Skip to main content

Posts

نائٹ ٹمپلرز

مذہب کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ خود انسان ہے ۔ اگر ہم قدیم تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہر دور کا انسان کسی نہ کسی کی پرستش کرتا رہا ہے ۔ اپنی حرص و ہوس کو پورا کرنے کیلئے مذہب کے نام پر بہت سے کام ہوتے رہے اور اب بھی ہو رہے ہیں ۔ مذہبی بنیادوں پر کئی تحریکوں اور تنظیموں کی بنیاد رکھی گئی جنہوں نے انسانی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ نائٹ ٹمپلرز بھی انہی تحریکوں میں سے ایک ہے جس کی بنیاد مذہب پر رکھی گئی ۔ اس تنظیم نے دنیائے عیسائیت پرگہرے اثرات مرتب کئے ہیں جو تاریخ سے مٹائے نہیں جا سکتے ۔ معاشرے کی اصلاح ہو یا ہم مذہبوں کا تحفظ نائٹ ٹمپلرز ہر معاملے میں صف اول پر نظر آنے لگے۔ حد سے زیادہ طاقت و دولت اکثر انسان کی عقل پر پٹی باندھ دیتی ہے۔ لیکن اصول قدرت ہے کہ ہر عروج کو زوال ہے۔ نائٹ ٹمپلرز پر وہ وقت بھی آیا جب ان کے اثاتے بادشاہوں کی دولت سے بھی تجازو کر گئے اور انہوں نے ٹمپلرز سے قرض لینا شروع کیا ۔ پھر انہوں نے اس وقت کو بھی جھیلا جب ان کے ساتھیوں اور گرینڈ ماسٹر کو سرعام زندہ جلا دیا گیا ۔  قیام کا پس منظر اگر ہم عیسائیت کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں نظر آتا...

مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار

نئی دہلی:  پولیس نے گجرات فرقہ وارانہ فسادات میں وزیراعظم نریندر مودی کے کردار پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرنے والے طلبا گروپوں نے دستاویزی فلم دیکھنے والے طلبا کے لیپ ٹاپ ضبط کرلیے۔ علاوہ ازیں 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کیے جانے بعد پولیس نے دہلی یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس افسر ساگر سنگھ کلسی نے بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ 24 طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم کی نشریات کو روکنے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی اور ہندوستان بھر کے متعدد کیمپس میں طلبا لیپ ٹاپ اور فون پر فلم دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ —فوٹو: اے پی     دو حصوں پر مشتمل اس دستاویزی فلم میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مہلک فسادات پر آنکھیں بند کر لیں، گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے وقت نریندر مودی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ دستاویزی فلم میں...

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ  کے وقت یہودی عبادت گاہ میں  لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیا۔اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 10 فلسیطینی شہید ہوگئے تھے تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل کی مذمت اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔ The post مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/4kjYb9A

قرآن پاک کی بےحرمتی: سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں ہوگی، ترک صدر

 انقرہ:  سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اپنا تحفظ انہی اسلام دشمن عناصراور  دہشت گردوں سے کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد مجروح کرنے پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، ہمارے کیلئے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں۔ خیال رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت پر کشیدگی چل رہی ہے، سوئیڈن نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے مگر ترکیہ اس کا مخالف ہے۔   The post قرآن پاک کی بےحرمتی: سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں ہوگی، ترک صدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ENpX5RY

بھارت؛ مندر میں تقریب کے دوران کرین اُلٹنےسے 4 افراد ہلاک

چینائی:  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں تقریب کے دوران مورتیاں لے جانے والی کرین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے رانی پت کے دروپتی مندر میں ایک تقریب جاری تھی جس کے مورتیاں ایک کرین پر لائی گئی تھیں۔ کرین میں 8 افراد بھی موجود تھے۔ جیسے ہی کرین مندر پہنچی تو بڑی تعداد میں لوگ کرین پر لٹک لگے تاکہ مورتیوں کو ہار ڈال سکیں اور کئی افراد کرین پر چڑھ گئے۔ اس افراتفری میں کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ ایک درجن سے زائد افراد کرین کے نیچے دب گئے۔ کرین کے نیچے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب 4 زخمیوں کو قربی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرین لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین کی ناہمواری اور مٹی نرم ہونے کے باعث اُلٹی۔   The post بھارت؛ مندر میں تقریب کے دوران کرین اُلٹنےسے 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/H20XuD5

