Skip to main content

Posts

پشاور جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست

پشاور:  سینٹرل جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل پشاور انتظامیہ نے اپنے ہی اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والے اہلکار کو  نوکری سے برخاست کردیا۔ کانسٹیبل سیف اللہ سے تلاشی کے دوران  25 گرام آئس، 50 گرام ہیروئن اور 80 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم سیف اللہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔ The post پشاور جیل میں قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے والا اہلکار نوکری سے برخاست appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/335OOKw

امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس

 اسلام آباد:  امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک سمیت دیگر کو 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک  سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو ہتک عزت پر 250 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دائر کیں، سوشل میڈیا پر تضحیک کی اور دھمکیاں دیں، پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اخبارات میں معافی مانگیں اور 250 ارب روپے ہرجانے کی رقم ادا کریں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  سنتھیا رچی کا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس نوٹس میں بطور ہرجانہ سندھ کے عوام کے لیے ایک چیئرٹی فنڈ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس سے سندھ کے غریب عوام کی رہائش خ...

بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے اسپتال میں تبدیل کردیا

سورت:  بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تاجر قادر شیخ نے سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث اپنے دفتر کو 85 بستروں پر مشتمل اسپتال میں تبدیل کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم تاجر قادر شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ میں 20 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد شفایاب ہوگئے لیکن اسپتال کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ انہیں احساس ہوا کہ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور غریب مریض نجی اسپتالوں کے بل ادا نہیں کر سکتے جس پر فیاض تاجر نے اپنے دفتر کو ہی کو اسپتال بنادیا۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پراپرٹی کا بزنس کرنے والے قادر شیخ نے اپنے 30 ہزار مربع فٹ پر پھیلے دفتر میں 85 بستروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا انتظام کیا ہے جب کہ یہاں کورونا کے علاج کی مفت سہولیات حکومت کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں تاہم بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز قادر شیخ اپنے جیب سے بھرتے ہیں۔ واجح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ بھارت دنیا بھر...

ایران نے جنگی مشق کے دوران ’’ڈمی امریکی طیارے‘‘ کو مار گرایا

تہران:  ایران کے پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز پر فوجی مشق کے دوران فرضی میزائل بردار امریکی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے فوجی مشق کے لیے فرضی امریکی طیارے بھی استعمال کیے جن میں ناکارہ میزائل بھی وجود تھے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر فوجی مشق کی ویڈیو بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنوب مشرق کی جانب سے حملے کا سگنل ریڈار سے ایرانی پاسداران انقلاب کو موصول ہوتا ہے  جس پر پاسداران انقلاب کے اہلکار کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے زریعے علاقے میں گشت شروع کردیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فرضی امریکا طیارہ حدود میں داخل ہوتا ہے اور میزائل داغتا ہے جسے پاسداران انقلاب کے اہلکار فضا میں ہی ناکارہ بنا دیتے ہیں اور طیارے کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اس فوجی مشق کے لیے ہیوی اسلحہ اور جدید جنگی ساز و سامان استعمال کیا گیا تھا۔ امریکی بحریہ کی جاب سے جاری بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی...

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان عسکریت پسند اور مسلح تھے تاہم اہل علاقہ نے بھارتی فوج کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ بھارتی فوج نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور اس دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کی جارحیت میں 54 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ اس ماہ بھی بھارتی فوج کے جبر کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف واقعات میں درجنوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چک...

کراچی کی صورتحال پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین کا قومی اسمبلی میں واک آؤٹ

 اسلام آباد:  کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین نے قومی اسمبلی میں واک آؤٹ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسامہ قادری نے کہا کہ مجھے آج کراچی کا نوحا پڑھنا ہے، زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن آپ بتائیں آپ نے کیا انتظام کیا۔ کراچی کے 3 کروڑعوام کے لیے تین کروڑ رکھے گئے۔ اسامہ قادری نے کہا کہ وہ کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ٹیکس دینے کی بجائے خود خرچ کریں۔ بعد ازاں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کراچی کے ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔ The post کراچی کی صورتحال پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین کا قومی اسمبلی میں واک آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30Ubef3

خیبر پختونخوا میں کوئی بے ایمان نہیں پورا صوبہ جنت کا ٹکڑا ہے، خواجہ آصف

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بے ایمان نہیں اور پورا صوبہ جنت کا ٹکڑا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی اور تمام بلز اس کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا، ایف اے ٹی ایف کے بلز پر تقریبا اتفاق رائے ہو چکا تھا۔ حکومت اپوزیشن نیب قانون پر مذاکرات اسپیکر ہاوس میں ہوئے، مذاکرات میں آرا سامنے آئی تھیں ، ان آرا کو وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ڈیڑھ گھنٹہ بیان کیا، ہم نے اپنی رائے دی تھی کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ آرا پر رنگ بازی کی گئی، ہمارے بارے یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ ہم نے ملکی مفاد کے خلاف بات کی ، ہمارے بارے تاثر بنایا گیا کہ جیسے ہم سب نیب زدہ ہیں اور اپنے مفاد کے نیب قوانین بنانا چاہتے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے دو بلز پر اتفاق ہوچکا تھا ، نیب قانون کو ایک طرف رکھیں ہم عالمی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں، نیب قانون کو ایک طرف رکھیں ہم عالمی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں، جو قوانین انسداد دہشتگردی سمیت دیگر سامنے لائے گئے وہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوس...