Skip to main content

Posts

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے نئے باب کا آغاز ہوگا، چین

بیجنگ:  چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ترقی، تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ لوکانگ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر 2 نومبر کو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے پاک چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دو طرفہ معاشی ترقی کے لیے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ خطے میں سیاسی صورت حال میں تبدیلی اور عالمی منظر نامے میں ہونے والی نئی صف بندی کے باوجود چین اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ شنگھائی میں آئندہ ہفتے درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی تجارتی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیراع...

قومی اسمبلی؛ اسد عمر کے فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 35 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، ہمارا دنیا میں سب سے بڑا باہمی تجارتی خسارہ چین کے ساتھ ہے جس میں کمی کا ہدف ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا، پچھلی حکومتوں نے 1200 ارب کے نئے نوٹ چھاپے اور بجٹ خسارہ 9 سو ارب سالانہ سے بڑھ گیا، ہم آئی ایم ایف پر سو فیصد انحصار نہیں کرنا چاہتے، حکومت کی کوشش ہوگی یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو۔ اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گمراہ کیا ہے، میرے والد نے جھنگ پر قبضہ کیا آج بھی تاریخ گواہ ہے، میرے والد 1971 میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور چھمب جوڑیاں میں تعینات تھے، انہوں نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کے پاس ہے، فوج کے سرینڈر سے میرے و...

آبادی کنٹرول کرنے کیلیےلانگ مارچ پر بھی تیار ہوں، چیف جسٹس        

اسلام آباد:  چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے جب کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلیے لانگ مارچ پر بھی تیار ہوں۔ سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انسانوں کو درکار وسائل کم ہو رہے ہیں، ملک میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پانی کم اور پینے والے زیادہ ہو رہے ہیں، ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے لیکن آبادی کنٹرول کرنے کے لیے مناسب مہم نہیں چلائی جا رہی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 30 سال بعد 45 کروڑ عوام کو سہولیات کیسے دیں گے ، زمہ داری پوری نہ کی تو ہم آنے والی نسلوں کے مجرم ہوں گے جب کہ اپنے بچوں کو کہنا پڑے گا بچے دو ہی اچھے، خود سڑک پر چڑھ کر آگاہی فراہم کروں گا اور لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہوں۔ دوسری جانب دوران سماعت عدالتی حکم پر قائم کمیٹی نے آبادی میں اضافے سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دو ہفتے بعد عدالت سیمینار منعقد کرے گی جس میں وزرائے اعلی سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سفارشات پر جوب جمع کرائ...

توہین عدالت کیس؛ عامرلیاقت نے سپریم کورٹ سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی

 اسلام آباد:  توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے عدالت سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورسینئراینکرپرسن عامرلیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا عامرلیاقت حسین کے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی گئی ہے جس پرعامر لیاقت کے وکیل نے کہا کہ ایک بار پھرغیرمشروط مانگتے ہیں۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی معافی مسترد کردی عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پرعامر لیاقت خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہا ہوں اورخود کوعدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں، جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالت سے وعدہ کر کے عدالت ہی کی تضحیک کرتے رہے ہیں، معافی ہوتی ہوگی تو دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامرلیاقت کا معافی نامہ مسترد کردی...

ترک صدر نے مستقبل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

 انقرہ:  ترک صدر طیب اردگان نے ایسے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے جو 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ایئرپورٹ بن جائے گا۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر استنبول کے تیسرے ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا تاہم ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام جاری رہے گا اور 2028 تک یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ہوائی اڈے بن جائے گا۔ اس ایئرپورٹ سے ترک صدر طیب اردگان کو کافی امیدیں وابستہ ہیں اور 12 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ایئرپورٹ ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کو استنبول سے منسلک کردے گا اور عالمی گذرگاہ بن جائے گا جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ نئے ایئرپورٹ کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 2021 تک سالانہ نو کروڑ مسافروں کی گنجائش ہوگی جو بڑھتے بڑھتے 2023 تک 15 کروڑ اور پھر 2028 تک 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا کا ہے جہاں 10 کروڑ 40 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس ایئرپورٹ میں فل الحال چند ہی پروازیں آئیں گی تاہم آئندہ برس سے یہ ایئرپورٹ اتاترک ایئرپورٹ کی جگہ لے گا اور معمول ...

وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پندرہ روز میں معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کی وادی تیرہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ ائر فورس سے غلطی سے بمباری ہو گئی تو ذمہ دار کون ہے؟، ایسے بمباری کون کر سکتا ہے؟۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر بمباری کرا دی گئی، 10 لاکھ روپے معاوضے کی بات ہے۔ وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ شہری علاقے میں نقصان پر صوبائی حکومت معاوضہ ادا کرے گی، جب کہ فاٹا میں جانی نقصان ہو تو پولیٹیکل ایجنٹ معاوضہ دیتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں کو معاوضہ دینا ہے ان کو بلا لیتے ہیں، 6 لوگ شہید ہوں تو ان کے ورثاء کو ادائیگی تو کرنا پڑے گی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے یہ معاوضہ ادا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے پندرہ روز میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضے کی ادا...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے 5 پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے اور 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال، عارف والا اور پاکپتن کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 جعلی دودھ کے پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے ہیں، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پانچوں پروڈکشن یونٹ دور دراز گاوں میں کام کر رہے تھے اوریہاں پاؤڈر، کیمیکل اور دیگر اجزاء سے ملاوٹی دودھ تیار کیا جاتا تھا، دودھ روزانہ کی بنیاد پر بڑے شہروں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص دودھ کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا خاتمے میں مدد مل رہی ہے، ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ پاسچرائزیشن کا قانون لاگو کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ The post پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جع...