Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2015

اب لیبیا میں مکمل جمہوریت آچکی اور لیبیا جمہوریت کے مزے لے رہا ہے !!

معمر قذافی لیبیا کے "ظالم ڈکٹیٹر" معمر قذافی کے عوام پر ڈھائے جانے والے "مظالم" کی تفصیل ۱۔   لیبیا میں بجلی مفت ہے، پورے لیبیا میں کہیں بجلی کا بل نہیں بھیجا جاتا۔۔ ۲۔ سود پر قرض نہیں دیا جاتا، تمام بینک ریاست کی ملکیت تھے اور صفر فیصد سود پر شہریوں کو قرض کی سہولت دیتے تھے۔۔ ۳۔ اپنا گھر لیبیا میں انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا تھا اور اس کے لئے حکومت شہریوں کو مکمل مالی مدد فراہم کرتی تھی۔۔ ۴۔ تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنا نیا گھر بنانے کی مد میں حکومت پچاس ہزار ڈالرز مفت میں فراہم کرتی تھی۔۔ ۵۔ پڑھائی اور علاج کی سہولتیں لیبیا کے تمام شہریوں کو بنا پیسوں کے حاصل ہیں۔ قذافی سے پہلے 25 فیصد لوگ پڑھے لکھے تھے جبکہ آج 83 فیصد لوگ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں۔۔ ۶۔ کسانوں کو زرعی آلات، بیج اور زرعی زمین مفت میں فراہم کی جاتی تھی۔۔ ۷۔ اگر کسی باشندے کو لیبیا میں علاج معالجے یا تعلیم کی صحیح سہولت میسر نہیں تو حکومت بنا کسی خرچے کے بیرون ملک بھجواتی تھی۔۔ ۸۔ لیبا میں اگر کوئی شخص اپنی گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو حکومت 50 فیصد سبسڈی فراہم کرتی تھ...

یمن کے گورنر معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ

یمن کے گورنر معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جب اہل یمن نے حضور  صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ ہمارے ساتھ آپ ایک ایسا آدمی بھیج دیجئے جو صرف امیر ہی نہ ہو، بلکہ معلّم بھی ہو، تو اس موقع پر آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کی نظرمبارک معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پر پڑی، چنانچہ آپ نے ان کو اشارہ کرکے بلایا اور کہا کہ اے معاذ! تم یمن چلے جاؤ تمہاری وہاں ضرورت ہے، پھر آپ نے تبلیغ سے متعلق کچھ نصیحتیں فرمائی اور ان کو وہاں کا گورنر مقرر فرمادیا اور کہا کہ اے معاذ! واپسی میں شاید تم مجھ سے نہ مل سکوگے، یہ سننا تھا کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے آنسو بہہ پڑے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی آنسو شدت محبت کی وجہ سے بہہ پڑے، پھر جب روانہ ہونے لگے، تو حضور  صلی اللہ علیہ وسلم پیدل چل رہے تھے اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سواری پر تھے، حضور  صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ ساتھ چل کر نصیحت بلکہ وصیت فرمارہے تھے، اے معاذ! لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنا، مشکلات پیدا نہ کرنا، انہیں خوشی ومسرت کا پیغام سنانا، ایسی کوئی بات نہ کرنا جس سے انہیں دین سے نفرت ہوجائے۔ اس سفر کا منظر بھی عجیب تھا کہ ...

- یہ چراغ جیسے لمحے یونہی گذر نہ جائیں -

- یہ چراغ جیسے لمحے یونہی گذر نہ جائیں  روزه اسلام كي ايک فرض عبادت بهي هے اور خوش بختوں کے لئے سعادت بهی تقوی ورضا الہی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے اور بندہ کو رب سے قریب کرنے کا وسیلہ بهی ، نفس کی پاکیزگی وطہارت کا ایک قیمتی نسخہ بهی ہے اور خواہشات وشہوات سے حفاظت کاہتهیار بهی ، گناہ ومعصیت کے لئے کفارہ بهی ہے اور عذاب جہنم سے بچاو کے لئے ڈهال بهی ، اخلاق وکردار کو سنوارنے کا ایک انمول آلہ بهی ہے اور سعادت دارین کے حصول کا باعث بهی ، غیض وغضب کے فساد سے حفاظت کا ضامن بهی هے اور زهد و ورع وفکر آخرت کا داعی بهی روزہ اسلام کے پانچ بنیادی فرائض ميں سے ایک اہم فرض ہے  (صحیح بخاری ومسلم)  ماه رمضان شروع ہوتے ہی جنت کے دروازے کهول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے (صحیح بخاری ومسلم)  روزه کا اجر بے حساب ہے ، آدمی کے ہر ایک نیک عمل کا ثواب دس گنا سے لیکر سات سو گنا تک بڑها کر دیا جاتا ہے لیکن روزے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے کی یہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دونگا ، روزہ دار اپنی ساری خواہشات اور ک...