Skip to main content

Posts

امریکا کورونا وبا کا نیا مرکز،متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 16ہزارہوگئی

 واشنگٹن:  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 30 ہزار سے تجاوز کرگئیں اورمتاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ 1 لاکھ 37 ہزار 319 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ہرگزرتے دن کےساتھ کورونا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب امریکا وباءکا نیا مرکز بن کر سامنے آرہا ہے۔ امریکا میں متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ1 لاکھ 16 ہزار 505 اور ایک ہی دن میں چار سو افرادکی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 19 سو سے زیادہ ہوچکی ہے۔ نیو یارک سنسان پڑا ہے اور ملک کی اکثر ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے اور لوگ گھروں تک محدود  ہیں۔ اٹلی میں کوروناسےمرنےوالوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور اسپین میں کورونا سے ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی ہیں۔ ایران میں ڈھائی ہزار افراد وائرس کا شکارہوچکےہیں۔ جب کہ فرانس میں23 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ لندن میں ہوُ کا عالم ہے،طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کوئی گھروں سےنہیں نکل رہا۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17 ہزار اور ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہوچ...

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، 199 ممالک میں پھیل جانے والے اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد امریکا وباء کا نیا مرکز بن  رہا ہے جہاں کورونا کے  ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ  مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مزید ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، جہاں 919 افراد  ایک ہی دن میں زندگی کی بازی ہارگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ برطانیہ میں بھی مجموعی طور پر مریضوں  کی تعداد 14579 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 759 تک پہنچ گئی ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد5138 ہوگئی ہے۔ فرانس میں 1995، ایران میں 2 ہزار 378، جاپان میں 49، فلپائن میں ...

کورونا وائرس؛ افغان حکومت کا 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان

کابل:  کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر افغانستان نے 55 سال سے زائد عمر کے کم از کم 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ان میں طالبان قیدی شامل نہیں ہیں جبکہ آئندہ دس روز میں یہ عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ افغانستان میں ابھی تک کورونا کے 91کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں سے رہا کر دیں۔   The post کورونا وائرس؛ افغان حکومت کا 10 ہزار قیدی رہا کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QRVqVJ

طالبان سے بات چیت؛ افغان حکومت نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی

کابل:  افغانستان کی وزارت امن نے ایک بیان میں بتایا کہ افغان حکومت نے ملک میں تنازعات کے حل کیلیے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلیے 21 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔ وزارت امن نے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کی سربراہی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سابق سربراہ محمد معصوم ستانکزی کریں گے۔ سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے ہر طبقہ کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے، کمیٹی کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلیے اسلامی جمہوریہ افغانستان کی نمائندگی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ امریکا کی تاریخ کی طویل ترین جنگ ختم کرنے، افغانستان سے ہزاروں فوجی نکالنے اور قومی مفاہمت یقینی بنانے کیلیے مسلح گروپوں اور افغان حکومت کے مابین امن مذاکرات کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کیلیے امریکہ اور طالبان کے مابین 29 فروری کو امن معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ نے طالبان کویقین دہانی کرائی تھی کہ افغان حکومت کی جیلوں میں قید5 ہزار عسکریت پسندوں کی رہائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ بدلے میں طالبان ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے۔ امن مذاکرات شروع کرنے اور قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کیلیے دو...

کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر ائمہ مسجد کیخلاف مقدمات

پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں:  سندھ اور بلوچستان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔ The post کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کرنے پر ائمہ مسجد کیخلاف مقدمات appeared first on ایکسپری...

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 27ہزار 365 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پانچ لاکھ 97 ہزار مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں 9 ہزار 134 اموات ہوچکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق اسپین میں 5 ہزار 138، چین میں 3 ہزار 295، ایران میں 2378 اور فرانس میں 1995 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بیلجیئم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231 اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے...

باجماعت نماز پر پابندی کا مشکل فیصلہ دکھی دل کے ساتھ کیا، مراد علی شاہ

 کراچی:  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ باجماعت نماز پر پابندی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا جو دکھی دل سے علما کی مشاورت کے بعد کیا،  لوگ گھوم پھر رہے ہیں اس لیے دکانیں کھلنے کا وقت مزید کم کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کیسز کی مقامی ٹرانسمیشن مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہوگئی ہے لہذا یہ ایک خطرناک رجحان ہے، ہمیں لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اور لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔لہذا میں نے کریانہ کی دکانوں اور اسٹور کے اوقات میں ہفتہ سے تین گھنٹوں تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، ہوم سیکریٹری عثمان چاچڑ، کور 5 کے بریگیڈیئر سمیع اور انڈس ہسپتال کے ڈاکٹر باری نے شرکت کی۔ یہ پڑھیں :  سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت ؛ کل سے دکانیں شام 5 بجے بند کرنے کا حکم جاری وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سکھر، لاڑکانہ میں زائرین کو چھوڑ کر کورونا وائرس کے 168 کیس...