Skip to main content

دنیا کا سب سے پہلا بوئنگ 777 میوزیم کی زینت بن گیا

ایری زونا: دنیا کے سب سے پہلے بوئنگ 777 طیارے کو 24 سال پورے ہونے پر ایری زونا کے میوزیم میں رکھ  دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق  مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777 اپنی فضائی زندگی کے 24 سال کامیابی سے پورے کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ 777 کا اولین ماڈل تھا۔ یہ دو جیٹ انجن والا اس وقت دنیا کا سب بڑا جہاز تھا جس میں 314 سے 396 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔

Airizona 2

طیارے کو کیتھے پیسیفک سے معاہدے کے بعد امریکی ریاست ایری زونا کے ’پیما ایئر اینڈ اسپیس میوزیم‘ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں یہ منفرد طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا۔ بوئنگ 777 مسافر بردار طیاروں میں سے 1994ء میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل تھا۔

Airizona 3

اس طیارے نے 24 برس میں 20 ہزار 5 سو 19 پروازیں بھریں اور 49 ہزار 6 سو 87 گھنٹے فضاء میں گزارے۔ فضائی عمر پوری ہونے کے بعد مئی 2018ء میں اسے ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا تاہم یہ اب بھی مضبوط اور مکمل طور پر ٹھیک طرح کام کر رہا ہے۔

Airizona 4

ایریزونا کے میوزیم ’ پیما ایئر اینڈ اسپیس‘ میں اس وقت میعاد پوری کرنے والے 300 کے قریب طیارے موجود ہیں جن میں نایاب طیارے اور فوجی جہاز بھی شامل ہیں۔ یہ میوزیم 26 سو ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔

Airizona 5

ایریزونا کے اس میوزیم کا انتظام امریکی فوج اور مقامی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔ میوزیم دیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک خصوصی بس بک کرائی جاتی ہے جو ریل گاڑی کی طرح مختلف کھلے ڈبوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ بس میں لوگوں کو ایک گھنٹے تک میوزیم کا دورہ کرایا جاتا ہے۔

The post دنیا کا سب سے پہلا بوئنگ 777 میوزیم کی زینت بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xQDTnk

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...