Skip to main content

Posts

ٹونگا میں سونامی سے برطانوی خاتون ہلاک

نوکوالوفا:  بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں سمندرمیں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹونگا میں  سونامی سے ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے۔سمندرکے اندرآتش فشاں پھٹنے اورسونامی کے بعد سے ٹونگا کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ ٹونگا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گہرے دھوئیں اورراکھ کے بادل  کے باعث ٹونگا کے ائیرپورٹ پرامدادی پروازوں کا اترنا ممکن نہیں۔ حکام کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی آئندہ کچھ روز تک ہونے کا امکان نہیں۔ ہفتے کو ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں  جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ساحل کے قریب رہائشی علاقوں میں بڑی لہروں کوگھروں عمارتوں کو لپیٹ میں لیتے اورلوگوں کو اونچے ٹیلوں کی جانب بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ The post ٹونگا میں سونامی سے برطانوی خاتون ہلاک ...

عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے8 ڈرونز تباہ کردئیے

ریاض:  سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے 8 ڈرونزکے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش جنہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا۔ حوثی باغیوں نے صنعا سے بھیجے جانے3 ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی۔بم سے لیس کچھ ڈرونز کوصنعا ائیرپورٹ سے لانچ کیا گیا۔ عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ صنعا کے شمالی علاقے میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ The post عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے8 ڈرونز تباہ کردئیے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3nBUtBj

افغانستان میں زلزلہ، 26 افراد جاں بحق

کابل:  افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں جس میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ بغدیث کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔ The post افغانستان میں زلزلہ، 26 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/33MhKtr

طالبان کا حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے

کابل:  افغانستان میں تین مظاہرین نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے کابل میں کام اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے فائر کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے تقریباً 20 خواتین جمع ہوئیں، جو ’مساوات اور انصاف‘ کے نعرے لگا رہی تھیں اور بینرز اٹھائے ہوئے تھیں جن پر ’خواتین کے حقوق، انسانی حقوق‘ لکھا ہوا تھا۔ تین خواتین مظاہرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ احتجاج کو بعد میں طالبان نے منتشر کر دیا جو کئی گاڑیوں میں وقوعہ پر پہنچے تھے۔ مزیدپڑھیں:  طالبان خواتین کی حکومت میں شمولیت اور تعلیم سے متعلق وعدے پورے کریں، اقوام متحدہ مظاہرے میں شریک ایک نے کہا کہ جب ہم کابل یونیورسٹی کے قریب تھے، طالبان کی 3 گاڑیاں آئیں اور ایک گاڑی کے جنگجوؤں نے ہم پر کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری دائیں آنکھ جلنے لگی،  میں نے ان میں سے ایک سے کہا ’تم شرم کرو‘ اور پھر اس نے اپنی بندوق کی نوک میری طرف کردی۔ دو دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک خاتون کو اسپرے کے کی وجہ سے آنکھوں اور چہرے پر الرجی سے...

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے، امریکی کانگریس کو بریفنگ

واشگٹن:  جینو سائیڈ واچ کے بانی اور ڈائریکٹر گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری اسٹینٹن نے امریکی کانگریس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کی ریاست آسام اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ابتدائی ’علامات اور عمل‘ موجود ہیں۔ مزیدپڑھیں:  بھارت میں بی جے پی کے مذہبی اجتماع میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی انہوں نے کہا کہ ہم خبردار کر رہے ہیں کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر نسل کشی ہو سکتی ہے، نسل کشی کوئی واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک عمل ہے اور 2017 کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی حکومت کی امتیازی پالیسیوں میں مماثلت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور غیر مقامی افراد کو جائیداد بنانے کی پالیسی کا تذکرہ کیا۔ "We are warning that Genocide could very well happen in India. The US Holocaust museum is right about that." https://t.co/cK6GQYFZb8 — Stuti (@StutiNMishra) January 15, 2022 انہوں نے 2019 میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی خود...

طالبان کا مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان

کابل:  ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ’’ اے پی ‘‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغانستان کے نئے سال کا آغاز 21 مارچ سے ہوتا ہے اور رواں برس نئے سال کی شروعات سے لڑکیوں اور خواتین کے لیے اسکول کالجز کھول دیئے جائیں گے تاہم مخلوط تعلیم کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان طالبان نے اس تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں تاہم مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور علیحدہ عمارتوں کے انتظامات سمیت نصاب میں تبدیلی کے باعث لڑکیوں کے اسکول کھولنے میں کچھ وقت لگا۔ عالمی قوتوں نے افغانستان کے منجمد فنڈز کی بحالی کے لیے طالبان حکومت پر لڑکیوں کے اسکول کھولنے، خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت دینے اور کابینہ میں تمام طبقات کی شمولیت کے لیے دباؤ میں اضافہ کیا ہے۔ طالبان نے بھی عالمی ق...

جرمنی، اٹلی، فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کورونا ویکسینیشن کیخلاف مظاہرے

برسلز:  اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں اور لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف جرمنی، فرانس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں مظاہرے کیے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تمام بالغ افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہونے کی تجویز پر مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور حکومت سے یہ تجویز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے لازمی کورونا ویکسینیشن کی تجویز ہفتہ وار کورونا کے نئے کیسز میں ہوشربا اضافے کے باعث پیش کی تھی اور رواں ماہ کے آخر تک ملک کی 80 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ اسی طرح فرانس میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کاروبار کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں اٹلی میں بھی شہری حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی کورونا پابندیوں پر نالاں نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے احتجاجی ریلیوں کے دوران سڑکیں بلاک کردیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ یورپی ممالک میں اومیکرون کے سبب عائد کی گئی پابندی...