Skip to main content

Posts

شمالی کوریا کو جوہری تجربے سے صرف مذاکرات کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، چین

 نیویارک:  چین نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کو ویٹو کرنے کے اپنے اس اقدام کے حق میں کہا کہ خطے میں کوئی نیا تجربہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کے سفیر ژانگ جون نے مؤقف اختیار کیا کہ شمالی کوریا کو ایک نیا جوہری تجربہ کرتے نہیں دیکھنا چاہتا اس لیے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں عائد کرانے کی امریکی کوشش کو ویٹو کر دیا۔ چین کے سفیر ژانگ جون نے مزید کہا کہ جوہری تخفیف چین کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو جوہری تجربہ کرنے سے صرف مذاکرات کے ذریعے روکا جا سکتا ہے، پابندیاں اس کا حل نہیں۔ پابندیوں سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔ تاہم سفیر ژانگ جون نے خبردار کیا کہ اگر شمالی کوریا جوہری تجربہ کرتا ہے تو چین اقوام متحدہ میں اپنا مؤقف تبدیل کرسکتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں ابھی سے اس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کرنا چاہیئے۔ چینی سفیر نے ژانگ امریکا پر زور دیا کہ شمالی کوریا پر یک طرفہ پابندیوں کو کم کرے اور بات چیت کو بحال کرنے کے...

اٹلی میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر لاپتہ

روم:  اٹلی میں 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا، مسافروں میں 4 ترکی شہری بھی شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اٹلی میں ایک نجی کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے 4 ترکی شہریوں سمیت 7 مسافروں کو لیکر پرواز بھری تھی تاہم ہیلی کاپٹر منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا۔ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن تاحال لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سراغ نہیں مل سکا۔ ہیلی کاپٹر میں 4 ترکی شہری بھی موجود تھے جو اس کمپنی کے ملازم تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کی ملکیت ہے جو کیڑے مار دوائیاں تیار کرتی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر صارفین کو فیکٹری کا دورہ کرانے اور پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ The post اٹلی میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/CPy5OxN

نبی محترم ﷺکی شان میں گستاخی پر بی جے پی رہنماؤں کیخلاف 2 ہفتے بعد مقدمہ درج

نئی دہلی:  بھارتی پولیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز بیانات اور مسلم مخالف نفرت پھیلانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور معطل ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندال پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے ، لوگوں کو نفرت پر اکسانےاور انہیں تقسیم کرنے  کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے مسلم کش واقعات اور نفرت انگیزی کے تسلسل میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی  کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بدترین تشدد حکمراں جماعت کے ساتھ پولیس کو بھی مقدمات درج نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے گستاخی کے مرتکب بی جے پی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔ The post نبی محترم ﷺکی شان میں گستاخی پر بی جے پ...

توہین مذہب کا الزام؛ افغان ماڈل ساتھیوں سمیت گرفتار

کابل:  توہین مذہب کے الزام میں افغان طالبان نے معروف فیشن ماڈل اجمل حقیقی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ افغان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرل ہوئی تھی جس میں قرآنی آیات کو مضحکہ خیزانداز میں تلاوت کرنے کے جرم میں اجمل حقیقی اور انکے ساتھی غلام سخی کو گرفتار کیا گیا۔ ماڈل کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علماء سے معافی مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان نے اجمل حقیقی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کی اجازت نہیں‘۔ واضح رہے کہ اجمل حقیقی افغانوں میں اپنے فیشن شوز یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کے لئے مشہور ہیں۔ Ajmal Haqiqi is a YouTuber and model in AFG. The #Taliban have arrested him yesterday on charges of encouraging young people to an Islamic behavior through modeling. In this forced confession he...

امریکا میں فیکٹری میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

  واشنگٹن:  امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کی ایک فیکٹری میں ورکر نے فائرنگ کرکے اپنے 3 ساتھی ورکرز کوہلاک کردیا۔ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ حملہ آوربھی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی حملہ آور کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ The post امریکا میں فیکٹری میں فائرنگ،3 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/w1y6XTZ

امریکی سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والا مسلح شخص گرفتار

ایناپولس:  امریکا میں سپریم کورٹ کے قدامت پسند جج جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص نے گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کے ارادے سے ان کے گھر کی جانب آیا تھا، جس پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کی شناخت نکولاس جان روسک کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، مرچوں والا اسپرے اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔  میری لینڈ کی وفاقی عدالت میں داخل کیے گئے مقدمے کی دستاویز کے مطابق ملزم نے یہ بھی بتایا کہ وہ جج کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے چند روز قبل ہی ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، جس میں آئندہ دنوں کے دوران ممکنہ دہشت گردی سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ The post امریکی سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والا مسلح شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ای...

بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی  کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بدترین تشدد

نئی دہلی:  بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے بدترین تشدد کیا۔ بھارتی شہرکان پور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی  کیخلاف  احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔ The Hindu police in Kanpur beat the Muslims for protesting against Insult to Prophet Muhammad (pbuh) The state is ruled by a radical Hindu Monk. #إلا_رسول_الله_يا_مودي #الهند #BoycottIndianProducts #Stopinsulting_ProphetMuhammad #IndianMuslimsUnderAttack pic.twitter.com/BFQCQhz9Jl — South Asian Journal (@sajournal1) June 8, 2022 سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آںے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے۔ مزید پڑھیں:  بی جے پی کے ایک اور رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی بھارت کی ہندو انتہاپسند حکمران ...