Skip to main content

Posts

بھارت میں 13  سالہ مسلمان لڑکا ہندوؤں کا بھگوان بن گیا

مدھیاپردیش:  بھارت میں 13 سالہ سہیل خان کی کمر پر بالوں کا گھچا ہونے کے باعث ہندو اسے اپنے بھگوان ’ہنومان‘ کا اوتار سمجھنے لگے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں کا رہائشی 13 سالہ مسلمان بچہ اس وقت تمام ہندوؤں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ اسے دور دراز علاقوں سے دیکھنے اور اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔ 13 سالہ مسلمان بچے کا نام سہیل خان ہے اور اس کی کمر پر قدرتی طور پر بالوں کا ایک گچھا بنا ہوا جو روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ہندو اس بچے کو اپنے بھگوان ہنو مان کا دوسرا جنم مانتے ہیں۔ سہیل خان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ہندو اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے بچے سے دعائیں کراتے ہیں جب کہ سہیل خان کو مختلف قسم کے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں جن میں پھلوں کی ٹوکریاں اور نقدی شامل ہے۔ سہیل خان کے گاؤں کے افراد نے اس کا نام بجرنگی بھائی رکھ دیا ہے جب کہ جس اسکول میں بچہ زیرِتعلیم ہے وہاں بھی اس کا منفرد مقام ہے اور اساتذہ سمیت تمام بچے اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بچے کے ساتھ بدتمیزی یا ڈانٹ سے گریز کیا ج...

نو منتخب امریکی وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض:  نو منتخب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطی کے تین روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔  بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں ہم منصب عادل الجبیر نے اُن کا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو کو ائیر پورٹ کے لاونج پر سعودی عرب کا روایتی قہوہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے باضابطہ طور پر اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ بالخصوص یمن اور شام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی گفت و شنید ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس اہم مسئلے پر بھی گفتگو کی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے کے پُرامن مستقبل کے لیے اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے میں امن کی کوششوں کے لیے سعودی عرب اور امریکا ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔  سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی ہم منصب کی سعودیہ آمد...

شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیب کو مئی تک بند کردے گا

سیئول:  شمالی کوریا اپنے جوہری تجربہ گاہ کو رواں سال مئی میں بند کرکے جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو جگہ کے معائنے کے لیے دعوت بھی دے گا۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کر دے گا۔ جوہری تنصیب  ’پنگيئی ری‘ کو مئی میں بند کرنے سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان خود چل کر جنوبی کوریا گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ شمالی کوریا نے جوہری سائٹ کو باضابطہ بند کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور امریکا کے ماہرین کو جوہری تنصیب کا دورہ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے، اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنے قومی وقت کو جنوبی کوریا کے وقت سے ملائے گا جو کہ ابھی نصف گھنٹے پہلے ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہو سکتی ہے جو یقینی طور پر ایک بہت اہم ملاقات ہوگی جس میں کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ...

پاک امریکا تعلقات میں اُتار چڑھاؤ کی تاریخ

قیام پاکستان پر لاتعداد کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن دو مصنفین لاری کولنز اور دو مینک لاپیرے کی مشترکہ کتاب Freedom at midnight  ایک نہایت دلچسپ اور لاجواب کتاب ہے۔ اگر چہ اس میں مصنفین کا قدرے جھکاؤ گاندھی، نہرو اور کانگرس کی جانب ہے مگر پھر بھی اس میں کافی حقائق اور واقعا ت ایسے ہیں جو حیرت زدہ کردیتے ہیںاور قاری اس کا قائل ہو جا تا ہے کہ پاکستان واقعی ایک معجزہ ہے، اس کتاب کا ترجمہ انگریزی سے ہندی ،فرانسیسی اور اردو میں ہو چکا ہے اور ان زبانوں میں اس کے اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ مصنفین کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کو جون 1946 ء میں ان کے خاندانی معالج نے ایکسرے دیکھ کر بتایا کہ ان کے دونوں پھیپھڑ وںپر ٹیبل ٹینس کی گیند کے برابر دو زخم اس شدت کے ہیں کہ وہ ایک سال مشکل سے زندہ رہیں گے۔ ڈاکٹر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ اس اطلاع پر نہیں چونکے، انہیں اپنی ٹی بی کی بیماری کی پوری خبر تھی البتہ انہوں نے ڈاکٹر پٹیل سے یہ وعدہ لیا کہ یہ راز ہی رہے گا اور ڈاکٹر پٹیل نے اس راز کو ان کی موت تک راز ہی رکھا۔ یہ راز، ان کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کو بھی پاکستان بننے کے بعد معلوم ...

بیساکھی کا تہوار۔۔۔

پنجاب میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، مشرقی پنجاب کے لوگ گندم کی کٹائی کے اس موسم میں بیساکھی کا تہوار مناتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل متحدہ پنجاب میں یہ تہوار اپنی پوری آب وتاب اورجوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا تھا ۔ گندم کی کٹائی کے موقع پر پنجاب کے گھبرو جوان ڈھول کی تھاپ پرکٹائی شروع کرتے۔ الہڑمٹیاریں بھی سج دھج کر بیساکھی کے گیت گاتی۔ یہ تہوار پورے علاقے کی ثقافتی روایات اور یکجہتی کی علامت ہوتا تھا، لیکن آج یہ صدائیں زمانے کے نشیب و فراز میں کہیں گم ہوکررہ گئی ہیں۔ بیساکھی اب سکھوں کا مذہبی تہوار بن کر رہ گیا ہے۔ اس روز گردواروں میں دن بھر نگر کیرتن اور سکھوں کے مذہبی گیت ‘گروبانی ‘گائی جاتی ہے جبکہ لنگر کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے ۔ سکھ روایات کے مطابق 1699ء میں سکھوں کے دسویں گورو گوبند سنگھ نے بیساکھی کے موقع پر سنگھ سنگت کو جمع کیا اور انہیں ایک نئی پہچان دی ۔ گورو گوبند سنگھ نے مجمعے سے مخاطب ہوکرکہا تھا کہ ہے کوئی جو خالصہ پنتھ کے لئے قربانی دے۔۔۔گورو کا حکم سن کرایک جوان کھڑا ہوا، گورو جی اسے ایک خیمے میں لے گئے جب واپس آئے تو ان کی تلوار سے خون ٹپک رہا تھا ۔۔...

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد بڑھا رہا ہے، عالمی ماہر

اسلام آباد:  عسکری تاریخ اورعالمی امور کے ماہرجوزف مکالف نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان صرف ایٹمی ہتھیاروں کے معیار کے لحاظ سے ہی نمایاں مقام نہیں رکھتا بلکہ عنقریب ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے بھی دنیا میں تیسرے نمبرپرآجائے گا۔ ویب سائٹ ملٹری ڈاٹ کام پر اپنے حالیہ مضمون میں جوزف مکالف نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان پلوٹونیم اورافزودہ یورینیم پر مبنی ایٹمی ہتھیاروں کی تعدادبڑھارہا ہے،اسکے ایٹمی ہتھیاروں کی بڑھتی تعدادخصوصاً 5 سے 10 کلوٹن کے چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری جنوبی ایشیا میں عسکری توازن کو تبدیل کرسکتی ہے۔ جوزف مکالف کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بھارت اور امریکا کے ساتھ کشیدگی،دوسری جانب بھارت اور چین کے درمیان تناؤ خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتا ہے تاہم جوزف مکالف نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈیزائن اورایٹمی ہتھیاروں کی تیاری القاعدہ، داعش یا کسی بھی شدت پسند گروپ کی پہنچ سے باہر ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت 140 سے150 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ اندازے کے مطابق پاکستان کے پاس 3سے 4 ہزار کلوگرام HEUاور 200 سے 300 کلوگرام پلوٹونیم موجود ہے۔ The post پاکستان ایٹمی ہتھی...

امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کا بل منظور

واشنگٹن:  امریکی کانگریس کے اراکین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ ایران ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے4اراکین کی جانب سے بل پیش کیا گیا جسے 2مخالف ووٹوں کے مقابلے میں410 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ اس بل کی بنیاد پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اورامریکی شہریوں کوگرفتار کرنے میںکردار ادا کرنے والی ایرانیوں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ نے21اپریل کو بھی انسانی حقوق کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کے خلاف الزامات لگائے تھے۔ دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ امریکا کی یہ رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے۔ دریں اثنا امریکا نے کہا ہے کہ اطمینان رکھیے  ایران کو جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجا...