Skip to main content

حضرت عمر بن خطاب رضیاللہ عنہ

خلافت راشدہ کے دوسر ے تاجدار اسالامی تاریخ کی اولوالعزم، عبقری شخصیت ،خُسر رسول ۖ داماد علی المرتضیٰ ، رسالت کے انتہائی قریبی رفیق ، خلافت اسلامیہ کے تاجدار ثانی جن کا مشہور قول ہے کہ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک کُتا بھی پیاسا مر گیا تو عمر سے پوچھا جائے گا اس قدر خوف خدا رکھنے والا راتوں کو جاگ کر رعایا کی خدمت اور جس کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کی تائید میں سورئہ نور کی آیات مبارکہ کا نازل ہونا جس نے اپنی آمد پر مدینہ کی گلیوں میں اعلان کیا ۔کوئی ہے جس نے بچوں کو یتیم کرانا ہو ، بیوی کو بیوہ کرانا
ہو ، ماں باپ کی کمر جھکانا ہو ، آنکھوں کا نورگُم کرانا ہو ،آئے عمر نے محمد رسول اللہ ۖ کی غلامی کا دعویٰ کر لیا ہے آج سے اعلانیہ اذان اور نماز ہوا کرے گی ۔ یہ وہ خلیفہ ثانی ہیں جنہیں اپنی مرضی سے نہ بولنے والے پیغمبر خداۖ نے غلاف کعبہ پکڑ کر دُعا مانگی تھی اے اللہ مجھے عمر بن خطاب عطا فرما دے یا عمرو بن ہشام ۔دعائے رسول کے بعد عمر بن خطاب تلوار گردن میں لٹکائے ہاتھ بندھے سیدھے دروازہ رسول ۖ پر پہنچے صحابہ کرام نے جب یہ آنے کی کیفیت دیکھی تو بارگاہ رسالت میں دست بستہ عرض کی یا رسول اللہ ۖ عمر اس حالت میں آ رہے ہیں تو آپ نے فرمایا انہیں آنے دو ۔نیّت اچھی تو بہتر ورنہ اسی تلوار سے اس کا سر قلم کردیا جائے گا جب بارگاہ رسالت میں عمر بن خطاب حاضر ہوئے دست رسول ۖ پر بیعت کر کے کلمہ طیبہ پڑھا تو فلک شگاف نعروں سے نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند ہوئیں تو ہر طرف بخِِ بخِِ کی صدائیں گونجیں جس عمر بن خطاب کے آنے پر اتنی خوشیاں منائی گئیں جس کے رُعب اور دب دبہ سے دشمنان اسلام اس قدر حواس باختہ ہوتے تھے کہ بے شک یہ مرد قلندر کھلے آسمان تلے تن تنہا تلوار اور کوڑا لٹکا کر آرام کر رہا ہوتا تھا مگر کسی کو یہ جرأ ت نہ ہوتی تھی کہ عمر بن خطاب کا کوڑا یا تلوار اُٹھاتا ۔اسلام کے اس عظیم سپوت کی فتوحات سے اہل باطل اتنے گھبرائے کے سازشوں کا جال بچھا دیا اور ایک ایرانی بد بخت مجوسی ابو لولو فیروز نے یکم محرم الحرام 23 ہجری کو امام عدل و حریت ، خلیفہ راشد، امیر المومنین ، فاتح عرب وعجم پر حملہ کر کے مدینہ منوّرہ میں شہید کر دیا ۔آپ روضہ رسول ۖ میں انحضرت ۖ کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں ۔ اِنّ لِلّلہ ِ وَ انّا اِلیّہ رٰجِعون

 خلافت فاروق اعظم پر ایک نظر


حضرت عمر فاروق نے حضرت ابو بکر کے بعد دس سال چھ ماہ دس دن تک بائیس لاکھ مربع میل زمین پر اسلامی خلافت قائم کی ۔

