سگریٹ کا ایک سُٹا لگانا ہی کافی ہے، کسی پولیس والے کو گھور کے دیکھ لینا بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچا سکتا ہے، لیک...

سبزیوں سے سُر نکلے؛ موسیقی کی دنیا میں حیرت انگیز انقلاب

The Vegetable Orchestra ایک میوزیکل گروپ ہے، جس کا تعلق ویانا سے ہے جسے Das erste Wiener Gemüseorchester بھی کہا جاتا ہے، یہ پہلا ویانا ویجیٹیبل آرکسٹرا یا ویانا ویجیٹیبل آرکسٹرا ہے جس کے میوزیکل گروپ میں تمام آلات موسیقی مکمل طور پر تازہ سبزیوں سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے اہم اور نادر اقسام کے آلات موسیقی ہیں جو موسیقی کی دنیا میں بڑے انوکھے انداز سے اپنے فن کی ترجمانی کررہے ہیں اور ان انوکھے آلات کی کارکردگی دیکھ کر ایک دنیا حیران ہورہی ہے۔ اس گروپ کی داغ بیل 1998 میں ڈالی گئی تھی اور یہ پورا گروپ دس میوزیشییئنز پر مشتمل ہے جن میں ایک خانساماں اور ایک ساؤنڈ ٹیکنیشیئن قابل ذکر ہے۔ اس طائفے کے دیگر ارکان مختلف فنی شعبوں میں متحرک ہیں مثال کے طور پر ان میں تربیت یافتہ میوزیشیئنز بھی ہیں، زبردست شاعر بھی، مجسمہ ساز بھی ہیں، میڈیا آرٹسٹ بھی، ڈیزائنرز بھی اور آرکیٹیکٹ بھی اور ان سبھی نے اس انوکھے تصور پر خوب جم کر کام کیا ہے اور مسلسل کررہے ہیں اور اپنے نادر پراجیکٹ کو ساری دنیا سے متعارف کرار ہے ہیں۔ ان لوگوں کی بین المضامین اپروچ یہ ہے کہ یہ نہ صرف اپنے کام پر مسلسل ر...

بستر پر مسلسل 60 دن تک لیٹنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالر انعام

 واشنگٹن:  خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے مسلسل 60 دن تک بستر پر لیٹنے کے چیلنج کو کامیابی سے پورا کرنے والوں کو 18 ہزار 5 سو ڈالر کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا نے خلائی مشن پر جانے والے خلاء نوردوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے عام شہریوں کو ایک چیلنج کی پیشکش کی ہے جس میں شہریوں کو جرمنی کے ایرو اسپیس سینٹر میں 60 دن ایک بستر پر لیٹے ہوئے گزارنے ہوں گے۔ ناسا نے کامیاب امیدواروں کے لیے 18 ہزار 5 سو ڈالر کی انعامی رقم کے علاوہ  سرٹیفیکٹس بھی دینے کا اعلان کیا ہے اور ممکنہ طور پر منتخب امیدواروں کو خلاء میں بھی بھیجا جائے۔ یہ چیلنج 89 دنوں پر محیط ہے جس میں سے 60 دن مسلسل ایک بستر پر لیٹا رہنا ہوگا اور بقیہ دن میں دیگر معمولات انجام دینا ہوں گے۔ سائنس دانوں کی زیر نگرانی 20 شہری اس چیلنج میں حصہ لے سکتے ہیں جن کے لیے ڈاکٹر، سائیکو تھراپی، ماہر غذائیت اور سائنس دانوں کی معاون ٹیم بھی ہمہ وقت موجود ہوگی۔ شرکاء کے دل کی دھڑکن کو جانچنے اور فشار خون کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔ ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس میں کشش ثقل نہ ہونے کے باعث خلاء نوردوں کی ٹانگوں میں...

جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار

برلن:  جرمنی میں پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبر اجنسی کے مطابق جرمنی کی پولیس نے مختلف شہروں سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لئے گئے تمام افراد مسلمان ہیں، ان میں سے ایک تاجک شہری شامل ہے جب کہ دیگر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ان تمام افراد پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں استغاثہ کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم جاری بیان میں نا تو کسی مخصوص مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے اور نہ ہی زیر حراست افراد کے داعش کے ساتھ روابط کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔ The post جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FLlLQ6

ہے جرم ِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات؛ مقتول بھی ہم، مجرم بھی ہم

15 مارچ 2019 مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔نیوزی لینڈ جیسے پُر امن ملک میں بھی دو مساجد میں مسلمان نمازیوں کو سفید فام دہشتگرد نے بے دریخ فائرنگ کرکے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، اس دلخراش واقعہ میں 50 سے زائد مسلمان شہید ہوئے۔اس میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے، یورپی راہنماؤں نے رسمی بیانات دئیے۔ آہستہ آہستہ یہ المناک اور دلخراش واقعہ بھی وقت کی دھول میں گم ہو جائے گا، اگر یہی واقعہ غیر مسلموں کے خلاف ہوتا اور اس میں کوئی مسلمان ملوث ہوتا تو دنیا میں کہرام مچ گیا ہوتا اور مسلمان ممالک پر حملہ کر دیا جاتا۔ مگر۔۔۔؟ مقبوضہ کشمیر میں 1989سے لے کر اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد مسلمان کشمیریوں کو شہید کیاجا چکا ہے۔ 2 لاکھ سے زائد زخمی ہوئے، ان میں سے کم از کم سات ہزارکشمیری مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں، 2016 سے لے کر اب تک پیلیٹ گنز کے استعمال سے ساڑھے پانچ ہزار لوگ اندھے ہو چکے ہیں ۔ جولائی 2016 میں حزب المجاہدین کے کمانڈ ربرہان وانی کی شہاد ت سے تحریک آزادی میں نیا موڑ پیدا ہوا تھا۔ جولائی 2016 سے اب تک تقریباً 6344 کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔ کشمیر میں ساڑھے سات لاکھ بھارتی فوجی ...

سانحہ کرائسٹ چرچ ہمیں سبق دے گیا نفرت کا مقابلہ محبت سے!

جنوبی افریقہ کے لیجنڈری رہنما، نیلسن منڈیلا کا خوبصورت قول ہے ’’کوئی بھی انسان اس طرح پیدا نہیں ہوتا کہ وہ رنگ، نسل یا زبان کی بنیاد پر دوسرے انسانوں سے نفرت کرے… اسے نفرت کرنا سیکھنی پڑتی ہے۔ اگر ایک انسان نفرت کرنا سیکھ سکتا ہے، تو اسے محبت کرنا بھی سکھایا جاسکتا ہے۔ محبت کو اپنانا ویسے بھی آسان ہے کہ انسان کا دل قدرتی طور پر اسی کی جانب کھنچتا ہے۔‘‘ یہ حقیقت ہے کہ نفرت کے مقابلے میں محبت کہیں زیادہ طاقتور جذبہ ہے۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کے بعد پوری دنیا میں اسی جذبے کی فقید المثال کارفرمائی نظر آئی۔ اپنے پرائے سبھی نے نفرت کے ہرکارے، برینٹن ٹیرنٹ کے اقدام کی مذمت کی اور اسے اور اس کی طرز فکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دنیائے مغرب میں قوم پرست اور انتہا پسند اس کی تعریف میں رطب للسان رہے مگر ان کی تعداد آٹے میں نمک برابر تھی۔ دنیائے اسلام میں یہ تاثر جنم لے چکا تھا کہ کوئی مغربی باشندہ قتل عام کا ارتکاب کرے تو اسے مغربی میڈیا میں ’’جنونی‘‘، ’’پاگل‘‘ اور ’’لون و لف‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس بات کا چرچا ہوتا ہے کہ یہ ایک انفرادی فعل تھا۔ لیکن جب کوئی مسلمان کسی بھی ردعمل میں فائر...