Skip to main content

Posts

حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی ، علما کی مذمت

لاہور:  شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مقدس مزارات کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بیحرمتی پرعلمائے کرام نے  شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماؤں مولانا امجد خان، مولانا فضل حقانی، حافظ حسین ، مولانا راشد محمود سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دل ہلا دینے والے واقعے سے عالم اسلام کے دل و دماغ لرز اٹھے ہیں، اندوہناک واقعے پر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ اور خون کے آنسو رو رہے ہیں، واقعے پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموش سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اسلامی دنیا اور او آئی سی تنظیم فوری  ایکشن لیکر حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائے ، پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کیخلاف متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔   The post حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی ، علما کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپری...

خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

خانیوال:  پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ The post خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dla5SB

جاوید جبار قومی مالیاتی کمیشن کی ممبر شپ سے مستعفی

کوئٹہ / اسلام آباد:  بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) کے غیر سرکاری رکن سابق سینیٹر جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے. سابق سینیٹر جاوید جبار نے موقف اختیارکیا ہے کہ بلوچستان میں ان کی نامزدگی پر کچھ حلقے سیاسی مخالفت اور تحفظات کا اظہارکر رہے تھے جبکہ نامزدگی پرکچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے، کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، وہ بلوچستان کیلیے جتنی بھی چاہے کوششیں کرتے مخالفین نے مطمئن نہیں ہونا تھا۔ گزشتہ روز جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں اور صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ممبر نامزدکرنے پر صدر مملکت، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔   The post جاوید جبار قومی مالیاتی کمیشن کی ممبر شپ سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eM9ZnB

ماسک لازمی قرار، تعلیمی ادارے اگست تک بند رہیں گے

اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے جبکہ شہریوں کیلیے مساجد، بازاروں اور دوران سفر بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں میں  ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این سی او سی نے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کے لیے صوبائی حکومتوں  سے تجاویز اور آراء طلب کر لی ہیں‘ جن کی روشنی میں دیگر صنعتیں بھی کھولنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق ’’طویل مدتی بیماری‘‘ کے عنوان سے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا معاملے پر بہتر پیغام رسانی اور عوامی رسائی کے لئے مواصلاتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ نیگیٹو لسٹ میں شامل ریسٹورنٹس کوکھانا صرف پارسل کی اجازت دی گئی ہے ۔شادی ہالوں میں صرف مہمانوں کی ایک محدود تعداد ، ایک ...

اہلکاروں کی برطرفی اور گرفتاری کے باوجود امریکا میں پُرتشدد ہنگامے جاری

روچیسٹر، منی سوٹا:  امریکا میں پولیس کی حراست میں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر مرکزی ملزم پولیس آفیسر ڈیریک چاون کو دو ساتھی اہلکاروں سمیت نوکری سے برخاست کرنے کے باوجود ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخصیت کی ہلاکت کا معاملہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ تک جا پہنچا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسر ڈیریک چاون ایک سیاہ فام شخص کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس گاڑی کے نزدیک لٹا کر اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھ کر بیٹھے ہیں۔ ویڈیو بنانے والا شخص اور دیگر راہگیروں نے پولیس آفیسر کو سیاہ فام شخص کے دم گھٹنے کی جانب توجہ بھی دلائی اور خود سیاہ فام شخص بھی بار بار نحیف آواز میں یہی دہرا رہا تھا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے لیکن پولیس آفیسر نے ایک نہ سنی یہاں تک کہ 46 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست منی سوٹا میں پیش آیا تھا۔ شروع میں مینا پولیس نے اپنے ’’ پیٹی بند‘‘ بھائی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے سیادہ فام شخص کی ہلاکت کو...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

 سری نگر:  قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی، خواتین کی بے عزتی کی گئی، بزرگوں اور بچوں تک کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں بھی لیا گیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے معصوم اور نہتے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ماورائے عدالت قتل کے شواہد پیش کرکے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ واضح رہے کہ سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے مسلمانوں کے مقدس ماہ میں مذہبی آزادی پر قدغن لگائے رکھی اور رمضان میں بھی نوجوانوں کو ماروائے عدالت قتل کرنے کا...

ینگ ڈاکٹرزاپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج ہوگئے

 کراچی:  سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں گزشتہ رات گئے کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریض کی میت ورثاء کے حوالے نہ کرنے پرلواحقین کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام عارضی طور پر بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، گذشتہ روز کرونا کے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش مشتعل لواحقین ہمراہ لے گئے جبکہ لواحقین کی جانب سے سول اسپتال کے مرکزی دروازے پر توڑ پھوڑبھی کی گئی، سینکڑوں افراد کا مجمع اسپتال میں گھس کر ڈاکٹرز کو دھمکاتا رہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کوہراساں کرنے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو فرائض ادا کرنا مشکل ہوجائے گا، مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے اسپتال کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے، احتجاجی ڈاکٹرز نے تحفظ دیا جائے کے درج نعروں کے پوسٹراٹھائے نعرے بازی بھی کی۔ The post ینگ ڈاکٹرزاپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج ہوگئے appeare...