Skip to main content

Posts

نائٹ ٹمپلرز

Recent posts

مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار

نئی دہلی:  پولیس نے گجرات فرقہ وارانہ فسادات میں وزیراعظم نریندر مودی کے کردار پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرنے والے طلبا گروپوں نے دستاویزی فلم دیکھنے والے طلبا کے لیپ ٹاپ ضبط کرلیے۔ علاوہ ازیں 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کیے جانے بعد پولیس نے دہلی یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس افسر ساگر سنگھ کلسی نے بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ 24 طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم کی نشریات کو روکنے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی اور ہندوستان بھر کے متعدد کیمپس میں طلبا لیپ ٹاپ اور فون پر فلم دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ —فوٹو: اے پی     دو حصوں پر مشتمل اس دستاویزی فلم میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مہلک فسادات پر آنکھیں بند کر لیں، گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے وقت نریندر مودی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ دستاویزی فلم میں...

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ  کے وقت یہودی عبادت گاہ میں  لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیا۔اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 10 فلسیطینی شہید ہوگئے تھے تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل کی مذمت اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔ The post مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/4kjYb9A

قرآن پاک کی بےحرمتی: سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں ہوگی، ترک صدر

 انقرہ:  سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اپنا تحفظ انہی اسلام دشمن عناصراور  دہشت گردوں سے کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد مجروح کرنے پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، ہمارے کیلئے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں۔ خیال رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت پر کشیدگی چل رہی ہے، سوئیڈن نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے مگر ترکیہ اس کا مخالف ہے۔   The post قرآن پاک کی بےحرمتی: سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں ہوگی، ترک صدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ENpX5RY

بھارت؛ مندر میں تقریب کے دوران کرین اُلٹنےسے 4 افراد ہلاک

چینائی:  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں تقریب کے دوران مورتیاں لے جانے والی کرین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے رانی پت کے دروپتی مندر میں ایک تقریب جاری تھی جس کے مورتیاں ایک کرین پر لائی گئی تھیں۔ کرین میں 8 افراد بھی موجود تھے۔ جیسے ہی کرین مندر پہنچی تو بڑی تعداد میں لوگ کرین پر لٹک لگے تاکہ مورتیوں کو ہار ڈال سکیں اور کئی افراد کرین پر چڑھ گئے۔ اس افراتفری میں کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ ایک درجن سے زائد افراد کرین کے نیچے دب گئے۔ کرین کے نیچے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب 4 زخمیوں کو قربی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرین لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین کی ناہمواری اور مٹی نرم ہونے کے باعث اُلٹی۔   The post بھارت؛ مندر میں تقریب کے دوران کرین اُلٹنےسے 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/H20XuD5

تھائی لینڈ؛ وین اور کار کی ٹکر میں بچوں سمیت11 افراد جل کر ہلاک

بیجنگ:  تھائی لینڈ میں چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر سیاحتی مقام سے آنے والی مسافر وین ایک کار سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی جس میں 11 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وین میں حادثے کے وقت موجود مسافروں میں سے صرف ایک نوجوان اپنی جان بچا سکا۔ کسی اور مسافر کو وین سے نکلنے کی مہلت بھی نہ مل سکی۔ زندہ بچ جانے والے واحد مسافر، 20 سالہ طالب علم نے بتایا کہ حادثے کے وقت میں سو رہا تھا آنکھ کھلی تو خوفناک منظر دیکھا۔ پچھلے حصے میں آگ لگی تھی۔ میں نے دروازے پر لاتیں مار کر شیشہ توڑا اور بمشکل رینگتے ہوئے نکلا۔ طالب علم نے مزید بتایا کہ جیسے ہی میں وین سے باہر نکلا، زور دار دھماکا ہو گیا اور پوری وین دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ اندر سے مسافروں کے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھیں لیکن میں کچھ نہ کرسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانا مشکل ہے کہ حادثہ کس کی غلطی سے پیش آیا۔ سال نو پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔   The post تھائی لینڈ؛ وین اور کار کی ٹکر میں بچوں سمیت11 افراد جل کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو ....

مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرکے پاکستان سے مذاکرات کریں؛ سابق چیف را

نئی دہلی:  بھارت کے خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی حکومت پر پاکستان اور چین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو بحال کیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے بھارت کے خفیہ ادارے را کے سابق چیف اے ایس دلت نے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر پھر سے مذاکرات شروع کریں۔ جے پور میں ایک لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) کے سربراہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مودی سرکار کو بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی اسے بحال کردینا چاہیے۔ خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیر کو حاصل خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے۔ اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو بحال کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کرلیا جائے اس سے کشمیریوں کی نظر میں ہمارا وقار بڑھے گا اور ویسے بھی آرٹیکل 2370 میں اب کچھ بچا نہیں ہے۔ را کے سابق چیف نے کہا کہ میرا خیال ہے،  “عسکریت پسندی”...