آپ کے دور میں 3600علاقے فتح ہوئے ۔
آپ کے دور ٩٠٠جامع مساجد اور ٤٠٠٠ عام مسجدیں تعمیر ہوئیں ۔
قیصر و کسریٰ دنیا کی دو بڑی سلطنتوں کا خاتمہ آپ کے دور میں ہو ا ۔
آپ کے عہد میں عدالت کے ایسے بے مثال فیصلے چشم فلک نے دیکھے جن کا چرچا چار وانگ عالم میں پھیل گیا۔
فتوحات عراق ، ایران ،روم ، تُرکستان اور دیگر بلاد عجم پر اسلامی عدل کا پرچم لہرانا سیدنا فاروق اعظم کا بے مثال کارنامہ ہے ۔

حضرت عمر فاروق کے زریں اور درخشندہ عہد پر کئی غیر مسلم بھی آپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

حقیقت میں آنحضرت ۖ کے آفاقی دین کو تعمیر ترقی کے اوج ثریا پر پہناچنے اور دنیا بھر میں اسلام کی سطوت و شوکت کا سکّہ بٹھانے کا سہرا حضرت فاروق اعظم کے سر ہے ۔

سیدنا عمر بن خطاب کے ارشادات ۔

(1جو شخص راز چھپاتا ہے اُس کا راز اُس کے ہاتھ میں ہے ۔

(2فرمایا لوگوں کی فکر میں اپنے آپ کو نہ بھول جاؤ۔

(3مجھے سائل کے سوال سے اُس کی عقل کا اندازہ ہو جاتا ہے ۔

(4آدمی نماز روزہ پر نہ جاؤ بلکہ اُس کے معاملات اور عقل کو دیکھو۔

(5علم عقل کی ذیادتی موقوف نہیں ۔

(6توبہ کی تکلیف سے گنا ہ کا ترک کر دینا زیادہ سہل ہے ۔

(7دولت سر اونچا کئے بغیر نہیں رہتی ۔

(8جو شخص برائی سے آگاہ نہیں وہ ضرور اُ س میں گرفتار ہو گا ۔

(9کسی کی شہرت کا آوازہ سُن کر دھوکا نہ کھاؤ

(10اگر صبر و شکر دو سواریاں ہوتیں تو میں پرواہ نہ کرتا کہ کس پر سوار ہوں


ہم فتوحات ۔

(1چودہ ہجری میں دمشق ،بسرہ، بعلبک کے علاقے فتح کئے اور اسی سال آپ نے پوری اُمت کو تراویح کی نماز پر جمع کیا ۔

(2پندرہ ہجری میں شرق ،اُردن ، یرموک ، قادسیہ کے عظیم الشان معرکے ہوئے اور اسی سال آپ نے کوفہ شہر کی بنیاد رکھی ۔

(3سولہ ہجری میں اھلواز مدائن اور ایران کے کئی علاقوں پر اسلام کا پرچم لہرایا گیا ۔ اسی سال عراق اسلامی حکومت میں شامل ہوا ۔

(4سولہ ہجری کے اواخر میں تکیت، انطاکیہ ،حلب کی فتوحات کے بعد بغیر جنگ بیت ا لمقدس قبضہ میں آ گیا ۔اسی سال (5حضرت علی المرتضیٰ کے مشورہ سے سن ہجری کا آغا ز کیا گیا ۔حضرت عمر نے آنحضرت ۖ کی ولادت یا وفات کی بجائے مسلمانوں کی فتوحات اور وسعت کا باعث بننے والے واقعہ ہجرت سے اسلام کے نئے سال کا آغاز کر کے تاریخ ساز کازنامہ سرانجام دیا محرم الحرام سے آپ نے اسلامی سال کا آغاز کیا اور اسی ماہ کی یکم کو شہید ہو کر نئے سال کا آغاز ہی قربانی اور جذبہ سے کیا

(6ستّرہ ہجری میں ملک حجاز پر قحط پڑا آپ نے حضرت عباس سے درخوست کی کے آپ حضوسۖ کے چچا اور ہم تمام لوگوں کے بزرگ ہیں بارش کے لئے دُعا فرمائیں حضرت عباس نے دُعا مانگی ۔اے اللہ سفید ریش انسان تیرے دروازے پر حاضر ہوئے اس کی ا ُس قرابت کی وجہ سے جو رسول اللہ ۖ کے ساتھ مجھے حاصل ہے اُس کے وصیلے سے بارش نصیب کر ۔دفعة حبل سلع کی پُشت سے موسلا دھار بارش شروع ہوگئی

خلیفہ ثانی کا مثالی دور حکومت ۔


دامن اسلام اور عہد مصطفوی ۖ جن درخشندہ اور اولو العزم کرداروں سے آراستہ ہے اُن میں خلیفہ ثانی حضرت عمر بن خطاب کا نام مرکزی حیثیت رکھتا ہے فاروق اعظم کا عدل و انصاف رعا یا پروری ،خداترسی اورطرز حکومت سے دنیا کی ہر قوم ریزہ چینی کر رہی ہے اسلامی مساوات کا سورج عہد فاروقی میں 22لاکھ مربع میل تک سکون اور طمانیت کی روشنی بانٹتا رہا ۔آج کے جمہوری دور، اشتراکی ،شورائی اور سرمایہ دارانہ حکومتوں کی اصلاحات ، قواعد و ضوابط ،طرز ہائے زندگی ، ہر ہر شعبے اور ہر ہر سوسائٹی کا موازنہ فاروق اعظم کے مثالی دور سے کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ شریعت محمدی کو چند ہی سالوں میں انسانوں کی فلاح کا سب سے آسان اور سہل ترین ذریعہ قرار دینے والے اُ س خلیفہ نے چودہ سو سال قبل کیا تھا سارے طریقے آزمانے کے بعد بعد بھی رعایاپروری کے اُ ن اصولوں تک جمہوری حکومتیں نہیں پہنچ سکی ہیں ۔حضرت فاروق اعظم کی اصلاحات اور کارناموں پر بڑے بڑے فلاسفر اور حکمران سر دُھن چکے ہیں دنیا کا کوئی مورّخ اور سکالر حضرت عمر کی اصلاحات کو نظر انداز کئے بغیر سستے انصاف کے حامل اُصول رقم نہ کر سکا ۔آپ کا عدالتی نظام دور حاضر کی طرح نہ تھا انتہائی آسان اور سہل انصاف آپ کی خصوصیات میں ہے ۔آپ کے دور میں رشوت ،سفارش جھوٹی گواہی ، جانب داری اور بے ایمانی کا تصوّر ہی نہ تھا خلیفہ وقت بھی عدالت کے رو برو پیش ہو کر جواب دینے کا پابند تھا 18ہجری میں آپ نے نیشاپور ، الجزیرہ ،19 ہجری میں قسیاریہ ،20ہجری میں مصر ،21ہجری میں اسکندریہ اور نہاوند پر اسلام کا پرچم لہرا دیا ۔حضرت فاروق اعظم نے دنیا کے تمام مفتوحہ ممالک کا دورہ کیا ہر شہر اور علاقہ میں کھلی کچہریاں لگائیں موقع پر احکامات جاری کئے حکمرانوں کے دروازوں پر دربان مقرر کرنے پر پابندی لگائی ۔ساری ساری رات بازاروں اور گلیوں کے پہرے دئیے بھوکوں ، پیاسوں ، بے گھروں اور ضرورت مندوں کے پاس خود چل کے گئے ۔ رعایاکی ضروریات پوری کرنے کیلئے رات اور دن کا آرام چھوڑ دیا قحط میں آپ نے گھی اور زیتون کا استعمال ترک کردیا جس سے آپ کا رنگ سیاہ پڑ گیا لیکن آپ رعایا پروری اور غریبوں کے دُکھ درد میں برابر کے شریک رہے آپ کا دور اسلامی تاریخ کا بے مثال دور ہے اس دور کی کہانیاں دیگر مذاہب میں ضرب المثل بن گئیں ایڈورڈ، گبن ، روسو، ویدرک ، برنا ڈشاہ ، گاندھی ، نہرو ، اور عیسائی ،یہودی ، کیمونسٹ سبھی حکمران آپ کے طرز زندگی اور دستور مملکت پر آج تک رطب اللسان ہیں

 فرمان عالیشان آقا ئے نامدار سرکار دو عالم ۖ


اے عمر جس راستے پر آپ چل رہے ہوں گے اُس پر تمہیں شیطان چلتا ہوا کبھی نہیں ملے گا وہ مجبور ہوگا کہ اپنا راستہ بدل کر دوسرا راستہ اختیار کرے اہل جنت میں سے ایک اور شخص ابھی ہمارے پاس آنے والا ہے صحابہ کرام نے دیکھا تو آپ کے فرمانے کے بعد حضرت عمر فاروق تشریف لائے تاج دار مدینہۖ نے فرمایا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ جنّاتی اور انسانی ،شیاطین عمر سے بھاگتے ہیں ۔ایک مرتبہ سرور کونین ۖجبل اُحد پر تشریف لے گئے اس موقع پر پہاڑ میں کچھ حرکت سی پیدا ہوئی تو آپ ۖ نے فرمایا اے اُحد ٹھہر جا اس وقت تیرے اوپر ایک نبی ۖ،ایک صدیق اور دو شہید ہیں ۔رسالت مآب ۖ ایک اور موقع پر ارشاد فرماتے ہیں کہ میں جنّت میں داخل ہوا اور وہاں ایک محل دیکھا اُس محل کی خوبصورتی کے پیش نظر پوچھا کہ یہ عالی شان محل کس کا ہے تو جواب ملا کہ عمر بن خطاب کا ۔حضور ۖفرماتے ہیں کہ میرا جی چاہا کہ اس محل کے اندر داخل ہو جاؤں مگر اے عمر مجھے تیری غیرت یاد آ گئی اس لئے میں اس کے اندر داخل نہیں ہوا یہ سُن کر حضرت عمر فاروق رو پڑ ے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ۖ آپۖ پر میرے ماں باپ قُربان کیا میں آپ پر بھی غیرت کروں گا ۔

 مقام سید نا فاروق اعظم ۔


حضرت عمر چالیسویں نمبر پر آنحضرت ۖ کے حلقہ ارادت میں شامل ہوئے آپ کی بہادری اور ناموری پہلے سے عرب میں تسلیم تھی لیکن جب آپ اسلام کے خلعت سے آراستہ ہوئے آنحضرت ۖ سمیت خوشی سے نڈھال ہو گئے ۔فرمان رسالت مآب ۖ ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق کو جاری کر دیا ہے ۔دوسر ی حدیث میں فرمایا کہ اگر میرے بعد نبوت کا سلسلہ جاری رہتا تو عمر نبی ہوتے ۔ آپ کا دل آئینہ شفاف کی مانند روشن تھا۔

فضائل و مناقب ۔


حضرت شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی ستائیس آیات مبارکہ حضرت عمر فاروق کی رائے پر نازل ہوئیں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ سیدنا فاروق اعظم کو اسلام میں اعلیٰ مقام حاصل ہے ۔آپ کے سنہری کارناموں سے تاریخ اسلام کا چہرہ دمک رہاہے عدل و انصاف کے باب میں آپ کا کوئی ثانی نہیں ان کے عالی اطوار ، شاندار کردار اور قابل رشک اسوہ حسنہ سے غیر مسلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔آپ کی شان اقدس میں چالیس سے زائد احادیث رسول ۖ موجود ہیں آپ کو سُسر رسول ۖہونے کا بھی شرف حاصل ہے ۔آپ کے عقد میں آنحضرت ۖ کی نواسی اور سیدنا علی المرتضیٰ ،فاتح خیبر کی صاحبزادی حضرت اُ مّ کلثوم بھی آئیں اس لئے آپ کو خُسر رسول ۖ اور داماد علی المرتضیٰ بھی کہا جاتا ہے ۔

سیدنا فاروق اعظم نبی کریم ۖ کے عم محترم حضرت عباس سے فرماتے ہیں کہ تمہارا اسلام لانا مجھے اپنے باپ خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ محبوب ہے ۔ کیونکہ تمہارے اسلام لانے سے جس قدر میرے آقا و مولاۖکو خوشی ہوئی ہے بس میرے لئے وہ خوشی ہے میں اپنی خوشی کو تاج دار مدینہۖ کی خوشی پر قربان کر دیتا ہوں ایک روایت میں ملتا ہے کہ آپ ۖ نے حضرت عباس سے فرمایا کہ یہ اس لئے کہ میں حضور ۖ کو دیکھا ہے کہ آپ کو یہ بات پسند ہے کہ تم اسلام میں سبقت کرو

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...