Skip to main content

Posts

امریکی سینیٹ کی یمن جنگ میں سعودی عرب کی امداد ختم کرنے کی حمایت

 واشنگٹن:  امریکی سینیٹرز نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی حمایت ختم کرنے کیلئے ایوان میں قرارداد لانے کی حمایت کردی۔ یمن جنگ میں سعودی عرب کی امداد روکنے کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے اور اس پر بحث کیلئے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 63 سینیٹرز نے بحث کے حق میں جبکہ 37 نے مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اب اس حوالے سے سینیٹ میں ایک حتمی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے اگر کانگریس نے یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کی حتمی قرارداد منظور کی تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:  ولی عہد محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے منصوبہ ساز نہیں، ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد لانے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں، کیونکہ اس سے خطے میں ہماری امن کی کوششیں متاثر ہوں گی، جبکہ حوثی باغیوں اور ایرانیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے امریکا سمیت دنیا بھر میں سعودی حکومت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت میں شدید اضافہ ہوا ہے اور امریکا پر سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت سے دستبر...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آونتی پورہ کے علاقے خریو کا محاصرہ کرلیا۔ قابض افواج نے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ شہید نوجوانوں کی شناخت عادل احمد اور عدنان احمد کے نام سے ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے مسلسل بھارت کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا جارہا ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ تاہم گزشتہ روز بھی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Qs0yAZ

ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں، جسٹس عظمت سعید

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں۔ صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگیوں کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری سمندر پار پاکستانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 17 جنوری تک ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، 124 ارب روپے کا تعین ہو چکا ہے، غبن ہوا تو معاملہ نیب کو بھجوائیں گے، 2013 سے کسی کو فوتگی پررقم نہیں ملی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم وفاقی حکومت سے بالکل خوش نہیں، مگر حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، بیوروکریسی ہمارے کندھوں پر بندوقیں رکھ کر نہ چلائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ حکومت کے لوگ عدالت سے آدھا سچ بول رہے ہیں، حکومتی عہدے دار ایک شمال کی بات کرتا ہے ایک جنوب کی طرف جارہا ہے، وفاقی حکومت کیوں پیس...

462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید گرفتار

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں  بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  462 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ The post 462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید گرفتار a...

پشاور؛ خاتون سرکاری افسر کا شیر خوار بیٹی کے ہمراہ گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور:  پشاور کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب نے سرکاری امور اور ماں کی ذمہ داریاں ایک ساتھ نبھانی شروع کردیں اور دوران ڈیوٹی وہ اپنی  پانچ ماہ کی بچی سے بھی غافل نہیں رہتیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم میں حال ہی میں شامل ہونے والی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں اور تجاوزات  کے خلاف آپریشن کرتی ہیں۔ اس سارے آپریشن کے دوران وہ اپنی 5 ماہ کی بیٹی عروہ ماہم کو بھی گود میں اٹھائے نظر آتی ہیں۔ سارہ تواب عمر  روزانہ کی بنیاد پر پشاور کے مختلف علاقوں دلہ زاک روڈ ، فقیر آباد اور ہشت نگری میں دکانوں کی چیکنگ کرتی ہیں۔ اس حوالے سے وہ مقامی افراد اور شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سارہ تواب عمر نے قلیل عرصہ میں پشاور میں تجاوزات مافیا، گرانفروشوں  اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کو نہ صرف  نکیل ڈالی ہے  بلکہ  سینکڑوں  کو جیل یاترا بھی کروائی ہے۔ دن رات ڈیوٹی کے دوران وہ اپنی بچی کی بھی حق تلفی نہیں کرتیں اور عروہ ماہم  کو ساتھ رکھتی اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر ...

پاکستان اور بھارت کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ کرتارپور کوریڈور تقریب کیلیے پاکستان آنے والے بھارتی صحافیوں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس میں ہمارے 75 ہزار افراد شہید ہوئے اور 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، خطے میں پائیدار ترقی امن سے وابستہ ہے، پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں، دونوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پاکستان کے تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مشرقی اور مغربی سرحد پر امن اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل حل کرسکتے ہیں، بات چیت  کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول کر مسائل کے...

ہم چائے یا کافی کیوں پسند کرتے ہیں؟

سائنسی جریدے ’نیچر سائنٹیفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق وہ افراد، جن کی جینیات میں کھٹے اور تلخ ذائقوں کا ادراک پہلے سے موجود ہوتا ہے وہ کافی میں ’ٹارٹ کیفین‘ کی موجودگی کے سبب اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انسان نے جیسے جیسے ارتقائی مراحل طے کیے اس کے اندر تلخ ذائقوں کو پہچاننے کی صلاحیت بھی بڑھتی چلی گئی۔ یہ ایک طرح سے اس کے جسم میں ضرر رساں مادوں سے بچنے کے لیے ایک الارمنگ سسٹم تھا۔ اگر ہم ’امیریکانو‘ نامی کافی کی بات کریں تو ارتقائی تناظر میں ہمیں اسے چکھتے ساتھ ہی واش بیسن میں تھوک دینا چاہیے لیکن ایک مظاہرے میں ایسے افراد نے، جو کیفین کے زیادہ تلخ ذائقے کے بارے میں حساس تھے، کافی کو چائے پر ترجیح دی اور اسے زیادہ مرتبہ نوش کیا۔ نارتھ ویسٹرن فائن برگ اسکول آف میڈیسن کی پروفیسر میری لین کورنیلیز کے مطابق،’’ آپ کو توقع ہو گی کہ وہ لوگ جو کیفین کے ذائقے کے لیے حساس ہیں، کم کافی پیتے ہوں گے۔ ہماری تحقیق کے نتائج اس کے برعکس ہیں۔‘‘ برطانیہ میں چار لاکھ سے زائد مرد و خواتین پر کی گئی اس تحقیق میں محققین نے یہ بھی پتہ لگایا کہ وہ افراد جو کونین اور سبزیوں کے مرکبات کے ت...