تھائی لینڈ؛ وین اور کار کی ٹکر میں بچوں سمیت11 افراد جل کر ہلاک

بیجنگ:  تھائی لینڈ میں چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر سیاحتی مقام سے آنے والی مسافر وین ایک کار سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی جس میں 11 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وین میں حادثے کے وقت موجود مسافروں میں سے صرف ایک نوجوان اپنی جان بچا سکا۔ کسی اور مسافر کو وین سے نکلنے کی مہلت بھی نہ مل سکی۔ زندہ بچ جانے والے واحد مسافر، 20 سالہ طالب علم نے بتایا کہ حادثے کے وقت میں سو رہا تھا آنکھ کھلی تو خوفناک منظر دیکھا۔ پچھلے حصے میں آگ لگی تھی۔ میں نے دروازے پر لاتیں مار کر شیشہ توڑا اور بمشکل رینگتے ہوئے نکلا۔ طالب علم نے مزید بتایا کہ جیسے ہی میں وین سے باہر نکلا، زور دار دھماکا ہو گیا اور پوری وین دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ اندر سے مسافروں کے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھیں لیکن میں کچھ نہ کرسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانا مشکل ہے کہ حادثہ کس کی غلطی سے پیش آیا۔ سال نو پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔   The post تھائی لینڈ؛ وین اور کار کی ٹکر میں بچوں سمیت11 افراد جل کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو ....

مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرکے پاکستان سے مذاکرات کریں؛ سابق چیف را

نئی دہلی:  بھارت کے خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی حکومت پر پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو بحال کیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے بھارت کے خفیہ ادارے را کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر پھر سے مذاکرات شروع کریں۔ جے پور میں ایک لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کے سربراہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مودی سرکار کو بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی اسے بحال کردینا چاہیے۔ خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیر کو حاصل خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے۔ اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو بحال کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرلیا جائے اس سے کشمیریوں کی نظر میں ہمارا وقار بڑھے گا اور ویسے بھی آرٹیکل 2370 میں اب کچھ بچا نہیں ہے۔ را کے سابق چیف نے کہا کہ میرا خیال ہے،  “عسکریت پسندی”...

مسجد الحرام میں رواں سال 10 کروڑ سے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ

مکہ مکرمہ:  بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10 کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔ حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد رواں سال 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔ ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ  مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔ The post مسجد الحرام میں ...

بھارتی پولیس کا 70 سالہ سائیکل سوار استاد پر بے رحمانہ تشدد؛ ویڈیو وائرل

پٹنہ:  بھارت میں پولیس اہلکاروں نے سائیکل سوار استاد کو ڈنڈوں سے بری طرح پیٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ریاست بہار کی ہے اور دو پولیس اہلکار جن بزرگ شہری پر ڈنڈے برسا رہے ہیں ان کی شناخت 70 سالہ نول کشور کے نام سے ہوئی ہے۔ نول کشور 40 سے درس و تدریس سے منسلک ہیں اور وقوعے کے روز بھی بچوں کو پڑھانے کے بعد اپنی سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ عمر رسیدہ ہوجانے کے باعث وہ سائیکل کو پوری رفتار سے نہیں چلا پا رہے تھے اور سڑک تنگ تھی جس کے باعث ان کی سائیکل کے پیچھے سست روی سے ٹریفک چلنے لگا۔ Video: Elderly Teacher Falls From Cycle, Cops Thrash Him For Being Slow https://t.co/2xpQWfmLxJ pic.twitter.com/tftAsTQ5Oz — NDTV (@ndtv) January 21, 2023 اس دوران ایک پولیس موبائل بھی آگئی اور جلدی نکالنے کے لیے بار بار ہارن دینی لگی۔ ٹریفک کے شور اور پھر استاد کو کم بھی سنائی دیتا تھا وہ سائیڈ میں رکے نہیں۔ اس پر پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور گاڑی سے اتر کر بزرگ شہری پر تشدد کرنے لگے۔ The post بھارتی پولیس کا 70 سالہ سائیکل سوار استاد پر ب...

امریکا میں چین کے سالِ نو کی ڈانس پارٹی پر فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک

کیلی فورنیا:  امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مونٹیری پارک میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے۔ مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔ ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تاحال پولیس قاتل کو گرفتار میں کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ قتل کے محرک کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد چین کے نئے قمری سال کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔   خیال رہے کہ چینی کیلنڈر کا آغاز 21 دسمبر کے بعد اُس دن سے شروع ہوتا ہے جب دوسرا نیا چاند طلوع ہوتا ہے اور یہ عمومی طور پر 21 جنوری سے 20 فروری کے درمیان آتا ہے۔ چین کے عوام ...

