Skip to main content

Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.  ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 دہشت گرد سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے، دہشتگرد ٹریڈنگ ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، جہاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اطراف پہنچ گئی۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صورت حال اس وقت قابو میں ہے۔ چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حملےمیں ملو ث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ سے زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ک...

پاکستان آج سے کرتارپورراہداری کھول دے گا

 لاہور:  پاکستان آج اپنی طرف سے کرتارپورراہداری کو کھول دیگا، امیگریشن اور کسٹم کے عملے نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اپنی طرف سے یاتریوں کوآنے کی اجازت نہیں دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر راہداری کو کھولا جائیگا ،اگر یاتری دربار صاحب درشن کیلیے آتے ہیں تو ان کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد دربار صاحب بھجوایا  جائے گا۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور ماتھا ٹیکنے کیلیے آنیوالوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔ بھارت کی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم جبکہ بھارتی حکومت کے رویئے پرمایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی گیانی گوبند سنگھ نے بتایا کہ 16مارچ کو کورونا وبا کی وجہ سے کرتارپور راہداری بند کر دی گئی تھی پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی آج29 جون سے گورودوارہ دربارصاحب کھولنے کے اقدام کوسراہا ہے۔ سردار ستونت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مثبت اقدام ہے لیکن بھارت کی طرف سے راہداری نہ کھولنے کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی...

ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ سندھ حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان بین الااقوامی دہشت گرد ہیں، ان میں سے ایک ملزم بھارت اور دوسرا افغانستان میں بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ کام کرتا رہا، ملزمان آ زاد ہوئے تو سنگین اثرات ہوسکتے ہیں۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایسا بیان کیسے دیا جا سکتا ہے؟ ملزمان نے 18 سال سے سورج نہیں دیکھا، حکومت میں خدا کا کچھ خوف ہونا چاہیے۔ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ذہن میں رکھیں کہ ملزمان کو ایک عدالت نے بری کیا ہے، ملزمان کی بریت کے بعد آپ ان کو کیسے دہشت گرد کہہ سکتے ہیں ؟ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ بریت کے حکم کو ٹھوس وجہ کے بغیر کیسے معطل کیا جا سکتا ہے؟ فیصلے میں کوئی سقم ہو تب ہی معطل ہو سکتا ہے، حکومت چاہے تو ایم پی او میں توسیع کر سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ڈین...

کشمیریوں پر ظلم کے باوجود بھارت کا انتخاب اقوام متحدہ کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان !!

 بھارت اپنے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی غیر انسانی سلوک کی بدترین داستانیں رقم کی جا رہی ہیں مگر ان تمام مظالم اور سفاکیت کے باوجودبھارت کو حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب کیا گیا جو اقوام متحدہ و عالمی طاقتوں کی انسانیت دوستی اور غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت کی اس رکنیت سے خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ڈاکٹر اعجاز بٹ (ماہر امور خارجہ) بھارت کا سلامتی کونسل کا عارضی رکن بننا کوئی بڑی ڈویلپمنٹ نہیں تاہم تشویشناک بات یہ ہے کہ بھارت میں غیر انسانی سلوک، کشمیر میں بدتیرین مظالم و دیگر مسائل کے باوجود بھارت کو اقوام متحدہ کے 192 ممالک میں سے 184 ممالک نے ووٹ دیا۔ بھارتی مظالم پر عالمی رپورٹس کے باوجود عالمی ضمیر پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ سوال یہ ہے کہ ہماری سفارتکاری کا ان ممالک پر کیا اثر ہوا؟ دنیا تو ا...

متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، پیڑولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد:  متحدہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اختلاف  کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی بجٹ کو مسترد اور  متفقہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ حزب اختلاف آج اپنا ایک مشترکہ بیان دے رہی ہے۔ شہباز شریف، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے. اس بجٹ نے پورے پاکستان کو اس حکومت کے خلاف متحد کیا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے مل کر اس بجٹ کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہم امید کررہے تھے کہ  بجٹ میں معاشی صورتحال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ لیکن اس مشکل صورتحال میں عوام پر ظلم کیا گیا ہے۔ پٹرولیم لیوی میں اضافے کا  نوٹیفیکیشن جاری کرکے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے. بجٹ پاس ہونے سے پہلے پٹرول کی قیمت سے بھی زیادہ ٹیکس لگا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے شہباز شریف کے صحت یاب...

ماضی میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں، ماضی کے ادوار میں بے حساب کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی، کرپٹ عناصر ملک وقوم کے مجرم ہیں اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں تاہم ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے ان عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، پراپیگنڈا کرنے والے عناصر عوام کو تنہا چھوڑ کر زبانی جمع خرچ پر لگے ہوئے ہیں اور ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرنے والے بے عملی کا نمونہ پیش کر رہے ہیں، انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر فوٹو سیشن کرنے والوں نے اپنے دور میں شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا، ماضی میں اسپتالوں پر توجہ دی گئی نہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر بس سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصر...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے

 پشاور:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کیا بڑھیں حکومتی منظوری کے بغیر  کرائے بھی بڑھنا شروع ہوگئے۔ پشاور سے ایبٹ آباد، اسلام آباد راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی کوسٹرز کا کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا جب کہ اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں بھی 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔ کرایوں میں من مانے اضافے نے مسافروں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے ہیں جب کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کو مسافر نہ ہونے کا سبب بتایا ہے۔ دوسری جانب سٹی ٹرانسپورٹ مالکان کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VqW7I0