اسلام آباد : پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعطم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا۔ ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنس دائرکرنے کا حکم دے دیا، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نیب 6 ہفتے میں ریفرنس دائر کرے، جب کہ ریفرنس لندن فلیٹس کے حوالے سے دائر کیا جائے۔ سماء
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تمام مواد احتساب عدالت کو بھجوایا جائے گا اور نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ عدالت نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا، جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تمام مواد احتساب عدالت کو بھجوایا جائے گا اور نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کیخلاف نیب ریفرنس دائر کیا جائے، نیب 6 ہفتے میں ریفرنس دائر کرے، فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس لندن فلیٹس کے حوالے سے دائر کیا جائے۔
فیصلہ سننے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، عارف علوی، شیریں مزاری، شفقت محمود، بابر اعوان، فواد چودھری، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما میاں عتیق کے علاوہ دیگر سیاسی رہنما بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے تاہم چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ نہیں آئے۔ سماء