مقبوضہ کشمیر میں راجیو گاندھی کی آمد سے قبل دھماکا؛ ہلاکتوں کا خدشہ

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 10 افراد زخمی ہوگئے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں واقع لاری اڈے پر یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی گاڑیا تباہ ہوگئیں اور دھماکے کی جگہ کئی فٹ گہرا گڈھا ہوگیا۔ دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں دہشت گردی عنصر ہونے کا امکان موجود ہے۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر راجیو گاندھی اس وقت ملک بھر کے دورے پر ہیں اور پیر کے روز مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔ دھماکے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔   The post مقبوضہ کشمیر میں راجیو گاندھی کی آمد سے قبل دھماکا؛ ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس...

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے خلانورد نے93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی

 واشنگٹن:  نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ چاند پر جانے والے امریکی خلا نورد بز ایلڈرن نے 93 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی۔ امریکی خلائی مشن کے خلا نورد بز ایلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے آدمی تھے۔ ان سے محض 16 منٹ قبل ان کے سینیئر ساتھی نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر چاند پر پہنچنے والے پہلے انسان کا خطاب حاصل کیا تھا۔ بز ایلڈرن 1971 میں امریکی خلائی ادارے ناسا سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے اور اس کے بعد ایک این جی او بنائی اور اس کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں ان کی ملاقات کیمیکل میں پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون ڈاکٹر اینکا فور سے ہوئی۔ On my 93rd birthday & the day I will also be honored by Living Legends of Aviation I am pleased to announce that my longtime love Dr. Anca Faur & I have tied the knot.We were joined in holy matrimony in a small private ceremony in Los Angeles & are as excited as eloping teenagers pic.twitter.com/VwMP4W30Tn — Dr. Buzz Aldrin (@TheRealBuzz) January 21, 2023 امریکی خلانورد بز ایلڈرن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ اپنی 93 ویں س...

اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی فلسطین کے 2 ریاستی حل سے مشروط ہے، سعودیہ

ریاض:  سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے نو منتخب ویراعظم نیتن یاہو نے امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات کی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے یروشلم میں ملاقات میں مزید کہا تھا کہ دیگر عرب ممالک کے بعد اب ہم سعودی عرب سے بھی معاہدۂ ابراہیم کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات معمول پر آنے اور مشرق وسطیٰ میں حقیقی استحکام صرف فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست دینے سے ہی آئے گا۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور اس کے بغیر اسرائیل سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب امریکا کا قریبی پارٹنر ہے لیکن اس کے باوجود تاحال اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر عرب مم...

بھارت؛ ہم جنس پرست وکیل کی بطور جج تقرری کو روک دیا گیا

نئی دہلی:  مودی سرکار نے سپریم کورٹ کی سفارش کے باوجود ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال کو جج نامزد کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اعلانیہ ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال ایک سینئر وکیل ہیں اور ان کے جج بننے کا بھی امکان تھا، سپریم کورٹ نے بھی سفارش کی تھی لیکن مودی سرکار نے ایسا نہ ہونے دیا۔ حکومت نے سوربھ کرپال کو جج بنانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو لکھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے سوئس شہری کے ساتھ سوربھ کرپال کے رہنے اور اعلانیہ ہم جنس پرستی پر اعتراض کیا ہے۔ مودی سرکار نے سپریم کورٹ کو اپنے خط میں مزید لکھا کہ اپنے غیرملکی پارٹنر کے ساتھ بیس سال سے رہ رہے ہیں اور اعلانیہ ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے عدالت کا امیج بھی خراب ہوگا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ہی 2018 کے آخر میں ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دیدی تھی تاہم اب بھی لوئر کورٹس میں ہم جنس پرستوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں کی مودی حکومت نے شدید مخالفت کی ہے۔ The post بھارت؛ ہم جنس پرست وکیل کی بطور جج تقرری کو روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/e...

بھارتی خاتون پولیس اہلکاروں نے بینک ڈکیتوں کو بھاگنے پر مجبورکردیا؛ ویڈیو وائرل

پٹنہ:  بھارتی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 بینک ڈکیتوں کے عزائم ناکام بنادیے اور انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون پولیس اہلکاروں نے بینک پر ڈیوٹی کے دوران ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کو بہادری سے ناکام بنادیا۔ بینک میں اسلحے سے لیس 3 ڈکیٹ داخل ہوئے اور سب سے پہلے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ بینک کے دروازے پر موجود 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی اسلحہ تان لیا جس پر ڈکیت جنھیں اس ردعمل کی توقع نہیں تھے، بوکھلا گئے۔ خواتین پولیس اہلکاروں کے پاس روایتی لمبی رائفل تھی جس کی وجہ سے پریشانی ہوئی اور ڈاکو فرار ہوگئے ورنہ وہ مقابلے میں مارے جاسکتے تھے۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خواتین پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔ پولیس کی جانب سے بھی خواتین اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ The post بھارتی خاتون پولیس اہلکاروں نے بینک ڈکیتوں کو بھاگنے پر مجبورکردیا؛ ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ارد...

