Skip to main content

Posts

امریکی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 17 جنگجو ہلاک

دمشق:  شام میں امریکا کے جنگی طیاروں نے ایران کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی، فضائی حملے میں ایران نواز مسلح گروہ کے 17 جنگجو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے امریکی فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 17 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے پر حملوں کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کی اجازت دی تھی۔ پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے۔ شام کی جانب سے امریکی فوج کی کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ ایران نے بھی تاحال شام میں امریکی حملوں پر ردعمل نہیں دیا تاہم سابق صدر ٹرمپ کے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اقتصادی پابندی عائد کرنے سے شروع ہونے والی کشیدگی میں امریکا میں نئی حکومت آن...

الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس ادارے کے حامی بن گئے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے، چت بھی میری ، پَٹ بھی میری، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی مرضی کے مطابق ہوں، جب الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ ہوئے، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔ The post الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mqcpzu

جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور غیر معینہ وقت تک جیل میں گلنے سڑنے بھی نہیں دے سکتے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو ہارڈشپ بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں لکھا ہے کہ  ٹرائل کورٹ کی آرڈر شیٹ سے لگتا ہے کہ درخواست گزاران ہر پیشی پر موجود ہوتے ہیں،اگر کبھی وکیل نہ آئے تو اسکا قصور وار درخواست گزار نہیں ہوتا، وکلا کی احتساب عدالت میں عدم حاضری ہائیکورٹ یا اعلی عدلیہ میں پیشی کے باعث ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کیس کے مرکزی ملزم نہیں ہیں اور ان کا کیس شہباز شریف کے برابر نہیں ہے جو پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور غیر معینہ وقت تک...

غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  میں 294 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق سیکریٹری نور محمد لغاری سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔ ملزمان میں پی ایس سیکریٹری محمد علی، ناز پروین، محمد علی شاہ، ڈاکٹر کیشور کمار، مشتاق احمد خالد سلیمان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری نور محمد لغاری اور ڈاکٹر کیشور کمار شامل ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے 2012 سے 2015 کے درمیان کراچی، حیدرآباد اور سکھر ریجن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کا کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔  ٹیسٹ میں...

کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا

 کراچی:  عوامی کالونی پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا ، کورنگی ضیا کالونی میں کلہاڑی سے مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو پے در پے وار کر کے قتل جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان ڈسٹرکٹ کورنگی عوامی کالونی پولیس کی نااہلی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقتول کی بیوی کو بھی اغوا کر کے فرار ہوگئے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملزمان کو پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا۔ اس حوالے سے ترجمان کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب گھر میں زبردستی 3 نامعلوم افراد نے گھس کر 26 سالہ عبدالستار نامی شخص کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو بھی زخمی کر دیا۔ ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 سال قبل مقتول عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی اور اپنے آبائی گاؤں سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے موقعہ پا کر ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اب تک کی اطلاع یہ ہے کہ مقتول کی اہلیہ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا جو سکھر کی رہاشی بتائی جاتی ہے تاہم...

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سنیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ صدر  اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے، سیاسی جماعتیں اورامیدواران انتخابات کے پر امن اور بہتر انعقاد کیلئے تمام قوانین پر عملدرآمد کریں گی، کسی کو پاکستان، خود مختاری ،استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،ایسی بات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے عدلیہ کی آزادی یا پارلیمنٹ کی خود مختاری متاثر ہو اور افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان ہو۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ اسلام ، نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگینڈا یا رائے نہیں دی جائے گی ، تمام جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے ورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی، کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا۔ انتخابی امیدواران اور ان کے حمایتی کسی سرکاری ادارے، ملازم سے کسی طرح ک...

سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملے سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ اسلام آباد بار کونسل نے وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو اسلام آباد کچہری میں وکلا کے چیمبر گرانے سے روکتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔ روسٹرم پر وکلاء کا مجمع لگانے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، عدالت کو پریشر میں لانے کی کوشش نہ کریں، ہم بھی وکیل رہے ہیں لیکن ایسی حرکتیں کبھی نہیں کیں، کسی وکیل نے پریکٹس کرنی ہے تو اپنا دفتر خود بنائے، عوامی مقامات پر قبضہ کرنا وکیلوں کا کام نہیں، کیا گرائے گئے چیمبرز وکلا کی ملکیت تھی جو مشتعل ہو گئے ؟ وکلا روسٹرم پر کھڑے ہو کر دباؤ ڈالنے کی کوشش مت کریں، وکلا جس ادارے کا حصہ ہیں اسکا احترام بھی ہونا چاہیے، چیمبرز بنانے ...