بھارت میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نئی دہلی:  بھارت میں پتنگ بازی کے سالانہ میلے کے دوران پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاست گجرات میں اترائین تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ بورتالاو پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک 2 سالہ بچی کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے اس وقت ہلاکت ہوئی جب وہ والد کے ہمراہ اسکوٹر پر سوار تھی۔ حکام نے بتایا کہ بچی کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پتنگ بازی کے دوران گرنے اور زخم لگنے کے 176 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پتنگ کی ڈور پر کلاس کا پاوڈر لگانے پر 2016 سے پابندی ہے لیکن لیکن ناقدین کا کہنا کہ اسے شاذ و نادر ہی نافذ کیا جاتا ہے۔ ایک اور 3 سالہ لڑکیوِس نگر شہر میں اپنی ماں کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ ایک پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ وِس نگر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ علاوہ ازیں اجی ڈیم پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 7 سالہ ریشبھ ورمااپنے والدین کے ...

عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق

بصرہ:  عربین گلف کپ کے فائنل سے قبل جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ بھگدڑ میں 2 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب عراقی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عراق اور عمان کے درمیان فائنل شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ بصرہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ میچ شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ The post عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/85qsnHk

افغانستان میں سردی کی شدید لہر؛70 افراد جاں بحق

کابل:  افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس میں جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دہائیوں کی مسلسل جنگ کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک میں معاشی و مالی بحران کے شکار افغان عوام کو اب موسم کے جبر کا سامنا ہے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ کہیں کہیں درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی۔ ناکافی سہولیات اور نامناسب رہائش کے باعث غریب عوام کے لیے سخت سردی میں زندگی بسر کرنا ممکن نہ رہا۔ افغانستان کی وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ 8 روز میں ہلاک ہونے والے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی قوتوں اور تنظیموں نے افغان فنڈز منجمد کردیے تھے۔ فنڈز کی قلت کی شکار طالبان حکومت نے فنڈز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈز ضروری ہیں۔ اس سے قبل مون سون میں بارشوں کے بعد سیلاب میں بھی افغان عوام کو کافی مشکلات ک...

شہزادہ ہیری کے بعد سابق وزیراعظم بورس جانسن کی کتاب بھی آئے گی

 لندن:  برطانوی شہزادہ ہیری کی سوانح عمری میں ہونے والے انکشافات کی گرد ابھی تھمی نہیں تھی کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب لانے کا اعلان کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست میں اپنے غیر معمولی بیانات اور رجحانات کے باعث ہلچل مچانے والے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کتاب لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل لانے میں ناکامی کے نتیجے میں مستعفی ہونے والی سابق وزیر اعظم تھریسامے کی جگہ بورس جانسن نے یہ امید دلا کر سنبھالی تھی کہ وہ بریگزٹ ڈیل سمیت ملک کے دیگر ایشوز کا حل رکھتے ہیں۔ سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بریگزٹ ڈیل سے تو عہدہ برآ ہوگئے لیکن وہ اپنے غیر محتاط رویے اور غیر ضروری بیانات کی وجہ سے مشکلات میں گِھرتے چلے گئے تھے۔ سونے پہ سہاگہ کورونا وبا کے دوران نافذ کی گئی اپنی ہی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔ ملکہ برطانیہ کے شوہر کے انتقال پر جانے کے بجائے سالگرہ مناتے رہے اور وہ بھی کسی بھی کورونا پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے۔ خلاف ورزی پر پکڑے جانے کے باوجود قوم سے معذرت کرنے کے بجائے ڈھٹائی...

سعودی عرب کا غیر ملکی عازمین حج کیلیے بڑا اعلان

ریاض:  سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد تک کمی کردی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87  سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی بنتی ہے۔ حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109 ریال میں بھی 73 فیصد تک کمی کر کے 29 ریال کردی گئی ہے۔ غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90 دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود  کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا۔ انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس بار کورونا وبا کے بعد پہلی بار دنیا بھر سے پوری تعداد میں حاجیوں کو فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجا...